🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14697
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ لِعَلِيٍّ ثَمَانِي عَشْرَةَ مَنْقَبَةً مَا كَانَتْ لِأَحَدٍ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ میں اٹھارہ ایسی خصوصیات ہیں جو اس امت کے کسی بھی فرد میں نہیں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14697]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14698
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرُ النَّاسِ، ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرَ، وَلَقَدْ أُوتِيَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ ثَلَاثَ خِصَالٍ لَأَنْ يَكُونَ لِي وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ: زَوَّجَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَتَهُ، وَوَلَدَتْ لَهُ، وَسَدَّ الْأَبْوَابَ إِلَّا بَابَهُ فِي الْمَسْجِدِ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ يَوْمَ خَيْبَرَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ کہتے تھے کہ اللہ کے رسول سب لوگوں میں سب سے بہتر ہیں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو تین خصوصیات عطا کی گئیں، ان میں سے کوئی ایک خصوصیت بھی میرے اندر ہوتی تو یہ میرے لئے سرخ اونٹوں سے زیادہ پسندیدہ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی اپنی صاحبزادی کے ساتھ کی تھی اور ان کی صاحبزادی نے ان کی اولاد کو جنم دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مخصوص دروازے کے علاوہ مسجد کے تمام دروازوں کو بند کروا دیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر جھنڈا انہیں عطا کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14698]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5601) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4797)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14699
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَقَدْ أُعْطِيَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ثَلَاثَ خِصَالٍ، لَأَنْ يَكُونَ لِي خَصْلَةٌ مِنْهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْطَى حُمْرَ النَّعَمِ. قِيلَ: وَمَا هِيَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: تَزْوِيجُهُ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسُكْنَاهُ الْمَسْجِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَحِلُّ فِيهِ مَا يَحِلُّ لَهُ، وَالرَّايَةُ يَوْمَ خَيْبَرَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”علی بن ابوطالب کو تین ایسی خصوصیات عطا کی گئی ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی ایک خصوصیت میرے لئے ہوتی تو یہ چیز میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ تھی کہ مجھے سرخ اونٹ دے دیتے جاتے، پوچھا: گیا: اے امیر المؤمنین! وہ چیزیں کیا ہیں؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان کی شادی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ہوئی، وہ دونوں مسجد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسی حالت میں رہ سکتے تھے کہ اور کسی کے لئے اس حالت میں مسجد میں آنا جائز نہیں ہے، اور غزوہ خیبر کے موقع پر جھنڈا انہیں دیا گیا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14699]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14700
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَوْحَى إِلَيَّ فِي عَلِيٍّ ثَلَاثَةَ أَشْيَاءَ لَيْلَةَ أُسَرِيَ بِي: أَنَّهُ سَيِّدُ الْمُؤْمِنِينَ، وَإِمَامُ الْمُتَّقِينَ، وَقَائِدُ الْغِرِّ الْمُحَجَّلِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سَوَادَةَ النَّخَعِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ جَامِعَةٌ فِي بَابِ مَنْ يُحِبُّهُ وَغَيْرَ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے علی کے بارے میں میری طرف تین چیزیں اس رات وحی کی تھیں، جس رات مجھے معراج کروائی گئی تھی (وہ تین باتیں یہ ہیں:) وہ اہل ایمان کا سردار ہے، وہ پرہیزگاروں کا امام ہے، اور وہ چمک دار روشن پیشانی والوں کا قائد ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سوادہ نخعی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس بارے میں کچھ احادیث اس باب میں آئیں گی جو اس شخص کے بارے میں ہے، جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، اور دوسری جگہ پر آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14700]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1012)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 972»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14701
وَعَنْ أَبِي الْحَمْرَاءِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِي بَابَ عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ سِتَّةَ أَشْهُرٍ، فَيَقُولُ:" إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوحمراء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ چھ ماہ تک سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر آتے رہے، اور آپ یہ پڑھتے تھے: ”اے اہل بیت اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہے کہ وہ تم سے گندگی کو دور کر دے، اور تمہیں اچھی طرح سے پاک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14701]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (200/22)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14702
وَعَنْ أَبِي الْحَمْرَاءِ خَادِمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَمَّا أُسْرِيَ بِي إِلَى السَّمَاءِ، دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَرَأَيْتُ فِي سَاقِ الْعَرْشِ مَكْتُوبًا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، أَيَّدْتُهُ بِعَلِيٍّ وَنَصَرْتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم سیدنا ابوحمراء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس رات مجھے آسمان کی طرف معراج کروائی گئی، میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے عرش کے پائے پر یہ لکھا ہوا دیکھا: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، سیدنا محمد اللہ کے رسول ہیں، میں نے علی کے ذریعے ان کی تائید کی ہے، اور ان کی مدد کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14702]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (200/22)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14703
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَلِيٍّ:" اللَّهُ زَيَّنَكَ بِزِينَةٍ لَمْ يُزَيِّنِ الْعِبَادَ بِزِينَةٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْهَا، وَهِيَ زِينَةُ الْأَبْرَارِ: الزُّهْدُ فِي الدُّنْيَا، جَعَلَكَ لَا تَمْلِكُ مِنَ الدُّنْيَا شَيْئًا، وَجَعَلَهَا لَا تَنَالُ مِنْكَ شَيْئًا، وَوَهَبَ لَكَ حُبَّ الْمَسَاكِينِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جُمَيْعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایسی زینت کے ذریعے آراستہ کیا ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو ایسی زینت کے ذریعے آراستہ نہیں کیا، جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس زینت سے زیادہ پسندیدہ ہو (جس زینت سے اس نے تمہیں آراستہ کیا ہے) اور وہ نیک لوگوں کی زینت ہے، اور وہ چیز دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنا ہے، اس نے تمہیں ایسا بنایا ہے کہ تم دنیا میں سے کسی چیز کے مالک نہیں ہو گے، اور اس نے دنیا کو ایسا بنایا ہے کہ وہ تم سے کوئی چیز نہیں پا سکے گی اور اس نے تمہیں غریبوں کے ساتھ محبت رکھنا ہبہ کیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14703]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2178»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14704
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ظِلٍّ بِالْمَدِينَةِ وَنَحْنُ نَطْلُبُ عَلِيًّا إِذِ انْتَهَيْنَا إِلَى حَائِطٍ، فَنَظَرْنَا إِلَى عَلِيٍّ وَهُوَ نَائِمٌ فِي الْأَرْضِ وَقَدِ اغْبَرَّ، فَقَالَ:" لَا أَلُومُ النَّاسَ يُكَنُّونَكَ أَبَا تُرَابٍ". فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَغَيَّرَ وَجْهُهُ، وَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ. فَقَالَ:" أَلَا أُرْضِيكَ يَا عَلِيُّ؟". قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ،. قَالَ:" أَنْتَ أَخِي وَوَزِيرِي تَقْضِي دَيْنِي، وَتُنْجِزُ مَوْعُودِي، وَتُبْرِئُ ذِمَّتِي، فَمَنْ أَحَبَّكَ فِي حَيَاةٍ مِنِّي فَقَدْ قَضَى نَحْبَهُ، وَمَنْ أَحَبَّكَ فِي حَيَاةٍ مِنْكَ بَعْدِي خَتَمَ اللَّهُ لَهُ بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ وَأَمَّنَهُ يَوْمَ الْفَزَعِ، وَمَنْ مَاتَ وَهُوَ يُبْغِضُكَ يَا عَلِيُّ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً يُحَاسِبُهُ اللَّهُ بِمَا عَمِلَ فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ میں ایک سائے میں تھا، ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو تلاش کر رہے تھے اسی دوارن ہم ایک باغ تک پہنچے، ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ زمین پر سوئے ہوئے تھے اور غبار آلود ہو چکے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں لوگوں کو اس بات پر ملامت نہیں کروں گا کہ اگر وہ تمہاری کنیت ابوتراب رکھ دیں، راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان کا چہرہ متغیر ہو چکا تھا، یہ بات ان پر گراں گزری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی! کیا میں تمہیں راضی نہ کر دوں، انہوں نے عرض کی: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے بھائی اور میرے وزیر ہو، تم میرا قرض ادا کرو گے، میرے وعدے پورے کرو گے، میرے ذمہ کو پورا کرو گے، جو شخص میری زندگی میں تم سے محبت رکھے گا، وہ اپنا فرض پورا کر دے گا، اور جو شخص میرے بعد تمہاری زندگی میں تم سے محبت رکھے گا یا (جو شخص میرے بعد زندگی بھر تم سے محبت رکھے گا) اللہ تعالیٰ اس کے لئے امن اور ایمان کی مہر لگا دے گا، اور اسے گھبراہٹ والے دن امان میں رکھے گا، اور جو شخص ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ تم سے بغض رکھتا ہو اے علی! تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا، اور اللہ تعالیٰ اس سے اس کام کا محاسبہ کرے گا جو اس نے اسلام میں عمل کیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14704]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13549)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13549»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14705
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: طَلَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَنِي فِي جَدْوَلٍ نَائِمًا، فَقَالَ:" قُمْ مَا أَلُومُ النَّاسَ يُسَمُّونَكَ أَبَا تُرَابٍ". قَالَ: فَرَآنِي كَأَنِّي وَجَدْتُ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ لِي:" وَاللَّهِ لَأُرْضِيَنَّكَ، أَنْتَ أَخِي وَأَبُو وَلَدِي، تُقَاتِلُ عَنْ سُنَّتِي، وَتُبَرِّئُ ذِمَّتِي، مَنْ مَاتَ فِي عَهْدِي فَهُوَ كَنْزُ اللَّهِ، وَمَنْ مَاتَ فِي عَهْدِكَ فَقَدْ قَضَى نَحْبَهُ، وَمَنْ مَاتَ يُحِبُّكَ بَعْدَ مَوْتِكَ خَتَمَ اللَّهُ بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ، مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ أَوْ غَرَبَتْ، وَمَنْ مَاتَ يُبْغِضُكَ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَحُوسِبَ بِمَا عَمِلَ فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ زَكَرِيَّا الْأَصْبَهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تلاش کیا، تو آپ نے مجھے ایک جگہ پر سوئے ہوئے پایا، آپ نے فرمایا: تم اٹھو میں لوگوں کو اس بات پر ملامت نہیں کروں گا کہ اگر وہ تمہیں ابوتراب کا نام دے دیں، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ جیسے اس حوالے سے مجھے الجھن ہوئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اٹھو! اللہ کی قسم! میں تمہیں راضی کر دوں گا، تم میرے بھائی ہو اور میرے بچوں کے باپ ہو، تم میری سنت کی خاطر جنگ کرو گے، میرے ذمہ کو ادا کرو گے، جو شخص میرے عہد میں مرے گا، تو وہ اللہ تعالیٰ کا خزانہ ہو گا، اور جو شخص تمہارے عہد میں مرے گا، تو وہ اپنے فرض کو پورا کر دے گا، اور جو شخص ایسی حالت میں مرے گا کہ تمہارے مرنے کے بعد بھی وہ تم سے محبت رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے امن اور ایمان کی مہر لگا دے گا، ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک سورج طلوع ہوتا رہے گا، یا غروب ہوتا رہے گا، اور جو شخص ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ تم سے بغض رکھتا ہو، تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا، اور اس نے جو زمانہ اسلام میں عمل کیا ہو گا اس کا حساب کر لیا جائے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی زکریا اصبہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14705]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (528)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6672»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ اكْتِحَالِهِ بِرِيقِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكِفَايَتِهِ الرَّمَدَ، وَالْحَرَّ، وَالْبَرْدَ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں نبی اکرم ﷺ کا لعاب سرمے کے طور پر لگنا اور پھر اس کا آشوب چشم یا گرمی یا سردی کے حوالے سے کفایت کر جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14706
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: مَا رَمَدْتُ وَلَا صَدَّعْتُ مُنْذُ مَسَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجْهِي، وَتَفَلَ فِي عَيْنِي، يَوْمَ خَيْبَرَ حِينَ أَعْطَانِي الرَّايَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أُمِّ مُوسَى، وَحَدِيثُهَا مُسْتَقِيمٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب خیبر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جھنڈا عطا کیا اس وقت جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور میری آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا، اس کے بعد مجھے کبھی آشوب چشم کی یا سر درد کی شکایت نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اُم موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث مستقیم ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14706]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (593) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (579)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں