الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جنت کی خوشخبری ملنا
حدیث نمبر: 14687
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَدَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَسَلَّمَ وَصَعِدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اندر تشریف لائے، انہوں نے سلام کیا اور اوپر چڑھ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور وہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14687]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور وہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1812) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10342)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14688
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ: مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مِنْ أَصْحَابِكَ ثَلَاثَةً، فَأَحِبَّهُمْ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبُو ذَرٍّ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ. قَالَ: فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ الْجَنَّةَ لَتَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ. وَعِنْدَهُ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، فَرَجَا أَنْ يَكُونَ لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ قَالَ: فَأَرَادَ أَنْ يَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُمْ فَهَابَهُ، فَخَرَجَ فَلَقِيَ أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آنِفًا، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ. فَرَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ، فَهِبَتُهُ أَنْ أَسْأَلَهُ، فَهَلْ لَكَ أَنْ تَدْخُلَ عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَتَسْأَلَهُ ] ؟ فَقَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَلَا أَكُونَ مِنْهُمْ، وَيَسُبُّنِي قَوْمِي. ثُمَّ لَقِيَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ قَوْلٍ أَبِي بَكْرٍ. قَالَ: فَلَقِيَ عَلِيًّا فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: نَعَمْ. إِنْ كُنْتُ مِنْهُمْ أَحْمَدُ اللَّهَ، وَإِنْ لَمْ أَكُنْ مِنْهُمْ فَحَمِدْتُ اللَّهَ. فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَنَسًا حَدَّثَنِي أَنَّهُ كَانَ عِنْدَكَ آنِفًا، وَأَنَّ جِبْرِيلَ أَتَاكَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ الْجَنَّةَ لَتَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ، فَمَنْ هُمْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْتَ مِنْهُمْ يَا عَلِيُّ، وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، وَسَيَشْهَدُ مَعَكَ مَشَاهِدَ بَيِّنٌ فَضْلُهَا عَظِيمٌ خَيْرُهَا، وَسَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ، وَهُوَ نَاصِحٌ فَاتَّخِذْهُ لِنَفْسِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام ابوجعفر محمد بن علی (یعنی امام باقر) اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بے شک اللہ تعالیٰ آپ کے اصحاب میں سے تین افراد سے محبت کرتا ہے، آپ بھی ان سے محبت رکھیں، علی بن ابوطالب، ابوذر اور مقداد بن اسود۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! بے شک جنت آپ کے اصحاب میں سے تین افراد کی مشتاق ہے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تھے۔ انہیں یہ توقع ہوئی کہ شاید یہ بات بعض انصار کے بارے میں ہو گی، انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کریں لیکن پھر وہ ہیبت کی وجہ سے نہ پوچھ پائے، وہ وہاں سے نکلے، ان کی ملاقات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے کہا: اے سیدنا ابوبکر! ابھی میں نبی اکرم رضی اللہ عنہ کے پاس کچھ دیر پہلے موجود تھا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے: جنت آپ کے اصحاب میں سے تین افراد کی مشتاق ہے، تو مجھے یہ توقع ہوئی کہ شاید یہ انصار میں سے کسی کے لئے ہو گا، لیکن میں ہیبت کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت نہیں کر سکا، کیا آپ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کریں، تو انہوں نے کہا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو میں ان افراد میں سے ایک نہ ہوا، تو میری قوم کے لوگ مجھے برا کہیں گے، پھر سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اللہ سے ہوئی، تو انہوں نے بھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے جواب کی مانند جواب دیا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر ان کی ملاقات سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ٹھیک ہے، اگر میں ان میں سے ایک ہوا، تو میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا اور اگر میں ان میں سے ایک نہ ہوا، تو بھی میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: انس نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے وہ آپ کے پاس موجود تھا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جنت آپ کے اصحاب میں سے تین افراد کی مشتاق ہے، تو اے اللہ کے نبی! وہ لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! ان میں سے ایک تم ہو، عمار بن یاسر ہے، جو عنقریب تمہارے ساتھ کچھ جنگوں میں حصہ لے گا، جس سے اس کی فضیلت واضح ہو جائے گی، جس کی بھلائی بہت زیادہ ہے، اور ایک فرد سلمان ہے، جو ہم اہل بیت میں سے ایک ہے، اور وہ خیرخواہ ہے، تم اسے اپنے لئے حاصل کر لو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید کندی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14688]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید کندی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14688]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6772)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6695، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6666/1»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14689
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُحِبُّ ثَلَاثَةً مِنْ أَصْحَابِكَ يَا مُحَمَّدُ. ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ الْجَنَّةَ لَتَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ. قَالَ أَنَسٌ: فَأَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهِبْتُهُ، فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنِّي كُنْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ، فَلَعَلَّكَ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ. ثُمَّ لَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقُلْتُ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ لَقِيتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، فَقُلْتُ لَهُ كَمَا قُلْتُ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أَسْأَلُهُ، إِنْ كُنْتُ مِنْهُمْ حَمِدْتُ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَإِنْ لَمْ أَكُنْ مِنْهُمْ حَمِدْتُ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَنَسًا حَدَّثَنِي: أَنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاكَ، فَقَالَ: إِنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ، فَإِنْ كُنْتُ مِنْهُمْ حَمِدْتُ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَإِنْ لَمْ أَكُنْ مِنْهُمْ حَمِدْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ مِنْهُمْ أَنْتَ مِنْهُمْ، وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ،، وَسَيَشْهَدُ مَشَاهِدَ بَيِّنٌ فَضْلُهَا، عَظِيمٌ أَجْرُهَا، وَسَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ فَاتَّخِذْهُ صَاحِبًا".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بے شک اللہ تعالیٰ آپ کے اصحاب میں سے تین افراد سے محبت رکھتا ہے، اسے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بے شک جنت آپ کے اصحاب میں سے تین افراد کی مشتاق ہے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کروں، لیکن میں ہیبت کی وجہ سے نہیں پوچھ سکا، میری ملاقات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے بتایا: اے سیدنا ابوبکر! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے یہ بتایا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! بے شک جنت تین افراد کی مشتاق ہے، تو ہو سکتا ہے آپ ان افراد میں سے ایک ہوں، پھر میری ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو میں نے انہیں بھی اس کی مانند بات کی، پھر میری ملاقات سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے انہیں بھی وہی بات کی، جو میں نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے کی تھی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کروں گا، اگر میں ان افراد میں سے ایک ہوا، تو میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، اور اگر میں ان افراد میں سے ایک نہ بھی ہوا، تو بھی میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انس نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور انہوں نے یہ بتایا: جنت آپ کے اصحاب میں سے تین افراد کی مشتاق ہے، اگر میں ان لوگوں میں سے ایک ہوا، تو میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، اور اگر میں ان میں سے ایک نہ ہوا، تو بھی میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے ایک ہو، تم ان میں سے ایک ہو، اور ایک فرد عمار بن یاسر ہے، جو عنقریب جنگوں میں حصہ لے گا، اور اس کی فضیلت واضح ہو جائے گی، اور اس کا اجر عظیم ہو گا، اور ایک فرد سلمان ہے، جو ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہے، تم اسے ساتھی بنا کے رکھنا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید کندی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14689]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید کندی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14689]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2524)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3797، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6534، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6666/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14690
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذٌ بِيَدِي وَنَحْنُ نَمْشِي فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ إِذْ أَتَيْنَا عَلَى حَدِيقَةٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَحْسَنَهَا مِنْ حَدِيقَةٍ! فَقَالَ:" إِنَّ لَكَ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنَ مِنْهَا". ثُمَّ مَرَرْنَا بِأُخْرَى، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَحْسَنَهَا مِنْ حَدِيقَةٍ! قَالَ:" لَكَ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْهَا". حَتَّى مَرَرْنَا بِسَبْعِ حَدَائِقَ، كُلُّ ذَلِكَ أَقُولُ: مَا أَحْسَنَهَا، وَيَقُولُ:" لَكَ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْهَا". فَلَمَّا خَلَا لِيَ الطَّرِيقُ اعْتَنَقَنِي ثُمَّ أَجْهَشَ بَاكِيًا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ:" ضَغَائِنُ فِي صُدُورِ أَقْوَامٍ لَا يُبْدُونَهَا لَكَ إِلَّا مِنْ بَعْدِي". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي سَلَامَةٍ مِنْ دِينِي؟ قَالَ:" فِي سَلَامَةٍ مِنْ دِينِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عُمَيْرَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عُمَيْرَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور ہم مدینہ منورہ کی کسی گلی سے گزر رہے تھے، اسی دوران ہم ایک باغ کے پاس آ گئے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ باغ کتنا اچھا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے لئے جنت میں اس سے بھی زیادہ عمدہ باغ ہے، پھر ہم ایک اور باغ کے پاس سے گزرے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ باغ کتنا اچھا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے جنت میں اس سے بھی زیادہ عمدہ باغ ہے، یہاں تک کہ ہم سات باغوں کے پاس سے گزرے، ہر ایک کے بارے میں، میں نے یہی کہا: یہ کتنا اچھا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے رہے کہ تمہارے لئے جنت میں اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہے، جب راستہ میرے لئے خالی ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گلے لگا لیا اور پھر آپ رونے لگے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس دشمنی کی وجہ سے جو کچھ لوگوں کے سینوں میں ہو گی۔ وہ میرے بعد تمہارے لئے اس کو ظاہر کریں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس میں میرا دین سلامت رہے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا دین سلامتی میں رہے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عمیرہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14690]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2523) اخرجه ابو يعلى فى المسند (565)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14691
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلِيٌّ فِي حِشَانِ الْمَدِينَةِ، فَمَرَّا بِحَدِيقَةٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ: مَا أَحْسَنَ هَذِهِ الْحَدِيقَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَقَالَ:" حَدِيقَتُكَ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْهَا". ثُمَّ أَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى رَأْسِهِ [ وَلِحْيَتِهِ ] ، ثُمَّ بَكَى حَتَّى عَلَا بُكَاؤُهُ، قُلْتُ: مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ:" ضَغَائِنُ فِي صُدُورِ قَوْمٍ لَا يُبْدُونَهَا لَكَ حَتَّى يَفْقِدُونِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِمْ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَمِنْدَلٌ أَيْضًا فِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِمْ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَمِنْدَلٌ أَيْضًا فِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے باغات والے علاقے سے گزر رہے تھے، ہمارا گزر ایک باغ کے پاس سے ہوا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ باغ کتنا اچھا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں جو تمہارا باغ ہے وہ اس سے زیادہ اچھا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے سر اور داڑھی کی طرف اشارہ کیا اور پھر آپ رونے لگے، یہاں تک کہ آپ کے رونے کی آواز بلند ہوئی، عرض کی گئی: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس دشمنی کی وجہ سے جو کچھ لوگوں کے سینوں میں ہو گی اور وہ لوگ اس دشمنی کو تمہارے لئے اس وقت ظاہر کریں گے جب وہ مجھے غیر موجود پائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی مندل بھی ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14691]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی مندل بھی ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11084)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14692
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: هَاجَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَمَا أَنَا عِنْدَهُ ذَاتَ يَوْمٍ قَالَ لِي:" يَا عَمْرُو، هَلْ أُرِيكَ دَابَّةَ الْجَنَّةِ تَأْكُلُ الطَّعَامَ، وَتَشْرَبُ الشَّرَابَ، وَتَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ؟". قَالَ: قُلْتُ: بَلَى بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي. قَالَ:" هَذَا دَابَّةُ الْجَنَّةِ". وَأَشَارَ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ نے مجھ سے فرمایا: اے عمرو کیا میں تمہیں جنت کا فرد دکھاؤں، جو کھانا کھاتا ہے اور مشروب پیتا ہے اور بازاروں میں چلتا ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جنت کا فرد ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14692]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14692]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14693
وَعَنْ سَلْمَى - امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ - أَنَّهَا قَالَتْ: إِنِّي لَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَسْوَاقِ، فَقَالَ:" لَيَطْلُعَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". إِذْ سَمِعْتُ الْخَشَفَةَ فَإِذَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الرَّافِعِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الرَّافِعِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سلمیٰ بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ”اسواق“ کے مقام پر موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے سامنے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک فرد آئے گا۔“ راوی خاتون کہتی ہیں اس دوران میں نے کسی کے آنے کی آہٹ سنی تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سامنے آ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل رافعی ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر جرح نہیں کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14693]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (301/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
64. بَابُ النَّظَرِ إِلَيْهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا
حدیث نمبر: 14694
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" النَّظَرُ إِلَى عَلِيٍّ عِبَادَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بَدَيْلٍ الْيَامِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: مُسْتَقِيمُ الْحَدِيثِ، وَابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علی کی طرف دیکھنا عبادت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بدیل یامی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ مستقیم الحدیث ہے، اور ابن ابوحاتم نے بھی (اس کی توثیق کی ہے)، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14694]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10006)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14695
وَعَنْ طُلَيْقِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: رَأَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ الْحُصَيْنِ يَحِدُّ النَّظَرَ إِلَى عَلِيٍّ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" النَّظَرُ إِلَى عَلِيٍّ عِبَادَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
طلیق بن محمد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسلسل سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ رہے تھے۔ ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”علی کو دیکھنا عبادت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14695]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (109/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
65. بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14696
عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ - يَعْنِي الْأَوْدِيَّ - قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ أَتَاهُ تِسْعَةُ رَهْطٍ، فَقَالُوا لَهُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، إِمَّا تَقُومُ مَعَنَا وَإِمَّا أَنْ يُخَلُّونَا هَؤُلَاءِ. قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: بَلْ أَقْوَمُ مَعَكُمْ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ صَحِيحٌ قَبْلَ أَنْ يَعْمَى.
قَالَ: فَانْتَبَذُوا فَتَحَدَّثُوا، فَلَا أَدْرِي مَا قَالُوا. قَالَ: فَجَاءَ يَنْفُضُ ثَوْبَهُ وَيَقُولُ: أُفٍّ وَيَتُفُّ! وَقَعُوا فِي رَجُلٍ [ لَهُ عَشْرَ، وَقَعُوا فِي رَجُلٍ ] قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللَّهُ أَبَدًا، يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ". فَاسْتَشْرَفَ لَهَا مَنِ اسْتَشْرَفَ قَالَ:" أَيْنَ عَلِيٌّ؟". قَالُوا: فِي الرَّحْلِ يَطْحَنُ قَالَ:" وَمَا كَانَ أَحَدُكُمْ لِيَطْحَنَ". قَالَ: فَجَاءَ وَهُوَ أَرْمَدُ لَا يَكَادُ يُبْصِرُ قَالَ: فَنَفَثَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ هَزَّ الرَّايَةَ ثَلَاثًا فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ قَالَ: فَجَاءَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ قَالَ: فَبَعَثَ فُلَانًا بِسُورَةِ التَّوْبَةِ، فَبَعَثَ عَلِيًّا خَلْفَهُ فَأَخَذَهَا مِنْهُ قَالَ:" لَا يَذْهَبُ بِهَا إِلَّا رَجُلٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ". قَالَ: وَقَالَ لِبَنِي عَمِّهِ:" أَيُّكُمْ يُوَالِينِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟". فَأَبَوْا، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أُوَالِيكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. [ فَقَالَ:" أَنْتَ وَلِييِّ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ" ] قَالَ: وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ خَدِيجَةَ. قَالَ: وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَهُ فَوَضَعَهُ عَلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - وَقَالَ:" إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا". قَالَ: وَشَرَى عَلِيٌّ نَفْسَهُ، لَبِسَ ثَوْبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ نَامَ مَكَانَهُ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرْمُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَعَلِيٌّ نَائِمٌ. قَالَ: وَأَبُو بَكْرٍ يَحْسَبُ أَنَّهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ انْطَلَقَ نَحْوَ بِئْرِ مَيْمُونَةَ فَأَدْرِكْهُ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ مَعَهُ الْغَارَ.
قَالَ: وَجَعَلَ عَلِيٌّ يُرْمَى بِالْحِجَارَةِ، كَمَا كَانَ يُرْمَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَضَوَّرُ قَدْ لَفَّ رَأْسَهُ فِي الثَّوْبِ لَا يُخْرِجُهُ حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ كَشَفَ رَأْسَهُ، فَقَالُوا: إِنَّكَ لَلَئِيمٌ، كَانَ صَاحِبُكَ نَرْمِيهِ لَا يَتَضَوَّرُ وَأَنْتَ تَتَضَوَّرُ، وَقَدِ اسْتَنْكَرْنَا ذَلِكَ. قَالَ: وَخَرَجَ بِالنَّاسِ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَالَ: فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَخْرُجُ مَعَكَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا". فَبَكَى عَلِيٌّ، فَقَالَ لَهُ:" أَلَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ إِلَّا أَنَّكَ لَسْتَ بِنَبِيٍّ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ أَذْهَبَ إِلَّا وَأَنْتَ خَلِيفَتِي". وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي". قَالَ: وَسَدَّ أَبْوَابَ الْمَسْجِدِ غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ قَالَ: فَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ، جَنْبٌا، وَهُوَ طَرِيقُهُ لَيْسَ لَهُ طَرِيقٌ غَيْرَهُ. قَالَ: وَقَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ". قَالَ: وَأَخْبَرَنَا اللَّهُ [ عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْقُرْآنِ ] أَنَّهُ قَدْ رَضِيَ عَنْهُمْ، عَنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ، فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ، هَلْ حَدَّثَنَا أَنَّهُ سَخِطَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ؟ قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ حِينَ قَالَ: ائْذَنْ لِي فَلْأَضْرِبْ عُنُقَهُ قَالَ:" وَكُنْتَ فَاعِلًا، وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي بَلْجٍ الْفَزَارِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ لِينٌ.

عمرو بن میمون اودی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران نو افراد ان کے پاس آئے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: اے ابن عباس! یا تو آپ اٹھ کر ہمارے ساتھ جائیں یا پھر یہ ہے کہ ہمیں خلوت کا موقع دیں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: بلکہ میں اٹھ کر تمہارے ساتھ جاتا ہوں، راوی کہتے ہیں: وہ ان دنوں تندرست تھے اور ان کی بینائی ابھی رخصت نہیں ہوئی تھی، راوی کہتے ہیں: وہ لوگ الگ چلے گئے اور آپس میں بات چیت کرتے رہے، مجھے پتہ نہیں چلا کہ ان لوگوں نے کیا بات کی ہے، راوی کہتے ہیں: لیکن کچھ دیر بعد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنا کپڑا جھاڑتے ہوئے آئے اور بولے: آف ہے، وہ مسلسل یہی کہتے ہوئے جا رہے تھے کہ آف ہے، وہ لوگ ایک ایسے شخص پر تنقید کر رہے تھے، جس میں دس خصوصیات ہیں۔ وہ لوگ ایک ایسے شخص پر تنقید کر رہے تھے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: میں ایک ایسے شخص کو ضرور بھیجوں گا، جسے اللہ تعالیٰ کبھی رسوا نہیں کرے گا، وہ شخص اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، تو اس دن ہر شخص اس بات کا منتظر رہا کہ شاید اسے یہ موقع ملے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: علی کہاں ہے؟ لوگوں نے عرض کی: وہ اپنی رہائشی جگہ پر آٹا پیس رہے ہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایک آٹا نہیں پیس سکتا، راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو انہیں آشوب چشم کی شکایت تھی، اور وہ ٹھیک طرح سے دیکھ نہیں سکتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر لعاب دہن لگایا، پھر تین مرتبہ جھنڈا لہرا کر وہ جھنڈا انہیں دے دیا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں صاحب کو سورت توبہ کے ہمراہ بھیجا تھا، پھر آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ان کے پیچھے بھیجا، انہوں نے سورت توبہ والا حکم ان سے حاصل کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس حکم کو لے کر صرف وہ فرد جا سکتا ہے، جس کا مجھ سے تعلق ہو، اور میرا اس سے تعلق ہو (یعنی خاندانی تعلق ہو)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچازاد افراد سے فرمایا: تم میں سے کون دنیا اور آخرت میں میرا ولی بنے گا؟ تو ان لوگوں نے اس بات کو نہیں مانا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں دنیا اور آخرت میں آپ کا ولی بنوں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دنیا اور آخرت میں میرے ولی ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد لوگوں میں اسلام قبول کرنے والے سب سے پہلے فرد ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا کپڑا لیا اور وہ کپڑا سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ پر رکھا اور ارشاد فرمایا: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اے اہل بیت اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا ہے کہ تم سے گندگی کو دور کر دے، اور تمہیں اچھی طرح سے پاک کر دے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے بتایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی ذات کا سودا کر لیا تھا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس پہنا اور پھر آپ کی جگہ سو گئے تھے، مشرکین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھر مارا کرتے تھے، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سو رہے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یہ سمجھے کہ شاید یہ اللہ کے نبی ہیں، تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اللہ کے نبی تشریف لے جا چکے ہیں، آپ بئر میمونہ کی طرف تشریف لے گئے ہیں، اور آپ وہاں پہنچ جائیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ چلے گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں داخل ہو گئے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اسی طرح پتھر مارے جاتے رہے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مارے جاتے تھے، لیکن وہ کروٹیں بدلتے رہے۔ انہوں نے اپنا سر لحاف میں چھپایا ہوا تھا اور صبح ہونے تک وہ لحاف سے باہر نہیں نکلے، پھر انہوں نے اپنے سر سے کپڑا ہٹایا، تو لوگوں نے کہا: تم تو کمینے ہو، تمہارے آقا کو جو ہم کنکریاں مارتے تھے، تو وہ پہلو نہیں بدلتے تھے، جبکہ تم پہلو بدل رہے تھے۔ ہمیں یہ بات عجیب لگی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو ساتھ لے کر غزوہ تبوک کے لئے تشریف لے گئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: میں بھی آپ کے ساتھ جاتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جی نہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ رونے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو، جو سیدنا بارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی، البتہ یہ ہے کہ تم میرے بعد نبی نہیں ہو گے، کسی کے لئے بھی یہ بات مناسب نہیں ہے کہ جب میں جاؤں (تو وہ میرا نائب بن جائے) البتہ تم میرے نائب ہو گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ بھی فرمایا تھا: ”تم میرے بعد ہر مومن کے ولی ہو۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مخصوص دروازے کے علاوہ مسجد کے تمام دروازوں کو بند کروا دیا تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بھی بتایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہو سکتے تھے، کیونکہ وہ ان کا راستہ تھا، ان کا اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے قرآن میں یہ بات بتائی ہے کہ وہ ان صحابہ کرام سے راضی ہے، جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی اور اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے، جو ان کے دلوں میں ہے، تو کیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ وہ اس کے بعد بھی ان لوگوں پر ناراض ہوا ہو؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بھی بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: تھا، جس وقت انہوں نے یہ اجازت مانگی تھی کہ آپ مجھے اجازت دیں، تو میں اس کی گردن اڑا دیتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ایسا کرو گے؟ تمہیں کیا پتہ؟ شاید اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانک کر دیکھا ہو اور یہ فرما دیا ہو: تم جو چاہو عمل کر لو۔“ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے کہنے کا مطلب یہ تھا: بیعت رضوان اور غزوہ بدر میں شرکت کرنے کا شرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھی حاصل ہے، تو وہ بھی اس فضیلت میں شامل ہوں گے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ابوبلج فزاری کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14696]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12593)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 156، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3052، وأخرجه فتح الباري برقم: 3452، 1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن