🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15107
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَ الْحُسَيْنُ يَشْتَدُّ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي، فَالْتَزَمَ عُنُقَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ بِهِ وَأَخَذَ بِيَدِهِ، فَلَمْ يَزَلْ مُمْسِكَهَا حَتَّى رَكَعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمْ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ دوڑتے ہوئے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن پکڑ لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور آپ نے مسلسل انہیں پکڑے رکھا، یہاں تک کہ آپ رکوع میں چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2657)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2657»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15108
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَّجَ مَا بَيْنَ فَخِذَيِ الْحُسَيْنِ، وَقَبَّلَ زَبِيبَتَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے دونوں زانوں کو کھولا اور ان کے زبیبہ کو بوسہ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15108]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2658)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2658، 12615»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15109
وَعَنْ رَجَاءِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: كُنْتُ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ فَسَلَّمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ السَّلَامَ، وَسَكَتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، ثُمَّ رَفَعَ ابْنُ عَمْرٍو صَوْتَهُ بَعْدَمَا سَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَحَبِّ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى أَهْلِ السَّمَاءِ؟ قَالُوا: بَلَى. قَالَ: هُوَ هَذَا الْمُقَفِّي، وَاللَّهِ مَا كَلَّمْتُهُ كَلِمَةً وَلَا كَلَّمَنِي كَلِمَةً مُنْذُ لَيَالِي صِفِّينَ، وَوَاللَّهِ لَأَنْ يَرْضَى عَنِّي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي مِثْلُ أَحَدٍ. فَقَالَ لَهُ أَبُو سَعِيدٍ: أَلَا تَغْدُو إِلَيْهِ؟ قَالَ: بَلَى، فَتَوَاعَدُوا أَنْ يَغْدُوَا إِلَيْهِ، وَغَدَوْتُ مَعَهُمَا، فَاسْتَأْذَنَ أَبُو سَعِيدٍ فَأَذِنَ فَدَخَلْنَا إِلَّا ابْنَ عَمْرٍو، فَلَمْ يَزَلْ بِهِ حَتَّى أَذِنَ لَهُ الْحُسَيْنُ، فَدَخَلَ، فَلَمَّا رَآهُ زَحَلَ لَهُ، وَهُوَ جَالِسٌ إِلَى جَنْبِ الْحُسَيْنِ فَمَدَّهُ الْحُسَيْنُ إِلَيْهِ، فَقَامَ ابْنُ عَمْرٍو فَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ خَلَا عَنْ أَبِي سَعِيدٍ فَأَزْحَلَ لَهُ، فَجَلَسَ بَيْنَهُمَا، فَقَصَّ أَبُو سَعِيدٍ الْقِصَّةَ، فَقَالَ: أَكَذَاكَ يَا ابْنَ عَمْرٍو؟ أَتَعْلَمُ أَنِّي أَحَبُّ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى أَهْلِ السَّمَاءِ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِنَّكَ لَأَحَبُّ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى أَهْلِ السَّمَاءِ. قَالَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ قَاتَلَتَنِي وَأَبِي يَوْمَ صِفِّينَ؟ وَاللَّهِ لَأَبِي خَيْرٌ مِنِّي. قَالَ: أَجَلْ، وَلَكِنَّ عَمْرًا شَكَانِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنْ عَبْدَ اللَّهِ يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلِّ وَنَمْ، وَصُمْ وَأَفْطِرْ، وَأَطِعْ عَمْرًا". فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ، أَقْسَمَ عَلَيَّ، وَاللَّهِ مَا كَثَّرْتُ لَهُمْ سَوَادًا، وَلَا اخْتَرَطْتُ لَهُمْ سَيْفًا، وَلَا طَعَنْتُ بِرُمْحٍ، وَلَا رَمَيْتُ بِسَهْمٍ. فَقَالَ الْحَسَنُ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهُ لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: كَأَنَّهُ قَبِلَ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، وَفِيهِ لِينٌ، وَهُوَ حَافِظٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنَ الْبَزَّارِ فِي تَرْجَمَةِ الْحَسَنِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رجاء بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد نبوی میں موجود تھا، اسی دوران سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما وہاں سے گزرے، انہوں نے سلام کیا، حاضرین نے انہیں سلام کا جواب دیا، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ خاموش رہے، پھر سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے خاموش ہونے کے بعد آواز بلند کی اور بولے: آپ پر بھی سلام ہو، اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، پھر وہ حاضرین کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: کیا میں تمہیں یہ بات نہ بتاؤں کہ اہل آسمان کے نزدیک اہل زمین میں سے سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: یہ والے صاحب جو ابھی چلے گئے ہیں، اللہ کی قسم! جنگ صفین کے بعد سے لے کر ابھی تک میں نے ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کی اور انہوں نے میرے ساتھ کوئی بات نہیں کی اور اللہ کی قسم! اگر یہ مجھ سے راضی ہو جائیں تو یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ مجھے احد پہاڑ جتنی دولت مل جائے، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ ان کی طرف چلیں گے، انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، پھر انہوں نے یہ طے کیا کہ اگلے دن وہ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس جائیں گے، راوی کہتے ہیں: ان دونوں صاحبان کے ساتھ میں بھی گیا، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دے دی، ہم لوگ اندر داخل ہوئے، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اندر داخل نہیں ہوئے وہ باہر ہی رہے، یہاں تک کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے انہیں بھی اجازت دی تو وہ اندر آئے، جب سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو ان کے لئے جگہ کی اور وہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے پہلو میں آ کے بیٹھ گئے، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف نگاہ کی، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے تھے وہ بیٹھے نہیں تھے، جب انہوں نے دیکھا تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے ہٹ کے ان کے لئے جگہ بنائی اور وہ ان دونوں کے درمیان بیٹھ گئے۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے پورا واقعہ بیان کیا، تو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے ابن عمرو! کیا اسی طرح ہے؟ کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں اہل آسمان کے نزدیک اہل زمین میں سب سے زیادہ محبوب ہوں؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! رب کعبہ کی قسم! آپ اہل آسمان کے نزدیک اہل زمین میں سے سب سے زیادہ محبوب ہیں، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر آپ نے جنگ صفین کے موقع پر میرے والد کے ساتھ جنگ کیوں کی تھی، اللہ کی قسم! میرے والد مجھ سے بہتر ہیں؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں لیکن سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ میری شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی اور یہ کہا: عبداللہ دن کے وقت روزہ رکھ لیتا ہے اور رات کو نفل پڑھتا رہتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رات کے وقت نفل پڑھ بھی لیا کرو اور سو بھی جایا کرو، نفلی روزہ رکھا بھی کرو اور چھوڑ بھی دیا کرو، اور عمرو کی بات ماننا۔ جب جنگ صفین کا موقع آیا تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے مجھے قسم دی اللہ کی قسم! میں نے ان لوگوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی میں نے ان لوگوں کے لئے تلوار کو سونتا، نہ ہی ان کی خاطر نیزے کے ذریعے حملہ کیا، نہ ان کی خاطر کوئی تیر پھینکا، تو سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا آپ یہ بات نہیں جانتے کہ خالق کی معصیت میں مخلوق کی اطاعت نہیں کی جاتی، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: گویا انہوں نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی اس بات کو قبول کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن سعید بن بشیر ہے اور اس میں کمزوری پائی جاتی ہے اور وہ حافظ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے حالات میں امام بزار کی نقل کردہ روایت گزر چکی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15109]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15110
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ".
فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الرَّبِيعِ بْنِ سَعْدٍ، وَقِيلَ: ابْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ اہل جنت سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو دیکھے تو وہ سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھ لے۔“ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ربیع بن سعد کا معاملہ مختلف ہے اور ایک قول کے مطابق یہ ربیع بن سعید ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15110]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1874)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6966، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3962، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6758»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15111
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ مَلَكَ الْقَطْرِ اسْتَأْذَنَ [ رَبَّهُ ] أَنْ يَأْتِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لَهُ، فَقَالَ لِأُمِّ سَلَمَةَ:" امْلُكِي عَلَيْنَا الْبَابَ لَا يَدْخُلْ عَلَيْنَا أَحَدٌ". قَالَ: وَجَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ لِيَدْخُلَ فَمَنَعَتْهُ، فَوَثَبَ فَدَخَلَ، فَجَعَلَ يَقْعُدُ عَلَى ظَهْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى مِنْكَبِهِ، وَعَلَى عَاتِقِهِ، قَالَ: فَقَالَ الْمَلَكُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: [ أَمَا ] إِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ، وَإِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ الْمَكَانَ الَّذِي يُقْتَلُ بِهِ. فَضَرَبَ بِيَدِهِ، فَجَاءَ بِطِينَةٍ حَمْرَاءَ، فَأَخَذَتْهَا أُمُّ سَلَمَةَ فَصَرَّتْهَا فِي خِمَارِهَا. قَالَ ثَابِتٌ: بَلَغَنَا أَنَّهَا كَرْبَلَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِيهَا عِمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بارش کے فرشتے نے اپنے پروردگار سے یہ اجازت مانگی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، تو پروردگار نے اسے اجازت دے دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: تم دروازے کا دھیان رکھنا، کوئی ہمارے پاس نہ آئے، راوی کہتے ہیں: اسی دوران سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما آئے انہوں نے اندر آنے کی کوشش کی، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں روکا، لیکن وہ اچھل کر اندر آ گئے اور آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت اور کندھوں اور گردن پر بیٹھنے لگے، راوی کہتے ہیں: اس فرشتے نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: آپ اس سے محبت رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس فرشتے نے کہا: لیکن آپ کی امت اسے شہید کر دے گی، اگر آپ چاہیں، تو میں آپ کو وہ جگہ دکھا دیتا ہوں جہاں اسے شہید کیا جائے گا، پھر اس فرشتے نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور سرخ رنگ کی مٹی لے آیا (راوی کہتے ہیں:) سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے وہ مٹی لے لی تھی اور اسے اپنی تھیلی میں باندھ لیا تھا۔ ثابت نامی راوی کہتے ہیں: ہم تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ وہ مٹی کربلا کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن زاذان ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15111]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3402) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2813) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير 242/3، أخرجه مسند أحمد برقم: 13127، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6742، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6757/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15112
وَعَنْ نُجَيٍّ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ سَارَ مَعَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَكَانَ صَاحِبَ مُطْهَرَتِهِ، فَلَمَّا حَاذَى نِينَوَى وَهُوَ مُنْطَلِقٌ إِلَى صِفِّينَ، فَنَادَى عَلِيٌّ: اصْبِرْ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، اصْبِرْ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ بِشَطِّ الْفُرَاتِ. قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، وَإِذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ، قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَغْضَبَكَ أَحَدٌ؟ مَا شَأْنُ عَيْنَيْكَ تَفِيضَانِ؟ قَالَ:" بَلْ قَامَ مِنْ عِنْدِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَبْلُ، فَحَدَّثَنِي أَنَّ الْحُسَيْنَ يُقْتَلُ بِشَطِّ الْفُرَاتِ". قَالَ: فَقَالَ:" هَلْ لَكَ أَنْ أُشِمَّكَ مِنْ تُرْبَتِهِ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَمَدَّ يَدَهُ، فَقَبَضَ قَبْضَةً مِنْ تُرَابٍ، فَأَعْطَانِيهَا، فَلَمْ أَمْلِكْ عَيْنَيَّ أَنْ فَاضَتَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَمْ يَنْفَرِدْ نُجَيٌّ بِهَذَا.
نجی حضرمی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلتے ہوئے جا رہے تھے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے طہارت کے پانی کے نگران تھے جب یہ لوگ نینوا کے مقام پر پہنچے یہ لوگ اس وقت صفین کی طرف جا رہے تھے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بلند آواز میں کہا: اے ابوعبداللہ صبر سے کام لینا، اے ابوعبداللہ دریائے فرات کے کنارے صبر سے کام لینا، میں نے دریافت کیا: اس کی کیا وجہ ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا کسی نے آپ کو غصہ دلایا ہے، کیا وجہ ہے کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی جبرائیل میرے پاس سے اٹھ کے گیا ہے اس نے مجھے یہ بتایا ہے کہ حسین کو فرات کے کنارے پر قتل کر دیا جائے گا، اس نے کہا: کیا آپ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ میں آپ کو وہاں کی مٹی سونگھاؤں، میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو اس فرشتے نے ہاتھ بڑھایا اور مٹھی بھر مٹی لی اور وہ مجھے دے دی تو مجھے اپنی آنکھوں پر قابو نہیں رہا اور وہ بہنے لگیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، نجی نامی راوی اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15112]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (363) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2811) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير 648»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15113
وَعَنْ عَائِشَةَ أَوْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِإِحْدَاهُمَا:" لَقَدْ دَخَلَ عَلَيَّ الْبَيْتَ مَلَكٌ، فَلَمْ يَدْخُلْ عَلَيَّ قَبْلَهَا، قَالَ: إِنَّ ابْنَكَ هَذَا حُسَيْنٌ مَقْتُولٌ، وَإِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ مِنْ تُرْبَةِ الْأَرْضِ الَّتِي يُقْتَلُ بِهَا". قَالَ: فَأَخْرَجَ تُرْبَةً حَمْرَاءَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا یا شاید سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آج میرے پاس ایک ایسا فرشتہ آیا جو اس سے پہلے کبھی میرے پاس نہیں آیا، اس نے بتایا: آپ کے اس بیٹے حسین کو قتل کر دیا جائے گا اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس سرزمین کی مٹی دکھا سکتا ہوں جہاں اسے قتل کیا جائے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اس فرشتے نے سرخ مٹی لا کے دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (294/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15114
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُوحَى إِلَيْهِ، فَنَزَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُنْكَبٌّ، وَهُوَ عَلَى ظَهْرِهِ فَقَالَ جِبْرِيلُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتُحِبُّهُ يَا مُحَمَّدُ؟ قَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، وَمَا لِي لَا أُحِبُّ ابْنِي!". قَالَ: فَإِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ مِنْ بَعْدِكَ، فَمَدَّ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَدَهُ، فَأَتَاهُ بِتُرْبَةٍ بَيْضَاءَ، فَقَالَ: فِي هَذِهِ الْأَرْضِ يُقْتَلُ ابْنُكَ هَذَا، وَاسْمُهَا الطَّفُّ، فَلَمَّا ذَهَبَ جِبْرِيلُ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْتَزَمَهُ فِي يَدِهِ يَبْكِي، فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ ابْنِي حُسَيْنًا مَقْتُولٌ فِي أَرْضِ الطَّفِّ، وَأَنَّ أُمَّتِي سَتُفْتَنُ بَعْدِي". ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فِيهِمْ عَلِيٌّ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَحُذَيْفَةُ، وَعَمَّارٌ، وَأَبُو ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - وَهُوَ يَبْكِي، فَقَالُوا: مَا يُبْكِيكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" أَخْبَرَنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: أَنَّ ابْنِي الْحُسَيْنَ يُقْتَلُ بَعْدِي بِأَرْضِ الطَّفِّ، وَجَاءَنِي بِهَذِهِ التُّرْبَةِ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهَا مَضْجَعَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَأَوَّلُهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَجْلَسَ حُسَيْنًا عَلَى فَخِذِهِ، فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ. وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما (جو اس وقت بچے تھے) وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر اس وقت وحی نازل ہو رہی تھی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر چڑھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر جھکایا ہوا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر چڑھ گئے، سیدنا جبرائیل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا آپ اس سے محبت رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جبرائیل میں اپنے بیٹے سے کیوں نہ محبت رکھوں؟ سیدنا جبرائیل نے بتایا: آپ کے بعد آپ کی امت عنقریب اسے شہید کر دے گی پھر سیدنا جبرائیل نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور سفید رنگ کی مٹی لے کے آنے، انہوں نے بتایا: اس سرزمین پر آپ کے بیٹے کو شہید کیا جائے گا، اور اس جگہ کا نام طف ہے، جب سیدنا جبرائیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے چلے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے آپ نے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو گود میں اٹھا کر ساتھ لپٹایا ہوا تھا اور رو رہے تھے، آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! جبرائیل نے مجھے بتایا ہے کہ میرے بیٹے حسین کو طف کی سرزمین پر قتل کر دیا جائے گا، اور میرے بعد میری امت آزمائش کا شکار ہو جائے گی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لے گئے جن میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا حذیفہ، سیدنا عمار، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہم موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رو رہے تھے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس وجہ سے رو رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل نے مجھے بتایا ہے کہ میرے بیٹے حسین کو میرے بعد طف کی سرزمین پر قتل کر دیا جائے گا، وہ میرے پاس یہ مٹی لے کے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا: اس جگہ پر اس کی شہادت ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے آغاز میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو اپنی زانوں پر بٹھایا ہوا تھا اسی دوران سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے۔۔۔۔۔۔۔“۔ معجم کبیر کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور معجم اوسط کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15114]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2814)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2814، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6312»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15115
وَعَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ نَائِمًا عِنْدَهَا، وَحُسَيْنٌ يَحْبُو فِي الْبَيْتِ، فَغَفَلَتْ عَنْهُ، فَحَبَا حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَعِدَ عَلَى بَطْنِهِ، فَوَضَعَ ذَكَرِهِ فِي سُرَّتِهِ فَبَالَ، قُلْتُ: فَاسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَحَطَطْتُهُ عَنْ بَطْنِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعِي ابْنِي". فَلَمَّا قَضَى بِوَلَهُ، أَخَذَ كُوزًا مِنْ مَاءٍ فَصَبَّهُ، وَقَالَ:" إِنَّهُ يُصَبُّ مِنَ الْغُلَامِ، وَيُغْسَلُ مِنَ الْجَارِيَةِ". قَالَتْ: ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي وَاحْتَضَنَهُ، فَكَانَ إِذَا رَكَعَ وَسَجَدَ وَضَعَهُ، وَإِذَا قَامَ حَمَلَهُ، فَلَمَّا جَلَسَ جَعَلَ يَدْعُو وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ وَيَقُولُ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ الْيَوْمَ شَيْئًا مَا رَأَيْتُكَ تَصْنَعُهُ؟ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي، فَأَخْبَرَنِي أَنَّ ابْنِي يُقْتَلُ، قُلْتُ: فَأَرِنِي إِذًا، فَأَتَانِي بِتُرْبَةٍ حَمْرَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِمَا مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیده زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں سوئے ہوئے تھے اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ گھر میں گھٹنوں کے بل چل رہے تھے میں ان سے غافل ہوئی، تو وہ گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے آپ کے پیٹ پر چڑھ گئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ پر پیشاب کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے، میں اٹھ کر آپ کے پاس آئی اور انہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ سے ہٹایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بیٹے کو رہنے دو، جب انہوں نے پیشاب مکمل کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا برتن لے کے اس پر چھڑک دیا، آپ نے فرمایا: لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑک دیا جائے گا اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔“ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے، آپ نے انہیں اٹھایا ہوا تھا جب آپ رکوع یا سجدے میں جاتے تھے تو انہیں زمین پر کھڑا کر دیتے تھے، جب اٹھتے تھے تو پھر اٹھا لیتے تھے، جب آپ تشریف فرما ہوئے تو آپ نے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرنا شروع کی جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آج آپ کو ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا ہے، جو میں نے آپ کو پہلے کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آیا تھا اور اس نے مجھے یہ بتایا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کر دیا جائے گا، میں نے کہا: تم مجھے وہ جگہ دکھاؤ! تو وہ میرے پاس سرخ مٹی لے کے آیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15115]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 498/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15116
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا ذَاتَ يَوْمٍ فِي بَيْتِي قَالَ:" لَا يَدْخُلُ عَلَيَّ أَحَدٌ". فَانْتَظَرْتُ فَدَخَلَ الْحُسَيْنُ، فَسَمِعْتُ نَشِيجَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْكِي، فَاطَّلَعْتُ فَإِذَا حُسَيْنٌ فِي حِجْرِهِ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ جَبِينَهُ وَهُوَ يَبْكِي، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ حِينَ دَخَلَ، فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - كَانَ مَعَنَا فِي الْبَيْتِ، فَقَالَ: أَتُحِبُّهُ؟ قُلْتُ: أَمَّا فِي الدُّنْيَا فَنَعَمْ. قَالَ: إِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلَ هَذَا بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا: كَرْبَلَاءُ، فَتَنَاوَلَ جِبْرِيلُ مِنْ تُرْبَتِهَا". فَأَرَاهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أُحِيطُ بِحُسَيْنٍ حِينَ قُتِلَ قَالَ: مَا اسْمُ هَذِهِ الْأَرْضِ؟ قَالُوا: كَرْبَلَاءُ، فَقَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ; كَرْبٌ وَبَلَاءٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں تشریف فرما تھے، آپ نے فرمایا: کوئی میرے پاس نہ آنے پائے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں انتظار کرتی رہی، اسی دوران سیدنا حسین رضی اللہ عنہ آ گئے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رونے کی آواز سنی، میں نے جھانک کے دیکھا تو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ آپ کی گود میں تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر ہاتھ پھیر رہے تھے اور رو رہے تھے، میں نے کہا: اللہ کی قسم! ان کے آنے کا مجھے پتہ نہیں چلا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا جبرائیل ہمارے ساتھ گھر میں موجود تھے اس نے دریافت کیا: کیا آپ ان سے محبت کرتے ہیں، میں نے جواب دیا: جہاں تک دنیا کا تعلق ہے تو جی ہاں! تو جبرائیل نے بتایا: آپ کی امت اسے ایسی سرزمین پر قتل کر دے گی، جس کا نام کربلا ہے، پھر جبرائیل نے وہاں کی مٹی لی اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائی، جب سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو اس جگہ پر گھیر لیا گیا جہاں وہ شہید ہوئے تھے، تو انہوں نے دریافت کیا: اس جگہ نام کیا ہے، لوگوں نے بتایا کربلا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، یہ کرب اور بلا کی جگہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2819)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2819»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں