🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15147
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي النَّخَعِيَّ - قَالَ: لَوْ كُنْتُ فِيمَنْ قَتَلَ الْحُسَيْنَ، ثُمَّ غُفِرَ لِي، ثُمَّ أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ - اسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَمُرَّ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَنْظُرَ فِي وَجْهِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: اگر میں ان لوگوں میں شامل ہوتا جنہوں نے امام حسین کو شہید کیا تھا اور پھر میری مغفرت بھی ہو جاتی اور پھر مجھے جنت میں بھی داخل کر دیا جاتا تو مجھے اس بات سے حیاء آنی تھی کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزروں اور آپ میرا چہرہ دیکھ لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15147]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2829)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15148
وَعَنِ اللَّيْثِ - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - قَالَ: أَبَى الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ أَنْ يَسْتَأْسِرَ، فَقَاتَلُوهُ فَقَتَلُوهُ، وَقَتَلُوا بَنِيهِ وَأَصْحَابَهُ الَّذِينَ قَاتَلُوا مَعَهُ بِمَكَانٍ يُقَالُ لَهُ: الطَّفُّ، وَانْطَلَقَ بِعَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، وَفَاطِمَةَ بِنْتِ حُسَيْنٍ، وَسُكَيْنَةَ بِنْتِ حُسَيْنٍ إِلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، وَعَلِيٌّ يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ قَدْ بَلَغَ، فَبَعَثَ بِهِمْ إِلَى يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، فَأَمَرَ بِسُكَيْنَةَ، فَجَعَلَهَا خَلْفَ سَرِيرِهِ لِئَلَّا تَرَى رَأْسَ أَبِيهَا وَذَوِي قَرَابَتِهَا، وَعَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ فِي غُلٍّ، فَوَضَعَ رَأْسَهُ فَضَرَبَ عَلَى ثَنْيَتَيِ الْحُسَيْنِ، فَقَالَ:
نُفَلِّقُ هَامًا مِنْ رِجَالٍ أَحِبَّةٍ إِلَيْنَا وَهُمْ كَانُوا أَعَقَّ وَأَظْلَمَا.
فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ: (مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ) . فَثَقُلَ عَلَى يَزِيدَ أَنْ يَتَمَثَّلَ بِبَيْتِ شِعْرٍ، وَتَلَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ. فَقَالَ يَزِيدُ: بَلْ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ، وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ. فَقَالَ عَلِيٌّ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْ رَآنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَغْلُولِينَ لَأَحَبَّ أَنْ يُخَلِّيَنَا مِنَ الْغُلِّ. فَقَالَ: صَدَقْتَ، فَخَلُّوهُمْ مِنَ الْغُلِّ. فَقَالَ: وَلَوْ وَقَفْنَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بُعْدٍ لَأَحَبَّ أَنْ يُقَرِّبَنَا. قَالَ: صَدَقْتَ، فَقَرِّبُوهُمْ. فَجَعَلَتْ فَاطِمَةُ وَسُكَيْنَةُ يَتَطَاوَلَانِ لِتَرَيَا رَأْسَ أَبِيهِمَا، وَجَعَلَ يَزِيدُ يَتَطَاوَلُ فِي مَجْلِسِهِ لِيَسْتُرَ رَأْسَ الْحُسَيْنِ، ثُمَّ أَمَرَ بِهِمْ فَجُهِّزُوا، وَأَصْلَحَ إِلَيْهِمْ، وَأُخْرِجُوا إِلَى الْمَدِينَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
لیث بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے قیدی بننے سے انکار کر دیا تھا، لوگوں نے ان کے ساتھ جنگ کر کے انہیں شہید کر دیا، ان کے بیٹوں اور ان کے ساتھیوں کو بھی شہید کر دیا، جنہوں نے ان کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیا تھا۔ یہ واقعہ اس جگہ پر پیش آیا جس کا نام طف ہے وہ لوگ علی بن حسین (یعنی زین العابدین) کو ساتھ لے گئے، فاطمہ بنت حسین سکینہ بنت حسین کو لے کے عبیداللہ بن زیاد کے پاس چلے گئے، علی بن حسین (یعنی امام زین العابدین) ان دنوں قریب البلوغ لڑکے تھے، پھر عبیداللہ بن زیاد نے ان لوگوں کو یزید بن معاویہ کے پاس بھیجوا دیا، اس نے سیدہ سکینہ بنت حسین رضی اللہ عنہما کے بارے میں حکم دیا، انہیں پیچھے کر دیا جائے تاکہ وہ اپنے والد اور اپنے رشتہ داروں کا سر نہ دیکھ سکیں، سیدنا علی بن حسین رضی اللہ عنہ اس وقت بیڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے، امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر رکھا گیا تو یزید نے ان کے دانتوں پر چھڑی ماری اور یہ شعر پڑھا: ”ہم ایسے لوگوں کی کھوپڑیاں پھاڑ دیتے ہیں جو ہمیں محبوب ہیں، حالانکہ وہ لوگ زیادہ نافرمان اور زیادہ ظالم تھے۔“ تو امام زین العابدین رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: ”زمین میں، یا تمہارے وجودوں میں جو مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ ایک تحریر میں ہے، اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں، اور یہ (سب پہلے سے تحریر کر دینا) اللہ تعالیٰ کے لئے آسان ہے۔“ یہ بات یزید کو بہت گراں گزری کہ اس نے صورت حال پر تبصرہ کرنے کے لئے شعر پڑھا تھا اور امام زین العابدین نے اللہ کی کتاب کی آیت پڑھ دی ہے، تو یزید نے کہا: جی نہیں بلکہ یہ اس وجہ سے ہے، جو تمہارے ہاتھوں نے کمائی کی ہے، اور اس نے بہت سی چیزوں سے درگزر کیا ہے (یعنی اس نے بھی آیت پڑھ دی) تو امام زین العابدین نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر اللہ کے رسول ہمیں ایسی حالت میں دیکھتے کہ ہم بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ہیں، تو آپ اس بات کو پسند کرتے کہ آپ ہماری بیڑیاں کھول دیں، یزید نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے تم لوگ ان کی بیڑیاں کھول دو، امام زین العابدین نے کہا: اگر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس طرح دور کھڑے کیے جاتے تو آپ کی یہ خواہش ہونی تھی کہ آپ ہمیں قریب کھڑا کرتے، یزید نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے تم انہیں قریب کر دو، پھر سیدہ فاطمہ بنت حسین رضی اللہ عنہا اور سیدہ سکینہ بنت حسین رضی اللہ عنہا اونچی ہو کر اپنے والد کا سر دیکھنے کی کوشش کرنے لگیں تو یزید اپنی جگہ سے اونچا ہو گیا تاکہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے سر کے لئے رکاوٹ بن جائے (اور وہ خواتین اسے نہ دیکھ پائیں) پھر اس نے ان لوگوں کے بارے میں حکم دیا انہیں ساز و سامان فراہم کیا گیا اس نے ان لوگوں کی تیاری کروائی اور انہیں مدینہ منورہ بھجوا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2806)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15149
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: لَمَّا أُتِيَ ابْنُ زِيَادٍ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَجَعَلَ يَنْقُرُ بِقَضِيبٍ فِي يَدِهِ فِي عَيْنِهِ وَأَنْفِهِ، فَقَالَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ: ارْفَعِ الْقَضِيبَ قَالَ، لَهُ: لِمَ؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ فَمَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَوْضِعِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر ابن زیاد کے پاس لایا گیا تو اس نے اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی کے ذریعے امام حسین کی آنکھوں اور ناک پر لگانا شروع کیا، تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنی چھڑی اٹھا لو، اس نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ اس جگہ پر دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15149]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1507)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15150
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا أُتِيَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ، جَعَلَ يَنْكُتُ بِالْقَضِيبِ ثَنَايَاهُ يَقُولُ: لَقَدْ كَانَ - أَحْسَبُهُ قَالَ - جَمِيلًا، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأُسَوِّءَنَّكَ، إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْثِمُ حَيْثُ يَقَعُ قَضِيبُكَ. قَالَ: فَانْقَبَضَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر عبیداللہ بن زیاد کے پاس لایا گیا، تو اس نے ان کے دانتوں پر چھڑی لگانا شروع کی اور یہ کہنا شروع کیا یہ بہت خوبصورت ہیں۔ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں تمہارے عمل کو غلط قرار دوں گا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جگہ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے، جہاں تم چھڑی لگا رہے ہو۔ راوی کہتے ہیں: تو اس نے ہاتھ کھینچ لیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15150]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2649) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2878)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15151
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ كَأَنَّ رِجَالًا مِنَ السَّمَاءِ نَزَلُوا، مَعَهُمْ حِرَابٌ يَتَتَبَّعُونَ قَتَلَةَ الْحُسَيْنِ، فَمَا لَبِثْتُ أَنْ نَزَلَ الْمُخْتَارُ فَقَتَلَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان سے کچھ لوگ نازل ہوئے جن کے ساتھ نیزے بھی تھے اور وہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کو تلاش کر رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں: تھوڑے ہی دن گزرنے کے بعد مختار آ گیا، اور اس نے ان سب قاتلوں کو قتل کروا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15151]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15152
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ أَوَّلَ رَأْسٍ حُمِلَ فِي الْإِسْلَامِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر اسلام میں پہلا سر ہے، جسے اٹھا کر لایا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15152]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2876)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15153
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، وَإِذَا رَأَسُ الْحُسَيْنِ قُدَّامَهُ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللَّهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى الْمُخْتَارِ، فَإِذَا بِرَأْسِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللَّهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَإِذَا رَأَسُ الْمُخْتَارِ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللَّهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ، وَإِذَا رَأَسُ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَلَى تُرْسٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَقَالَ: مَا كَانَ لِهَؤُلَاءِ عَمَلٌ إِلَّا الرُّءُوسُ. وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں عبیداللہ بن زیاد کے پاس آیا امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر اس کے سامنے ایک ڈھال میں رکھا ہوا تھا۔ اللہ کی قسم! کچھ عرصہ گزرنے کے بعد میں مختار کے پاس آیا تو عبیداللہ بن زیاد کا سر مختار کے سامنے ایک ڈھال میں رکھا ہوا تھا، اللہ کی قسم! کچھ عرصہ گزرنے کے بعد میں مصعب بن زبیر کے پاس آیا تو مختار کا سر ایک ڈھال میں رکھا ہوا تھا، اللہ کی قسم! کچھ عرصہ گزرنے کے بعد میں عبدالملک کے پاس آیا تو مصعب بن زبیر کا سر ایک ڈھال میں رکھا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں: ان لوگوں کا کام صرف سر (کاٹنا) ہی تھا، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15153]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2643) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2877)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15154
وَعَنْ ذُوَيْدٍ الْجُعْفِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ الْحُسَيْنُ انْتُهِبَتْ جَزُورٌ مِنْ عَسْكَرِهِ، فَلَمَّا طُبِخَتْ إِذَا هِيَ دَمٌ، فَأَكْفَئُوهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زوید جعفی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”جب سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا، تو ان کے لشکر کا ایک اونٹ لوٹ لیا گیا جب اس کا گوشت پکایا گیا، تو وہ خون بن گیا، تو لوگوں نے اسے الٹ دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2864)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15155
وَعَنْ حُمَيْدٍ الطَّحَّانِ قَالَ: كُنْتُ فِي خُزَاعَةَ، فَجَاءُوا بِشَيْءٍ مِنْ تَرِكَةِ الْحُسَيْنِ، فَقِيلَ لَهُمْ: نَنْحَرُ أَوْ نَبِيعُ فَنُقَسِّمُ. قَالَ: انْحَرُوا، فَجَلَسْتُ عَلَى جَفْنَةٍ، فَلَمَّا جَلَسْتُ فَارَتْ نَارًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حمید ملحان بیان کرتے ہیں: میں خزاعہ قبیلے میں موجود تھا وہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے چھوڑے گئے سامان میں سے کچھ چیزیں لے کے آئے، ان سے کہا: گیا ہمیں ان کو قربان کر دینا چاہیے یا انہیں فروخت کر کے مال تقسیم کر لینا چاہیے، انہوں نے کہا: ان کو قربان کر دو، میں ہنڈیا کے پاس بیٹھ گیا، جب میں نے اسے رکھا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2863)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15156
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ بَعْجَةَ قَالَ: أَوَّلُ ذُلٍّ دَخَلَ عَلَى الْعَرَبِ قَتْلُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَادِّعَاءَ زِيَادٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمرو بن بعجہ بیان کرتے ہیں: عربوں میں جو سب سے پہلی ذلت داخل ہوئی وہ امام حسین رضی اللہ عنہ کا قتل ہے، اور زیاد (کے نسب) کا دعویٰ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2870)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں