🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15127
وَعَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ قَالَ: صَحِبْتُ عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - حَتَّى أَتَى الْكُوفَةَ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ بِذُرِّيَّةِ نَبِيِّكُمْ بَيْنَ ظَهْرَانِيكُمْ؟ قَالُوا: إِذًا نُبْلِي اللَّهَ فِيهِمْ بَلَاءً حَسَنًا، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! لَيَنْزِلَنَّ بَيْنَ ظَهْرَانِيكُمْ وَلَتَخْرُجُنَّ إِلَيْهِمْ فَلْتَقْتُلُنَّهُمْ، ثُمَّ أَقْبَلُ يَقُولُ:
هُمْ أَوْرَدُوهُ بِالْغُرُورِ وَعَرَّدُوا أَحَبُّوا نَجَاهُ لَا نَجَاةَ وَلَا عُذْرَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ وَهْبٍ مُتَأَخِّرٌ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوہبیرہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا وہ کوفہ آئے وہ منبر پر چڑھے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد یہ ارشاد فرمایا: اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا جب تمہارے نبی کی اولاد تمہارے درمیان آئے گی؟ لوگوں نے کہا: ایسی صورت میں ہم ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے وہ تمہارے درمیان آئے گا، تو تم لوگ نکل کر ان کی طرف جاؤ گے، اور انہیں قتل کر دو گے پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ شعر پڑھنا شروع کیا: ”وہ اس کو دھوکے کے مقام پر لے آئے اور وہ لوگ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے تو انہوں نے یہ خواہش کی کہ اس کو نجات دلوا دیں، لیکن نجات یا معذرت کی کوئی صورت نہیں رہی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعد بن وہب ہے، جو بعد کے زمانے کا ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15127]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2823)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15128
وَعَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ نَجِيَّةَ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ خَاصَّةِ نَفْسِي وَأَهْلِ بَيْتِي؟ قُلْنَا: بَلَى. قَالَ: أَمَّا حَسَنٌ، فَصَاحِبُ جَفْنَةٍ وَخِوَانٍ، وَفَتًى مِنَ الْفِتْيَانِ، وَلَوْ قَدِ الْتَقَتْ حَلْقَتَا الْبِطَانِ لَمْ يُغْنِ عَنْكُمْ فِي الْحَرْبِ حِبَالَةُ عُصْفُورٍ. وَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، فَصَاحِبُ لَهْوٍ، وَظِلٍّ، وَبَاطِلٍ، وَلَا يَغُرَنَّكُمُ ابْنَا عَبَّاسٍ. وَأَمَّا أَنَا وَحُسَيْنٌ، فَأَنَا مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ مِنَّا، وَاللَّهِ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يُدَالَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ بِصَلَاحِهِمْ فِي أَرْضِهِمْ، وَفَسَادِكُمْ فِي أَرْضِكُمْ، وَبِأَدَائِهِمُ الْأَمَانَةَ وَخِيَانَتِكُمْ، وَبِطَوَاعِيَّتِهِمْ إِمَامَهُمْ، وَمَعْصِيَتِكُمْ لَهُ، وَاجْتِمَاعِهِمْ عَلَى بَاطِلِهِمْ، وَتَفَرُّقِكُمْ عَنْ حَقِّكُمْ، تَطُولُ دَوْلَتُهُمْ حَتَّى لَا يَدَعُونَ لِلَّهِ مُحَرَّمًا إِلَّا اسْتَحَلُّوهُ، وَلَا يَبْقَى بَيْتُ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ إِلَّا دَخَلَهُ ظُلْمُهُمْ، وَحَتَّى يَكُونَ أَحَدُكُمْ تَابِعًا لَهُمْ، وَحَتَّى تَكُونَ نُصْرَةُ أَحَدِكُمْ مِنْهُمْ كَنُصْرَةِ الْعَبْدِ مِنْ سَيِّدِهِ ; إِذَا شَهِدَ أَطَاعَهُ، وَإِذَا غَابَ سَبَّهُ، وَحَتَّى يَكُونَ أَعْظَمُكُمْ فِيهَا غَنَاءً أَحْسَنَكُمْ بِاللَّهِ ظَنًّا، فَإِنْ أَتَاكُمُ اللَّهُ بِالْعَافِيَةِ فَاقْبَلُوا، فَإِنِ ابْتُلِيتُمْ فَاصْبِرُوا ; فَإِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسیب بن نجیہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں بطور خاص اپنے اور اپنے گھر والوں کے بارے میں نہ بتاؤں، ہم نے کہا: جی ہاں، انہوں نے فرمایا: جہاں تک حسن کا تعلق ہے، تو وہ پیالوں اور خوان والا شخص ہے، وہ مرد آدمی ہے، لیکن وہ جنگ میں تمہارے کام نہیں آ سکتا، جہاں تک عبداللہ بن جعفر کا تعلق ہے، تو وہ لہو کی طرف متوجہ ہونے والا، آرام طلب، باطل والا شخص ہے، اور عباس کے دو بیٹے تمہیں غلط فہمی کا شکار نہ کریں، جہاں تک میرا اور حسین کا تعلق ہے تو ہم تم لوگوں سے ہیں، اور تم ہم لوگوں سے ہو، اللہ کی قسم! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ ان لوگوں کو تم پر غلبہ دے دیا جائے گا، اس وجہ سے کہ وہ اپنی سرزمین پر بھلائی پر ہیں اور تم اپنی سرزمین پر فساد میں ہو، اور اس وجہ سے کہ وہ امانت ادا کرتے ہیں اور تم خیانت کرتے ہو، وہ اپنے حکمران کے فرمانبردار ہوں گے اور تم اپنے حکمران کی نافرمانی کرو گے، وہ اپنے باطل پر اکٹھے ہوں گے اور تم اپنے حق پر اختلاف کا شکار ہو گے، ان کی حکومت طویل ہو جائے گی، یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کی حرام قرار دی ہوئی ہر چیز کو حلال قرار دیں گے، ہر کچے اور پکے گھر میں ان کا ظلم داخل ہو جائے گا، یہاں تک کہ تم میں سے کوئی ان کا تابع ہو جائے گا، جس طرح کوئی غلام اپنے آقا کی مدد کرتا ہے، جب وہ سامنے موجود ہو گا تو اس کی اطاعت کرے گا اور جب وہ سامنے موجود نہیں ہو گا تو اس کو برا کہے گا، یہاں تک کہ اس صورتحال میں تم میں سے سب سے زیادہ لاتعلق وہ شخص ہو گا جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں سب سے زیادہ اچھا گمان رکھتا ہو، اگر اللہ تعالیٰ تمہیں عافیت نصیب کرے تو تم قبول کر لینا اور اگر تم آزمائش کا شکار ہو جاؤ، تو تم صبر سے کام لینا، کیونکہ اچھا انجام پرہیزگاروں کے لیے ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15128]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2801)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15129
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْحُسَيْنُ جَالِسًا فِي حِجْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتُحِبُّهُ؟ فَقَالَ:" وَكَيْفَ لَا أُحِبُّهُ وَهُوَ ثَمَرَةُ فُؤَادِي؟". فَقَالَ: أَمَّا إِنَّ أَمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ، أَلَا أُرِيكَ مِنْ مَوْضِعِ قَبْرِهِ؟ فَقَبَضَ قَبْضَةً، فَإِذَا تُرْبَةٌ حَمْرَاءُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے دریافت کیا: کیا آپ اس سے محبت کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس سے کیوں محبت نہ کروں؟ جبکہ یہ میرے دل کا پھل ہے (یعنی میرے جگر کا ٹکڑا ہے) تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: آپ کی امت اسے قتل کر دے گی، کیا میں آپ کو اس کی قبر کی جگہ نہ دکھاؤں؟ پھر انہوں نے مٹھی بھر مٹی لی تو وہ سرخ رنگ کی مٹی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15129]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2640)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15130
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: لَمَّا أَرَادَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى أَرْضِ [ الْعِرَاقِ ] ، أَرَادَ أَنْ يَلْقَى ابْنَ عُمَرَ فَسَأَلَ عَنْهُ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُ فِي أَرْضٍ لَهُ، فَأَتَاهُ لِيُوَدِّعَهُ، فَقَالَ لَهُ: إِنِّي أُرِيدُ الْعِرَاقَ، فَقَالَ: لَا تَفْعَلْ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خُيِّرْتُ بَيْنَ أَنْ أَكُونَ مَلِكًا نَبِيًّا أَوْ نَبِيًّا عَبْدًا، فَقِيلَ لِي: تَوَاضَعْ، فَاخْتَرْتُ أَنْ أَكُونَ نَبِيًّا عَبْدًا".
وَإِنَّكَ بَضْعَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا نَخْرُجُ. قَالَ: فَأَبَى، فَوَدَّعَهُ وَقَالَ: أَسَتَوْدِعُكَ اللَّهَ مِنْ مَقْتُولٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے عراق کی سرزمین کی طرف جانے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مل لیں تو انہوں نے ان کے بارے میں دریافت کیا، انہیں بتایا گیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تو اپنی زمین پر موجود ہیں۔ وہ ان سے رخصت ہونے کے لئے ان کے پاس گئے اور انہیں بتایا: میں عراق جانا چاہتا ہوں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ ایسا نہ کریں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے اس بارے میں اختیار دیا گیا کہ میں ایک بادشاہ نبی بنوں یا ایک بندہ نبی بنوں تو مجھ سے کہا: گیا کہ آپ تواضع اختیار کریں تو میں نے اس چیز کو اختیار کیا کہ میں ایک بندہ نبی بنوں۔“ اور آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جان کے ٹکڑے ہیں، تو آپ نہ جائیں، راوی کہتے ہیں: لیکن سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے ان کی بات نہیں مانی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں رخصت کرتے ہوئے یہ کہا: مقتول ہونے کے حوالے سے میں آپ کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15130]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2644 و 2643) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (601)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 601، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6968»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15131
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَنِي حُسَيْنٌ فِي الْخُرُوجِ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنْ يُزْرِيَ ذَلِكَ بِي أَوْ بِكَ لَشَبَّكْتُ بِيَدَيَّ فِي رَأْسِكَ، فَكَانَ الَّذِي رَدَّ عَلَيَّ أَنْ قَالَ: لَأَنْ أُقْتَلَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يُسْتَحَلَّ بِي حَرَمُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ. قَالَ: فَذَلِكَ الَّذِي سَلَّى بِنَفْسِي عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے روانگی کے بارے میں اجازت مانگی تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ عمل میرے یا آپ کے لیے اعتراض کا نشانہ بننے کا باعث بن جائے گا، تو میں نے اپنی انگلیاں آپ کے سر میں پیوست کر دینی تھیں، تو انہوں نے مجھے جواب دیتے ہوئے یہ کہا: اگر میں فلاں فلاں جگہ پر شہید ہو جاؤں تو یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میری وجہ سے اللہ اور اس کے رسول کے حرم کی بے حرمتی کی جائے، راوی کہتے ہیں: تو یہی وہ بات تھی جس سے مجھے ان کے بارے میں تسلی ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15131]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2859)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15132
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْحُرِّ، أَنَّهُ سَأَلَ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -: أَعَهِدَ إِلَيْكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرِكَ هَذَا شَيْئًا؟ قَالَ: لَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبیداللہ بن حر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا آپ کی اس روانگی کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کوئی تلقین کی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15132]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2901)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15133
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ قَالَ: لَمَّا أُحِيطَ بِالْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: مَا اسْمُ هَذِهِ الْأَرْضِ؟ قِيلَ: كَرْبَلَاءُ. قَالَ: صَدَقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا أَرْضُ كَرْبٍ وَبَلَاءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
مطلب بن عبداللہ بن حنطب بیان کرتے ہیں: جب سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو گھیر لیا گیا، تو انہوں نے دریافت کیا: اس جگہ کا نام کیا ہے؟ بتایا گیا کہ کربلا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے: یہ کرب اور بلا کی جگہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کاسب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15133]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2812)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2812»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15134
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ: قَالَ لِيَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ قَبْلَ قَتْلِهِ بِيَوْمٍ: إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ لَهُمْ مَلِكٌ. قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
امام زین العابدین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی شہادت سے ایک دن پہلے مجھ سے فرمایا: بنی اسرائیل کے لئے بادشاہی تھی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2816)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15135
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ بِالْحُسَيْنِ، وَأَيْقَنَ أَنَّهُمْ قَاتِلُوهُ، وَقَامَ فِي أَصْحَابِهِ خَطِيبًا، فَحَمِدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: قَدْ نَزَلَ مَا تَرَوْنَ مِنَ الْأَمْرِ، وَإِنَّ الدُّنْيَا تَغَيَّرَتْ وَتَنَكَّرَتْ، وَأَدْبَرَ مَعْرُوفُهَا وَانْشَمَرَ، حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْهَا إِلَّا صَبَابَةُ الْإِنَاءِ إِلَّا خَسِيسُ عَيْشٍ كَالْمَرْعَى الْوَبِيلِ، أَلَا تَرَوْنَ الْحَقَّ لَا يُعْمَلُ بِهِ، وَالْبَاطِلَ لَا يُتَنَاهَى عَنْهُ؟ لِيَرْغَبِ الْمُؤْمِنُ فِي لِقَاءِ اللَّهِ ; فَإِنِّي لَا أَرَى الْمَوْتَ إِلَّا سَعَادَةً، وَالْحَيَاةَ مَعَ الظَّالِمِينَ إِلَّا بَرَمًا. وَقُتِلَ الْحُسَيْنُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ سَنَةَ إِحْدَى وَسِتِّينَ، بِالطَّفِّ بِكَرْبَلَاءَ، وَعَلَيْهِ جُبَّةُ خَزٍّ دَكْنَاءُ، وَهُوَ صَابِغٌ بِالسَّوَادِ، وَهُوَ ابْنُ سِتٍّ وَخَمْسِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ هَذَا هُوَ ابْنُ زُبَالَةَ، مَتْرُوكٌ وَلَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
محمد بن حسن بیان کرتے ہیں: جب عمر بن سعد نے امام حسین رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں پڑاؤ کیا اور انہیں یہ یقین ہو گیا کہ وہ لوگ انہیں شہید کر دیں گے، تو وہ اپنے ساتھیوں کے درمیان خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”جس طرح کی صورت حال سامنے آئی ہے وہ تم دیکھ رہے ہو، دنیا تبدیل ہو گئی ہے، اور ناشناسا ہو گئی ہے اس کی بھلائی رخصت ہو گئی ہے، اور اس نے تیزی سے منہ موڑ لیا، یہاں تک کہ اس میں سے صرف وہ (گدلا پن) باقی رہ گیا ہے، جو برتن میں تلچھٹ ہوتی ہے، اور وبائی چراگاہ کی مانند حقیر سی زندگی باقی رہ گئی ہے، کیا تم لوگ حق کے بارے میں یہ نہیں سمجھتے ہو کہ اس پر عمل نہیں کیا جائے گا، اور باطل سے نہیں روکا جائے گا؟ مومن کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کی رغبت رکھنی چاہیے، میں تو موت کو سعادت سمجھتا ہوں اور ظالموں کے ساتھ رہنے کو بربادی سمجھتا ہوں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) امام حسین رضی اللہ عنہ کو اکسٹھ ہجری میں عاشورہ کے دن کربلا میں ”طف“ کے مقام پر شہید کیا گیا، ان کے جسم پر خز کا بنا ہوا گہرے رنگ کا جبہ تھا، انہوں نے سیاہ رنگ کا خضاب لگایا ہوا تھا، اس وقت ان کی عمر چھپن برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن حسن نامی اس راوی سے مراد ابن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے، اس نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15135]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2842)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15136
وَعَنِ الْكَلْبِيِّ قَالَ: رَمَى رَجُلٌ الْحُسَيْنَ وَهُوَ يَشْرَبُ، فَشَلَّ شِدْقَيْهِ، فَقَالَ: لَا أَرْوَاكَ اللَّهُ، فَشَرِبَ حَتَّى تَفَطَّرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.
کلبی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو تیر مارا، وہ اس وقت پی رہے تھے، تو ان کی باچھیں شل ہو گئیں، انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں سیر نہ کرے، تو وہ شخص پیتا رہا، یہاں تک کہ پھٹ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2841)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں