الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15157
وَعَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ قَالَ: لَا تَسُبُّوا عَلِيًّا وَلَا أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ ; فَإِنَّ جَارًا لَنَا مِنْ بَلْهُجَيْمٍ قَالَ: أَلَمْ تَرَوْا إِلَى هَذَا الْفَاسِقِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَتَلَهُ اللَّهُ؟ فَرَمَاهُ اللَّهُ بِكَوْكَبَيْنِ فِي عَيْنَيْهِ ; فَطَمَسَ اللَّهُ بَصَرَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اہورجاء عطاردی بیان کرتے ہیں: تم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یا ان کے اہل بیت میں سے کسی کو برا نہ کہو کیونکہ ہمارا ایک پڑوسی تھا، جو بلہجیم میں تھا اس نے کہا: کیا تم لوگوں نے اس فاسق حسین بن علی کو نہیں دیکھا اللہ تعالیٰ اسے قتل کر دے۔ راوی کہتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی آنکھوں میں دو ستارے (یعنی ان کی روشنی) ماری اور اس شخص کی بینائی ختم ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15157]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2830)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15158
وَعَنْ حَاجِبِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: دَخَلْتُ الْقَصْرَ خَلْفَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ حِينَ قُتِلَ الْحُسَيْنُ، فَاضْطَرَمَ فِي وَجْهِهِ نَارًا، فَقَالَ هَكَذَا بِكُمِّهِ عَلَى وَجْهِهِ، فَقَالَ: هَلْ رَأَيْتَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَكْتُمَ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَحَاجِبُ عُبَيْدِ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبیداللہ بن زیاد کا دربان کہتا ہے: میں محل میں عبیداللہ بن زیاد کے پیچھے داخل ہوا جب امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تھا، تو عبیداللہ بن زیاد کے سامنے کی طرف سے آگ آئی اور اس نے اپنی آستین کے ذریعے اپنے چہرے کو اس طرح چھپانے کی کوشش کی، پھر اس نے دریافت کیا: کیا تم نے یہ دیکھا؟ میں نے کہا: جی ہاں، تو اس نے مجھ سے کہا: تم نے اس بات کو چھپا کے رکھنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عبیداللہ کے دربان سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15158]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عبیداللہ کے دربان سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2831)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15159
وَعَنِ الزَّهْرِيِّ قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ الْمَلِكِ: أَيُّ وَاحِدٍ أَنْتَ إِنْ أَعْلَمْتَنِي، أَيُّ عَلَامَةٍ كَانَتْ يَوْمَ قَتْلِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ. فَقَالَ: قُلْتُ: لَمْ تُرْفَعْ حَصَاةٌ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ إِلَّا وُجِدَ تَحْتَهَا دَمٌ عَبِيطٍ، فَقَالَ لِي عَبْدُ الْمَلِكِ: إِنِّي وَإِيَّاكَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ لَقَرِينَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: عبدالملک نے مجھ سے کہا: تم وہ واحد شخص ہو جو مجھے بتا سکتے ہو کہ امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت کے دن کی مخصوص نشانی کیا ہو گی؟ راوی کہتے ہیں: تو میں نے بتایا: اس دن بیت المقدس کی جو بھی کنکری اٹھائی جائے گی اس کے نیچے سے تازہ خون نکلے گا، تو عبدالملک نے مجھ سے کہا: میں اس بات کے حوالے سے میں اور تم ساتھی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15159]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2856)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15160
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: مَا رُفِعَ بِالشَّامِ حَجَرٌ يَوْمَ قَتْلِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَّا عَنْ دَمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زہری بیان کرتے ہیں: امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت کے دن شام میں جو بھی پتھر اٹھایا جاتا تھا اس کے نیچے خون ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15160]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15160]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2835)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15161
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ قَالَتْ: قُتِلَ الْحُسَيْنُ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ جُوَيْرِيَّةٌ، فَمَكَثَتِ السَّمَاءُ أَيَّامًا مِثْلَ الْعَلَقَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى أُمِّ حَكِيمٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا، میں ان دنوں لڑکی تھی، تو چند دن تک آسمان سرخ رہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ام حکیم تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15161]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ام حکیم تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2836)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15162
وَعَنْ جَمِيلِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ الْحُسَيْنُ احْمَرَّتِ السَّمَاءُ، قُلْتُ: أَيُّ شَيْءٍ تَقُولُ؟ قَالَ: إِنَّ الْكَذَّابَ مُنَافِقٌ، إِنَّ السَّمَاءَ احْمَرَّتْ حِينَ قُتِلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
جمیل بن زید بیان کرتے ہیں: جب امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا، تو آسمان سرخ ہو گیا۔ میں نے کہا: آپ کس بنیاد پر یہ کہہ رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: جھوٹ بولنے والا شخص منافق ہوتا ہے، امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت آسمان سرخ ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15162]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2837)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15163
وَعَنْ أَبِي قَبِيلٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ كَسْفَةً حَتَّى بَدَتِ الْكَوَاكِبُ نِصْفَ النَّهَارِ، حَتَّى ظَنَّنَا أَنَّهَا هِيَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوقبیل بیان کرتے ہیں: جب امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو شہید کیا گیا، تو سورج گرہن ہو گیا یہاں تک کہ دوپہر کے وقت ستارے نظر آنے لگے، اور ہم نے یہ گمان کیا کہ وہ یہی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15163]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15163]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2838)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15164
وَعَنْ عِيسَى بْنِ الْحَارِثِ الْكِنْدِيِّ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ الْحُسَيْنُ، مَكَثْنَا سَبْعَةَ أَيَّامٍ إِذَا صَلَّيْنَا الْعَصْرَ نَظَرْنَا إِلَى السَّمَاءِ عَلَى أَطْرَافِ الْحِيطَانِ كَأَنَّهَا الْمَلَاحِفُ الْمُعَصْفَرَةُ. وَنَظَرْنَا إِلَى الْكَوَاكِبِ يَضْرِبُ بَعْضُهَا بَعْضًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
عیسیٰ بن حارث کندی بیان کرتے ہیں: جب امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا، تو سات دن تک ہمارا یہ عالم رہا کہ جب ہم عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے، تو آسمان کی طرف دیکھتے تھے، تو یوں لگتا تھا جیسے وہ سرخ رنگ کا لحاف اوڑھے ہوئے ہے، اور ہمیں ستارے نظر آتے تھے کہ وہ ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15164]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2839)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15165
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: لَمْ تَكُنْ فِي السَّمَاءِ حُمْرَةٌ حَتَّى قُتِلَ الْحُسَيْنُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: آسمان میں سرخی نہیں آئی، یہاں تک کہ امام حسین رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15165]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2840)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15166
وَعَنْ سُفْيَانَ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ أَبِي قَالَتْ: شَهِدَ رَجُلَانِ مِنَ الْجُعْفِيِّينَ قَتْلَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَطَالَ ذَكَرُهُ حَتَّى كَانَ يَلُفُّهُ. وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ يَسْتَقْبِلُ الرَّاوِيَةَ بِفِيهِ حَتَّى يَأْتِيَ عَلَى آخِرِهَا. قَالَ سُفْيَانُ: رَأَيْتُ وَلَدَ أَحَدِهِمَا كَانَ بِهِ خَبَلٌ، وَكَأَنَّهُ مَجْنُونٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى جَدِّهِ سُفْيَانَ ثِقَاتٌ
سفیان بیان کرتے ہیں: میری دادی یعنی میرے والد کی والدہ نے یہ بات بیان کی ہے: جعفیوں میں سے دو افراد امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے قتل کے وقت موجود تھے، ان میں سے ایک کا عضو تناسل اتنا لمبا ہو گیا کہ وہ اسے لپیٹا کرتا تھا، اور دوسرا پانی کی پوری مشک منہ سے لگا کر اسے آخر تک پی جاتا تھا۔ سفیان کہتے ہیں: میں نے ان دونوں میں سے ایک کی اولاد کو دیکھا کہ اسے پاگل پن لاحق ہو گیا تھا اور وہ پاگل ہی رہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور سفیان کی دادی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15166]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور سفیان کی دادی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15166]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2857)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح