🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ .
”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16903
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَدْرَكَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ سَقَطَ مِنَ الْأَصْلِ الْمَسْمُوعِ وَغَيْرِهِ مَنْ بَيْنَ ابْنِ لَهِيعَةَ وَبَيْنَهُ.
سیدنا زید بن اسحاق انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے دروازے پر مجھے پایا تو ارشاد فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» (پڑھنا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے سماعت والے نسخے اور دیگر نسخوں میں ابن لہیعہ اور ان کے درمیان کے راوی ساقط ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5151)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16904
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» - جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1017)»

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16905
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، وَقَدْ صَلَّيْتُ صَلَاةَ الصُّبْحِ وَاضْطَجَعْتُ، فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ وَقَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟". قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: راوی کہتے ہیں، میں اُس وقت صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد لیٹ گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پاؤں مارا اور ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟ آپ نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قَوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» (پڑھنا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن ابوشبیب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16905]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3085) اخرجه احمد فى المسند (422/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16906
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ الْمُكْثِرِينَ هُمُ الْأَقَلُّونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا مَنْ قَالَ بِمَالِهِ هَكَذَا وَهَكَذَا" وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ" وَقَلِيلٌ مَا هُمْ". ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَلَا مَلْجَأَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ".
ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ، وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ؟". قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَحَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَ مَنْ لَا يُشْرِكُ بِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مُطَوَّلًا هَكَذَا وَمُخْتَصَرًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ كُمَيْلِ بْنِ زِيَادٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ میں کسی جگہ پر چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوہریرہ! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دنیا میں) مال و دولت کے حوالے سے کثرت والے لوگ، قیامت کے دن قلت والے ہوں گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اپنے مال کے بارے میں اس اس طرح کرتا ہے (یعنی اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے دائیں طرف اور بائیں طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اور ایسے لوگ کم ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ولا منجا من الله إِلَّا اليه» (پڑھنا)۔“ (اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا اور اللہ تعالیٰ کے سامنے صرف اسی کی پناہ لی جا سکتی ہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق کیا ہے، اور اللہ تعالیٰ پر بندوں کا حق کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور اللہ تعالیٰ پر بندوں کا حق یہ ہے کہ وہ ایسے کسی شخص کو عذاب نہ دے، جو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے اسی طرح طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اسے مختصر طور پر بھی نقل کیا ہے، ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف کمیل بن زیاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16906]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3089) اخرجه احمد فى المسند (7953)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16907
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَدْرِي مَا تَفْسِيرُهَا؟". قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" لَا حَوْلَ عَنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ إِلَّا بِعِصْمَةِ اللَّهِ، وَلَا قُوَّةَ عَلَى طَاعَةِ اللَّهِ إِلَّا بِعَوْنِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ: أَحَدُهُمَا مُنْقَطِعٌ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ، وَالْآخَرُ مُتَّصِلٌ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، میں نے کہا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ الا بالله» نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو اس کی وضاحت کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس سے مراد یہ ہے:) اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے، صرف اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی عصمت کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی قوت، صرف اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی مدد کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کی سند منقطع ہے، اس میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جس پر ضعیف ہونا غالب ہے، اور دوسری سند متصل اور حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16907]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3083 و 3084)، أخرجه مسند البزار برقم: 2004، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3427، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6133»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16908
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَرَادَ كَنَزَ الْجَنَّةِ فَعَلَيْهِ بِلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يُورَا، وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جنت کا خزانہ چاہتا ہو اس پر لازم ہے کہ وہ «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله» پڑھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن یزید کے حوالے سے، ربیعہ بن یورا سے نقل کی ہے اور عبداللہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (301/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16909
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ نِعْمَةً فَأَرَادَ بَقَاءَهَا فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَجِيحٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت عطا کرے اور وہ اس نعمت کو باقی رکھنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے کثرت کے ساتھ «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھنا چاہیے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ (الكهف: 39)
”اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تھے، اس وقت تم نے یہ کیوں نہیں کہا:؟ جو اللہ چاہے اور اللہ کی مدد کے بغیر کوئی قوت نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نجیح ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16909]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (155) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (310/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 155»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16910
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ لِي نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ [ كَنْزٍ ] مِنْ كَنْزِ [ الْجَنَّةِ ] تَحْتَ الْعَرْشِ؟". قَالَ: قُلْتُ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، قَالَ:" أَنْ تَقُولَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". قَالَ أَبُو بَلْجٍ: وَأَحْسَبُ أَنَّهُ قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: أَسْلَمَ عَبْدِي وَاسْتَسْلَمَ". قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ؟ قَالَ: لَا إِنَّهَا فِي سُورَةِ الْكَهْفِ: (وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَبِي بَلْجٍ الْكَبِيرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوہریرہ! کیا میں تمہاری رہنمائی، عرش کے نیچے موجود جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ والے کلمے کی طرف نہ کروں؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: جی ہاں! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھو!“۔ ابوبلچ نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے اطاعت و فرمانبرداری کی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کے الفاظ ہیں؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں! سورہ کہف میں یہ الفاظ ہیں:
﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ﴾ (الكهف: 39)
”اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم یہ کہتے: جو اللہ نے چاہا (ویسا ہوا) اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے ایک حدیث نقل کی ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کیا میں تمہاری رہنمائی، عرش کے نیچے موجود جنت کے خزانے کے ایک کلمے کی طرف نہ کروں؟۔۔۔۔۔۔ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوبلج کبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16910]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3088 و 3087 و 3086) اخرجه احمد فى المسند (335/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8221، 7906، 8535»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ .
نماز کے بعد اذکار کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16911
عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا زَوَّجَهُ فَاطِمَةَ، بَعَثَ بِهَا بِخَمِيلَةٍ وَوِسَادَةٍ مَنْ أَدَمٍ، حَشْوُهَا لِيفٌ، وَرَحَيَيْنِ، وَسِقَاءٍ، وَجَرَّتَيْنِ، فَقَالَ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - لِفَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - ذَاتَ يَوْمٍ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَنَوْتُ حَتَّى أَشْكَتَيْتُ صَدْرِي، وَقَدْ جَاءَ اللَّهُ أَبَاكِ بِسَبْيٍ، فَاذْهَبِي فَاسْتَخْدِمِيهِ. فَقَالَتْ: وَأَنَا وَاللَّهِ، لَقَدْ طَحَنْتُ حَتَّى مَجَلَتْ يَدَايَ. فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا جَاءَ بِكِ أَيْ بُنَيَّةُ؟". قَالَتْ: جِئْتُ لِأُسَلِّمَ عَلَيْكَ، وَاسْتَحْيَتْ أَنْ تَسْأَلَهُ وَرَجَعَتْ. فَقَالَ: مَا فَعَلْتِ؟ قَالَتِ: اسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ. فَأَتَيَا جَمِيعًا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ سَنَوْتُ حَتَّى اشْتَكَيْتُ صَدْرِي، وَقَالَتْ فَاطِمَةُ: قَدْ طَحَنْتُ حَتَّى مَجَلَتْ يَدَايَ، وَقَدْ جَاءَكَ اللَّهُ بِسَبْيٍ وَسَعَةٍ فَأَخْدِمْنَا، فَقَالَ:" وَاللَّهِ، لَا أُعْطِيكُمْ، وَأَدَعُ أَهْلَ الصُّفَّةِ تُطْوَى بُطُونُهُمْ مِنَ الْجُوعِ، لَا أَجِدُ مَا أُنْفِقُ عَلَيْهِمْ، وَلَكِنِّي أَبِيعُهُمْ، وَأُنْفِقُ عَلَيْهِمْ أَثْمَانَهُمْ". فَرَجَعَا، فَأَتَاهُمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ دَخَلَا فِي قَطِيفَتِهِمَا، إِذَا غَطَّتْ رُءُوسَهُمَا تَكَشَّفَتْ أَقْدَامُهُمَا، وَإِذَا غَطَّتْ أَقْدَامَهُمَا تَكَشَّفَتْ رُءُوسُهُمَا، فَثَارَا فَقَالَ:" مَكَانَكُمَا". ثُمَّ قَالَ:"أَلَا أُخْبِرُكُمَا بِخَيْرٍ مِمَّا سَأَلْتُمَانِي؟". قَالَا: بَلَى. قَالَ:" كَلِمَاتٌ عَلَّمَنِيهِنَّ جِبْرِيلُ [ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] فَقَالَ: تُسَبِّحَانِ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ عَشْرًا، وَتَحْمَدَانِ عَشْرًا، وَتُكَبِّرَانِ عَشْرًا، فَإِذَا آوَيْتُمَا إِلَى فِرَاشِكُمَا فَسَبِّحَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَاحْمَدَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبِّرَا أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ".
قَالَ: فَوَاللَّهِ، مَا تَرَكْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قَالَ: فَقَالَ لَهُ ابْنُ الْكَوَّاءِ: وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ؟ فَقَالَ: قَاتَلَكُمُ اللَّهُ يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ، [ نَعَمْ ] ، وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَبْلَ اخْتِلَاطِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی شادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ کروائی تو ان کے جہیز میں ایک چادر، چمڑے سے بنا ہوا ایک تکیہ، جس کے اندر پتے بھرے ہوئے تھے، دو چکیاں، ایک مشکیزہ اور دو گھڑے دیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک دن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اللہ کی قسم! میں پانی بھر بھر کر لاتا ہوں، جس کے نتیجے میں میرے سینے میں تکلیف ہو گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو غلام دیے ہیں، تم جاؤ! اور ان سے کوئی خدمتگار مانگ لو! سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کی قسم! میں آٹا پیستی ہوں جس کے نتیجے میں میرے ہاتھوں کی جلد خراب ہو گئی ہے، پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے میری بیٹی! تم کس سلسلے میں آئی ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں آپ کو سلام کرنے کے لئے آئی ہوں، انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتے ہوئے شرم آ گئی اور وہ ویسے ہی واپس چلی گئیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا بنا؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتے ہوئے شرم آ گئی، پھر وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اکٹھے حاضر ہوئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں پانی بھر کے لاتا ہوں، جس کے نتیجے میں مجھے سینے میں تکلیف ہوتی ہے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں آٹا پیستی ہوں، جس کے نتیجے میں میرے ہاتھوں کی جلد خراب ہو گئی ہے، اب اللہ تعالیٰ نے آپ کو قیدی اور گنجائش عطا کیے ہیں، تو آپ ہمیں کوئی خدمت گار دیدیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں تم لوگوں کو دے دوں اور اہل صفہ کو چھوڑ دوں، جن کے پیٹ بھوک کی وجہ سے لپٹے ہوئے ہوتے ہیں، مجھے اتنی گنجائش نہیں ملتی کہ میں اُن پر خرچ کروں، میں ان غلاموں کو فروخت کر دوں گا اور ان کی قیمت اہل صفہ پر خرچ کروں گا۔ وہ دونوں واپس چلے گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے ہاں تشریف لائے، وہ دونوں اس وقت سونے کے لئے لیٹ چکے تھے، ان کا لحاف ایسا تھا کہ اگر سر کو ڈھانپتے تو پاؤں کھل جاتے تھے اور اگر پاؤں کو ڈھانپتے تو سر کھل جاتا تھا، وہ دونوں اُٹھنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی جگہ پر رہو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم دونوں کو اس چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو تم دونوں کے لیے اس چیز سے زیادہ بہتر ہے جو تم نے مجھ سے مانگی تھی، ان دونوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچھ کلمات ہیں، جو جبرائیل نے مجھے سکھائے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں ہر نماز کے بعد، دس مرتبہ «سبحان الله»، دس مرتبہ «الحمد لله» اور دس مرتبہ «الله اكبر» پڑھا کرو! اور جب تم دونوں بستر پر لیٹے ہو تو 33 مرتبہ «سبحان الله» 33 مرتبہ «الحمد لله» اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کرتے ہیں: جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے اس کے بعد کبھی ان کلمات کو پڑھنا ترک نہیں کیا۔
راوی بیان کرتے ہیں: ابن الكواء نے اُن سے دریافت کیا: کیا جنگ صفین کی رات بھی نہیں؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اہل عراق! اللہ تعالیٰ تمہیں تباہ کرے، جی ہاں! جنگ صفین کی رات بھی نہیں (یعنی اُن کو پڑھنا ترک نہیں کیا)۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، حماد بن سلمہ نے اس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے اس سے سماع کیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16911]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (838)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5959، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2727، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3409، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3384، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5062، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4152، وأخرجه مسند أحمد برقم: 840، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2685، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5210، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4099، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6080/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16912
وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ: نَزَلَ بِأَبِي الدَّرْدَاءِ رَجُلٌ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: أَمُقِيمٌ فَنُسَرِّحُ، أَمْ ظَاعِنٌ فَنَعْلِفُ؟ قَالَ: بَلْ ظَاعِنٌ، قَالَ: فَإِنِّي سَأُزَوِّدُكَ زَادًا لَوْ أَجِدُ مَا هُوَ أَفْضَلُ مِنْهُ لَزَوَّدْتُكَ، أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَهَبَ الْأَغْنِيَاءُ بِالدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، نُصَلِّي وَيُصَلُّونَ، وَنَصُومُ وَيَصُومُونَ، وَيَتَصَدَّقُونَ وَلَا نَتَصَدَّقُ. قَالَ:"أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى شَيْءٍ إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَهُ لَمْ يَسْبِقْكَ أَحَدٌ كَانَ قَبْلَكَ، وَلَمْ يُدْرِكْكَ أَحَدٌ بَعْدَكَ إِلَّا مَنْ فَعَلَ مِثْلَ الَّذِي تَفْعَلُ؟ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَسْبِيحَةً، وَثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَحْمِيدَةً، وَأَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ تَكْبِيرَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے ہاں ایک شخص آ کر ٹھہرا، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ٹھہرو گے کہ ہم ٹھہرنے کا بندوبست کریں، یا مسافر ہو کہ ہم زاد سفر کا بندوبست کریں، اس نے کہا: بلکہ مسافر ہوں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں زاد سفر دوں گا، اگر مجھے اس سے زیادہ فضیلت والا زاد سفر دستیاب ہوتا تو وہ میں نے تمہیں دے دینا تھا، پھر انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! خوشحال لوگ دنیا اور آخرت کی بھلائی لے گئے ہیں، ہم نماز پڑھتے ہیں اور وہ بھی نماز پڑھتے ہیں، ہم روزے رکھتے ہیں اور وہ بھی روزے رکھتے ہیں، لیکن وہ صدقہ کرتے ہیں اور ہم صدقہ نہیں کر پاتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی ایسی چیز کے بارے میں نہ کروں؟ کہ جب تم اسے کر لو گے تو تم سے پہلے کا کوئی فرد تم سے سبقت نہیں لے جا سکے گا، اور تمہارے بعد والا کوئی فرد تم تک پہنچ نہیں سکے گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اسی طرح کا عمل کر لے، جو تم نے کیا ہو، تم ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ «سبحان الله» 33 مرتبہ «الحمد لله» اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھو۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے حوالے سے نقل کی ہے، امام طبرانی کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16912]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3095) اخرجه احمد فى المسند (196/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21202، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4151»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں