الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ .
نماز کے بعد اذکار کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16913
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّهُ أَتَاهُ نَاسٌ يَتَحَدَّثُونَ إِلَيْهِ فَقَالَ: سَأُزَوِّدُكُمْ مَا زَوَّدَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا صَلَّيْتَ فَسَبِّحْ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَاحَمَدْ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبِّرْ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، وَقُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْعُودُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْعُودُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ کچھ لوگ اُن کے پاس آئے اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے لگے، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں زاد سفر کے طور پر وہ چیز دوں گا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے زاد سفر کے طور پر دی تھی، انہوں نے فرمایا: ”جب تم نماز ادا کرو تو ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ «سبحان الله» 33 مرتبہ «الحمد لله» اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھو اور پھر یہ پڑھو: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعود بن سلیمان ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16913]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعود بن سلیمان ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16913]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16914
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُمِرْنَا بِالتَّسْبِيحِ فِي أَدْبَارِ الصَّلَوَاتِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَسْبِيحَةً، وَثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَحْمِيدَةً، وَأَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ تَكْبِيرَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہمیں اس تسبیح کا حکم دیا گیا ہے کہ نمازوں کے بعد 33 مرتبہ «سبحان الله» 33 مرتبہ «الحمد لله» اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16914]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16914]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16915
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَبَّحَ اللَّهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَحَمِدَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبَّرَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، فَيَبْلُغُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ ثُمَّ قَالَ تَمَامَ الْمِائَةِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، غَفَرَ لَهُ خَطَايَاهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ «سبحان الله» پڑھے، 33 مرتبہ «الحمد لله» پڑھے، 33 مرتبہ «الله اكبر» پڑھے اور ان کی تعداد 99 ہو جائے، اور پھر وہ 100 مکمل کرنے کے لیے یہ پڑھے: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لیے مخصوص ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کی مانند ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16915]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (471/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8616»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16916
وَعَنْ أَبِي كَثِيرٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: كَلِمَاتٌ مَنْ ذَكَرَهُنَّ مِائَةَ مَرَّةٍ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، ثُمَّ لَوْ كَانَتْ خَطَايَاهُ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ لَمَحَتْهُنَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَأَبُو كَثِيرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَأَبُو كَثِيرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
بنو ہاشم کے غلام، ابوکثیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: کچھ کلمات ہیں، جنہیں ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ پڑھا جاتا ہے: «الله اكبر» - «سبحان الله» ۔ «الحمد لله» اور یہ کلمہ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“ اگر اُس شخص کے گناہ سمندر کے جھاگ جتنے ہوں، تو یہ کلمات انہیں مٹا دیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور ابوکثیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16916]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (173/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16917
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اشْتَكَى فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا فُضِّلَ بِهِ أَغْنِيَاؤُهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِخْوَانُنَا صَدَّقُوا تَصْدِيقَنَا، وَآمَنُوا إِيمَانَنَا، وَصَامُوا صِيَامَنَا، وَلَهُمْ أَمْوَالٌ يَتَصَدَّقُونَ مِنْهَا، وَيَصِلُونَ بِهَا الرَّحِمَ، وَيُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَنَحْنُ مَسَاكِينُ لَا نَقْدِرُ عَلَى ذَلِكَ. فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَيْءٍ إِذَا أَنْتُمْ فَعَلْتُمُوهُ أَدْرَكْتُمْ مِثْلَ فَضْلِهِمْ؟ قُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِثْلَ ذَلِكَ، تُدْرِكُونَ مِثْلَ فَضْلِهِمْ". فَفَعَلُوا.
فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلْأَغْنِيَاءِ فَفَعَلُوا مِثْلَ ذَلِكَ، فَرَجَعَ الْفُقَرَاءُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ فَقَالُوا: هَؤُلَاءِ إِخْوَانُنَا فَعَلُوا مِثْلَ مَا نَقُولُ فَقَالَ:" ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ، يَا مَعْشَرَ الْفُقَرَاءِ أَلَا أُبَشِّرُكُمْ، فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ". وَتَلَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ: (وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ)
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ غریب مسلمانوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: خوشحال لوگوں کو ان پر فضیلت عطا کی گئی ہے، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے بھائی ہماری طرح تصدیق کرتے ہیں، ہماری طرح ایمان لائے ہیں ہماری طرح روزے رکھتے ہیں، لیکن ان کے پاس اموال ہیں، جن میں سے وہ صدقہ کرتے ہیں اور جن کے ذریعے وہ صلہ رحمی کرتے ہیں اور اموال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، جبکہ ہم لوگ غریب ہیں، ہم ایسا کرنے کی قدرت نہیں رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کہ جب تم وہ کام کر لو گے تو تم اس فضیلت تک پہنچ جاؤ گے، جو ان لوگوں کو حاصل ہے، تم لوگ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ «الله اكبر» پڑھو، اتنی ہی مرتبہ «الحمدلله» پڑھو، اتنی ہی مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھو، اور اتنی ہی مرتبہ «سبحان الله» پڑھو، تو تم ان کی فضیلت کی مانند تک پہنچ جاؤ گے۔“
راوی بیان کرتے ہیں: تو ان لوگوں نے ایسا ہی کیا، پھر ان لوگوں نے اس بات کا تذکرہ خوشحال لوگوں سے کیا، تو خوشحال لوگوں نے بھی یہ عمل کرنا شروع کر دیا، غریب لوگ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے اور آپ کے سامنے یہ صورتحال ذکر کی اور یہ کہا: ہمارے ان بھائیوں نے بھی اسی طرح پڑھنا شروع کر دیا ہے جس طرح ہم پڑھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے اُسے عطا کر دیتا ہے، اسے غریبوں کے گروہ! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ غریب مسلمان، امیر لوگوں سے نصف دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، جو (نصف دن) 500 سال کا ہو گا۔“
پھر موسیٰ بن عبیدہ نامی راوی نے یہ آیت تلاوت کی: «وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ» (الحج: 47) ”اور تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک دن تمہاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار سال جتنا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16917]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3974)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6133، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6081/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16918
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ سُلَيْمٍ وَهِيَ تُصَلِّي فِي بَيْتِهَا فَقَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، إِذَا صَلَّيْتِ الْمَكْتُوبَةَ، فَقُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَشْرًا، وَاللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرًا، ثُمَّ سَلِي مَا شِئْتِ ; فَإِنَّهُ يَقُولُ لَكِ: نَعَمْ، نَعَمْ، نَعَمْ، ثَلَاثًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَصَلَّى فِي بَيْتِهَا صَلَاةَ تُطَوُّعٍ فَقَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ". وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ: أَبُو شَيْبَةَ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ اپنے گھر میں نماز ادا کر رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ام سلیم! جب تم فرض نماز ادا کر لو، تو تم دس مرتبہ «سبحان الله»، دس مرتبہ «الحمد لله»، دس مرتبہ «الله اكبر» پڑھو، پھر تم جو چاہو، سوال کرو، اللہ تعالیٰ تم سے یہ فرمائے گا: جی ہاں! جی ہاں! جی ہاں! (یعنی میں نے تمہاری دعا کو قبول کیا) وہ تین مرتبہ یہ کہے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے گھر میں نفل نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ام سلیم۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ واسطی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16918]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3096) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4292)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16919
وَعَنْ أُمِّ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيَّةِ أَنَّهَا جَاءَتْ بِعُكَّةِ سَمْنٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَعَصَرَهَا، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيْهَا، فَرَجَعَتْ فَإِذَا هِيَ مُمْتَلِئَةٌ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: نَزَلَ فِيَّ شَيْءٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" وَمَا ذَاكَ يَا أُمَّ مَالِكٍ؟". فَقَالَتْ: لِمَ رَدَدْتَ [ إِلَيَّ ] هَدِيَّتِي؟! فَدَعَا بِلَالًا فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَقَدْ عَصَرْتُهَا حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَنِيئًا لَكِ يَا أُمَّ مَالِكٍ، [ هَذِهِ ] بَرَكَةٌ عَجَّلَ اللَّهُ ثَوَابَهَا". ثُمَّ عَلَّمَهَا فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَشْرًا، وَاللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام مالک انصاریہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ گھی کا برتن لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اس میں سے گھی نکال لیں، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو وہ برتن واپس کر دیا، جب وہ خاتون واپس گئی تو اس نے دیکھا کہ وہ برتن گھی سے بھرا ہوا ہے، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرے بارے میں کوئی حکم نازل ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ام مالک! کیا ہوا؟ اس خاتون نے عرض کی: آپ نے میرا تحفہ مجھے واپس کیوں کر دیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بلایا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے اس برتن میں سے اتنا نکالا کہ مجھے حیا آنے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے اُم مالک! تمہیں مبارک ہو، یہ وہ برکت ہے کہ جس کا ثواب اللہ تعالیٰ نے جلدی دیدیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ تعلیم دی کہ وہ ہر نماز کے بعد دس مرتبہ «سبحان الله» دس مرتبہ «الحمد لله» اور دس مرتبہ «الله اكبر» پڑھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16919]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (145/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16920
وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: صَلَّى رَجُلٌ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي فَسَمِعَهُ حِينَ سَلَّمَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ".
ثُمَّ صَلَّى إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَسَمِعَهُ حِينَ سَلَّمَ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَضَحِكَ الرَّجُلُ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: مَا أَضْحَكَكَ؟! فَقَالَ: إِنِّي صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عون بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز ادا کی، جب انہوں نے سلام پھیرا، تو اس شخص نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ”اے اللہ! بے شک تو سلامتی عطا کرنے والا ہے، سلامتی تیری طرف سے حاصل ہوتی ہے، تو برکت والا ہے، اے جلال اور اکرام والے!“۔
پھر اس شخص نے ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز ادا کی، تو اس نے انہیں بھی سلام کے بعد اس کی مانند کلمات کہتے ہوئے سنا، وہ شخص ہنس پڑا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے دریافت کیا: تم کس بات پر ہنسے ہو؟ اس نے بتایا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز ادا کی تھی، تو میں نے انہیں بھی اس کی مانند کلمات پڑھتے ہوئے سنا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ (کلمات) پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16920]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13288)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13112»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16921
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ قَالَ: كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ إِذَا قَضَى الرَّجُلُ الصَّلَاةَ أَنْ يَقُولَ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن ابوہذیل بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب کوئی شخص نماز ادا کر لے، تو وہ یہ پڑھے:
«اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ»
”اے اللہ! بے شک تو سلامتی عطا کرنے والا ہے، سلامتی تیری طرف سے ہی حاصل ہوتی ہے، تو برکت والا ہے، اے جلال اور اکرام والے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16921]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4720)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16922
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ لَمْ يَمْنَعْهُ مِنْ دُخُولِ الْجَنَّةِ إِلَّا أَنْ يَمُوتَ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ لے گا، اُس کے جنت میں داخل ہونے کے لئے رکاوٹ صرف موت ہو گی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16922]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7532)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7532، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8064»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح