🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابٌ جَامِعٌ فِي التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
تسبیح، تحمید اور دیگر کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16873
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ: أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، [وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ ] وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِثْلَهَا، فَأَعْظِمْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سالم بن ابوالجعد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جتنا کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو آسمانوں اور زمین میں موجود جگہ کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ان سب چیزوں کو بھر دے، جن کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کو بھر دے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر تم «سبحان الله» بھی اسی کی مانند پڑھو! اور اسے عظیم سمجھو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16873]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (249/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21640، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1934، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7987، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10219»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16874
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: أَبْصَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أُحَرِّكُ شَفَتِي فَقَالَ:" يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، مَا تَقُولُ؟". قُلْتُ: أَذْكُرُ اللَّهَ، قَالَ:" أَفَلَا أُعَلِّمُكَ مَا هُوَ أَفْضَلُ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ اللَّيْلَ مَعَ النَّهَارِ، وَالنَّهَارَ مَعَ اللَّيْلِ؟". قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، سُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ اخْتَلَطَ، وَأَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں اپنے ہونٹوں کو حرکت دے رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابودرداء! تم کیا کر رہے ہو؟ میں نے عرض کی: میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز کی تعلیم نہ دوں جو تمہارے دن کے ہمراہ رات بھر ذکر کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو؟ اور رات کے ہمراہ دن بھر ذکر کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یعنی وہ کلمات درج ذیل ہیں:)
«سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، سُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ»
”میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں، جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو تمام چیزوں کی تعداد جتنی ہو، میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں، جو ان سب چیزوں کو بھر دے، جنہیں اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کو بھر دے اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالی کے لیے مخصوص ہے جو اس چیز کو بھر دے جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے اور اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اور ایک راوی ابواسرائیل ملائی ہے، یہ حسن الحدیث ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16874]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3080)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَمَا ضُمَّ مَعَهَا .
”سبحان اللہ وبحمدہ“ پڑھنے کے بارے میں، جو منقول ہے، اور اس کے ساتھ کیا ملایا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16875
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، غُرِسَتْ لَهُ نَخْلَةٌ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص «سبحان الله وبحمده» پڑھ لیتا ہے، اُس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند جید ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16875]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3079)، أخرجه مسند البزار برقم: 2468»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16876
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَالَهُ اللَّيْلَ أَنْ يُكَابِدَهُ، أَوْ بَخِلَ بِالْمَالِ أَنْ يُنْفِقَهُ، أَوْ جَبُنَ عَنِ الْعَدُوِّ أَنْ يُقَاتِلَهُ، فَلْيُكْثِرْ مِنْ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ; فَإِنَّهَا أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ جَبَلِ ذَهَبٍ يُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، وَثَّقَهُ عَبْدَانُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَالْغَالِبُ عَلَى بَقِيَّةِ رِجَالِهِ التَّوْثِيقُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کو رات کے وقت عبادت کرنا مشکل لگتا ہو، یا مال خرچ کرنے کے حوالے سے وہ بخل کا شکار ہو، یا دشمن کے ساتھ لڑائی کرنے کے حوالے سے بزدلی کا شکار ہو، اسے کثرت کے ساتھ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَ بِحَمْدِه» پڑھنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ آدمی سونے کا پہاڑ اللہ کی راہ میں خرچ کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن أحمد واسطی ہے جسے عبدان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال پر توثیق غالب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16876]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7795)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7800»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16877
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدَعُ رَجُلٌ مِنْكُمْ أَنْ يَعْمَلَ لِلَّهِ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَيْ حَسَنَةٍ، حِينَ يُصْبِحُ يَقُولُ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ ; فَإِنَّهَا أَلْفَا حَسَنَةٍ وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَعْمَلَ فِي يَوْمِهِ مِنَ الذُّنُوبِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَيَكُونَ مَا عَمِلَ مِنْ خَيْرٍ سِوَى ذَلِكَ وَافِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی بھی شخص روزانہ اللہ تعالیٰ کے لیے دو ہزار نیکیاں کرنا نہ چھوڑے، جب صبح ہو تو وہ ایک سو مرتبہ «سبحانَ اللهِ وَ بِحَمْدِه» پڑھے، تو یہ دو ہزار نیکیاں ہوں گی، اللہ کی قسم! اللہ نے چاہا تو وہ شخص اُس دن میں اتنے گناہ نہیں کر پائے گا اور اس کے علاوہ وہ جو نیکی کرے گا، وہ مزید ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16877]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1940»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16878
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، مَنْ قَالَهَا كُتِبَتْ كَمَا قَالَهَا، ثُمَّ عُلِّقَتْ بِالْعَرْشِ لَا يَمْحُوهَا ذَنْبٌ عَمِلَهُ صَاحِبُهَا حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهِيَ مَخْتُومَةٌ كَمَا قَالَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ البَصْرِيِّ‌‌ ‌‌‌‌‌‌، بِضَمِّ النُّونِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: صُوَيْلِحٌ يُعْتَبَرُ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ، اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْه»
”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، اسی کی حمد ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والی ہے، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ان کلمات کو پڑھ لے گا، تو یہ کلمات اُسی طرح نوٹ کر لئے جائیں گے، جس طرح اُس نے پڑھے ہیں، پھر انہیں عرش کے ساتھ لٹکا دیا جائے گا اور انہیں پڑھنے والے شخص کا کوئی بھی گناہ اُن کلمات کو مٹا نہیں سکے گا، یہاں تک کہ وہ شخص جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اُن کلمات پر مہر لگی ہوئی ہو گی، اسی طرح جیسے اس نے وہ کلمات پڑھے تھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ کم درجے کا صالح ہے، اس کا اعتبار کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16878]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3081) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12799)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12799، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5298»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ الْحَثِّ عَلَى التَّسْبِيحِ .
تسبیح کی ترغیب دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16879
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ صَبَاحٍ يُصْبِحُ الْعِبَادُ إِلَّا وَصَارِخٌ يَصْرُخُ: أَيُّهَا الْخَلَائِقُ، سَبِّحُوا الْمَلِكَ الْقُدُّوسَ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ جب بھی صبح کرتے ہیں، تو ایک اعلان کرنے والا یہ اعلان کرتا ہے: اے مخلوق! تم اس ذات کی پاکی بیان کرو جو بادشاہ ہے، اور پاک ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے ایک روایت نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16879]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (685)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3410، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6142»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ تَفْسِيرِ التَّسْبِيحِ .
تسبیح کی وضاحت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16880
عَنْ طَلْحَةَ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ تَفْسِيرِ سُبْحَانَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" تَنْزِيهُ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مِنَ السُّوءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ الطَّلْحِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِسَبَبِ هَذَا وَغَيْرِهِ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے «سُبْحَانَ الله» کی وضاحت کے بارے میں دریافت کیا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو ہر برائی سے پاک ماننا (یعنی ہر اس چیز سے پاک شمار کرنا، جو اس کی شان کے لائق نہ ہو)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن حماد طلحی ہے، اور وہ اس روایت کے حوالے سے اور دیگر روایات کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16880]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3082)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابٌ فِيمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ .
اس شخص کا بیان، جو یہ پڑھے:”سبحان اللہ العظیم“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16881
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ، نَبَتَ لَهُ غَرْسٌ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص «سبحان الله العظيم» پڑھ لے، اُس کے لئے جنت میں پودا لگا دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16881]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (198/20) اخرجه احمد فى المسند (440/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15218»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ .
حمد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16882
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَجِبْتُ مِنْ قَضَاءِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمُؤْمِنِ إِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ حَمِدَ رَبَّهُ وَشَكَرَ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةُ حَمِدَ رَبَّهُ وَصَبَرَ، الْمُؤْمِنُ يُؤْجَرُ فِي كُلِّ شَيْءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ:" فِي كُلٍّ يُؤْجَرُ الْمُؤْمِنُ حَتَّى فِي أَكْلَتِهِ يَرْفَعُهَا إِلَى فِيهِ".
وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" يُؤْجَرُ فِي كُلِّ أَمْرِهِ، حَتَّى اللُّقْمَةَ يَرْفَعُهَا إِلَى فِيِّ امْرَأَتِهِ".
وَأَسَانِيدُ أَحْمَدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ بَعْضُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مؤمن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ مجھے پسند ہے، اگر اس مومن کو بھلائی نصیب ہوتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے، اور شکر کرتا ہے اور اگر اُسے کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے اور صبر کرتا ہے، مؤمن کو ہر صورتحال میں اجر ملتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”مومن کو ہر کام میں اجر ملتا ہے، یہاں تک کہ اس کے کھانے میں جو وہ لقمہ اپنے منہ کی طرف بلند کرتا ہے (یعنی اُس کا بھی اجر ملتا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اسے ہر کام میں اجر ملتا ہے، یہاں تک کہ اس لقمے کا بھی اجر ملتا ہے، جو وہ اپنی بیوی کے منہ کی طرف بلند کرتا ہے۔“ امام أحمد کی اسانید کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام بزار کی بعض اسانید بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16882]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1487 و 1492 و 1531 و 1575)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1490، 1579، 1495، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6119، وأخرجه مسند البزار برقم: 1138»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں