الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
حدیث نمبر: 16973
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَا صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً مَكْتُوبَةً قَطُّ إِلَّا قَالَ حِينَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ عَمَلٍ يُخْزِينِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ صَاحِبٍ يُرْدِينِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ أَمَلٍ يُلْهِينِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ فَقْرٍ يُنْسِينِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ غِنًى يُطْغِينِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصَمُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصَمُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ہمیں فرض نماز پڑھاتے تھے، تو جب آپ ہماری طرف رخ کرتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ عَمَلٍ يُخْزِينِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ صَاحِبٍ يُرْدِينِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ أَمَلٍ يُلْهِينِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ فَقْرٍ يُنْسِينِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ غِنًى يُطْغِينِي»
”اے اللہ! میں ہر ایسے عمل سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو مجھے رسوائی کا شکار کر دے، اور ہر ایسے ساتھی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو مجھے صدمہ پہنچائے اور ہر ایسی خواہش تیری پناہ مانگتا ہوں، جو مجھے غفلت کا شکار کر دے، اور ہر ایسی غربت سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو مجھے بھلا دے، اور ہر ایسی خوشحالی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو مجھے سرکش بنا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے اور وہ متروک ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ اصم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16973]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3102)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 16974
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ مَقَامِي بَيْنَ كَتِفَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ إِذَا سَلَّمَ قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَوَاتِيمَ عَمَلِي رِضْوَانَكَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خِيَارَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے کھڑے ہونے کی جگہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان کے عین مقابل تھی، جب آپ نے سلام پھیرا تو آپ نے یہ دعا پڑھی: ا «للَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَوَاتِيمَ عَمَلِي رِضْوَانَكَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ خِيَارَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ»، ”اے اللہ! تو میری عمر کا سب سے بہتر حصہ، اس کا آخری حصہ بنا دے، اور تو میرے عمل کا اختتام اپنی رضامندی والا بنا دے، اور اے اللہ! تو میرے دنوں میں سب سے بہتر اُس دن کو بنا دے، جب میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16974]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16974]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16975
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا سَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ يَنْصَرِفُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ خَطَايَايَ، وَذُنُوبِي كُلَّهَا، اللَّهُمَّ وَأَنْعِشْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَاهْدِنِي بِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ، لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے تم لوگوں کے نبی کے پیچھے جب بھی نماز ادا کی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ پڑھتے تھے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ خَطَايَايَ، وَذُنُوبِي كُلَّهَا، اللَّهُمَّ وَأَنْعِشْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَاهْدِنِي بِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ، لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تو میری سب خطاؤں اور ذنوب کی مغفرت کر دے، اور مجھے عزم و ہمت دے، اور مجھے مضبوط کر دے، اور مجھے اچھے اعمال اور اخلاق پر ثابت قدم رکھ، بے شک ان کے اچھے (یعنی اچھے اعمال اور اخلاق) کی طرف رہنمائی اور ان کے برے (یعنی برے اخلاق اور اعمال) سے پھیرنا، صرف تو ہی کر سکتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر او معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16975]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر او معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16975]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3875، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 583»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 16976
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رِزْقًا طَيِّبًا، وَعِلْمًا نَافِعًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے بعد یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رِزْقًا طَيِّبًا، وَعِلْمًا نَافِعًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا»
”اے اللہ! میں تجھ سے پاکیزہ رزق اور نفع دینے والے علم اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16976]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (735) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/23) اخرجه احمد فى المسند 294/6، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 925، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25982، 26191»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16977
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ حَتَّى يَسْمَعَ أَصْحَابُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ اتنی بلند آواز میں یہ کلمات پڑھتے تھے کہ آپ کے اصحاب کو آواز سنائی دیتی تھی، آپ یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً»
”اے اللہ! تو میرے دین کو میرے لئے ٹھیک رکھنا، جسے تو نے میرے لیے بچاؤ کا ذریعہ بنایا ہے۔“
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي»
”اے اللہ! تو میری دنیا کو میرے لئے ٹھیک رکھنا، جس میں تو نے میری زندگی بنائی ہے۔“
یہ کلمات بھی آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ»
”اے اللہ! میں تیری ناراضگی کے مقابلے میں، تیری رضامندی کی پناہ مانگتا ہوں اور تیرے مقابلے میں تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»
اے اللہ! جسے تو عطا کرے، اسے کوئی رکاوٹ بننے والا نہیں ہے اور جسے تو عطا نہ کرے، اسے کوئی دینے والا نہیں ہے، اور تیرے مقابلے میں کوشش کرنے والے کی کوشش نفع نہیں دیتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16977]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7102»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16978
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ حَتَّى يَسْمَعَ أَصْحَابُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي جَعَلْتَ إِلَيْهَا مَرْجِعِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ بلند آواز میں یہ کلمات پڑھتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے اصحاب سن لیتے تھے، آپ یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً»
”اے اللہ! تو میرے لئے میرے دین کو ٹھیک رکھنا، جسے تو نے میرے لیے بچاؤ کا ذریعہ بنایا ہے۔“
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي»
اے اللہ! تو میرے لئے میری دنیا کو ٹھیک رکھنا، جس میں تو نے میری زندگی بنائی ہے۔“
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي جَعَلْتَ إِلَيْهَا مَرْجِعِي»
”اے اللہ! تو میرے لئے میری آخرت کو ٹھیک رکھنا، جس کی طرف تو نے میرا لوٹنا بنایا ہے۔“
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ»
”اے اللہ! میں تیری ناراضگی کے مقابلے میں، تیری رضامندی کی پناہ مانگتا ہوں“۔
یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ»
”اے اللہ! میں تیرے سزا دینے کے مقابلے میں، تیرے معاف کرنے کی پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»
”اے اللہ! جسے تو عطا کرے، اس کے لیے کوئی رکاوٹ بننے والا نہیں ہے، اور جسے تو عطا نہ کرے اسے کوئی دینے والا نہیں ہے، اور تیرے مقابلے میں کسی کوشش کرنے والے کی کوشش نفع نہیں دیتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن اسحاق بن طلحہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16978]

حدیث نمبر: 16979
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ قَبِيصَةُ بْنُ الْمُخَارِقِ الْهِلَالِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ، فَرَدَّ - عَلَيْهِ السَّلَامَ - وَرَحَّبَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ:" مَا جَاءَ بِكَ يَا قَبِيصَةُ؟". قَالَ: كَبُرَتْ سِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَرَقَّ جِلْدِي، وَضَعُفَتْ قُوَّتِي، وَهُنْتُ عَلَى أَهْلِي، وَعَجَزْتُ عَنْ أَشْيَاءَ كُنْتُ أَعْمَلُهَا، فَعَلِّمْنِي كَلِمَاتٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِنَّ وَأَوْجِزْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا قَبِيصَةُ، قُلْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِذَا صَلَّيْتَ الْغَدَاةَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ أَمِنْتَ بِإِذْنِ اللَّهِ مِنَ الْعَمَى، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ. وَقُلِ: اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدِكَ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَحْمَتِكَ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ". فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُنَّ وَقَبِيصَةُ يَعْقِدُ عَلَيْهِنَّ بِأَصَابِعِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَافِعٌ: أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَافِعٌ: أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کا جواب دیا اور انہیں خوش آمدید کہا:، پھر آپ نے ان سے دریافت کیا: اے قبیصہ! تم کیوں آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، جلد کمزور ہو گئی ہے، قوت کم ہو گئی ہے، اور میں اپنے اہل خانہ کے لیے کمزور ہو گیا ہوں، اور اب میں بہت سے ایسے کام نہیں کر پاتا جو پہلے کر لیتا تھا، تو آپ مجھے ایسے کلمات کی تعلیم دیجئے جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے اور وہ مختصر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قبیصہ! جب تم صبح کی نماز ادا کر لو تو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھو: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، جو عظمت والا ہے، اور حمد اسی کے ساتھ مخصوص ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) جب تم یہ کلمات پڑھ لو گے، تو تم اللہ کے حکم کے تحت اندھے پن، جذام اور برص سے محفوظ رہو گے، اور تم یہ بھی پڑھنا: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدِكَ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَحْمَتِكَ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ» ”اے اللہ! تو اپنی طرف سے مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ، اور اپنا فضل مجھ پر بہا دے اور اپنی رحمت مجھ پر پھیلا دے، اور اپنی برکتیں مجھ پر نازل کر دے۔“
راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کو پڑھ رہے تھے اور سیدنا قبیصہ رضی اللہ عنہ اپنی انگلیوں پر انہیں شمار کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16979]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (368/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20079»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16980
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَقُومُ فِي الصَّلَاةِ فَيَدْعُو الدَّعْوَةَ فَيُغْفَرُ لَهُ، وَلِمَنْ وَرَاءَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک آدمی نماز میں کھڑا ہوتا ہے اور دعا مانگتا ہے، تو اُس کی اور اس کے پیچھے موجود مسلمانوں کی بھی مغفرت ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16980]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7693)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16981
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ دَعَا بِهَؤُلَاءِ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ، حَلَّتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ، وَاجْعَلْهُ فِي الْمُصْطَفَيْنَ مَحَبَّتَهُ، وَفِي الْعَالَمِينَ دَرَجَتَهُ، وَفِي الْمُقَرَّبِينَ دَارَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُطَّرِحُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُطَّرِحُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ہر فرض نماز کے بعد ان کلمات کے ہمراہ دعا مانگے گا، قیامت کے دن اُس کے لیے میری شفاعت حلال ہو جائے گی:
«اللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ، وَاجْعَلْهُ فِي الْمُصْطَفَيْنَ مَحَبَّتَهُ، وَفِي الْعَالَمِينَ دَرَجَتَهُ، وَفِي الْمُقَرَّبِينَ دَارَهُ» ”اے اللہ! سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو وسیلہ عطا فرما، اور ان کی محبت کو منتخب بندوں میں رکھ دے، اور جہانوں میں اُن کا درجہ رکھ دے، اور مقرب لوگوں میں ان کا ٹھکانہ بنا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطرح بن یزید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16981]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7996)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16982
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: مَا دَنَوْتُ مِنْ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ وَلَا تَطَوُّعٍ، إِلَّا سَمِعْتُهُ يَدْعُو بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ لَا يَزِيدُ فِيهِنَّ، وَلَا يَنْقُصُ مِنْهُنَّ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; فَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْأَدْعِيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْأَدْعِيَةِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں، جس بھی فرض یا نفل نماز میں تمہارے نبی علیہ السلام کے قریب ہوا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کلمات کے ہمراہ دعا مانگتے ہوئے سنا، آپ ان میں کوئی اضافہ نہیں کرتے تھے اور ان میں کوئی کمی نہیں کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; فَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! تو میرے تمام ذنوب اور خطاؤں کی مغفرت کر دے، اے اللہ تو مجھے عزم و ہمت دینا، مجھے مضبوط رکھنا اور اچھے اعمال و اخلاق پر ثابت قدم رکھنا، کیونکہ نیک اخلاق کی طرف رہنمائی کرنا اور برے اخلاق سے پھیر دینا، صرف تو ہی کر سکتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زبیر بن خریق نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق کچھ احادیث، دعاؤں سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16982]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7982 و 7893 و 7811)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ