الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17367
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الصِّحَّةَ، وَالْعِفَّةَ، وَالْأَمَانَةَ، وَحُسْنَ الْخُلُقِ، وَالرِّضَا بِالْقَدَرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ:" أَسْأَلُكَ الْعِصْمَةَ" بَدَلَ:" الصِّحَّةِ"، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے تندرستی، پاکدامنی، امانت، اچھے اخلاق اور تقدیر پر راضی رہنے کا سوال کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”تندرستی“ کی جگہ یہ لفظ نقل کیا ہے: ”عصمت۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف الحدیث ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کی دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17367]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3187)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17368
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، إِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكُ ; فَإِنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تُقَرِّبْنِي إِلَى الشَّرِّ، وَتُبَاعِدْنِي مِنَ الْخَيْرِ، وَإِنِّي لَا أَثِقُ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ ; فَاجْعَلْ لِي عِنْدَكَ عَهْدًا تُوَفِّينِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ، إِلَّا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِمَلَائِكَتِهِ: إِنَّ عَبْدِي عَهِدَ عِنْدِي عَهْدًا فَأَوْفُوهُ إِيَّاهُ ; فَيُدْخِلُهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْجَنَّةَ".
قَالَ سُهَيْلٌ: فَأَخْبَرْتُ الْقَاسِمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّ عَوْنًا أَخْبَرَنِي بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: مَا فِي أَهْلِنَا جَارِيَةٌ إِلَّا وَهِيَ تَقُولُ هَذَا فِي خِدْرِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَوْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص یہ پڑھتا ہے:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، إِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكُ ; فَإِنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تُقَرِّبْنِي إِلَى الشَّرِّ، وَتُبَاعِدْنِي مِنَ الْخَيْرِ، وَإِنِّي لَا أَثِقُ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ ; فَاجْعَلْ لِي عِنْدَكَ عَهْدًا تُوَفِّينِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ»
”اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے! میں اس دنیاوی زندگی میں، تیرے سامنے یہ عہد کرتا ہوں اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ہی معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، اگر تو مجھے میرے نفس کے سپرد کر دے تو، تُو مجھے برائی کے قریب کر دے گا اور بھلائی سے دور کر دے گا، میں صرف تیری رحمت پر بھروسہ رکھتا ہوں، تو اپنی بارگاہ میں میرے لئے ایک عہد مقرر کر دے، جو تو قیامت کے دن مجھے عطا کرنا، بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرشتوں سے یہ فرمائے گا: میرے بندے نے میرے ساتھ عہد کیا تھا، تو تم اسے پورا بدلہ دو! تو اللہ تعالیٰ اس بندے کو جنت میں داخل کر دے گا۔“
سہیل نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے قاسم بن عبدالرحمن کو یہ بات بتائی کہ عون نامی راوی نے مجھے اس اس طرح کی روایت بیان کی ہے، تو قاسم نے کہا: ہمارے گھر کی پردہ نشین لڑکیاں بھی پردے میں رہتے ہوئے یہ دعا پڑھتی ہیں (یعنی انہوں نے پردے میں رہتے ہوئے بھی یہ دعا سیکھی ہوئی ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ عون بن عبداللہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17368]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3916)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3906»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17369
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْصَى سَلْمَانَ الْخَيْرَ فَقَالَ:" إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ يُرِيدُ أَنْ يَمْنَحَكَ كَلِمَاتٍ تَسْأَلُهُنَّ الرَّحْمَنَ، تَرْغَبُ إِلَيْهِ فِيهِنَّ، وَتَدْعُو بِهِنَّ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةَ إِيمَانٍ، وَإِيمَانًا فِي حُسْنِ خُلُقٍ، وَنَجَاحًا يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ" يَعْنِي" وَرَحْمَةً مِنْكَ وَعَافِيَةً وَمَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ:" وَهُنَّ مَرْفُوعَةٌ فِي الْكِتَابِ، يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ، وَرَحْمَةٌ مِنْكَ وَعَافِيَةٌ، وَمَغْفِرَةٌ مِنْكَ، وَرِضْوَانٌ". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سلمان الخیر رضی اللہ عنہ کو وصیت کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ چاہتے ہیں کہ وہ تمہیں کچھ کلمات کا تحفہ دیں، جن کے ہمراہ تم رحمان سے دعا مانگو اور اُن کے ذریعے تم پروردگار کی بارگاہ میں رغبت کا اظہار کرو، تم رات اور دن میں ان کلمات کے ہمراہ دعا کرو اور یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةَ إِيمَانٍ، وَإِيمَانًا فِي حُسْنِ خُلُقٍ، وَنَجَاحًا يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ يَعْنِي وَرَحْمَةً مِنْكَ وَعَافِيَةً وَمَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا»
”اے اللہ! میں تجھ سے ایمان کی درستگی اور اچھے اخلاق کے ہمراہ ایمان اور کامیابی کے ہمراہ کامرانی کا سوال کرتا ہوں اور تیری طرف سے رحمت ملنے اور عافیت اور مغفرت نصیب ہونے اور رضامندی کا سوال کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:
«وَهُنَّ مَرْفُوعَةٌ فِي الْكِتَابِ، يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ، وَرَحْمَةٌ مِنْكَ وَعَافِيَةٌ، وَمَغْفِرَةٌ مِنْكَ، وَرِضْوَانٌ»
”یہ کلمات کتاب میں ”مرفوع“ ہوں۔ اس کے بعد کامرانی ہو اور تیری طرف سے رحمت اور تیری طرف سے عافیت اور مغفرت اور رضامندی (کا سوال کرتا ہوں)۔“
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17369]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (321/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8073، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1962، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9329»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17370
وَعَنْ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ: أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِينَ، الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ، الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِينَ". قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِبَادُ اللَّهِ الْمُنْتَخَبُونَ؟ قَالَ:" عِبَادُ اللَّهِ الصَّالِحُونَ"، قَالُوا: فَمَا الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ؟ قَالَ:" الَّذِينَ تَبْيَضُّ مِنْهُمْ مَوَاضِعُ الطَّهُورِ"، قَالُوا: فَمَا الْوَفْدُ الْمُتَقَبَّلُونَ؟ قَالَ:" وَفَدٌ يَفِدُونَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ مَعَ نَبِيِّهِمْ إِلَى رَبِّهِمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبدالقیس قبیلے کے وفد کے ارکان کے حوالے سے یہ بات مذکور ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِينَ، الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ، الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِينَ»
”اے اللہ! تو ہمیں اپنے منتجب بندوں جو روشن پیشانی والے ہوں اور ایسا وفد ہوں، جنہیں قبول کیا جائے اُن میں شامل کر دے!“۔
راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کے منتجب بندوں سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نیک بندے، لوگوں نے دریافت کیا: روشن پیشانی والے لوگوں سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن کے طہارت کے مقامات چمک رہے ہوں گے، لوگوں نے دریافت کیا: مقبول وفد سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ وفد جس کا تعلق اس امت سے ہو گا اور وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں وفد کی شکل میں حاضر ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17370]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (431/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15126»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17371
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ، وَاهْدِنِي السَّبِيلَ الْأَقْوَمَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ حَسَنَيْنِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ، وَاهْدِنِي السَّبِيلَ الْأَقْوَمَ»
”اے میرے پروردگار! تو مغفرت کر دے، تو رحم فرما اور درست راستے کی طرف میری رہنمائی فرما!“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے دو حسن اسناد کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17371]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (303/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26145»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17372
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ عَلَى نِصْفِ الْيَمَنِ وَمُعَاذًا عَلَى نِصْفِ الْيَمَنِ، فَأَتَاهُ أَبُو مُوسَى يُسَلِّمُ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا مُوسَى، قُلِ: اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي، وَاذْكُرْ بِهِدَايَتِكَ الْهِدَايَةَ، وَبِتَسْدِيدِكَ تَسْدِيدَ سَهْمِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کے نصف حصے کا گورنر بنا کر اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کے دوسرے نصف حصے کا گورنر بنا کر بھیجا، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سلام کرنے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے ابوموسیٰ! تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي»
”اے اللہ! تو مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ! مجھے سیدھا رکھنا۔“
(پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہدایت (کی دعا) کے ساتھ (راستے کی) ہدایت کو، اور سیدھا رکھنے (کی دعا) کے ساتھ اپنے تیر کے سیدھا کرنے کو ذہن میں رکھنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17372]

حدیث نمبر: 17373
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا سَأَلَ الْعِبَادُ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ أَنْ يَغْفِرَ لَهُمْ وَيُعَافِيَهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندوں نے کوئی ایسی چیز نہیں مانگی جو اس سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو (کہ اللہ تعالیٰ) ان کی مغفرت کر دے اور انہیں عافیت عطا کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن سائب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17373]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن سائب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17373]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3176)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17374
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَمِّهِ الْعَبَّاسِ:" يَا عَمِّ، أَكْثِرِ الدُّعَاءَ بِالْعَافِيَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے چچا! آپ کثرت کے ساتھ عافیت کی دعا کیا کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے، وہ ثقہ ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17374]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11908)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11908، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 330»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17375
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَسْأَلُهُ اللَّهَ، فَقَالَ:" سَلْ رَبَّكَ الْعَافِيَةَ"، فَمَكَثْتُ أَيَّامًا، ثُمَّ جِئْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَسْأَلُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ:" يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَلِ اللَّهَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسی چیز کی تعلیم دیجئے! کہ میں اللہ تعالیٰ سے وہ مانگوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ اپنے پروردگار سے عافیت مانگیں۔ راوی کہتے ہیں: کچھ دن گزر گئے، پھر میں آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسی چیز کی تعلیم دیجئے جو میں اپنے پروردگار سے مانگوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے سیدنا عباس! اے اللہ کے رسول کے چچا! آپ اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17375]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (209/1)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17376
وَفِي رِوَايَةٍ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَدْعُو بِشَيْءٍ مِنْ غَدْوَةٍ إِلَى اللَّيْلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَسَلِ اللَّهَ الْعَافِيَةَ". رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں صبح سے شام تک کسی چیز کے بارے میں دعا کرتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگیں۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے بعض کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف یزید بن ابوزیاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17376]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن