الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17407
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ أَبِي عَسِيبٍ مَوْلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جُرَشَ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَعِيرٍ فَنَادَتْ: يَا عَائِشَةُ، أَعِينِينِي بِدَعْوَةٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُسَكِّنِينِي أَوْ تُطَمْئِنِينِي، قَالَتْ لَهَا: ضَعِي يَدَكِ الْيُمْنَى عَلَى بَطْنِكِ فَامْسَحِيهِ، وَقُولِي: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ دَاوِنِي بِدَوَائِكَ، وَاشْفِنِي بِشِفَائِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ، وَاحْذَرْ عَنِّي أَذَاكَ، قَالَتْ رَبِيعَةُ: فَدَعَوْتُ بِهِ فَوَجَدْتُهُ جَيِّدًا.
قَالَ الْمُنْتَجِعُ: فَأَرَى أَنَّ رَبِيعَةَ قَالَتْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ الْمَرْأَةَ كَانَتْ غَيْرِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدہ میمونہ بنت ابوعسیب رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: ”جرش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اونٹ پر سوار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے بلند آواز میں کہا: اے عائشہ! آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے حوالے سے میری مدد کیجئے، آپ مجھے سکون فراہم کیجیے! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) مجھے اطمینان فراہم کیجئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس عورت سے کہا: تم اپنا دایاں ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھو اور اس پر پھیرتے ہوئے یہ پڑھو:
«بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ دَاوِنِي بِدَوَائِكَ، وَاشْفِنِي بِشِفَائِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ، وَاحْذَرْ عَنِّي أَذَاكَ» ”اے اللہ! تو اپنی دوا کے ذریعے مجھے دوا دے، اور اپنی شفا کے ذریعے مجھے شفا نصیب کر، اور اپنے فضل کے ذریعے مجھے اپنے علاوہ ہر ایک سے بے نیاز کر دے، اور مجھے کسی تکلیف کا شکار نہ کرنا۔“
ربیعہ نامی خاتون کہتی ہیں: میں نے یہ دعا کی، تو میں نے اس دعا کو عمدہ پایا، منتجع کہتے ہیں: میرا خیال ہے ربیعہ نامی خاتون نے اس روایت میں یہ بات بیان کی تھی: کہ وہ عورت میرے علاوہ کوئی اور تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17407]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17408
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاتَّبَعْتُهُ فَقَالَ:" انْطَلِقْ بِنَا حَتَّى نَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ"، فَدَخَلْنَا عَلَيْهَا وَإِذَا هِيَ نَائِمَةٌ مُضْطَجِعَةٌ فَقَالَ:" يَا فَاطِمَةُ، مَا يُنِيمُكِ هَذِهِ السَّاعَةَ؟"، قَالَتْ: مَا زِلْتُ مُنْذُ الْبَارِحَةِ مَحْمُومَةً، قَالَ:" فَأَيْنَ الدُّعَاءُ الَّذِي عَلَّمْتُكِ؟". قَالَتْ: نَسِيتُهُ، قَالَ:" قَوْلِي: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهِ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ سَلَمَةَ بْنِ حَرْبِ بْنِ زِيَادٍ الْكِلَابِيِّ، عَنْ أَبِي مُدْرِكٍ، عَنْ أَنَسٍ، وَقَدْ ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ سَلَمَةَ فِي الْمِيزَانِ فَقَالَ: مَجْهُولٌ كَشَيْخِهِ أَبِي مُدْرِكٍ، وَقَدْ وَثَّقَ ابْنُ حِبَّانَ سَلَمَةَ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ، وَفِي الْمِيزَانِ: أَبُو مُدْرِكٍ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَتْرُوكٌ، فَلَا أَدْرِي هُوَ أَبُو مُدْرِكٍ هَذَا أَوْ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں موجود تھے، یہاں تک کہ جب سورج طلوع ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے، میں آپ کے پیچھے گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہمارے ساتھ چلو! تاکہ ہم فاطمہ بنت محمد کے ہاں جائیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ان کے گھر گئے تو وہ سو رہی تھیں اور لیٹی ہوئی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے فاطمہ! یہ سونے کا کون سا وقت ہے؟ انہوں نے عرض کی: مجھے گزشتہ رات بخار رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس دعا کا کیا بنا؟ جو میں نے تمہیں تعلیم دی تھی، انہوں نے عرض کی: وہ میں بھول گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهِ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ» ”یا حی! یا قیوم! میں تیری رحمت کے وسیلے سے مدد مانگتا ہوں کہ تو میرے تمام کاموں کو ٹھیک کر دے اور مجھے پلک جھپکنے کے عرصے کے لیے بھی میری ذات کے سپرد نہ کرنا، یا لوگوں میں سے کسی ایک کے سپرد نہ کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ سلمہ بن حرب بن زیاد کلابی کے حوالے سے، ابومدرک کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، امام ذہبی نے سلمہ کا ذکر ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، اور یہ بات کہی ہے: یہ اپنے استاد ابومدرک کی طرح مجہول ہے، ابن حبان نے سلمہ کو ثقہ قرار دیا ہے، انہوں نے اس کے حالات میں اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے ”میزان الاعتدال“ میں یہ مذکور ہے: ابومدرک امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) مجھے نہیں معلوم کہ اس سے مراد یہی ابومدرک ہے یا کوئی اور ہے؟ اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17408]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (444)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3589»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17409
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ مِنْ دُعَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ لَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَلَا تَنْزِعْ مِنِّي صَالِحَ مَا أَعْطَيْتَنِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا یہ ہوتی تھی:
«اللَّهُمَّ لَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَلَا تَنْزِعْ مِنِّي صَالِحَ مَا أَعْطَيْتَنِي»
”اے اللہ! تو مجھے پلک جھپکنے کے عرصے کے لیے بھی میرے نفس کے سپرد نہ کرنا اور تو نے مجھے جو کچھ عطا کیا ہے، اس میں سے جو صالح ہے وہ مجھ سے الگ نہ کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17409]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3190)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17410
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ:" اللَّهُمَّ - أَحْسَبُهُ قَالَ: أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي حَتَّى أَعْلَمَ أَنْ لَا يُصِيبَنِي إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِي، وَرِضًا مِنَ الْمَعِيشَةِ بِمَا قَسَمْتَ لِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ہمراہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ - أَحْسَبُهُ قَالَ: أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي حَتَّى أَعْلَمَ أَنْ لَا يُصِيبَنِي إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِي، وَرِضًا مِنَ الْمَعِيشَةِ بِمَا قَسَمْتَ لِي» ”اے اللہ! (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں، جو میرے دل کے ساتھ مل جائے، یہاں تک کہ مجھے یہ علم ہو جائے کہ مجھے وہی چیز نصیب ہو گی، جو تو نے میرے لیے تحریر کی ہے، اور تو نے جو چیز زندگی میں سے میرے حصے میں رکھی ہے، اُس سے مجھے راضی کر دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے اور وہ حدیث میں ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17410]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3191)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17411
وَعَنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَفِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مَصِيرِي، وَفِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا بَلَاغِي، وَاجْعَلْ حَيَاتِي زِيَادَةً فِي كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ" رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدٍ جَزَرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَفِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مَصِيرِي، وَفِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا بَلَاغِي، وَاجْعَلْ حَيَاتِي زِيَادَةً فِي كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ»
”اے اللہ! تو میرے دین میں، میرے لئے برکت رکھ دے، جو میرے معاملے کے بچاؤ کا باعث ہے، اور میری آخرت میں، میرے لئے برکت رکھ دے، جس کی طرف میں نے لوٹ کے جانا ہے، اور میری دنیا میں، میرے لئے برکت رکھ دے، جس میں میرا بلاغ ہے، اور میری زندگی کو ہر بھلائی میں اضافہ (کا باعث) بنا دے اور میری موت کو، میرے لیے ہر شر سے راحت کا باعث بنا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف صالح بن محمد جزرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17411]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3188)، أخرجه مسند البزار برقم: 986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17412
وَعَنْ بُرَيْدَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي شَكُورًا، وَاجْعَلْنِي صَبُورًا، وَاجْعَلْنِي فِي عَيْنِي صَغِيرًا، وَفِي أَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيرًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصَمُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَحَسَّنَ الْبَزَّارُ حَدِيثَهُ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي شَكُورًا، وَاجْعَلْنِي صَبُورًا، وَاجْعَلْنِي فِي عَيْنِي صَغِيرًا، وَفِي أَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيرًا»
”اے اللہ! تو مجھے شکر کرنے والا بنا دے اور تو مجھے صبر کرنے والا بنا دے اور تو مجھے اپنی آنکھوں میں چھوٹا بنا دے (یعنی مجھے ایسا بنا دے کہ میں تکبر کا شکار نہ ہوؤں اور عاجزی و انکساری کے ساتھ رہوں) اور لوگوں کی آنکھوں میں بڑا بنا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ اصم ہے اور وہ ضعیف ہے، امام بزار نے اپنی حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17412]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3198)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4439»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17413
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَوْ غَيْرِهِ: أَنْ حُصَيْنًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَعَبْدُ الْمُطَّلِبِ كَانَ خَيْرًا لِقَوْمِهِ مِنْكَ، كَانَ يُطْعِمُهُمُ الْكَبِدَ وَالسَّنَامَ، وَأَنْتَ تَنْحَرُهُمْ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ لَهُ وَقَالَ لَهُ: مَا تَأْمُرُنِي أَنْ أَقُولَ؟ قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي".
فَانْطَلَقَ فَأَسْلَمَ الرَّجُلُ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: إِنِّي أَتَيْتُكَ فَقُلْتُ لِي:" قُلِ: اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي"، فَمَا أَقُولُ الْآنَ؟ قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَخْطَأْتُ وَمَا عَمَدْتُ، وَمَا عَلِمْتُ وَمَا جَهِلْتُ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ یا شاید کوئی اور بیان کرتے ہیں: سیدنا حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جناب عبدالمطلب اپنی قوم کے لئے آپ سے بہتر تھے، وہ انہیں جگر اور کوہان (کا گوشت وغیرہ) کھلایا کرتے تھے اور آپ ان لوگوں کو قربان کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جو اللہ کو منظور تھا، وہ اُن سے فرمایا، سیدنا حصین رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ کہ میں کیا پڑھوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي»
”اے اللہ! مجھے میری ذات کے شر سے بچا لے، اور مجھے میرے معاملے کے بارے میں سب سے زیادہ ہدایت والے طریقے پر پختہ کر دے۔“
پھر وہ صاحب چلے گئے، انہوں نے اسلام قبول کر لیا پھر وہ آئے اور بولے: میں آپ کے پاس آیا تھا اور آپ نے مجھ سے یہ کہا: تھا تم یہ پڑھو:

اب مجھے کیا پڑھنا چاہیے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَخْطَأْتُ وَمَا عَمَدْتُ، وَمَا عَلِمْتُ وَمَا جَهِلْتُ»
”اے اللہ! تو مغفرت کر دے اس چیز کی، جو میں نے پوشیدہ طور پر کیا اور اس کی جو میں نے اعلانیہ طور پر کیا، اس کی جو میں نے غلطی سے کیا، اس کی جو میں نے جان بوجھ کر کیا، اس کی جو میں جانتا ہوں، اور اس کی جس سے میں ناواقف ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17413]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (115/18) اخرجه احمد فى المسند (444/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19490، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1923، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3551، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11058»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17414
وَعَنْ ثَوْبَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الطَّيِّبَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِنْ أَرَدْتَ بِعِبَادِكَ فِتْنَةً أَنْ تَقْبِضَنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الطَّيِّبَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِنْ أَرَدْتَ بِعِبَادِكَ فِتْنَةً أَنْ تَقْبِضَنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ»
”اے اللہ! میں تجھ سے پاکیزہ چیزیں مانگتا ہوں اور منکرات کو ترک کرنے اور غریبوں سے محبت رکھنے (کا سوال کرتا ہوں) اور یہ کہ تو میری توبہ قبول فرما! اور جب تو اپنے بندوں کو آزمائش کا شکار کرنے کا ارادہ کرے تو مجھے ایسی حالت میں وفات دینا کہ میں آزمائش کا شکار نہ ہوا ہوؤں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17414]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3197)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17415
وَعَنْ مَكْحُولٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو:" اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ الْمَدَنِيِّينَ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
مکحول بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ کہتے ہیں: میں نے انہیں یہ ذکر کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي» ”اے اللہ! تو نے مجھے جو علم دیا ہے، اس کے حوالے سے مجھے نفع عطا فرما اور مجھے اُس چیز کا علم عطا فرما، جو مجھے نفع دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اسماعیل بن عیاش کی، اہل مدینہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17415]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1769»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17416
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ» ”اے اللہ! میں تجھ سے نفع دینے والا علم مانگتا ہوں، اور ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو نفع نہ دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17416]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9046»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح