🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17387
وَعَنِ السَّائِبِ الثَّقَفِيِّ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَمَّارٍ، وَكَانَ يَدْعُو بِدُعَاءٍ فِي صَلَاتِهِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: قُلِ اللَّهُمَّ بِعِلْمِكَ الْغَيْبَ، وَقُدْرَتِكِ عَلَى الْخَلْقِ، أَحْيِنِي مَا عَلِمْتَ الْحَيَاةَ خَيْرًا لِي، وَاقْبِضْنِي إِذَا عَلِمْتَ الْوَفَاةَ خَيْرًا لِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْخَشْيَةَ فِي الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةَ، وَكَلِمَةَ الْحَقِّ فِي الرِّضَا وَالْغَضَبِ، وَالْقَصْدَ فِي الْغِنَى وَالْفَقْرِ، وَأَسْأَلُكَ الرِّضَا بِالْقَضَاءِ، وَبِرَدِّ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَأَسْأَلُكَ شَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، اللَّهُمَّ زَيِّنِّي بِزِينَةِ الْإِيمَانِ، وَاجْعَلْنِي مِنَ الْهُدَاةِ الْمُهْتَدِينَ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ هُنَّ أَحْسَنُ مِنْهُنَّ - كَأَنَّهُ يَرْفَعُهُنَّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ مِنَ اللَّيْلِ فَقُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي سَلَّمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ، وَنَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ، إِنَّ نَفْسِي نَفْسٌ خَلَقْتَهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَلَكَ مَمَاتُهَا ; فَإِنْ أَمَتَّهَا فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَخَّرْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِحِفْظِ الْإِيمَانِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَطَاءَ بْنَ السَّائِبِ اخْتَلَطَ.
سائب تقفی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، وہ اپنی نماز کے دوران دعا کر رہے تھے، ایک شخص ان کے پاس آیا تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ بِعِلْمِكَ الْغَيْبَ، وَقُدْرَتِكِ عَلَى الْخَلْقِ، أَحْيِنِي مَا عَلِمْتَ الْحَيَاةَ خَيْرًا لِي، وَاقْبِضْنِي إِذَا عَلِمْتَ الْوَفَاةَ خَيْرًا لِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْخَشْيَةَ فِي الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةَ، وَكَلِمَةَ الْحَقِّ فِي الرِّضَا وَالْغَضَبِ، وَالْقَصْدَ فِي الْغِنَى وَالْفَقْرِ، وَأَسْأَلُكَ الرِّضَا بِالْقَضَاءِ، وَبِرَدِّ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَأَسْأَلُكَ شَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، اللَّهُمَّ زَيِّنِّي بِزِينَةِ الْإِيمَانِ، وَاجْعَلْنِي مِنَ الْهُدَاةِ الْمُهْتَدِينَ»
”اے اللہ! میں تیرے غیب کے علم اور مخلوق پر تیری قدرت کے وسیلے سے یہ دعا کرتا ہوں کہ تو مجھے اس وقت تک زندہ رکھنا، جب تک کے بارے میں تو یہ علم رکھے کہ زندگی میرے حق میں بہتر ہے، اور اس وقت مجھے موت دیدینا، جب تیرے علم کے مطابق موت میرے حق میں بہتر ہو، اے اللہ! میں غیب اور شہادت کے بارے میں خشیت کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور رضامندی اور غصے کے عالم میں حق بات کا (تجھ سے سوال کرتا ہوں) اور خوشحالی اور غربت میں میانہ روی کا (تجھ سے سوال کرتا ہوں) اور تقدیر کے فیصلے پر راضی رہنے اور مرنے کے بعد ٹھنڈی زندگی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں حاضری کے شوق کا تجھ سے سوال کرتا ہوں، جو کسی لاحق ہونے والے ضرر یا گمراہ کرنے والے فتنے کے بغیر ہو، اے اللہ! ایمان کی زینت کے ہمراہ مجھے آراستہ کر دے اور مجھے ہدایت کی پیروی کرنے والوں اور ہدایت یافتہ افراد میں شامل کر دے۔“
راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کلمات کی تعلیم دوں، جو ان سے زیادہ خوبصورت ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: یوں محسوس ہوا، جیسے وہ اُن کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر رہے ہیں، انہوں نے فرمایا: جب تم رات کے وقت اپنے بستر پر جاؤ، تو یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ إِنِّي سَلَّمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ، وَنَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ، إِنَّ نَفْسِي نَفْسٌ خَلَقْتَهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَلَكَ مَمَاتُهَا ; فَإِنْ أَمَتَّهَا فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَخَّرْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِحِفْظِ الْإِيمَانِ»
”اے اللہ! میں نے اپنا آپ تیرے سپرد کیا، میں نے اپنا رخ تیری طرف کر لیا، میں نے اپنا معاملہ تجھے تفویض کر دیا، میں تیری نازل کی ہوئی کتاب پر اور تیرے بھیجے ہوئے نبی پر ایمان لے آیا، بے شک میرا وجود ایک ایسا وجود ہے، جسے تو نے پیدا کیا ہے، اس کی زندگی تیرے لئے ہے، اس کی موت تیرے لئے ہے، اگر تو اسے موت دے گا تو اس پر رحم کرنا اور اگر تو اس (موت کو مؤخر کر دیتا ہے تو ایمان کی حفاظت کے ہمراہ اس (وجود) کی حفاظت کرنا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اس سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17387]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1624 و 1625)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17388
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، وَامْرَأَةٍ مِنْ قَيْسٍ: أَنَّهُمَا سَمِعَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ أَحَدُهُمَا: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، خَطَئِي وَعَمْدِي".
قَالَ الْآخَرُ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَسْتَهْدِيكَ لِأَرْشَدِ أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَامْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ اور قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بیان کرتے ہیں: ان دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، ان دونوں میں سے ایک کا یہ کہنا ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، خَطَئِي وَعَمْدِي»
”اے اللہ! تو میرے ذنب، میری خطا اور میرے عمد کی مغفرت کر دے۔“
جبکہ دوسرے راوی کا یہ کہنا ہے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ أَسْتَهْدِيكَ لِأَرْشَدِ أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي» ”اے اللہ! میں تجھ سے اپنے معاملے کے بارے میں، سب سے زیادہ ہدایت والے طریقے کا طلب گار ہوں، اور میں اپنی ذات کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”قریش کے تعلق رکھنے والی ایک خاتون۔۔۔۔۔۔“۔ ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17388]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8369) اخرجه احمد فى المسند (21/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15835، 17447، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8369»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17389
وَعَنْ عَجُوزٍ مِنْ بَنِي نُمَيْرٍ: أَنَّهَا رَمَقَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي بِالْأَبْطَحِ تُجَاهَ الْبَيْتِ قَبْلَ الْهِجْرَةِ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، خَطَئِي وَجَهْلِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا السَّلِيلِ ضُرَيْبَ بْنَ نُفَيْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الصَّحَابَةِ فِيمَا قِيلَ.
بنو نمیر سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی خاتون بیان کرتی ہیں: انہوں نے بغور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جائزہ لیا، جب آپ ”ابطح“ کے مقام پر نماز ادا کر رہے تھے، آپ کا رخ خانہ کعبہ کی طرف تھا اور یہ ہجرت سے پہلے کی بات ہے، میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، خَطَئِي وَجَهْلِي»
”اے اللہ! تو میرے ذنب، میری خطا اور میری لاعلمی کی مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوسلیل ضریب بن نفیر نے، صحابہ میں سے کسی سے سماع نہیں کیا ہے، جیسا کہ یہ کہا: گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17389]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (55/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16120، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6259»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17390
وَعَنْ بُسْرِ بْنِ أَرْطَاةَ الْقُرَشِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو:" اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا، وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: وَقَالَ:" مَنْ كَانَ ذَلِكَ دُعَاءَهُ مَاتَ قَبْلَ أَنْ يُصِيبَهُ الْبَلَاءُ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ ثَقُاتْ.
سیدنا بسر بن ابوارطاة قرشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا ہے:
«اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا، وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ»
”اے اللہ! تمام امور میں ہمارے انجام کو اچھا کر دے اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے محفوظ رکھنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص یہ دعا کرتا رہے گا وہ اس سے پہلے مر جائے گا کہ آزمائش اس کو لاحق ہو (یعنی اسے مرنے سے پہلے آزمائش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا)۔“
امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17390]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1198 و 1197) أخرجه احمد فى المسند (181/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17176»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17391
وَعَنْ أَبِي صِرْمَةَ، أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ غِنَائِي وَغِنَى مَوْلَايَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ الْإِسْنَادُ الْآخَرُ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ غَيْرَ لُؤْلُؤَةَ مَوْلَاةِ الْأَنْصَارِ، وَهِيَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوصرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ غِنَائِي وَغِنَى مَوْلَايَ»
”اے اللہ! میں تجھ سے اپنی خوشحالی اور اپنے غلاموں کی خوشحالی کا سوال کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور دوسری سند بھی اسی طرح ہے، اور امام طبرانی کی سند بھی اسی طرح ہے، صرف لؤلؤة نامی خاتون کا معاملہ مختلف ہے، جو انصار کی کنیز ہے اور وہ خاتون ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17391]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (329/22) اخرجه احمد فى المسند (453/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15327، 15329، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6253/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17392
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو يَقُولُ:" اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي حَتَّى تَجْعَلَ ذَلِكَ الْوَارِثَ مِنِّي، وَعَافِنِي فِي دِينِي، وَاحْشُرْنِي عَلَى مَا أَحْيَيْتَنِي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي حَتَّى تُرِيَنِي مِنْهُ ثَأْرِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ دِينِي إِلَيْكَ، وَخَلَّيْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، وَبِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي حَتَّى تَجْعَلَ ذَلِكَ الْوَارِثَ مِنِّي، وَعَافِنِي فِي دِينِي، وَاحْشُرْنِي عَلَى مَا أَحْيَيْتَنِي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي حَتَّى تُرِيَنِي مِنْهُ ثَأْرِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ دِينِي إِلَيْكَ، وَخَلَّيْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، وَبِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ» ”اے اللہ! تو میری سماعت اور میری بصارت کے ذریعے مجھے نفع عطا فرما، یہاں تک کہ تو ان دونوں کو میری طرف سے وارث بنا دے اور مجھے میرے دین کے بارے میں عافیت عطا فرما، اور میرا حشر بھی اسی حالت پر کرنا، جس پر تو نے مجھے زندہ رکھا اور جس نے مجھ پر ظلم کیا ہو، اس کے خلاف میری مدد فرما، یہاں تک کہ تو مجھے اس کی طرف سے بدلہ دکھا دے، اے اللہ! میں نے اپنا دین تیرے سپرد کیا، اپنا چہرہ تیری طرف پھیر لیا، اپنا معاملہ تجھے تفویض کر دیا، اپنی پشت تیرے ساتھ لگا لی، تیرے مقابلے میں سوائے تیرے، کوئی اور پناہ گاہ اور جائے نجات نہیں ہے، میں تیرے اس رسول پر ایمان لایا، جسے تو نے بھیجا ہے اور تیری اس کتاب پر ایمان لایا، جسے تو نے نازل کیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر مدینی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17392]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1070)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7880، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1026»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17393
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ أَنْ يَدْعُوَ بِهَذَا الدُّعَاءِ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ، وَخِرْ لِي فِي قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِي فِي قَدَرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أَخَّرْتَ، وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ، وَاجْعَلْ غَنَائِي فِي نَفْسِي، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوُرِاثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي فِيهِ ثَأْرِي، وَأَقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَ آخِرِهِ مِنْ قَوْلِ:" أَمْتِعْنِي بِسَمْعِي". بِنَحْوِهِ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّي أَرَاكَ أَبَدًا حَتَّى أَلْقَاكَ، وَأَسْعِدْنِي بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِي بِمَعْصِيَتِكَ، وَخِرْ لِي فِي قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِي فِي قَدَرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أَخَّرْتَ، وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ، وَاجْعَلْ غَنَائِي فِي نَفْسِي، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوُرِاثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي فِيهِ ثَأْرِي، وَأَقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي» ”اے اللہ! تو مجھے ایسا بندہ بنا دے جو تجھ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو، یہاں تک کہ میں یوں ہو جاؤں، جیسے میں ہمیشہ تجھے دیکھتا رہتا ہوں، اور ایسا اس وقت تک رہے، جب تک میں تیری بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتا، اور تو مجھے اپنے تقویٰ کے ذریعے سعادت عطا فرما، اور اپنی نافرمانی کے ذریعے تو مجھے بدنصیب نہ کرنا، اپنے فیصلے میں، میرے لیے بہتری اختیار کر لے، اور اپنی تقدیر میں میرے لئے برکت رکھ دے، یہاں تک کہ میں اس چیز کو جلدی نہ چاہوں، جسے تو نے موخر کیا ہو، اور اس میں تاخیر نہ چاہوں، جسے تو نے جلدی کر دیا ہو، میری خوشحالی (یا بے نیازی) میرے نفس میں ڈال دے، مجھے میری سماعت اور بصارت کے ذریعے نفع عطا کرتے رہنا اور ان دونوں کو میرا وارث بنانا اور جس نے مجھ پر ظلم کیا، اس کے خلاف میری مدد کرنا، اور اس کے بارے میں مجھے بدلہ دکھا دینا، اور اس کے ذریعے میری آنکھیں ٹھنڈی کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خیثم بن عراک ہے اور وہ متروک ہے۔ امام بزار نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تو میری سماعت کے ذریعے مجھے نفع دینا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد حسب سابق روایت ہے جو عمدہ سند کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17393]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3193)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5979»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17394
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي مِنْهُ ثَأْرِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي مِنْهُ ثَأْرِي»
”اے اللہ! تو مجھے میری سماعت اور میری بصارت کے ذریعے نفع دینا، اور ان دونوں کو میرا وارث بنانا، اور جس نے مجھ پر ظلم کیا، اس کے خلاف میری مدد کرنا اور اس کی طرف سے مجھے بدلہ دکھانا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17394]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3194)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17395
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنِّي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ طَهْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن شحیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَمْتِعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنِّي»
”اے اللہ! تو میری سماعت اور میری بصارت کے ذریعے مجھے نفع دینا اور اسے میرا وارث بنانا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن حکم بن طہمان ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17395]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3195)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5979»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17396
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا بُعِثْتُ إِلَى نَبِيٍّ قَطُّ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْكَ، أَلَا أُعَلِّمُكَ أَسْمَاءَ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ، هُنَّ أَحَبُّ أَسْمَائِهِ إِلَيْهِ أَنْ يُدْعَى بِهِنَّ؟ قُلْ: يَا نُورَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا زَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا جَبَّارَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا عِمَادَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا قَيَّامُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، يَا صَرِيخَ الْمُسْتَصْرِخِينَ، وَيَا غَيَّاثُ الْمُسْتَغِيثِينَ وَمُنْتَهَى الْعَابِدِينَ، الْمُفَرِّجُ عَنِ الْمَكْرُوبِينَ، الْمُرَوِّحُ عَنِ الْمَغْمُومِينَ، وَمُجِيبَ دُعَاءِ الْمُضْطَرِّينَ، وَكَاشِفَ الْكَرْبِ، يَا إِلَهَ الْعَالَمِينَ، وَيَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، مَنْزُولٌ لَكَ كُلُّ حَاجَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَّامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! مجھے کبھی بھی، کسی ایسے نبی کی طرف مبعوث نہیں کیا گیا، جو میرے نزدیک آپ سے زیادہ محبوب ہوں، کیا میں آپ کو اللہ تعالیٰ کے ایسے اسماء کی تعلیم نہ دوں؟ جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس حوالے سے سب سے زیادہ محبوب ہیں کہ ان کے ساتھ دعا کی جائے، آپ یہ پڑھیں:
«يَا نُورَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا زَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا جَبَّارَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا عِمَادَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا قَيَّامُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، يَا صَرِيخَ الْمُسْتَصْرِخِينَ، وَيَا غَيَّاثُ الْمُسْتَغِيثِينَ وَمُنْتَهَى الْعَابِدِينَ، الْمُفَرِّجُ عَنِ الْمَكْرُوبِينَ، الْمُرَوِّحُ عَنِ الْمَغْمُومِينَ، وَمُجِيبَ دُعَاءِ الْمُضْطَرِّينَ، وَكَاشِفَ الْكَرْبِ، يَا إِلَهَ الْعَالَمِينَ، وَيَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، مَنْزُولٌ لَكَ كُلُّ حَاجَةٍ» ”اے آسمانوں اور زمین کے نور! اے آسمانوں اور زمین کی زینت! اے آسمانوں اور زمین کے زبردست! اے آسمانوں اور زمین کے ستون! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! اے آسمانوں اور زمین کو قائم رکھنے والے! اسے جلال اور اکرام والے! اے چیخ و پکار کرنے والوں کی مدد کرنے والے! اے مدد مانگنے والوں کے مددگار! اے عبادت گزاروں کی منزل! اے پریشان حالوں کو کشادگی نصیب کرنے والے! اے مغموم لوگوں کو راحت عطا کرنے والے! اے پریشان لوگوں کی دعا قبول کرنے والے! مشکل کو ختم کرنے والے! اے تمام جہانوں کے پروردگار! اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے! تیرے ذریعے ہر حاجت پوری ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلام طویل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17396]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (145)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 145»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں