🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ .
استغفار کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17574
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَالِاسْتِغْفَارِ ; فَإِنَّ إِبْلِيسَ قَالَ: أَهْلَكْتُ النَّاسَ بِالذُّنُوبِ فَأَهْلَكُونِي بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَالِاسْتِغْفَارِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَهْلَكْتُهُمْ بِالْأَهْوَاءِ، وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر لازم ہے کہ «لا اله الا الله» پڑھتے رہو اور مغفرت طلب کرتے رہو، کیونکہ ابلیس نے یہ کہا: ہے: میں گناہوں کے ذریعے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کرتا ہوں، اور وہ «لا إله إلا الله» پڑھنے اور مغفرت طلب کرنے کے ذریعے مجھے ہلاکت کا شکار کر دیتے ہیں، جب میں انہیں اس صورتحال میں دیکھتا ہوں، تو میں انہیں نفسانی خواہشات کے ذریعے ہلاکت کا شکار کر دیتا ہوں، اور وہ لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17574]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (136)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6918، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3261، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7237»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17575
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلْقُلُوبِ صَدَأً كَصَدَأِ الْحَدِيدِ، وَجَلَاؤُهَا الِاسْتِغْفَارُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ فِيهِ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا جَلَاؤُهَا؟ قَالَ:" الِاسْتِغْفَارُ". وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس طرح لوہے کو زنگ لگتا ہے، اس طرح دلوں کو بھی زنگ لگ جاتا ہے، اور دلوں کی جلا کا طریقہ مغفرت طلب کرنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُن (دلوں) کی جلا کا طریقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مغفرت طلب کرنا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ولید بن سلمہ طبرانی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17575]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6890، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 482»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابُ الْعَجَلَةِ بِالِاسْتِغْفَارِ .
مغفرت طلب کرنے میں جلدی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17576
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ صَاحِبَ الشِّمَالِ لَيَرْفَعُ الْقَلَمَ سِتَّ سَاعَاتٍ عَنِ الْعَبْدِ الْمُسْلِمِ الْمُخْطِئِ، أَوِ الْمُسِيءِ ; فَإِنْ نَدِمَ وَاسْتَغْفَرَ اللَّهَ مِنْهَا أَلْقَاهَا، وَإِلَّا كُتِبَتْ وَاحِدَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بائیں طرف والا فرشتہ خطاکار (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) برائی کرنے والے، مسلمان بندے سے قلم کو چھ گھڑیوں تک اٹھائے رکھتا ہے (یعنی وہ چھ گھڑیوں تک اس کی برائی نوٹ نہیں کرتا) اگر وہ بندہ ندامت کا شکار ہو، اور اللہ تعالیٰ سے اس گناہ کے حوالے سے مغفرت مانگ لے تو وہ اس گناہ کو نوٹ نہیں کرتا، ورنہ وہ اسے ایک گناہ کے طور پر نوٹ کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17576]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7765)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7765»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17577
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَاحِبُ الْيَمِينِ أَمِينٌ عَلَى صَاحِبِ الشِّمَالِ، فَإِذَا عَمِلَ الْعَبْدُ حَسَنَةً كَتَبَهَا بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَإِنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَأَرَادَ صَاحِبُ الشِّمَالِ أَنْ يَكْتُبَهَا قَالَ لَهُ صَاحِبُ الْيَمِينِ: أَمْسِكْ عَنْهَا، فَيُمْسِكُ عَنْهَا ; فَإِنِ اسْتَغْفَرَ لَمْ تُكْتَبْ، وَإِنْ سَكَتَ كُتِبَتْ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ، وَلَكِنَّهُ مُوَافِقٌ لِمَا قَبْلَهُ، وَلَيْسَ فِيهِ شَيْءٌ زَائِدٌ غَيْرَ أَنَّ الْحَسَنَةَ يَكْتُبُهَا بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَقَدْ دَلَّ الْقُرْآنُ وَالسُّنَّةُ عَلَى ذَلِكَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دائیں طرف والا فرشتہ بائیں طرف والے فرشتے پر امین ہوتا ہے، جب بندہ کوئی نیکی کرتا ہے تو دائیں طرف والا فرشتہ اسے دس گنا (نیکیوں) کے طور پر نوٹ کرتا ہے، اور اگر بندہ کسی برائی کا ارتکاب کرے، اور بائیں طرف والا فرشتہ اسے نوٹ کرنے لگے، تو دائیں طرف والا فرشتہ اس سے یہ کہتا ہے: تم اس کو نوٹ کرنے سے رک جاؤ، تو وہ (بائیں طرف والا فرشتہ) اس برائی کے حوالے سے رُک جاتا ہے، اگر بندہ مغفرت طلب کر لے، تو اس برائی کو نوٹ نہیں کیا جاتا، اور اگر بندہ خاموش رہے (یعنی مغفرت طلب نہ کرے) تو اس کے خلاف (اس برائی کو ایک برائی کے طور پر) نوٹ کیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، اور وہ کذاب ہے، لیکن
یہ روایت اس سے پہلے والی روایت کے موافق ہے، اور اس میں کوئی بھی چیز اضافی نہیں ہے، صرف یہ بات اضافی ہے کہ نیکی کو دس گنا نوٹ کیا جاتا ہے، اور قرآن و سنت اس بات پر دلالت کرتے ہیں (کہ ایسا ہوتا ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17577]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7971)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7971»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17578
وَعَنْ أُمِّ عِصْمَةَ الْعَوْصِيَّةِ - امْرَأَةٍ مِنْ قَيْسٍ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَعْمَلُ ذَنْبًا إِلَّا وَقَفَ الْمَلَكُ الْمُوَكَّلُ بِإِحْصَاءِ ذُنُوبِهِ ثَلَاثَ سَاعَاتٍ، فَإِنِ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ مِنْ ذَنْبِهِ ذَلِكَ فِي شَيْءٍ مِنْ تِلْكَ السَّاعَاتِ لَمْ يُوقَفْ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیده ام عصمہ عوصیہ، جن کا تعلق قیس قبیلے سے ہے، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کے لئے مامور فرشتہ اس گناہ کو نوٹ کرنے سے تین گھڑیوں تک رکا رہتا ہے، اگر وہ بندہ ان گھڑیوں کے دوران اللہ تعالیٰ سے اس گناہ کی مغفرت طلب کر لے تو قیامت کے دن وہ گناہ اس کے ذمہ عائد نہیں کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17578]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 17»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابُ الْإِكْثَارِ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ .
کثرت کے ساتھ استغفار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17579
عَنِ الزُّبَيْرِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ تَسُرَّهُ صَحِيفَتُهُ ; فَلْيُكْثِرْ فِيهَا مِنَ الِاسْتِغْفَارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اسے اس کا صحیفہ خوش کرے، تو اس شخص کو اس صحیفے میں کثرت کے ساتھ استغفار شامل کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17579]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (843)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 843، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 892»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17580
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ حَافِظَيْنِ يَرْفَعَانِ إِلَى اللَّهِ مَا حَفِظَا فِي يَوْمٍ، فَيَرَى اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي أَوَّلِ الصَّحِيفَةِ وَفِي آخِرِهَا اسْتِغْفَارًا إِلَّا قَالَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي مَا بَيْنَ طَرَفَيِ الصَّحِيفَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ تَمَّامُ بْنُ نَجِيحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دونوں محافظ فرشتے ایک دن میں جو نوٹ کرتے ہیں، اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ اس صحیفے کے آغاز میں اور اختتام پر استغفار دیکھ لے، تو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: ”اس صحیفے کے دونوں کناروں کے درمیان میں موجود اُمور کے حوالے سے، میں نے اپنے بندے کی مغفرت کر دی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی تمام بن نجیح ہے جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17580]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3252)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17581
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ”میں“ ایک دن میں، اللہ تعالیٰ سے ستر مرتبہ مغفرت طلب کرتا ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17581]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2418، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3816، وأخرجه مسند البزار برقم: 3123»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17582
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنِّي لَأَتُوبُ". مَكَانَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ كُلِّهِ، وَرَوَى مَعَهُ:" إِنِّي لَأَتُوبُ" أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ" حَسَنٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَبِي يَعْلَى فِي حَدِيثِ:" إِنِّي لَأَتُوبُ إِلَى اللَّهِ" رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں: ”میں مغفرت طلب کرتا ہوں“ کی جگہ ”میں توبہ کرتا ہوں“ کے الفاظ ہیں۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں، ان کے ساتھ امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی انہیں نقل کیا اور ”میں مغفرت طلب کرتا ہوں“ کے الفاظ والی روایت کی سند حسن ہے، اور ”میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“ کے الفاظ والی روایت میں امام ابویعلیٰ کی دو اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17582]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3246 و 3245) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2934 و 2989)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17583
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ سَبْعِينَ مَرَّةً".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17583]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3816، وأخرجه مسند البزار برقم: 3123»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں