الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابٌ مِنْهُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
حدیث نمبر: 17614
وَعَنْ جُنْدُبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ، ثُمَّ عَقَلَهَا، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى رَاحِلَتَهُ، فَأَطْلَقَ عِقَالَهَا، ثُمَّ رَكِبَهَا ثُمَّ نَادَى: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا، لَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِنَا أَحَدًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ؟ أَلَمْ تَسْمَعُوا مَا قَالَ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَقَدْ حَظَرْتَ، رَحْمَةُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ، إِنِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، فَأَنْزَلَ رَحْمَةً يَتَعَاطَفُ بِهَا الْخَلَائِقُ: جِنُّهَا، وَإِنْسُهَا، وَبَهَائِمُهَا، وَعِنْدَهُ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ، أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ؟". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي أُبَيٍّ عَبْدِ اللَّهِ الْجُشَمِيِّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا، اس نے اپنی سواری کو بٹھایا، پھر اسے باندھ دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، تو وہ شخص اپنی سواری کے پاس آیا اس کی بندش کو کھولا اس پر سوار ہوا، اور پھر اس نے بلند آواز میں کہا: اے اللہ! تو مجھ پر اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحم فرما اور ہم پر رحم کرنے میں، کسی کو شریک نہ کرنا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کیا سمجھتے ہو؟ یہ زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ؟ کیا تم نے سنا نہیں؟ جو اس نے کہا: ہے، لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی ہم نے اس کی بات سنی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت کو تنگ کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے رحمت کے 100 حصے بنائے ہیں اور ان میں سے ایک حصہ نازل کیا ہے، جس کی وجہ سے مخلوق، یعنی جنات، انسان، جانور وغیرہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، اور رحمت کے ننانوے حصے اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں، تو تم لوگ کیا سمجھتے ہو؟ یہ زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ؟“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوابی عبداللہ جشمی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17614]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوابی عبداللہ جشمی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1667) اخرجه احمد فى المسند (312/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1667»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17615
وَعَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ قَالَ: بَلَغَنِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِائَةَ رَحْمَةٍ، وَإِنَّهُ قَسَّمَ رَحْمَةً وَاحِدَةً بَيْنَ أَهْلِ الْأَرْضِ فَوَسِعَتْهُمْ إِلَى آجَالِهِمْ، وَادَّخَرَ عِنْدَهُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ رَحْمَةً لِأَوْلِيَائِهِ، وَاللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قَابِضٌ تِلْكَ الرَّحْمَةَ الَّتِي قَسَمَهَا بَيْنَ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى التِّسْعَةِ وَالتِّسْعِينَ فَيُكْمِلُهَا مَائَةَ رَحْمَةٍ لِأَوْلِيَائِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
حسن بصری بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ایک سو رحمتیں ہیں، جن میں سے ایک رحمت، اُس نے اہل زمین کے درمیان تقسیم کی ہے، اور وہ ان سب کے لئے ان کی مقررہ مدت تک کفایت کر گئی ہے، اور رحمت کے 99 حصے اس نے اپنے پاس سنبھال کے رکھے ہیں، جو اس نے اپنے دوستوں پر رحمت کے لئے رکھے ہیں رحمت کا جو ایک حصہ اس نے اہل زمین کے درمیان تقسیم کیا ہے، اللہ تعالیٰ اسے لے کر اپنے پاس موجود 99 حصوں کے ساتھ ملائے گا اور ایک سو حصے مکمل کر لے گا، اور یہ قیامت کے دن اُس کے دوستوں کے لئے ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17615]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (514/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10292، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 17616
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17616]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (514/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17617
وَرَوَى عَنْ خِلَاسٍ قَالَ مِثْلَهُ.
خلاس کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17617]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (514/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 17618
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ مِثْلَهُ.
وَرِجَالُ الْمُرْسَلَاتِ، وَمُسْنَدُ أَبِي هُرَيْرَةَ أَيْضًا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرِجَالُ الْمُرْسَلَاتِ، وَمُسْنَدُ أَبِي هُرَيْرَةَ أَيْضًا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔ ”مرسل“ روایات کے رجال اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ”مسند“ روایت کے رجال، یہ سب ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17618]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (514/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17619
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، فَرَحْمَةٌ بَيْنَ خَلْقِهِ يَتَرَاحَمُونَ بِهَا، وَادَّخَرَ لِأَوْلِيَائِهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُخَيِّسُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے 100 حصے بنائے ہیں، ان میں سے ایک حصہ، اس کی مخلوق کے درمیان ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، اور 99 حصے اُس نے اپنے دوستوں کے لئے سنبھال کے رکھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مخیس بن تمیم ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17619]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مخیس بن تمیم ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17619]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (417/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17620
وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَسَّمَ رَبُّنَا رَحْمَتَهُ مِائَةَ جُزْءٍ، فَأَنْزَلَ مِنْهَا جُزْءًا فِي الْأَرْضِ، فَهُوَ الَّذِي يَتَرَاحَمُ بِهِ النَّاسُ، وَالطَّيْرُ، وَالْبَهَائِمُ، وَبَقِيَتْ عِنْدَهُ مِائَةُ رَحْمَةٍ إِلَّا رَحْمَةً وَاحِدَةً لِعِبَادِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ غَيْرُ إِسْحَاقَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارے پروردگار نے رحمت کے 100 اجزاء کیے ہیں، اُن میں سے ایک جزء زمین میں نازل کیا ہے، اور اسی ایک جزء کی وجہ سے لوگ اور پرندے اور جانور ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، رحمت کے بقیہ 99 حصے پروردگار کے پاس ہیں، جو قیامت کے دن اس کے بندوں کے لئے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اسحاق کے علاوہ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17620]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اسحاق کے علاوہ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17620]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17621
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، رَحْمَةٌ مِنْهَا قَسَمَهَا بَيْنَ الْخَلَائِقِ، وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے 100 حصے کیے ہیں، ان میں سے ایک حصہ مخلوق کے درمیان تقسیم کیا ہے، اور ننانوے حصے قیامت کے دن کے لیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17621]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17621]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3475) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10047)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12047»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17622
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ بْنِ غَالِبٍ قَالَ: لَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ بِالشَّامِ فَقَالَ لِي: أَنْتَ الْفَرَزْدَقُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: أَنْتَ الشَّاعِرُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: أَمَّا إِنَّكَ إِنْ بَقِيتَ لَقِيتَ قَوْمًا يَقُولُونَ: لَا تَوْبَةَ لَكَ، فَإِيَّاكَ أَنْ تَقْطَعَ رَجَاءَكَ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي الْحَدِيثِ.
فرزدق بن غالب بیان کرتے ہیں: شام میں، میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تم فرزدق ہو، میں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: تم شاعر ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا: اگر تم زندہ رہ گئے، تو تمہارا سامنا ایسے لوگوں سے ہو گا، جو یہ کہیں گے: تمہارے لئے توبہ کی گنجائش نہیں ہے، لیکن تم اس بات سے بچ کے رہنا کہ اللہ کی رحمت سے، تمہاری امید منقطع ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ حدیث میں ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17622]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ حدیث میں ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17622]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (610)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
48. بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ 17623 عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا بِهَذِهِ الْآيَةِ: " يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ " . الْآيَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ .
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا بیان:”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا“
حدیث نمبر: 17623
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا بِهَذِهِ الْآيَةِ:" يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ". الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام، سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس آیت کے عوض میں، مجھے دنیا اور اس میں موجود سب کچھ مل جائے (وہ آیت درج ذیل ہے:) ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17623]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17623]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11480)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21857، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 176»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔