🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17770
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ تُوُفِّيَ وَتَرَكَ دِينَارًا أَوْ دِينَارَيْنِ فَقَالَ: يَعْنِي كَيَّةً أَوْ كَيَّتَانِ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جس شخص کا انتقال ہوا تھا، اور اس نے ایک دینار یا شاید دو دینار چھوڑے تھے، اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: یہ داغ لگانے والی ایک چیز (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) دو چیزیں ہیں۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شہر بن حوشب کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17770]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (258/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17771
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ، فَأَصَابَهُ مِنْ سَهْمِهِ دِينَارَانِ، فَأَخْذَهُمَا الْأَعْرَابِيُّ فَجَعَلَهُمَا فِي عَبَاءَتِهِ فَخَيَّطَ عَلَيْهِمَا وَلَفَّ عَلَيْهِمَا، فَمَاتَ الْأَعْرَابِيُّ فَوُجِدَ الدِّينَارَانِ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَيَّتَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَقَدِ اعْتُضِدَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ خیبر میں شرکت کی، اس کے حصے میں دو دینار آئے، دیہاتی نے وہ لے کر انہیں اپنی عبا میں رکھ کر انہیں اوپر سے سی دیا اور اس کو موڑ دیا، پھر اس دیہاتی کا انتقال ہو گیا، پھر وہ دونوں دینار مل گئے، اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے،

یہ روایت مضبوط ہو جاتی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17771]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (356/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8463»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17772
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى رَجُلِ تَرَكَ دِينَارَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی نماز جنازہ پڑھائی، اُس شخص نے دو یا شاید تین دینار چھوڑے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) تین چیزیں ہیں۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17772]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (429/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9254»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17773
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أُتِيَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ عِنْدَهُ فَقِيلَ لَهُ: تُوُفِّيَ فُلَانٌ وَتَرَكَ دِينَارَيْنِ أَوْ دِرْهَمَيْنِ، فَقَالَ:" كَيَّتَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ فِي آخِرِ الزَّكَاةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران کوئی شخص آیا اور آپ کو یہ بتایا گیا کہ فلاں شخص کا انتقال ہو گیا ہے اور اس نے دو دینار (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) دو درہم چھوڑے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: داغ لگانے والی دو چیزیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شریک بن عبداللہ نخعی ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس مضمون سے متعلق کچھ روایات کتاب الزکوۃ کے آخر میں، نفلی صدقہ کے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17773]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (493/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10028»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17774
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَهْدَيْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ طَوَائِرَ، فَأَطْعَمَ خَادِمَهُ طَائِرًا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَتْهُ بِهَا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَمْ أَنْهَكِ أَنْ تَرْفَعِي شَيْئًا لِغَدٍ ; فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَأْتِي بِرِزْقِ كُلِّ غَدٍ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین پرندے تحفے کے طور پر دیے گئے، آپ نے ایک پرندہ اپنی خادمہ کو کھانے کے لئے دے دیا، اگلے دن وہ خادمہ اس پرندے کا گوشت لے کر آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا میں نے تمہیں اس سے منع نہیں کیا تھا؟ کہ تم نے کل کے لیے کوئی چیز نہیں رکھنی ہے، اللہ تعالیٰ ہر آنے والی کل کا رزق عطا کر دے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17774]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4223)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12631، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3376/1، 7351»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17775
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدِي شَيْءٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقُلْتُ: ادَّخَرْنَاهُ لِشِتَائِنَا. فَقَالَ:"مَا تَخَافُ أَنْ تَرَى لَهُ بُخَارًا فِي جَهَنَّمَ؟".
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، میرے پاس کچھ کھجوریں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کہاں سے آئی ہیں؟ میں نے عرض کی: یہ ہم نے سردیوں کے موسم کے لئے سنبھال کے رکھی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں یہ خوف نہیں ہوا کہ تم اس کی وجہ سے جہنم میں بخار (یعنی تپش) کو دیکھ لو گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17775]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3656) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1022)، أخرجه مسند البزار برقم: 1366، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1098»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17776
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَطْعِمْنَا يَا بِلَالُ، تَمْرًا". فَقَبَضْتُ لَهُ قَبَضَاتٍ، فَقَالَ:" زِدْنَا بِلَالُ". فَزِدْتُهُ ثَلَاثًا فَقُلْتُ: لَمْ يَبْقَ شَيْءٌ إِلَّا شَيْءٌ ادَّخَرْتُهُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَنْفِقْ بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَعِنْدَهُ صُبُرٌ مِنْ مَالٍ.
وَفِي رِوَايَةِ الطَّبَرَانِيِّ الْأُولَى وَالْبَزَّارِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَفِي الثَّانِيَةِ: طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، قَالَ الْبَزَّارُ: الصَّوَابُ فِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ ; أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى بِلَالٍ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بلال! ہمیں کھانے کے لیے کھجوریں دو، تو انہوں نے کچھ مٹھیاں آپ کو دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! ہمیں مزید دو! سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے تین مرتبہ آپ کو مزید دیں، پھر میں نے عرض کی: اب صرف وہ چیز باقی رہ گئی ہے، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سنبھال کے رکھی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بلال! تم خرچ کرو، اور عرش والی ذات کی طرف سے کسی کمی کا اندیشہ نہ رکھو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کو اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اُن کے پاس مال کا ڈھیر تھا۔“ امام طبرانی کی پہلی روایت میں اور امام بزار کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور دوسری روایت میں ایک راوی طلحہ بن زید قرشی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں، امام بزار کہتے ہیں: اس میں درست یہ ہے کہ مسروق سے یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17776]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1098)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17777
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بِلَالٍ، وَعِنْدَهُ صُبُرٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟". قَالَ: أُعِدُّ ذَلِكَ لِأَضْيَافِكَ، فَقَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ يَكُونَ لَهُ دُخَانٌ فِي نَارِ جَهَنَّمَ، أَنْفِقْ بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، ان کے پاس کھجوروں کا ڈھیر موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بلال! یہ کہاں سے آئی ہیں؟ انہوں نے عرض کی: یہ میں نے آپ کے مہمانوں کے لیے تیار رکھی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ نہیں ہوا؟ کہ اس کی وجہ سے جہنم میں دھواں ہو سکتا ہے؟ اے بلال! تم خرچ کرو، اور عرش والی ذات کی طرف سے کسی کمی کا اندیشہ نہ رکھو!
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے، البتہ امام طبرانی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کیا تمہیں اس سے ڈر نہیں لگا کہ کہ یہ تمہارے لئے بخار (یعنی تپش) بن جائے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17777]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3653) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1020)، أخرجه مسند البزار برقم: 1978، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1020، 1024، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17778
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى بِلَالٍ وَعِنْدَهُ صُبُرٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". قَالَ: أَدَّخِرُهُ، قَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ تَرَى لَهُ بُخَارًا فِي نَارِ جَهَنَّمَ، أَنْفِقْ بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، اس وقت ان کے پاس کھجوروں کا ڈھیر موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کہاں سے آئی ہیں؟ انہوں نے عرض کی: یہ میں نے سنبھال کے رکھی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں اس بات سے ڈر نہیں لگتا؟ کہ تم اس کی وجہ سے جہنم کی آگ میں بخار (یعنی تپش) دیکھو، اے بلال! تم خرچ کرو، اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ رکھو۔
یہ روایت امام بزار، امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17778]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3654 و 3655)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1024، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2593، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17779
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكَ، وَلَكِنِ اسْتَقْرِضْ حَتَّى يَأْتِيَنَا شَيْءٌ فَنُعْطِيكَ". فَقَالَ عُمَرُ: مَا كَلَّفَكَ اللَّهُ هَذَا، أَعْطَيْتَ مَا عِنْدَكَ، فَإِذَا لَمْ يَكُنْ عِنْدَكَ فَلَا تُكَلَّفُ، قَالَ: فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْلَ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - حَتَّى عُرِفَ فِي وَجْهِهِ. فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي وَأُمِّي أَنْتَ، فَأَعْطِ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا. قَالَ: فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" بِهَذَا أُمِرْتُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا (اس نے آپ سے کچھ مانگا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پاس ابھی دینے کے لئے کچھ نہیں ہے، تم قرض لے لو، جب ہمارے پاس کچھ آئے گا، تو ہم تمہیں ادائیگی کر دیں گے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کا پابند نہیں کیا ہے، آپ کے پاس اگر ہو تو عطا کر دیں، اور جب آپ کے پاس نہ ہو، تو آپ تکلف سے کام نہ لیں، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہیں آئی اور اس کا اندازہ آپ کے چہرہ مبارک سے ہو گیا، تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ عطا کرتے رہیں اور عرش والی ذات کی طرف سے کسی کمی کا اندیشہ نہ رکھیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم حنینی ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17779]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3662)، أخرجه مسند البزار برقم: 273»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں