الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْغَنِيِّ مِنْ مَالِهِ وَغَيْرِهِ .
خوشحال شخص کے لئے، اس کے مال وغیرہ کے حوالے سے کس چیز کا اندیشہ ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 17800
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الدِّينَارَ وَالدِّرْهَمَ أَهْلَكَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، وَلَا أَرَاهُمَا إِلَّا مُهْلِكِيكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ بِنَحْوِ هَذَا فِي كِتَابِ الزَّكَاةِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ بِنَحْوِ هَذَا فِي كِتَابِ الزَّكَاةِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دینار اور درہم، ان دونوں نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا، اور ان دونوں کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ یہ تمہیں بھی ہلاکت کا شکار کر دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کتاب الزکوة میں گزر چکی ہے جو اسی نوعیت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17800]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2043»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 17801
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" الْفَقْرَ تَخَافُونَ - أَوِ الْعَوَزَ - أَوَ تُهِمُّكُمُ الدُّنْيَا ; فَإِنَّ اللَّهَ فَاتِحٌ عَلَيْكُمْ فَارِسَ وَالرُّومَ، وَتُصَبُ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا حَتَّى لَا يَزِيغَكُمْ بَعْدَ أَنْ زِغْتُمْ إِلَّا هِيَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا إِلَّا أَنَّ بَقِيَّةَ مُدَلِّسٌ، وَإِنْ كَانَ ثِقَةً.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہیں غربت کا اندیشہ ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ لفظ ہے: ”حاجتمندی کا اندیشہ ہے)، یا تمہیں دنیا کے حوالے سے پریشانی ہے؟ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے فارس اور روم کو فتح کر دے گا اور تم پر دنیا کو اُنڈیل دیا جائے گا، یہاں تک کہ اگر اس کے بعد تم بھٹکے، تو وہی (یعنی دنیا) تمہیں بھٹکائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ بقیہ نامی راوی مدلس ہے اگرچہ وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17801]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (52/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23462، وأخرجه مسند البزار برقم: 2758»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17802
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنَا لِفِتْنَةِ السَّرَّاءِ أَخْوَفُ عَلَيْكُمْ مِنْ فِتْنَةِ الضَّرَّاءِ، إِنَّكُمْ قَدِ ابْتُلِيتُمْ بِفِتْنَةِ الضَّرَّاءِ فَصَبَرْتُمْ، وَإِنَّ الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تم لوگوں کے بارے میں تنگدستی کے فتنے کے مقابلے میں، خوشحالی کے فتنے کے بارے میں زیادہ خوف ہے تمہیں تنگ دستی کی آزمائش کا شکار کیا گیا، تو تم نے صبر سے کام لیا اور دنیا سرسبز و میٹھی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک ایسا فرد ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17802]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک ایسا فرد ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17802]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3612) اخرجه أبو يعلى فى المسند (780) أخرجه احمد فى المسند (24/6)، أخرجه مسند البزار برقم: 1168، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7258»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
38. بَابُ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ .
دنیا میٹھی اور سرسبز ہے
حدیث نمبر: 17803
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ، الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا فَيَنْظُرُ كَيْفَ تَعْمَلُونَ، أَلَّا فَاتَّقُوا الدُّنْيَا، وَاتَّقُوا النِّسَاءَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ شُعَيْبٍ الْقَسْمَلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ أَسَانِيدِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبدالرحمن! دنیا میٹھی، سرسبز ہے اور اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس میں اپنا نائب بنایا ہے، تاکہ اس چیز کو ظاہر کر دے کہ تم کیسا عمل کرتے ہو؟ خبردار! دنیا سے بچ کے رہنا اور عورتوں سے بچ کے رہنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن شعیب قسملی ہے اس کی اسانید میں سے، ایک کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17803]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن شعیب قسملی ہے اس کی اسانید میں سے، ایک کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17803]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17804
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الْمَالَ حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ مال سرسبز، میٹھا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17804]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17804]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4876)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17805
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهِ بُورِكَ لَهُ فِيهَا، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِيمَا اشْتَهَتْ نَفْسُهُ لَيْسَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا النَّارُ!". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا میٹھی سرسبز ہے، جو شخص کے حق کے ہمراہ اسے حاصل کرے گا اس شخص کے لیے اس میں برکت رکھی جائے گی، اور نفسانی خواہشات کے کئی طلبگار ایسے ہوتے ہیں، قیامت کے دن انہیں صرف آگ ملے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17805]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17805]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17806
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، أَلَا وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ، أَلَا فَاتَّقُوا النِّسَاءَ، وَاتَّقُوا الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”بیشک دنیا میٹھی، سرسبز ہے، اور اللہ تعالیٰ اس میں تمہیں نائب بنائے گا، تاکہ اس بات کو ظاہر کرے کہ تم کیسا عمل کرتے ہو؟ خبردار! تم عورتوں سے بچ کے رہنا، اور تم دنیا سے بچ کے رہنا!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17806]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17806]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3610)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17807
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ، فَاحْذَرُوا الدُّنْيَا، وَاحْذَرُوا النِّسَاءَ، أَلَا وَإِنَّ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءً يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اسْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”بیشک دنیا میٹھی، سرسبز ہے، اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں نائب بنائے گا، تاکہ اس بات کو ظاہر کر دے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟ تو تم دنیا سے بچ کے رہنا! تم عورتوں سے بچ کے رہنا! خبردار! قیامت کے دن، ہر عہد شکن کے لئے اس کی سرین کے پاس مخصوص جھنڈا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17807]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17807]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17808
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا بُورِكَ لَهُ فِيهَا، وَمَنْ أَخَذَهَا بِغَيْرِ حَقِّهَا فَمَثَلُهُ كَالَّذِي يَأْكُلُ، وَيْلٌ لِلْمُتَخَوِّضِ فِي مَالِ اللَّهِ وَمَالِ رَسُولِهِ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک دنیا میٹھی سرسبز ہے، جو شخص اس کے حق کے ہمراہ اسے حاصل کرے گا، اس شخص کے لیے اس میں برکت رکھی جائے گی، اور جو شخص ناحق طور پر اسے حاصل کرے گا، اس کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے، جو کھاتا ہے (اور سیر نہیں ہوتا ہے) اللہ تعالیٰ کے مال اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مال کے بارے میں، ناحق امید رکھنے والوں کے لئے قیامت کے دن جہنم کے عذاب کی بربادی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17808]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17808]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8355»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17809
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَعْطَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ كَانَ غَيْرَ مُبَارَكٍ لَهُ فِيهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”بیشک دنیا میٹھی، سرسبز ہے، جس شخص کو ہم اس میں سے اپنی رضامندی کے بغیر کچھ دیں گے، تو اس شخص کے لیے اس میں برکت نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17809]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17809]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (920)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح