الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُتَنَعِّمِينَ وَالْمُتَنَطِّعِينَ .
نعمت والے (یعنی آسائشوں والے) افراد
حدیث نمبر: 17839
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشَدَّ عَلَى الْمُتَنَطِّعِينَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشُدَّ عَلَيْهِمْ مِنْ بَعْدِهِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَإِنِّي لَأَظُنُّ عُمَرَ كَانَ أَشَدَّ أَهْلِ الْأَرْضِ خَوْفًا عَلَيْهِمْ أَوْ لَهُمْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اُس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جو بنا سنوار کر بات کرنے والوں سے زیادہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار گزرتا ہو، اور نہ ہی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا شخص دیکھا ہے، جو ایسے لوگوں کے لئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زیادہ سخت ہو، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ وہ اہل زمین میں سب سے زیادہ سخت تھے، کیونکہ انہیں ایسے لوگوں کے بارے میں خوف تھا۔ یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17839]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17839]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5022)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 138، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17840
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبردار! بنا سنوار کر (یعنی مصنوعی تکلف والی) گفتگو کرنے والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17840]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17840]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10368) اخرجه احمد فى المسند (3655)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2670، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4608، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3647، وأخرجه مسند البزار برقم: 1877، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10368»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
46. بَابٌ فِي حَسَبِ الْإِنْسَانِ وَكَرَمِهِ .
انسان کے حسب اور اس کے کرم کا بیان
حدیث نمبر: 17841
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَرَمُ الرَّجُلِ دِينُهُ، وَمُرُوءَتُهُ عَقْلُهُ، وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ:" حَسَبُ الْمَرْءِ مَالُهُ، وَكَرَمُهُ تَقْوَاهُ". وَقَالَ:" الْحَسَبُ الْمَالُ، وَالْكَرَمُ التَّقْوَى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی کا کرم، اُس کا دین ہے اس کی مروت، اُس کی عقل ہے، اور اُس کا حسب، اس کا اخلاق ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”آدمی کا حسب اس کا مال ہے اور اس کا کرم، اس کی پرہیزگاری ہے۔“ اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہے: ”حسب، مال ہے، اور کرم، تقویٰ ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17841]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”آدمی کا حسب اس کا مال ہے اور اس کا کرم، اس کی پرہیزگاری ہے۔“ اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہے: ”حسب، مال ہے، اور کرم، تقویٰ ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17841]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (65/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8556، 19596، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 433، 2737، 7992، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3271، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4219، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6912، 6913»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، ولکن عند الشواھد حدیث صحیح
47. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّبَقُّرِ .
کثرت کے حصول کی ممانعت
حدیث نمبر: 17842
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ التَّبَقُّرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ. فَقَالَ أَبُو حَمْزَةَ - وَهُوَ جَلِيسٌ عِنْدَهُ -: نَعَمْ. حَدَّثَنِي أَخْرَمُ الطَّائِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَكَيْفَ بِأَهْلِ بَرَاذَانَ وَأَهْلِ بِالْمَدِينَةِ، وَأَهْلِ كَذَا؟ قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ لِأَبِي التَّيَّاحِ: مَا التَّبَقُّرُ؟ قَالَ: الْكَثْرَةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَفِيهَا رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم اپنے اہل خانہ اور مال کے بارے میں کثرت کے حصول کے خواہشمند ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابوحمزہ، جو اس وقت ان (محدث) کے پاس موجود تھے، انہوں نے کہا: جی ہاں! اخرم طائی نے اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول یہ حدیث مجھے بیان کی ہے، اور انہوں نے یہ بھی بیان کیا ہے: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو براذان والوں کا کیا بنے گا؟ مدینہ والوں کا کیا بنے گا؟ اور فلاں والوں کا کیا بنے گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ابوتیاح سے دریافت کیا: لفظ ”تبقر“ کا مطلب کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کثرت (کا طلبگار ہونا)۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ان میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17842]
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ان میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10413)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4170»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17843
وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ: دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي أَخْشَى أَنْ أَكُونَ قَدْ هَلَكْتُ، إِنِّي مِنْ أَكْثَرِ قُرَيْشٍ مَالًا بِعْتُ أَرْضًا لِي بِأَرْبَعِينَ أَلْفَ دِينَارٍ. فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، أَنْفِقْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَهُ طُرُقٌ تَقَدَّمَتْ.
شقیق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور بولے: اے ام المؤمنین! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں ہلاکت کا شکار ہو جاؤں گا، کیونکہ میں قریش میں سے سب سے زیادہ مالدار ہوں، میں نے اپنی زمین چالیس ہزار دینار کے عوض میں فروخت کی ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بیٹے! (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو!۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17843]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17843]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (317/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
48. بَابٌ فِي مَالِ الْإِنْسَانِ، وَعَمَلِهِ، وَأَهْلِهِ .
انسان کے مال، اس کے عمل اور اس کے اہل خانہ کا بیان
حدیث نمبر: 17844
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ إِلَّا وَلَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ: فَخَلِيلٌ يَقُولُ: أَنَا مَعَكَ، فَخُذْ مَا شِئْتَ، وَدَعْ مَا شِئْتَ، فَذَلِكَ مَالُهُ. وَخَلِيلٌ يَقُولُ: أَنَا مَعَكَ، فَإِذَا أَتَيْتَ بَابَ الْمَلِكِ تَرَكْتُكَ، فَذَلِكَ خَدَمُهُ وَأَهْلُهُ. وَخَلِيلٌ يَقُولُ: أَنَا مَعَكَ حَيْثُ دَخَلْتَ، وَحَيْثُ خَرَجْتَ، فَذَلِكَ عَمَلُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي الْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الرَّجُلِ وَمَثَلُ الْمَوْتِ كَمَثَلِ رَجُلٍ لَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ: فَقَالَ الْأَوَّلُ: هَذَا مَالِي فَخُذْ مَا شِئْتَ، وَأَعْطِ مَا شِئْتَ، وَدَعْ مَا شِئْتَ. وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا مَعَكَ أَخْدِمُكَ، فَإِذَا مُتَّ تَرَكْتُكَ، وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا مَعَكَ أَدْخُلُ مَعَكَ، وَأَخْرُجُ مَعَكَ، إِنْ مِتَّ وَإِنْ حَيِيتَ. فَأَمَّا الَّذِي قَالَ: هَذَا مَالِي فَخُذْ مَا شِئْتَ، وَدَعْ مَا شِئْتَ، فَهُوَ مَالُهُ. وَالْآخَرُ عَشِيرَتُهُ، وَالْآخَرُ عَمَلُهُ، يَدْخُلُ مَعَهُ وَيَخْرُجُ مَعَهُ حَيْثُ كَانَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِهِ فِي الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر بندے اور بندی (یعنی ہر مرد اور عورت) کے تین دوست ہوتے ہیں، ایک دوست یہ کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، تم جو چاہو حاصل کر لو، اور جو چاہو چھوڑ دو، یہ اس کا مال ہے ایک دوست کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، جب تم بادشاہ کے دروازے پر جاؤ گے، تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا، یہ اُس کے خدمت گزار اور اس کے اہل خانہ ہیں اور ایک دوست یہ کہتا ہے: تم جہاں داخل ہو گے اور جہاں سے نکلو گے، میں تمہارے ساتھ رہوں گا، یہ اُس کا عمل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اور موت کی مثال اُس شخص کی مانند ہے، جس کے تین دوست ہوں، پہلا یہ کہے: یہ میرا مال ہے، تم جو چاہو لے لو، جو چاہو دے دو، جو چاہو چھوڑ دو، دوسرا یہ کہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، میں تمہاری خدمت کرتا رہوں گا، لیکن جب تم مر جاؤ گے تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا، تیسرا یہ کہے: میں تمہارے ساتھ رہوں گا تمہارے ساتھ اندر جاؤں گا، تمہارے ساتھ باہر آؤں گا، خواہ (تم) مر جاؤ، یا تم زندہ رہو، جہاں تک اس کا تعلق ہے، جس نے یہ کہا: تھا: کہ یہ میرا مال ہے، تم اس میں سے جو چاہو لے لو اور جو چاہو چھوڑ دو، تو یہ اس شخص کا مال ہے، اور دوسرا (دوست) آدمی کا خاندان ہے، اور تیسرا دوست آدمی کا عمل ہے، کہ آدمی جہاں بھی ہو گا وہ اس کے ساتھ اندر جائے گا اور اس کے ساتھ باہر آئے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور کبیر میں اس کی اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17844]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اور موت کی مثال اُس شخص کی مانند ہے، جس کے تین دوست ہوں، پہلا یہ کہے: یہ میرا مال ہے، تم جو چاہو لے لو، جو چاہو دے دو، جو چاہو چھوڑ دو، دوسرا یہ کہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، میں تمہاری خدمت کرتا رہوں گا، لیکن جب تم مر جاؤ گے تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا، تیسرا یہ کہے: میں تمہارے ساتھ رہوں گا تمہارے ساتھ اندر جاؤں گا، تمہارے ساتھ باہر آؤں گا، خواہ (تم) مر جاؤ، یا تم زندہ رہو، جہاں تک اس کا تعلق ہے، جس نے یہ کہا: تھا: کہ یہ میرا مال ہے، تم اس میں سے جو چاہو لے لو اور جو چاہو چھوڑ دو، تو یہ اس شخص کا مال ہے، اور دوسرا (دوست) آدمی کا خاندان ہے، اور تیسرا دوست آدمی کا عمل ہے، کہ آدمی جہاں بھی ہو گا وہ اس کے ساتھ اندر جائے گا اور اس کے ساتھ باہر آئے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور کبیر میں اس کی اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17844]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3226)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7392»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17845
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا وَلَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ: فَأَمَّا خَلِيلٌ يَقُولُ: مَا أَنْفَقْتَ فَلَكَ، وَمَا أَمْسَكْتَ فَلَيْسَ لَكَ، فَذَلِكَ مَالُهُ، وَأَمَّا خَلِيلٌ فَيَقُولُ: أَنَا مَعَكَ، فَإِذَا أَتَيْتَ بَابَ الْمَلِكِ تَرَكْتُكَ وَرَجَعْتُ، فَذَلِكَ أَهْلُهُ، وَخَلِيلٌ يَقُولُ: أَنَا مَعَكَ حَيْثُ دَخَلْتَ، وَحَيْثُ خَرَجْتَ، فَذَلِكَ عَمَلُهُ، فَيَقُولُ: إِنْ كُنْتَ لَأَهْوَنَ الثَّلَاثَةِ عَلَيَّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص کے تین دوست ہوتے ہیں، ایک دوست کہتا ہے: جو تم خرچ کرو گے وہ تمہارا ہوا، اور جو تم خرچ نہیں کرو گے، وہ تمہارا نہیں ہو گا، یہ اس شخص کا مال ہے، ایک دوست کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، جب تم بادشاہ کے دروازے پر آؤ گے، تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا اور واپس چلا جاؤں گا، یہ اس شخص کے اہل خانہ ہیں، اور ایک دوست یہ کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ رہوں گا، جب تم اندر جاؤ گے، یا جب تم باہر آؤ گے، یہ اس شخص کا عمل ہے، تو آدمی کہتا ہے: تم ان تینوں میں، میرے نزدیک سب سے زیادہ ہلکے تھے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عمران قطان کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے، ویسے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17845]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عمران قطان کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے، ویسے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17845]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3229)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3108، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7265، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3148، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7146»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17846
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِأَحَدِكُمْ يَوْمَ يَمُوتُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ، مِنْهُمْ مَنْ يَمْنَعُهُ مَا سَأَلَهُ، فَذَلِكَ مَالُهُ، وَمِنْهُمْ خَلِيلٌ يَنْطَلِقُ مَعَهُ حَتَّى يَلِجَ الْقَبْرَ، وَلَا يُعْطِيَهُ شَيْئًا وَلَا يَمْنَعَهُ، فَأُولَئِكَ قَرَائِنُهُ، وَمِنْهُمْ خَلِيلٌ يَقُولُ: أَنَا مَعَكَ حَيْثُ ذَهَبْتَ، وَلَسْتُ بِمُفَارِقِكَ، فَذَلِكَ عَمَلُهُ، إِنْ كَانَ خَيْرًا أَوْ شَرًّا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی ایک شخص جب مرتا ہے، تو اس کے تین ساتھی ہوتے ہیں، اُن میں سے ایک ایسا ہوتا ہے کہ آدمی اس سے جو مانگتا ہے، وہ انکار کر دیتا ہے، یہ اس کا مال ہے، ان میں سے ایک ساتھی ایسا ہوتا ہے جو آدمی کے ساتھ چلتا ہوا جاتا ہے، یہاں تک کہ آدمی قبر میں داخل ہو جاتا ہے، وہ ساتھی اس آدمی کو کچھ نہیں دیتا اور نہ ہی کچھ منع کرتا ہے، یہ اس کے رشتے دار ہیں، ان میں سے ایک ساتھی یہ کہتا ہے: تم جہاں بھی جاؤ گے میں تمہارے ساتھ رہوں گا، میں تم سے جدا نہیں ہوؤں گا، یہ اس شخص کا عمل ہے، خواہ وہ بھلا ہو یا برا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17846]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17846]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3227) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7075)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 17847
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ ابْنِ آدَمَ وَمَالِهِ، وَأَهْلِهِ، وَعَمَلِهِ، كَرَجُلٍ لَهُ ثَلَاثَةُ إِخْوَةٍ، أَوْ ثَلَاثَةُ أَصْحَابٍ: فَقَالَ أَحَدُهُمْ: أَنَا مَعَكَ حَيَاتَكَ، فَإِذَا مِتَّ فَلَسْتُ مِنْكَ، وَلَسْتَ مِنِّي، وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا مَعَكَ، فَإِذَا بَلَغْتَ تِلْكَ الشَّجَرَةَ فَلَسْتُ مِنْكَ، وَلَسْتَ مِنِّي، وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا مَعَكَ حَيًّا وَمَيِّتًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ابن آدم، اُس کے مال، اس کے اہل خانہ اور اس کے عمل کی مثال، ایسے شخص کی مانند ہے، جس کے تین بھائی ہوں، (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) جس کے تین ساتھی ہوں، اُن میں سے ایک کہے: میں تمہاری زندگی میں تمہارے ساتھ ہوں لیکن جب تم مر جاؤ گے تو میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا اور تمہارا میرے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا، دوسرا یہ کہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، جب تم اس درخت تک پہنچ جاؤ گے، تو میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا اور تمہارا مجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا، اور تیسرا یہ کہے: میں زندگی اور موت (ہر حال میں) تمہارے ساتھ ہوں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17847]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17847]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3228)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
49. بَابُ الِاقْتِصَادِ .
میانہ روی اختیار کرنا
حدیث نمبر: 17848
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عَالَ مَنِ اقْتَصَدَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تنگدست نہیں ہوتا جو میانہ روی اختیار کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان کی اسانید میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17848]
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان کی اسانید میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10118) اخرجه احمد فى المسند (4269)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4257، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10118، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5090»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف