🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17909
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُعَلِّمُكُمْ خَمْسًا: حُبَّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوَّ مِنْهُمْ، وَانْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ فَوْقَكُمْ، وَصِلُوا الرَّحِمَ وَإِنْ أَدْبَرَتْ، وَقُولُوا الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا، وَأَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں پانچ باتوں کی تعلیم نہ دوں؟ غریبوں سے محبت رکھنا اور ان کے قریب رہنا، اور تم لوگ اس کا جائزہ لو جو تم سے نیچے ہو، اس کی طرف نہ دیکھو جو تم سے اوپر ہو، اور تم صلہ رحمی کرو، اگرچہ تمہارے ساتھ ایسا نہ ہو رہا ہو، اور تم حق بات کہو، اگرچہ وہ کڑوی ہو اور تم کثرت کے ساتھ ”لا حول ولا قوة الا بالله“ پڑھو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17909]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2670»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17910
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَفَعَهُ - قَالَ:" إِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَقِلُّ طُعْمُهُمْ فَتَسْتَنِيرُ بُيُوتُهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُطَّلِبِ الْعِجْلِيُّ، ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”کسی گھر والوں کا کھانا کم ہوتا ہے اور اُن کے گھر نورانی ہوتے ہیں۔“ یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مطلب عجلی ہے جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17910]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5161»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17911
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ عَقَبَةً كَئُودًا لَا يَنْجُو مِنْهَا إِلَّا كُلُّ مُخِفٍّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى بْنِ مُسْلِمٍ الصَّغِيرِ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ فِي الْبَابِ الَّذِي قَبْلَ هَذَا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے آگے ایک دشوار گزار گھاٹی ہے، اس سے وہی نجات پائے گا، جو ہلکا پھلکا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسد بن موسیٰ اور موسیٰ بن مسلم صغیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ دونوں ثقہ ہیں۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث، اس سے پہلے والے باب میں گزر چکی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17911]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3696)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17912
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ أَبِي ذَرٍّ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَعَلِمْتَ أَنَّ بَيْنَ أَيْدِينَا عَقَبَةً كَئُودًا لَا يَصْعَدُهَا إِلَّا الْمُخِفُّونَ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنَ الْمُخِفِّينَ أَنَا أَمْ مِنَ الْمُثْقِلِينَ؟ فَقَالَ:" عِنْدَكَ طَعَامُ يَوْمٍ؟". قَالَ: نَعَمْ. وَطَعَامُ غَدٍ؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَطَعَامُ بَعْدَ غَدٍ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" لَوْ كَانَ عِنْدَكَ طَعَامُ ثَلَاثٍ كُنْتَ مِنَ الْمُثْقِلِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! کیا تم یہ بات جانتے ہو؟ کہ ہمارے آگے ایک دشوار گزار گھاٹی ہے اور اس پر وہی لوگ چڑھ سکیں گے، جن کے (سامان کا وزن کم ہو گا، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں (سامان کے حوالے سے) تھوڑے وزن والوں میں ہوں؟ یا زیادہ وزن والوں میں ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے پاس ایک دن کا کھانا ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کل کے دن کا کھانا ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: پرسوں کے دن کا کھانا ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے پاس تین دن کا کھانا ہو، تو تم (سامان کے حوالے سے) وزن والوں میں سے ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن مروان ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17912]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17913
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْتَقَى مُؤْمِنَانِ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ، مُؤْمِنٌ غَنِيٌّ، وَمُؤْمِنٌ فَقِيرٌ، كَانَا فِي الدُّنْيَا، فَأُدْخِلَ الْفَقِيرُ الْجَنَّةَ، وَحُبِسَ الْغَنِيُّ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يُحْبَسَ، ثُمَّ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَلَقِيَهُ الْفَقِيرُ فَقَالَ: يَا أَخِي، مَاذَا حَبَسَكَ؟ وَاللَّهِ، لَقَدْ حُبِسْتَ حَتَّى خِفْتُ عَلَيْكَ، فَيَقُولُ: يَا أَخِي، إِنِّي حُبِسْتُ بَعْدَكَ حَبْسًا فَظِيعًا كَرِيهًا، وَمَا وَصَلْتُ إِلَيْكَ حَتَّى سَالَ مِنِّي مِنَ الْعَرَقِ مَا لَوْ وَرَدَهُ أَلْفُ بَعِيرٍ كُلُّهَا آكِلَةُ حِمْضٍ لَصَدَرْنَ عَنْهُ رُوَاءً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دُوَيْدٌ غَيْرُ مَنْسُوبٍ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الَّذِي رَوَى عَنْ سُفْيَانَ فَقَدْ ذَكَرَهُ الْعِجْلِيُّ فِي كِتَابِ الثِّقَاتِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُسْلِمِ بْنِ بَشِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت کے دروازے پر دو مؤمن ایک دوسرے سے ملیں گے، ایک خوشحال مومن ہو گا اور ایک غریب مومن ہو گا، وہ دنیا میں (ایسے) رہے ہوں گے، غریب کو جنت میں داخل کر دیا جائے گا، اور خوش حال شخص کو جب تک اللہ کو منظور ہو گا، روک کر رکھا جائے گا پھر اسے بھی جنت میں داخل کر دیا جائے گا، غریب کی اس سے ملاقات ہو گی تو وہ کہے گا: اے میرے بھائی! تمہیں کس چیز نے روک دیا تھا؟ تم اتنی دیر تک رکے رہے کہ اللہ کی قسم! مجھے تمہارے بارے میں اندیشہ ہونے لگا، تو خوشحال شخص کہے گا: اے میرے بھائی! تمہارے بعد مجھے ایسے طریقے سے روکا گیا، جو خوفزدہ کرنے والا اور ناپسندیدہ تھا، اور تم تک پہنچنے سے پہلے (یعنی حساب دینے کے دوران) میرا اتنا پسینہ بہہ گیا کہ اگر اس کے پاس ایک ہزار ایسے اونٹ آتے جو نمکین جڑی بوٹیاں کھاتے ہیں، تو وہ اس پسینے کو پی کر سیراب ہو کر واپس جاتے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی دوید ہے، جس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے، اگر تو یہ وہ شخص ہے جس سے سفیان نے روایت نقل کی ہے، تو عجلی نے اس کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے تو میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سلم بن بشیر کا معاملہ ختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17913]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُلْهِ .
سادہ لوح لوگوں کے بارے میں منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17914
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل جنت میں اکثریت سادہ لوح لوگوں کی ہو گی“ (یہاں متن میں استعمال ہونے والے لفظ ”البلہ“ کا مطلب یہ ہے کہ اس کی فطرت میں بھلائی ہو اور وہ برائی سے غافل ہو، ایک قول کے مطابق اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا سینہ صاف ہو اور وہ لوگوں کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہو)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17914]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1983)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6339»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17915
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”کوئی کمزور اور کم تر حیثیت کا مالک شخص ایسا ہو سکتا ہے کہ اگر وہ اللہ کے نام کی قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالی اسے پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17915]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1983)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4634، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2853، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2605، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18255، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3255، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6339»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ .
اس شخص کا بیان، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17916
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جِنَازَةٍ قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ عِبَادِ اللَّهِ؟ الْفَظُّ الْمُسْتَكْبِرُ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ عِبَادِ اللَّهِ؟ الضَّعِيفُ الْمُسْتَضْعَفُ ذِي الطِّمْرَيْنِ، لَا يُؤْبَهُ لَهُ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھے آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اللہ کے بدترین بندوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر بدمزاج اور متکبر شخص۔ کیا میں تمہیں اللہ کے بہترین بندوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر کمزور اور کم تر حیثیت کا مالک شخص، جس کا لباس عام سا ہوتا ہے، اس کی پرواہ نہیں کی جاتی، لیکن (اس کا حال یہ ہوتا ہے) اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17916]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (407/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22947»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17917
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ وَأَهْلِ الْجَنَّةِ، أَمَّا أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ فَكُلُّ ضَعِيفٍ مُسْتَضْعَفٍ ذِي طِمْرَيْنِ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ، وَأَمَّا أَهْلُ النَّارِ فَكُلُّ جَعْظَرِيٍّ جَوَّاظٍ، جَمَّاعٍ مَنَّاعٍ ذِي تَبَعٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ يُعْتَضَدُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں اہل جہنم اور اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جہاں تک اہل جنت کا تعلق ہے تو ہر کمزور اور کم تر حیثیت کا مالک شخص، جس کا لباس عام سا ہو (اور اس کا حال یہ ہوتا ہے) اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالی اسے پوری کروا دے جہاں تک اہل جہنم کا تعلق ہے، تو ہر موٹا تازہ شخص (جو مال کو) بہت زیادہ جمع کرنے والا ہو (اور اللہ کی راہ میں وہ مال) نہ دینے والا ہو، جس کے خادم ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث مضبوط ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17917]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (145/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12067، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5325»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17918
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رُبَّ أَشْعَثَ أَغْبَرَ، ذِي طِمْرَيْنِ، مُصَفَّحٍ عَنْ أَبْوَابِ النَّاسِ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بکھرے ہوئے بالوں والے، عام سے لباس والے، جنہیں لوگوں کے دروازوں سے پرے کر دیا جاتا ہو، ان میں کئی ایسے ہوتے ہیں کہ اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن موسیٰ تیمی ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17918]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (865)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3854، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12067، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 865، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1881»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں