الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ .
اس شخص کا بیان، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو
حدیث نمبر: 17919
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ - قَالَ:" رُبَّ ذِي طِمْرَيْنِ لَا يُؤْبَهُ لَهُ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جَارِيَةَ بْنِ هَرَمٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”عام سے لباس والا فرد، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو، ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جاریہ بن ھرم کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود ابن حبان نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17919]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جاریہ بن ھرم کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود ابن حبان نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17919]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3628)، أخرجه مسند البزار برقم: 2035»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17920
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَوْ جَاءَ أَحَدُكُمْ يَسْأَلُهُ دِينَارًا لَمْ يُعْطِهِ، وَلَوْ سَأَلَهُ دِرْهَمًا لَمْ يُعْطِهِ، وَلَوْ سَأَلَهُ فِلْسًا لَمْ يُعْطِهِ، وَلَوْ سَأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ أَعْطَاهُ إِيَّاهَا، ذِي طِمْرَيْنِ لَا يُؤْبَهُ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں ایسے لوگ بھی ہوں گے کہ اگر ان میں سے کوئی شخص کسی کے پاس جا کر اس سے ایک دینار مانگے، تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا، اگر وہ اس سے ایک درہم مانگ لے، تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا، اگر وہ اس سے ایک سکہ مانگ لے تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا، لیکن اگر وہ اللہ تعالٰی سے جنت مانگے، تو اللہ تعالیٰ وہ اسے عطا کر دے گا، وہ عام سے لباس والا فرد ہو گا جس کی پرواہ نہیں کی جاتی ہو گی، لیکن اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17920]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17920]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7544»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17921
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَتَعِسَ عَبْدُ الدِّرْهَمِ، وَتَعِسَ عَبْدُ الْخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ، تَعِسَ وَانْتَكَسَ، وَإِذَا شِيكَ فَلَا انْتَقَشَ. طُوبَى لِعَبْدٍ آخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَشْعَثَ رَأْسُهُ مُغْبَرَّةٍ قَدَمَاهُ، إِنْ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ، وَإِنْ كَانَ فِي السَّاقَةِ كَانَ فِي السَّاقَةِ، إِنْ شَفَعَ لَمْ يُشَفَّعْ، وَإِنِ اسْتَأْذَنَ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ". قُلْتُ: رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ:" طُوبَى لِعَبْدٍ". إِلَى آخِرِهِ. فَرَوَاهُ تَعْلِيقًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دینار کا بندہ برباد ہو جائے، درہم کا بندہ برباد ہو جائے، چادر کا بندہ برباد ہو جائے کہ اگر اس کو کچھ دے دیا جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو وہ ناراض ہو جاتا ہے، وہ برباد ہو جائے اور اوندھا ہو جائے اور اگر اسے کانٹا چبھے تو وہ نہ نکلے، اور اس بندے کے لئے مبارکباد ہے جو اللہ کی راہ میں جانے کے لیے اپنے گھوڑے کی لگام پکڑتا ہے، اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے ہوتے ہیں، اس کے پاؤں غبار آلود ہوتے ہیں، اگر اس نے پہرہ دینا ہو تو پہرہ دیتا ہے اور اگر اس نے لشکر کے پچھلے حصے میں رہنا ہو تو پچھلے حصے میں رہتا ہے (اس کی ظاہری دنیاوی حالت یہ ہوتی ہے) اگر وہ سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہیں ہوتی، اگر وہ اندر آنے کی اجازت مانگے تو اسے اجازت نہیں دی جاتی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام بخاری رحمہ اللہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”اس بندے کے لئے مبارکباد ہے۔۔۔۔۔۔“۔ یہاں سے لے کر آخر تک کے الفاظ انہوں نے نقل نہیں کئے ہیں، انہوں نے اس کو تعلیق کے طور پر نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17921]
یہ روایت امام بخاری رحمہ اللہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”اس بندے کے لئے مبارکباد ہے۔۔۔۔۔۔“۔ یہاں سے لے کر آخر تک کے الفاظ انہوں نے نقل نہیں کئے ہیں، انہوں نے اس کو تعلیق کے طور پر نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17921]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6071، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2375، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4136، وأخرجه شرح السنة برقم: 4059»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17922
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟". قُلْنَا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ ذِي طِمْرَيْنِ، لَا يُؤْبَهُ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟". قُلْنَا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" كُلُّ جَظٍّ، جَعْظٍ، مُسْتَكْبِرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْجَظُّ؟ قَالَ:" الضَّخْمُ". قُلْتُ: فَمَا الْجَعْظُ؟ قَالَ:" الْعَظِيمُ فِي نَفْسِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر کمزور شخص جو کم تر حیثیت کا مالک ہو، جس کا لباس عام سا ہو، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو، لیکن اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے، کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر ”جظ“ - ”جعظ“۔ ”متکبر۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ”جظ“ سے مراد کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جو بھاری بھرکم ہو، میں نے دریافت کیا: ”جعظ“ سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جو خود کو بڑا سمجھتا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17922]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17922]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17923
وَعَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا سُرَاقَةُ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَهْلِ النَّارِ؟". قُلْتُ: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَمَّا أَهْلُ النَّارِ فَكُلُّ جَعْظَرِيٍّ، جَوَّاظٍ، مُسْتَكْبِرٍ، وَأَمَّا أَهْلُ الْجَنَّةِ فَالضُّعَفَاءُ، الْمَغْلُوبُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے سراقہ! کیا میں تمہیں اہل جنت اور اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک اہل جہنم کا تعلق ہے، تو ہر خودپسند، بدتمیز متکبر شخص (جہنمی ہو گا) جہاں تک اہل جنت کا تعلق ہے، تو کمزور اور مغلوب لوگ (جنتی ہوں گے)“۔
یہ روایت طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17923]
یہ روایت طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17923]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6589)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17135، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6656، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3181»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17924
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكَ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ". قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" الضُّعَفَاءُ الْمَغْلُوبُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں بتاؤں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کمزور اور مغلوب لوگ“
یہ روایت طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17924]
یہ روایت طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17924]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6971، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3897»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17925
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكَ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، بِأَهْلِ النَّارِ؟". قُلْتُ: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" كُلُّ جَعْظَرِيٍّ، جَوَّاظٍ، مُسْتَكْبِرٍ، جَمَّاعٍ مَنُوعٍ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ كُلُّ مِسْكِينٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابودرداء! کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا: ہر بدمزاج، خودپسند متکبر شخص (جو مال کو جمع کرنے والا ہو (اور اللہ کی راہ میں) دینے والا نہ ہو، کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر غریب آدمی کہ اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالی اسے پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17925]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17925]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 17926
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟". قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر کمزور، کم تر حیثیت کا مالک شخص کہ اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے، کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر بدتمیز، برائی کی طرف تیزی سے جانے والا شخص۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17926]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4931)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4931»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17927
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ". قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ، قُلْتُ: هَذَا، قَالَ لِي:" انْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ". قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ أَخْلَاقٌ. قُلْتُ: هَذَا! قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَهَذَا عِنْدَ اللَّهِ أَخْيَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مِلْءِ الْأَرْضِ مِثْلِ هَذَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم اس بات کا جائزہ لو! کہ مسجد میں سب سے زیادہ نمایاں حیثیت کا فرد کون ہے؟ (یعنی جو مالدار لگ رہا ہو) میں نے جائزہ لیا، تو وہاں ایک شخص موجود تھا، جس نے حلہ پہنا ہوا تھا، میں نے عرض کی: یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ مسجد میں سب سے کم تر حیثیت کا فرد کون ہے؟ (یعنی جو سب سے زیادہ غریب لگ رہا ہو) میں نے جائزہ لیا تو وہاں ایک شخص تھا جس کا لباس پھٹا پرانا تھا، میں نے عرض کی: یہ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن یہ (غریب) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس (امیر) جیسے، اتنے لوگوں سے بہتر ہو گا جو زمین کو بھر دیں۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال اور امام بزار اور امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17927]
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال اور امام بزار اور امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17927]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17928
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ ضَنَائِنَ مِنْ خَلْقِهِ، يُحْيِيهِمْ فِي عَافِيَةٍ، فَإِذَا تَوَفَّاهُمْ تَوَفَّاهُمْ إِلَى جَنَّتِهِ، أُولَئِكَ تَمُرُّ عَلَيْهِمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، وَهُمْ فِيهَا فِي عَافِيَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحِمْصِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَقَدْ جَهِلَهُ الذَّهَبِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں اس کے کچھ مخصوص بندے ہیں، جنہیں وہ عافیت کی زندگی دیتا ہے اور جب وہ انہیں موت دیتا ہے، تو ہے، جنت کی طرف لے جاتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے پاس سے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے گزرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ان فتنوں میں عافیت کے ساتھ رہتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن عبداللہ حمصی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، امام ذہبی نے اسے مجہول قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17928]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن عبداللہ حمصی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، امام ذہبی نے اسے مجہول قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (13425)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13325، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6365»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف