🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابُ الْقَنَاعَةِ .
قناعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17869
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِالْقَنَاعَةِ، فَإِنَّ الْقَنَاعَةَ مَالٌ لَا يَنْفَدُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر قناعت اختیار کرنا لازم ہے، بے شک قناعت، ایسا مال ہے جو ختم نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل مخزومی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17869]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6918، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3261، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7237»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. بَابٌ فِيمَنْ صَبَرَ عَلَى الْعَيْشِ الشَّدِيدِ، وَلَمْ يَشْكُ إِلَى النَّاسِ .
اس شخص کا بیان، جو زندگی کی مشکلات پر صبر سے کام لے اور لوگوں کے سامنے شکایت نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17870
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ جَاعَ أَوِ احْتَاجَ فَكَتَمَهُ النَّاسَ، وَأَفْضَى بِهِ إِلَى اللَّهِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَفْتَحَ لَهُ قُوتَ سَنَةٍ مِنْ حَلَالٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْحِصْنِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بھوکا ہو یا محتاج ہو اور وہ لوگوں سے اُس چیز کو چھپائے، اور اس کا معاملہ اللہ کے سپرد کر دے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اُسے حلال طریقے سے ایک سال کی خوراک عطا کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رجاء حصنی ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (214)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2379، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 193»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17871
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا صَبَرَ أَهْلُ ثَلَاثَةٍ عَلَى جُهْدٍ إِلَّا أَتَاهُمُ اللَّهُ بِرِزْقٍ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس گھر کے افراد تین دن تک بھوک پر صبر کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ انہیں رزق نصیب کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17871]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5708)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7289»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17872
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أُصِيبَ بِمُصِيبَةٍ بِمَالِهِ، أَوْ فِي نَفْسِهِ فَكَتَمَهَا، وَلَمْ يَشْكُهَا إِلَى النَّاسِ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اپنے مال یا جان کے بارے میں کوئی مصیبت لاحق ہو، اور وہ اُس کو چھپا لے اور لوگوں کے سامنے اس کی شکایت نہ کرے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اس شخص کی مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (741)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11438، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 741»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17873
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ عَلَى أَهْلِهِ، فَلَمَّا رَأَى مَا بِهِمْ مِنَ الْحَاجَةِ خَرَجَ إِلَى الْبَرِّيَّةِ، فَلَمَّا رَأَتِ امْرَأَتُهُ قَامَتْ إِلَى الرَّحَا فَوَضَعَتْهَا، وَإِلَى التَّنُّورِ فَسَجَرَتْهُ، ثُمَّ قَالَتِ: اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا، فَنَظَرَتْ فَإِذَا الْجَفْنَةُ قَدِ امْتَلَأَتْ. قَالَ: وَذَهَبَتْ إِلَى التَّنُّورِ فَوَجَدَتْهُ مُمْتَلِئًا، قَالَ: فَرَجَعَ الزَّوْجُ وَقَالَ: أَصَبْتُمْ بَعْدِي شَيْئًا؟ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: نَعَمْ. مِنْ رَبِّنَا، قَامَ إِلَى الرَّحَا فَرَفَعَهَا، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ لَوْ لَمْ يَرْفَعْهَا لَمْ تَزَلْ تَدُورُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ: فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ: اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مَا نَطْحَنُ، وَمَا نَعْجِنُ، وَنَخْبِزُ، فَإِذَا الْجَفْنَةُ مَلْأَى خُبْزًا، وَالرَّحَا تَطْحَنُ، وَالتَّنُّورَ مَلْأَى جُنُوبَ شِوَاءٍ، فَجَاءَ زَوْجُهَا فَقَالَ: عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟ قَالَتْ: رِزْقُ اللَّهِ - أَوْ قَدْ رَزَقَ اللَّهُ - فَرَفَعَ الرَّحَا، فَكَنَسَ حَوْلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ تَرَكَهَا لَطَحَنَتْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الْبَزَّارِ، وَشَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنے گھر آیا جب اس نے گھر والوں کی بھوک کو دیکھا تو باہر چلا گیا، جب اس کی بیوی نے یہ صورتحال دیکھی تو اس نے چکی رکھی تنور جلایا اور پھر یہ کہا: اے اللہ! تو ہمیں رزق نصیب فرما! جب اس عورت نے نظر کی تو پیالہ بھرا ہوا تھا، وہ عورت تنور کی طرف گئی، تو اس نے اس کو بھی بھرا ہوا پایا، عورت کا شوہر واپس آیا، اس نے دریافت کیا: کیا میرے بعد تمہیں کوئی چیز ملی ہے؟ اس کی بیوی نے کہا: جی ہاں! ہمارے پروردگار کی طرف سے ملی ہے، وہ شخص چکی کے پاس گیا اور اس نے اُسے اٹھا لیا (یعنی اس کو گھومنے سے روک دیا) پھر اس نے اس بات کا تذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ شخص اُس کو نہ اُٹھاتا (یعنی نہ روکتا) تو وہ قیامت کے دن تک گھومتی رہتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس کی بیوی نے کہا: اے اللہ! تو ہمیں وہ عطا فرما دے جسے ہم پیس لیں اور جس کو گوندھ لیں اور جس کی روٹی پکا لیں، تو وہ برتن روٹیوں سے بھر گیا اور چکی آٹا پیسنے لگی اور تنو بھی بھنے ہوئے گوشت سے بھر گیا، اس عورت کا شوہر آیا اور اس نے دریافت کیا: تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ اس عورت نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ نے رزق عطا کیا ہے، اس شخص نے چکی کو اٹھایا اور اس کے اردگرد جھاڑو دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ اُس کو رہنے دیتا، تو وہ قیامت کے دن تک پیستی رہتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام بزار اور امام طبرانی کے استادوں کا معاملہ مختلف ہے اور وہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17873]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3687) اخرجه احمد فى المسند (513/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10280، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5584، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 10073»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17874
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ لَهُ فِي السَّلَفِ الْخَالِي، لَا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ، فَجَاءَ الرَّجُلُ مِنْ سَفَرِهِ فَدَخَلَ عَلَى امْرَأَتِهِ جَائِعًا، قَدْ أَصَابَتْهُ مَسْغَبَةٌ شَدِيدَةٌ، فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ: عِنْدَكَ شَيْءٌ؟ قَالَتْ: أَبْشِرْ قَدْ أَتَاكَ رِزْقُ اللَّهِ، فَاسْتَحَثَّهَا وَقَالَ: ابْتَغِي وَيْحَكِ، إِنْ كَانَ عِنْدَكِ شَيْءٌ، فَقَالَتْ: نَعَمْ. هُنَيْهَةً نَرْجُو رَحْمَةَ اللَّهِ، حَتَّى إِذَا طَالَ عَلَيْهِ الطَّوْلُ قَالَ: وَيْحَكِ قُومِي، فَابْتَغِي إِنْ كَانَ عِنْدَكِ خُبْزٌ فَائْتِينِي بِهِ ; فَإِنِّي قَدْ أَبْلَغْتُ وَجَهِدْتُ، قَدْ أَبْلَغْتُ وَجَهِدْتُ، فَقَالَتْ: نَعَمْ. الْآنَ نَنْضَحُ التَّنُّورَ فَلَا تَعْجَلْ، فَلَمَّا أَنْ سَكَتَ عَنْهَا [ سَاعَةً ] وَتَحَيَّنَتْ أَيْضًا أَنْ يَقُولَ [ لَهَا ] : قَالَتْ هِيَ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهَا: لَوْ قُمْتُ فَنَظَرْتُ إِلَى تَنُّورِي، فَقَامَتْ فَوَجَدَتْ تَنُّورَهَا مَلْآنَ جُنُوبَ الْغَنَمِ، وَرَحْيَتُهَا تَطْحَنُ، فَقَامَتْ إِلَى الرَّحَى فَنَقَضَتْهَا، وَاسْتَجَرَتْ مَا فِي التَّنُّورِ مِنْ جُنُوبِ الْغَنَمِ.
فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ، عَنْ قَوْلِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَخَذَتْ مَا فِي رَحْيَتِهَا وَلَمْ نَنْقُضْهَا لَطَحَنَتْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: گزرے ہوئے زمانے میں ایک شخص اور اس کی بیوی تھے ان کے پاس (کھانے کے لئے) کوئی بھی چیز نہیں تھی وہ شخص سفر سے آیا تھا وہ اپنی بیوی کے پاس آیا تو وہ بھوکا تھا اسے شدید بھوک لگی ہوئی تھی اس نے اپنی بیوی سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ اس عورت نے جواب دیا: جی ہاں! آپ یہ خوشخبری قبول کریں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رزق دیا ہے، اس شخص نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، اگر تمہارے پاس کوئی چیز ہے تو مجھے لا کر دو! اس عورت نے کہا: اچھا تھوڑی دیر ہمیں اللہ کی رحمت سے امید ہے، جب زیادہ دیر گزر گئی، تو اس شخص نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، تم اُٹھو اور اگر روٹی ہے تو میرے لیے لے کر آؤ، کیونکہ مجھے شدید بھوک لاحق ہو چکی ہے، اس عورت نے کہا: اچھا میں نے ابھی تنور جلایا ہے، آپ جلدی نہ کریں، جب کچھ دیر تک اس شخص نے اس عورت کو کچھ نہیں کہا:، اور پھر وہ وقت ہوا کہ وہ عورت کو کچھ کہتا، تو اس عورت نے سوچا اگر میں اُٹھ کر اپنے تنور کا جائزہ لوں، تو یہ مناسب ہو گا، وہ اٹھی تو اس نے اپنے تنور کو پایا کہ اس میں بکری کے پہلو کا گوشت بھرا ہوا تھا، اور عورت کی چکی آٹا پیس رہی تھی، وہ چکی کے پاس گئی، اس نے اس چکی کو روکا اور تنور میں سے بکری کے پہلو کا گوشت نکالا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: اگر وہ عورت اس چکی کو نہ روکتی، تو وہ چکی قیامت کے دن تک آٹا پیستی رہتی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17874]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (421/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9168»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. بَابٌ فِيمَنْ يَرْضَى بِمَا قُسِمَ لَهُ .
اس شخص کا بیان، جو اس چیز سے راضی ہو، جو اس کے حصے میں آئی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17875
عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَحَدُ بَنِي سُلَيْمٍ - وَلَا أَحْسَبُهُ إِلَّا قَدْ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْتَلِي عَبْدَهُ بِمَا أَعْطَاهُ، فَمَنْ رَضِيَ بِمَا قُسِمَ لَهُ، بَارَكَ اللَّهُ [ لَهُ ] فِيهِ وَوَسِعَهُ، وَمَنْ لَمْ يَرْضَ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالعلاء بن شخیر بیان کرتے ہیں: بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے، ایک صاحب نے مجھے
یہ روایت بیان کی اور ان کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ ان صاحب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہوئی ہے (انہوں نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ بندے کو جو عطا کرتا ہے، اس کے حوالے سے وہ اس کو آزماتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اُس کے حصے میں جو مقرر کیا ہو، اگر وہ بندہ اُس سے راضی ہو تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اس چیز میں برکت رکھ دیتا ہے، اور اس شخص کو گنجائش نصیب کرتا ہے، اور اگر وہ شخص راضی نہ ہو، تو اس کے لئے برکت نہیں رکھی جاتی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17875]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (24/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19768»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17876
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَيَبْتَلِي الْعَبْدَ، لِيَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلُ، فَإِنْ رَضِيَ بُورِكَ لَهُ، وَإِنْ لَمْ يَرْضَ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَازِنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ بندے کو آزماتا ہے تاکہ اس بات کو ظاہر کرے کہ بندہ کیسا عمل کرتا ہے؟ اگر بندہ راضی ہو، تو اس کے لئے برکت رکھی جاتی ہے اور اگر بندہ راضی نہ ہو، تو اس کے لئے برکت نہیں رکھی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن راشد مازنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17876]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8358»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17877
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: يَا حَبَّذَا الْمَكْرُوهَاتُ: الْمَوْتُ وَالْفَقْرُ، [ وَايْمُ اللَّهِ، مَا هُوَ إِلَّا الْغِنَي وَالْفَقْرُ ] وَمَا أُبَالِي بِأَيِّهِمَا ابْتُلِيتُ، [ لِأَنَّ حَقَّ اللَّهِ فِي كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَاجِبٌ ] إِنْ كَانَ الْغِنَى إِنَّ فِيهِ الْعَطْفَ، وَإِنْ كَانَ الْفَقْرُ إِنَّ فِيهِ لَلصَّبْرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ناپسندیدہ چیزوں کے کیا کہنے؟ موت اور غربت، اللہ کی قسم! خوشحالی اور غربت میں سے، میں یہ پرواہ نہیں کروں گا کہ مجھے ان دونوں میں سے، کس کے حوالے سے آزمائش کا شکار کیا جاتا ہے؟ کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک صورت حال میں، اللہ تعالیٰ کا حق واجب ہوتا ہے، اگر خوشحالی ہو، تو اس میں مہربانی لازم ہوتی ہے اور اگر غربت ہو، تو اس میں صبر لازم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17877]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8505)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17878
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: مَا يَضُرُّ امْرَأً مُسْلِمًا عَلَى أَيِّ حَالٍ أَصْبَحَ عَلَيْهَا، أَوْ أَمْسَى لَا تَكُونُ حَزَازَةً فِي نَفْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
اُن کے حوالے سے
یہ روایت بھی منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: ”مسلمان شخص کو کوئی نقصان نہیں ہوتا، خواہ وہ صبح یا شام جس حالت میں بھی کرے، بشرطیکہ اُس کے من میں (کوئی غصہ یا) تکلیف نہ ہو۔“ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17878]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں