🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17700
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ - وَلَيْسَتْ بِالْجَدْعَاءِ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، كَأَنَّ الْمَوْتَ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا كُتِبَ، وَكَأَنَّ الْحَقَّ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا وَجَبَ، وَكَأَنَّمَا نُشَيِّعُ مِنَ الْمَوْتَى سُفُرٌ عَمَّا قَلِيلٍ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ، نُبَوِّئُهُمْ أَجْدَاثَهُمْ، وَنَأْكُلُ تُرَاثَهُمْ كَأَنَّكُمْ مُخَلَّدُونَ بَعْدَهُمْ، قَدْ نَسِيتُمْ كُلَّ وَاعِظَةٍ، وَأَمِنْتُمْ كُلَّ جَائِحَةٍ. طُوبَى لِمَنْ شَغَلَهُ عَيْبُهُ عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ، وَتَوَاضَعَ لِلَّهِ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ، وَأَنْفَقَ مِنْ مَالٍ جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ، وَجَانَبَ أَهْلَ الشَّكِّ وَالْبِدْعَةِ، وَصَلُحَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ النَّاسَ عَنْ شَرِّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّصْرُ بْنُ مُحْرِزٍ وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی ”عضباء“ پر ”جدعاء“ پر نہیں، موجود رہتے ہوئے، ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! (یوں محسوس ہوتا ہے) جیسے موت ہمارے علاوہ پر لازم قرار دی گئی ہے، اور حق ہمارے علاوہ پر واجب ہوا ہے، اور جن مردوں (کے جنازوں) کے ساتھ ہم چلتے ہیں، وہ تھوڑا سا سفر ہے، پھر ہم ان کو قبروں میں رکھ دیں گے اور ان کی وراثت کھا لیں گے، اور گویا تم نے ان کے بعد ہمیشہ زندہ رہنا ہے، تم نصیحت کرنے والی ہر چیز بھول چکے ہو، اور ہلاک کرنے والی ہر چیز سے (خود کو) محفوظ سمجھے ہوئے ہو، اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس کے ذاتی عیوب اُسے لوگوں کی عیب چینی سے محفوظ رکھیں، اور وہ کوئی کمی کیے بغیر اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرے، اور وہ اس مال میں سے خرچ کرے، جو اس نے معصیت کے علاوہ (یعنی حلال طریقے سے) کمایا ہو، وہ اہل علم کے ساتھ میل جول رکھے، اور شک کرنے والوں اور بدعتیوں سے لاتعلق رہے، اُس کا ظاہر ٹھیک ہو، اور وہ اپنی ذات کے شر کے حوالے سے، لوگوں سے الگ تھلگ رہے (یعنی لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوں)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن محرز ہے اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17700]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3225)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6237»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17701
وَعَنْ رَكْبٍ الْمِصْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ تَوَاضَعَ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ، وَذَلَّ فِي نَفْسِهِ مِنْ غَيْرِ مَسْكَنَةٍ، وَأَنْفَقَ مَالًا جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ، وَرَحِمَ أَهْلَ الذُّلِّ وَالْمَسْكَنَةِ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ وَالْحِكْمَةِ. طُوبَى لِمَنْ طَابَ كَسْبُهُ، وَصَلُحَتْ سَرِيرَتُهُ، وَكَرُمَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّهُ. طُوبَى لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِهِ، وَأَنْفَقَ الْفَضْلَ مِنْ مَالِهِ، وَأَمْسَكَ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ نَصِيحٍ الْعَنْسِيِّ عَنْ رَكْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جو کسی نقص کے بغیر تواضع اختیار کرے، اور کسی ذلت کے بغیر خود کو عاجز سمجھے، اور اس مال کو خرچ کرے، جو اس نے معصیت کے علاوہ (یعنی جائز طریقے سے کمایا ہو) وہ غریب اور معمولی لوگوں پر رحم کرے، علم اور حکمت والے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس کی کمائی پاکیزہ ہو، جس کا باطن ٹھیک ہو، جس کا ظاہر معزز ہو، اور وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچا کے رکھے، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کرے اور اپنے اضافی مال کو (اللہ تعالیٰ کی راہ میں) خرچ کر دے، اور غیر ضروری گفتگو سے پرہیز کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نصیح عنسی کے حوالے سے سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور میں اس (یعنی نصیح عنسی) سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17701]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4615 و 4616)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4616»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17702
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنِي حَدِيثًا وَاجْعَلْهُ مُوجَزًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ ; فَإِنَّكَ إِنْ كُنْتَ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ، أْيَسْ مِمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ تَكُنْ غَنِيًّا، وَإِيَّاكَ وَمَا يُعْتَذَرُ مِنْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیے، اور وہ مختصر ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نماز یوں ادا کرو، جیسے رخصت ہونے لگے ہو، کیونکہ اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے ہو، تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے، اُس کے حوالے سے مایوس ہو جاؤ، تم خوشحال ہو جاؤ گے اور تم ہر ایسی چیز سے بچ کے رہو، جس کے حوالے سے معذرت کرنی پڑے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17702]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (4588)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17703
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُشَرِّفُونَ الْمُتْرَفِينَ، وَيَسْتَخِفُّونَ بِالْعَابِدِينَ، وَيَعْمَلُونَ بِالْقُرْآنِ مَا وَافَقَ أَهْوَاءَهُمْ، وَمَا خَالَفَ أَهْوَاءَهُمْ تَرَكُوهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَيَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ، يَسْعَوْنَ فِيمَا يُدْرِكُونَ بِغَيْرِ سَعْيٍ مِنَ الْقَدَرِ الْمَقْدُورِ، وَالْأَجَلِ الْمَكْتُوبِ، وَالرِّزْقِ الْمَقْسُومِ، وَلَا يَسْعَوْنَ فِيمَا لَا يُدْرَكُ إِلَّا بِالسَّعْيِ مِنَ الْجَزَاءِ الْمَوْفُورِ، وَالسَّعْيِ الْمَشْكُورِ، وَالتِّجَارَةِ الَّتِي لَا تَبُورُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ الرَّفَّاءُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ مالداروں میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور عبادت گزاروں کو کمتر سمجھتے ہیں، وہ قرآن کے ان احکام پر عمل کرتے ہیں، جو ان کی خواہشات کے مطابق ہوں اور جو ان کی خواہشات کے برخلاف ہوں، اسے چھوڑ دیتے ہیں، تو ایسی صورتحال میں وہ کتاب کے کچھ حصے پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے کچھ حصے کا انکار کرتے ہیں، وہ ایسی چیز کے بارے میں کوشش کرتے ہیں، جسے کوشش کے بغیر حاصل کیا جا سکتا ہے، جس کا تعلق، طے شدہ تقدیر اور تحریر (یا لازم) کی گئی مخصوص مدت اور تقسیم کئے گئے رزق کے ساتھ ہے، لیکن وہ اس چیز کے بارے میں کوشش نہیں کرتے، جسے صرف کوشش کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، جن کا تعلق بھرپور جزاء، قبول کی گئی کوشش اور اس تجارت کے ساتھ ہے، جس میں نقصان نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید رفاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17703]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10432)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10432»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17704
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سُعِّرَتِ النَّارُ، وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ، يَا أَهْلَ الْحُجُرَاتِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ: قَائِدُ الْأَعْمَشِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جہنم کو دہکا دیا گیا ہے اور جنت کو آراستہ کر دیا گیا ہے، اے حجروں میں رہنے والو! اگر تمہیں اس چیز کا پتہ چل جائے، جس کا مجھے علم ہے، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعید ہے، جو اعمش کو ساتھ لے کر چلتا تھا اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17704]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3220) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10393)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10393، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7409»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17705
وَعَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ غَدَاةٍ فَقَالَ:" سُعِّرَتِ النَّارُ لِأَهْلِ النَّارِ، وَجَاءَتِ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہنم کو اہل جہنم کے لیے دہکا دیا گیا ہے، اور ایسے فتنے آ رہے ہیں، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، جو میں جانتا ہوں، اگر وہ تم جان لو، تو تم تھوڑا ہنسا کرو، اور زیادہ رویا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17705]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (891)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 891»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17706
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، وَلَخَرَجْتُمْ إِلَى الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إِلَى اللَّهِ، لَا تَدْرُونَ تَنْجُونَ أَوْ لَا تَنْجُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ مِنْ طَرِيقِ ابْنَةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِيهَا، وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو میں جانتا ہوں، اگر وہ تم جان لو، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو، اور تم ویرانوں کی طرف نکل جاؤ، تاکہ تم اللہ کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرو، تم نہیں جانتے کہ تم نجات پاؤ گے یا تم نجات نہیں پاؤ گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے حوالے سے، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں اس صاحبزادی سے واقف نہیں ہوں، طبرانی کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17706]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3221)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7975، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7092»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17707
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو میں جانتا ہوں، اگر وہ تم جان لو، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور امام بزار کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17707]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (322) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7005)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7005»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17708
عَنْ كُلَيْبِ بْنِ حَزْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا قَوْمِ، اطْلُبُوا الْجَنَّةَ، وَاهْرَبُوا مِنَ النَّارِ جُهْدَكُمْ ; فَإِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَنَامُ طَالِبُهَا، وَالنَّارَ لَا يَنَامُ هَارِبُهَا. أَلَا وَإِنَّ الْآخِرَةَ مُحَفَّفَةً الْيَوْمَ بِالْمَكَارِهِ، وَإِنَّ الدُّنْيَا مُحَفَّفَةٌ بِالشَّهَوَاتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ الْأَشْدَقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا کلیب بن حزن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے لوگو! اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ جنت طلب کرو اور اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ جہنم سے بچو، کیونکہ جنت ایسی چیز ہے جس کا طلبگار سوتا نہیں ہے، اور جہنمی ایسی چیز ہے، جس سے بچنے کی کوشش کرنے والا سوتا نہیں ہے، خبردار! آج (یعنی دنیا میں) ناپسندیدہ چیزوں کے ذریعے آخرت کو ڈھانپا گیا ہے، اور دنیا کو نفسانی خواہشات کے ذریعے ڈھانپا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے معجم اوسط میں اس کو اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (200/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3656»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17709
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا رَأَيْتُ مِثْلَ الْجَنَّةِ، نَامَ طَالِبُهَا. وَلَا مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی کہ جس کا طلبگار سو جاتا ہو، اور جہنم جیسی چیز نہیں دیکھی، جس سے بچنے کی کوشش کرنے والا سو جاتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17709]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں