الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
145. بَابُ عَلَامَةِ الْبَرَاءَةِ مِنَ النِّفَاقِ .
منافقت سے لاتعلق ہونے کی علامت
حدیث نمبر: 18219
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: غَدَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟". قَالُوا: النِّفَاقُ النِّفَاقُ. قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟!". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَيْسَ ذَلِكَ النِّفَاقَ". قَالَ: ثُمَّ عَادُوا الثَّانِيَةَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟". قَالُوا: النِّفَاقُ النِّفَاقُ. قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَيْسَ ذَاكَ النِّفَاقَ". قَالَ: ثُمَّ عَادُوا الثَّالِثَةَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكْنَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالُوا: النِّفَاقُ النِّفَاقُ قَالَ" أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَيْسَ ذَاكَ النِّفَاقَ". قَالُوا: إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ كُنَّا عَلَى حَالٍ، وَإِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِكَ هَمَّتْنَا الدُّنْيَا وَأَهْلُونَا. قَالَ:" لَوْ أَنَّكُمْ إِذَا خَرَجْتُمْ مِنْ عِنْدِي تَكُونُونَ عَلَى الْحَالِ الَّتِي تَكُونُونَ عَلَيْهِ لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ بِطُرُقِ الْمَدِينَةِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ غَسَّانَ بْنِ بُرْزِينَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب صبح کے وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رب کعبہ کی قسم! ہم ہلاکت کا شکار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کی: منافقت، منافقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ صرف وہی معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ منافقت نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر دوبارہ وہ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رب کعبہ کی قسم! ہم ہلاکت کا شکار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کی: منافقت، منافقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ منافقت نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر تیسری مرتبہ وہ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رب کعبہ کی قسم! ہم ہلاکت کا شکار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کی: منافقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ منافقت نہیں ہے۔ اُن لوگوں نے عرض کی: جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں، تو ہماری ایک مخصوص حالت ہوتی ہے اور جب ہم آپ کے پاس سے اُٹھ کر چلے جاتے ہیں، تو دنیا کے معاملات اور ہمارے گھر والوں کی پریشانیاں ہمیں لاحق ہو جاتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میرے پاس سے چلے جاتے ہو، اُس وقت بھی تمہاری وہی حالت رہے، جو پہلے (یعنی میرے پاس موجود رہنے کے دوران) ہوتی ہے تو مدینہ کے راستوں میں فرشتے تمہارے ساتھ مصافحہ کریں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف غسان بن برزین کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18219]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف غسان بن برزین کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18219]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3304)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1762، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7100»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
146. بَابُ التَّزَوُّدِ مِنَ الدُّنْيَا لِلْآخِرَةِ
دنیا میں سے آختے کے لئے زاد حاصل کرنا
حدیث نمبر: 18220
عَنْ جَرِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ يَتَزَوَّدْ مِنَ الدُّنْيَا يَنْفَعْهُ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دنیا میں سے زاد حاصل کر لے گا وہ (زاد) اُسے آخرت میں نفع دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18220]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18220]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2271)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2271»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
147. بَابٌ فِيمَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا، وَفِيمَا مَضَى مِنْهَا .
حدیث نمبر: N31
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: N31]
حدیث نمبر: 18221
عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِيمَا خَلَا مِنَ الْأُمَمِ كَمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالشَّمْسُ عَلَى قُعَيْقِعَانٍ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَ:" مَا أَعْمَارُكُمْ فِي أَعْمَارِ مَنْ مَضَى إِلَّا كَمَا بَقِيَ مِنْ هَذَا النَّهَارِ فِيمَا مَضَى مِنْهُ". وَرِجَالُ الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْكَبِيرِ شَرِيكٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم سے پہلے کی امتوں کے مقابلے میں تمہاری مدت یوں ہے جیسے عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک کا درمیانی وقت ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: راوی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور سورج اُس وقت عصر کے بعد قیقعان (نامی پہاڑ) پر تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی عمروں کے مقابلے میں، تمہاری عمریں یوں ہیں، جس طرح گزرے ہوئے دن کے مقابلے میں باقی رہ جانے والا دن ہے۔“ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور کبیر کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی شریک ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18221]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: راوی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور سورج اُس وقت عصر کے بعد قیقعان (نامی پہاڑ) پر تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی عمروں کے مقابلے میں، تمہاری عمریں یوں ہیں، جس طرح گزرے ہوئے دن کے مقابلے میں باقی رہ جانے والا دن ہے۔“ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور کبیر کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی شریک ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18221]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (53) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13285)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3272، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2871، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13285، 13519، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 51، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5930»
الحكم على الحديث:
رجال الصغير والأوسط رجال الصحيح
حدیث نمبر: 18222
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ أَصْحَابَهُ ذَاتَ يَوْمٍ وَقَدْ كَادَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَغْرُبَ، فَلَمْ يَبْقَ مِنْهَا إِلَّا شَفٌّ يَسِيرٌ، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا فِيمَا مَضَى مِنْهَا إِلَّا كَمَا بَقِيَ مِنْ يَوْمِكُمْ هَذَا فِيمَا مَضَى مِنْهُ". وَمَا نَرَى الشَّمْسَ إِلَّا يَسِيرًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ خَلَفِ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اپنے اصحاب کو خطبہ دیا، اس وقت سورج غروب ہونے کے قریب تھا اور تھوڑا سا وقت باقی رہ گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، گزرے ہوئے کے مقابلے میں دنیا میں سے صرف اتنا حصہ باقی رہ گیا ہے جیسے گزرے ہوئے دن کے مقابلے میں تمہارا یہ دن باقی رہ گیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ہمیں تھوڑا سا سورج نظر آ رہا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے خلف بن موسیٰ کے حوالے سے اس کے والد سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18222]
یہ روایت امام بزار نے خلف بن موسیٰ کے حوالے سے اس کے والد سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18222]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18223
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَظَرَ إِلَى الشَّمْسِ عِنْدَ غُرُوبِهَا عَلَى أَطْرَافِ سَعَفِ النَّخْلِ، فَقَالَ:" مَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا فِيمَا مَضَى مِنْهَا إِلَّا مِثْلُ مَا بَقِيَ مِنْ يَوْمِكُمْ هَذَا فِيمَا مَضَى مِنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج کی طرف دیکھا جو کھجور کی شاخوں کے اوپر نظر آ رہا تھا اور غروب ہونے کے قریب تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گزرے ہوئے حصے کے مقابلے میں دنیا اتنی باقی رہ گئی ہے جتنا تمہارا یہ دن گزرے ہوئے حصے کے مقابلے میں باقی رہ گیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن عبدالرحمن ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18223]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن عبدالرحمن ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18223]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10759»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
148. بَابُ قُرْبِ السَّاعَةِ .
قیامت کا قریب ہونا
حدیث نمبر: 18224
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب آ چکی ہے لیکن لوگ اس سے زیادہ دور ہوتے جا رہے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور ثبت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18224]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور ثبت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9787)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7987، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9787»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18225
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ جَمِيعًا، إِنْ كَادَتْ لَتَسْبِقُنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ". وَضَمَّ إِصْبُعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے اور قیامت کو اکٹھے مبعوث کیا گیا ہے، قریب تھا کہ وہ مجھ سے سبقت لے جاتی (یعنی وہ مجھ سے پہلے آ جاتی)۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”مجھے اور قیامت کو ان دو کی طرح مبعوث کیا گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18225]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”مجھے اور قیامت کو ان دو کی طرح مبعوث کیا گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18225]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (348/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22438، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2951، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2214، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2759، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18226
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ بِإِصْبُعَيْهِ، وَهُوَ يَقُولُ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَذِهِ مِنْ هَذِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”مجھے اور قیامت کو یوں مبعوث کیا گیا ہے جیسے یہ اور یہ ہے (یعنی جیسے یہ دو انگلیاں ہیں)۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18226]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18226]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (309/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18295»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18227
وَعَنْ وَهْبٍ السُّوَائِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَذِهِ مِنْ هَذِهِ إِنْ كَادَتْ لَتَسْبِقُهَا". أَوْ:" إِنْ كَادَتْ لَتَسْبِقُنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ:" لَتَسْبِقُنِي". فَقَطْ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا وھب سوائی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اور قیامت کو یوں مبعوث کیا گیا ہے جیسے یہ اور یہ (یعنی یہ دو انگلیاں) ہیں، قریب ہے کہ وہ اس پر سبقت لے جاتی (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) قریب تھا کہ وہ (یعنی قیامت) مجھ پر سبقت لے جاتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے صرف یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”وہ مجھ پر سبقت لے جاتی۔“ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18227]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے صرف یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”وہ مجھ پر سبقت لے جاتی۔“ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126/22) اخرجه احمد فى المسند (309/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18295»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح