الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18247
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْخَنْدَقِ نَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَتْهُ قَدْ وَضَعَ حَجَرًا بَيْنَهُ وَبَيْنَ إِزَارِهِ ; يُقِيمُ بِهِ صُلْبَهُ مِنَ الْجُوعِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنے جسم اور اپنے تہبند کے درمیان ایک پتھر رکھا ہوا تھا، آپ بھوک کے عالم میں اس کے ذریعے اپنے پشت کو سیدھا رکھ رہے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ اسماعیل بن عبدالملک میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18247]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ اسماعیل بن عبدالملک میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18247]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2004) اخرجه احمد فى المسند (300/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18248
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: خَرَجْتُ فَأَتَيْتُ حَائِطًا. قَالَ: فَقَالَ: دَلْوٌ بِتَمْرَةٍ، قَالَ: فَدَلَّيْتُ حَتَّى مَلَأْتُ كَفَّيَّ، ثُمَّ أَتَيْتُ الْمَاءَ فَاسْتَعْذَبْتُ - يَعْنِي شَرِبْتُ - ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَطْعَمْتُهُ نِصْفَهُ، وَأَكَلْتُ نِصْفَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نکلا اور ایک باغ میں آیا، اس شخص نے کہا: ایک کھجور کے عوض میں ایک ڈول نکالنا ہو گا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ڈول نکالتا رہا، یہاں تک کہ میری ہتھیلی (کھجوروں سے) بھر گئی، پھر میں پانی کے پاس آیا اور میں نے پانی پیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے نصف کھجوریں آپ کو پیش کیں اور نصف کھجوریں میں نے کھا لیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18248]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18248]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (678)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18249
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خُبْزِ بُرٍّ مَأْدُومٍ حَتَّى مَضَى لِسَبِيلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل نے کبھی گندم کی روٹی، سالن کے ساتھ سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہو گئے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18249]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18249]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18250
وَعَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ: كُنْتُ بِالْإِسْكَنْدَرِيَّةِ عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَذَكَرُوا مَا هُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الصَّحَابَةِ: لَقَدْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا شَبِعَ أَهْلُهُ مِنَ الْخُبْزِ الْغَلِيثِ. قَالَ مُوسَى بْنُ عُلَيٍّ: يَعْنِي الشَّعِيرَ وَالسُّلْتَ إِذَا خُلِطَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علی بن رباح بیان کرتے ہیں: میں ”اسکندریہ“ میں سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، لوگوں نے اس بات کا ذکر چھیڑ دیا کہ وہ کس طرح کی صورتحال میں رہ رہے ہیں؟ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک صاحب نے کہا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور آپ کے اہل خانہ نے غلیث (یعنی گندم اور جو کو ملا کر بنائی گئی) روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی۔“ موسیٰ بن علی کہتے ہیں: اس سے مراد جو اور سلت (یہ بھی جو کی ایک قسم ہے، جس میں چھلکا نہیں ہوتا اور یہ گندم کے مشابہ ہوتا ہے) کو ملا کر (روٹی پکانا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18250]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18250]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18251
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ يَمُرُّ بِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِلَالٌ ثُمَّ هِلَالٌ لَا يُوقَدُ فِي شَيْءٌ مِنَ بُيُوتِهِمُ النَّارُ، لَا لِخَبْزٍ، وَلَا لِطَبِيخٍ. قَالُوا: بِأَيِّ شَيْءٍ كَانُوا يَعِيشُونَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: الْأَسْوَدَانِ: التَّمْرُ، وَالْمَاءُ.
وَكَانَ لَهُمْ جِيرَانٌ مِنَ الْأَنْصَارِ - جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرًا - لَهُمْ مَنَائِحُ، يُرْسِلُونَ إِلَيْهِمْ شَيْئًا مِنْ لَبَنٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ كَذَلِكَ.
وَكَانَ لَهُمْ جِيرَانٌ مِنَ الْأَنْصَارِ - جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرًا - لَهُمْ مَنَائِحُ، يُرْسِلُونَ إِلَيْهِمْ شَيْئًا مِنْ لَبَنٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ كَذَلِكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں پر پہلی کا ایک چاند آتا تھا، پھر پہلی کا ایک اور چاند آ جاتا تھا اور اس دوران ان کے گھروں میں آگ نہیں جلائی گئی ہوتی تھی، نہ روٹی پکانے کے لیے نہ کچھ اور پکانے کے لئے۔ لوگوں نے دریافت کیا: اے سیدنا ابوہریرہ! پھر وہ لوگ گزارا کیسے کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: دو سیاہ چیزوں کے ذریعے، یعنی کھجور اور پانی، یا پھر یہ ہوتا تھا کہ ان کے انصاری پڑوسی تھے، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے، ان کے جانور ہوتے تھے، تو وہ کچھ دودھ ان کو (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کو) بھجوا دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، امام بزار نے بھی یہ اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18251]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، امام بزار نے بھی یہ اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18251]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3275) اخرجه احمد فى المسند (404/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8996»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18252
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمِ وَجِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى الصَّفَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا جِبْرِيلُ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا أَمْسَى لِآلِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُفَّةٌ مِنْ دَقِيقٍ، وَلَا كَفٌّ مِنْ سَوِيقٍ". فَلَمْ يَكُنْ كَلَامُهُ بِأَسْرَعَ مِنْ أَنْ سَمِعَ هَدَّةً مِنَ السَّمَاءِ أَفْزَعَتْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَرَ اللَّهُ الْقِيَامَةَ أَنْ تَقُومَ؟". قَالَ: لَا. وَلَكِنْ أَمَرَ اللَّهُ إِسْرَافِيلَ، فَنَزَلَ إِلَيْكَ حِينَ سَمِعَ كَلَامَكَ، فَأَتَاهُ إِسْرَافِيلُ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ سَمِعَ مَا ذَكَرْتَ، فَبَعَثَنِي بِمَفَاتِيحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكَ أُسَيِّرُ مَعَكَ جِبَالَ تِهَامَةَ زُمُرُّدًا، وَيَاقُوتًا، وَذَهَبًا، وَفِضَّةً فَعَلْتُ، فَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا، وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا؟ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ جِبْرِيلُ أَنْ تَوَاضَعْ، فَقَالَ:" بَلْ نَبِيًّا عَبْدًا". ثَلَاثًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام صفا پہاڑی پر موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے جبرائیل! اس ذات کی قسم! جس نے تمہیں حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والوں کے پاس نہ مٹھی بھر آٹا ہے اور نہ مٹھی بھر جو ہیں، ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کی ہی تھی کہ آسمان سے ایک گونج سنائی دی، جس سے آپ پریشان ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اللہ تعالی نے قیامت کو قائم ہونے کا حکم دے دیا ہے؟ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا: جی نہیں! لیکن جب اللہ تعالیٰ نے آپ کا کلام سنا تو اس نے سیدنا اسرافیل علیہ السلام کو حکم دیا تو وہ اتر کر آپ کی طرف آ رہے ہیں، پھر سیدنا اسرافیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: آپ نے جو بات کہی ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے سن لیا ہے اور اس نے مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں دے کر بھیجا ہے اور اس نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں آپ کے سامنے یہ پیشکش رکھوں (کہ اگر آپ چاہیں) تو میں تہامہ کے پہاڑوں کو زمرد، یاقوت، سونے اور چاندی کا بنا کر آپ کے ساتھ چلاؤں، تو میں ایسا کر لیتا ہوں، اگر آپ چاہیں، تو بادشاہ نبی بن جائیں اور اگر آپ چاہیں تو عبد نبی بن جائیں، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے آپ کو اشارہ کیا کہ آپ تواضع اختیار کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ میں ”عبد نبی“ (بننا پسند کروں گا) یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18252]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18252]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18253
وَعَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَقُولُ: لَقَدْ أَصْبَحْتُمْ وَأَمْسَيْتُمْ تَرْغَبُونَ فِيمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزْهَدُ فِيهِ، أَصْبَحْتُمْ تَرْغَبُونَ فِي الدُّنْيَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزْهَدُ فِيهَا، وَاللَّهِ مَا أَتَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةٌ مِنْ دَهْرِهِ إِلَّا كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ أَكْثَرُ مِنَ الَّذِي لَهُ. قَالَ: فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَلِفُ.
وَقَالَ غَيْرُ يَحْيَى: وَاللَّهِ، مَا مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةٌ مِنَ الدَّهْرِ إِلَّا وَالَّذِي عَلَيْهِ أَكْثَرُ مِنَ الَّذِي لَهُ.
وَقَالَ غَيْرُ يَحْيَى: وَاللَّهِ، مَا مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةٌ مِنَ الدَّهْرِ إِلَّا وَالَّذِي عَلَيْهِ أَكْثَرُ مِنَ الَّذِي لَهُ.
علی بن رباح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”آج تم صبح اور شام ایسی حالت میں کرتے ہو کہ اپنی دلچسپی کی چیز حاصل کر لیتے ہو، اس (دنیا) میں سے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زہد کا طریقہ اختیار کیا تھا، تم ایسی حالت میں صبح کرتے ہو کہ تم دنیا میں رغبت رکھتے ہو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے بے رغبتی اختیار کرتے تھے، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو بھی رات آئی، تو اس میں یہ صورتحال ہوتی کہ آپ کو جو ملنا ہوتا تھا آپ کے ذمہ اس سے زیادہ ہوتا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: تو بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بتایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُدھار لیتے ہوئے دیکھا ہے۔ یحیی کے علاوہ دیگر راویوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کبھی بھی تین دن ایسے نہیں گزرے مگر یہ کہ جو آپ کو ملنا ہوتا تھا آپ کے ذمہ اس سے زیادہ ہوتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18253]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17361، 17362، 17319»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18254
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عَمْرٍو أَيْضًا أَنَّهُ قَالَ: مَا أَبْعَدَ هَدْيَكُمْ مِنْ هَدْيِ نَبِيِّكُمْ، أَمَّا هُوَ فَكَانَ أَزْهَدَ النَّاسِ فِي الدُّنْيَا، وَأَمَّا أَنْتُمْ فَأَرْغَبُ النَّاسِ فِيهَا. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى حَدِيثَ عَمْرٍو فَقَطْ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”تمہارا طریق کار تمہارے نبی کے طریق کار سے کتنا دور ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے سب سے زیادہ بے رغبت تھے اور تم لوگ دنیا کی طرف سب سے زیادہ راغب ہو۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام طبرانی نے صرف سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18254]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18255
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ مِنَ الدُّنْيَا ثَلَاثَةٌ: الطَّعَامُ، وَالنِّسَاءُ، وَالطِّيبُ، فَأَصَابَ ثِنْتَيْنِ، وَلَمْ يُصِبْ وَاحِدَةً، أَصَابَ النِّسَاءَ وَالطِّيبَ، وَلَمْ يُصِبِ الطَّعَامَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں سے تین چیزیں پسند تھیں، کھانا، خواتین اور خوشبو، ان میں سے دو چیزیں آپ کو مل گئیں اور ایک چیز نہیں ملی، خواتین اور خوشبو آپ کو مل گئیں اور کھانا آپ کو نہیں ملا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18255]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18255]
تخریج الحدیث: «اخرجه ا حمد فى المسند (82/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23919»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18256
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَصَبْنَا مِنْ دُنْيَاكُمْ هَذِهِ إِلَّا نِسَاءَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری دنیا میں سے ہمیں صرف صرف خواتین ملی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابراہیم ہے اس نے اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت نقل کی ہے اور میں ان دونوں (یعنی زکریا اور اس کے والد) سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18256]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابراہیم ہے اس نے اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت نقل کی ہے اور میں ان دونوں (یعنی زکریا اور اس کے والد) سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18256]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13320، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1933»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف