الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18277
وَعَنْ فَضَالَةَ اللَّيْثِيِّ قَالَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ مَنْ كَانَ لَهُ عَرِيفٌ نَزَلَ عَلَى عَرِيفِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ عَرِيفٌ نَزَلَ الصُّفَّةَ، فَلَمْ يَكُنْ لِي عَرِيفٌ ; فَنَزَلْتُ الصُّفَّةَ، فَنَادَاهُ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمْعَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحْرَقَ بُطُونَنَا التَّمْرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُوشِكُونَ أَنَّ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ يُغْدَى عَلَيْهِ بِالْجِفَانِ وَيُرَاحُ، وَتَكْتَسُونَ كَمَا تُسْتَرُ الْكَعْبَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ لیثی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جس شخص کا کوئی واقف کار ہوتا تھا وہ اپنے واقف کے ہاں ٹھہر جاتا تھا اور جس کا کوئی واقف نہیں ہوتا تھا وہ صفہ پر ٹھہر جاتا تھا، میرا کیونکہ وہاں کوئی واقف نہیں تھا اس لئے میں صفہ کے چبوترے پر ٹھہر گیا، جمعہ کے دن ایک شخص نے بلند آواز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے یہ کہا: یا رسول اللہ! کھجوروں نے ہمارے پیٹوں کو جلا دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص زندہ رہ گیا، تو وہ عنقریب ایسی صورتحال پائے گا کہ صبح و شام اس کے پاس (مختلف قسم کے کھانوں کے) پیالے لائے جائیں گے اور تم لوگ یوں لباس پہنو گے جس طرح خانہ کعبہ پر پردے لٹکائے جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18277]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18277]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (320/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18278
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْجُوعِ فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" أَبْشِرُوا فَإِنَّهُ سَيَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يُغْدَى عَلَى أَحَدِكُمْ بِالْقَصْعَةِ مِنَ الثَّرِيدِ، وَيُرَاحُ عَلَيْهِ بِمِثْلِهَا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ مِنْكُمْ يَوْمَئِذٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے چہروں میں بھوک ملاحظہ کی تو ارشاد فرمایا: تم لوگ خوش خبری قبول کرو، کیونکہ عنقریب تم پر ایسا زمانہ آئے گا جب تم میں سے کسی ایک کو ثرید کا پیالہ صبح کے وقت دیا جائے گا اور ویسا ہی شام کے وقت دیا جائے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس وقت زیادہ بہتر حالت میں ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ تم آج اس وقت کے مقابلے میں زیادہ بہتر حالت میں ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18278]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18278]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3672)، أخرجه مسند البزار برقم: 1941»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 18279
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ أَمْ إِذَا غُذِيَ عَلَى أَحَدِكُمْ صَحِيفَةٌ وَرَاحَتْ أُخْرَى، وَغَدَا فِي حُلَّةٍ، وَرَاحَ فِي أُخْرَى، وَتَكْسُونَ بُيُوتَكُمْ كَمَا تُكْسَى الْكَعْبَةُ؟". فَقَالَ رَجُلٌ: نَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ، قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن یزید خطمی رضی اللہ عنہ میں بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ آج زیادہ بہتر حالت میں ہو؟ یا اس وقت ہو گے جب تم میں سے کسی ایک کے پاس صبح کے وقت ایک پیالہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا لایا جائے گا، صبح کے وقت ایک حلہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا لایا جائے گا اور تم اپنے گھروں پر یوں پردے لٹکاؤ گے، جس طرح خانہ کعبہ پر کپڑا لٹکایا جاتا ہے۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس وقت بہتر حالت میں ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جی نہیں!) بلکہ تم آج بہتر حالت میں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوجعفر خطمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18279]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوجعفر خطمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18279]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18280
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا حَتَّى تُنَجِّدُوا بُيُوتَكُمْ كَمَا تُنَجَّدُ الْكَعْبَةُ". قُلْنَا: وَنَحْنُ عَلَى دِينِنَا الْيَوْمَ؟ قَالَ:" وَأَنْتُمْ عَلَى دِينِكُمُ الْيَوْمَ". قُلْنَا: فَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ أَمْ ذَلِكَ الْيَوْمَ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ الْعَبَّاسِ الشِّبَامِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تمہارے لیے دنیا کو فتح کر دیا جائے گا، یہاں تک کہ تم اپنے گھروں میں یوں پردے لٹکاؤ گے جس طرح خانہ کعبہ پر کپڑا لٹکایا جاتا ہے۔“ ہم نے عرض کی: ہم اپنے اسی دین پر ہوں گے جس پر آج ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے اسی دین پر ہو گے جس پر آج ہو، ہم نے عرض کی: تو ہم اس وقت زیادہ بہتر ہوں گے یا آج زیادہ بہتر ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم لوگ آج زیادہ بہتر ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبدالجبار بن عباس شامی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18280]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبدالجبار بن عباس شامی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18280]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3671)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4227»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18281
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: أَكَلْتُ ثَرِيدًا وَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَجَشَّأْتُ عِنْدَهُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا جُحَيْفَةَ، إِنَّ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ثرید کھایا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، مجھے آپ کے پاس ڈکار آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! قیامت کے دن سب سے زیادہ طویل بھوکے وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں زیادہ سیر رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو استاد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18281]
یہ روایت امام بزار نے دو استاد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18281]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3669)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18282
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَعْرِضُ سَيْفًا لَهُ فِي رَحْبَةِ الْكُوفَةِ، وَهُوَ يَقُولُ: مَنْ يَشْتَرِي مِنِّي سَيْفِي هَذَا؟ فَوَاللَّهِ، لَقَدْ جَلَوْتُ بِهِ غَيْرَ كُرْبَةٍ عَنْ وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَوْ أَنَّ عِنْدِي ثَمَنَ إِزَارٍ مَا بِعْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
علی بن اقمر، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے کوفہ کے میدان میں اپنی تلوار لہرائی اور یہ فرمایا: کون مجھ سے میری یہ تلوار خریدے گا؟ اللہ کی قسم! میں نے اس کے ذریعے کئی مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا ہے اور اگر میرے پاس تہبند خریدنے کی رقم ہوتی تو میں نے اسے فروخت نہیں کرنا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن حکم ہے اور وہ ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18282]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن حکم ہے اور وہ ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18282]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18283
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: كُنَّا فِي غَزَاةٍ لَنَا، فَلَقِينَا أُنَاسًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَأَجْهَضْنَاهُمْ عَنْ مَلَّةٍ لَهُمْ فَوَقَعْنَا فِيهَا، فَجَعَلْنَا نَأْكُلُ مِنْهَا، وَكُنَّا نَسْمَعُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنَّ مَنْ أَكَلَ الْخُبْزَ سَمِنَ، فَلَمَّا أَكَلْنَا ذَلِكَ الْخَبْزَ شَرَعَ أَحَدُنَا يَنْظُرُ فِي عِطْفَيْهِ هَلْ سَمِنَ؟
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک جنگی مہم میں شریک تھے، ہمارا سامنا مشرکین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد سے ہوا، ہم نے انہیں ایسی جگہ سے پسپا کر دیا جہاں روٹیاں پکائی جا رہی تھیں، ہم۔ نے وہ روٹیاں قبضے میں لیں اور انہیں کھانا شروع کر دیا، ہم نے زمانہ جاہلیت میں یہ بات سن رکھی تھی کہ جو شخص وہ روٹی کھاتا ہے، وہ موٹا ہو جاتا ہے، جب ہم نے وہ روٹیاں کھا لیں، تو ہم نے اپنے پہلوؤں کا جائزہ لیا کہ کیا وہ موٹے ہوئے ہیں؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18283]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18284
وَفِي رِوَايَةٍ: كُنَّا يَوْمَ خَيْبَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَجْهَضْنَاهُمْ عَنْ خُبْزَةٍ لَهُمْ مِنْ نَقِيٍّ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم نے ان لوگوں کو ایک ایسی جگہ سے پسپا کر دیا جہاں چھنے ہوئے آنے کی روٹیاں موجود تھیں۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18284]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18285
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ قَالَ: كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ سَلْمَانَ عَلَى شَطِّ دِجْلَةَ، فَقَالَ: يَا أَخَا بَنِي عَبْسٍ، انْزِلْ فَاشْرَبْ، فَشَرِبْتُ، فَقَالَ: مَا نَقَصَ شَرَابُكَ مِنْ دِجْلَةَ؟ قُلْتُ: مَا عَسَى أَنْ يَنْقُصَ؟ قَالَ: فَإِنَّ الْعِلْمَ كَذَلِكَ يُؤْخَذُ مِنْهُ وَلَا يَنْقُصُ. ثُمَّ قَالَ: ارْكَبْ، فَمَرَرْنَا بِأَكْدَاسٍ مِنْ حِنْطَةٍ وَشَعِيرٍ، فَقَالَ: أَفَتَرَى هَذَا؟ فُتِحَ لَنَا، وَقُتِّرَ عَلَى أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَيْرٍ لَنَا وَشَرٍّ لَهُمْ؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي وَلَكِنِّي أَدْرِي شَرٌّ لَنَا، وَخَيْرٌ لَهُمْ، قَالَ: مَا شَبِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مُتَوَالِيَةٍ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
عبس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ دریائے دجلہ کے کنارے چلتا ہوا جا رہا تھا، انہوں نے فرمایا: اے بنو عبس سے تعلق رکھنے والے فرد! نیچے اترو اور پی لو! میں نے پی لیا، انہوں نے فرمایا: تمہارے پینے نے دریائے دجلہ (کے پانی) میں کتنی کمی کی ہے؟ میں نے کہا: شاید ہی کوئی کمی کی ہو، انہوں نے فرمایا: علم بھی اسی طرح ہے، اس میں سے لیا جاتا ہے لیکن وہ کم نہیں ہوتا، پھر انہوں نے فرمایا: تم سوار ہو جاؤ! پھر ہم گندم اور جو کے ڈھیروں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے فرمایا: کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ ہمارے لئے فتح ہے؟ اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی زندگی مشکل تھی، تو ہماری صورت حال بہتر ہے اور ان کی بری تھی؟ میں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، انہوں نے فرمایا: لیکن مجھے معلوم ہے، ہماری صورتحال بری ہے ان کی بہتر تھی، پھر انہوں نے بتایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی مسلسل تین دن تک سیر ہو کر کھانا نہیں کھایا، یہاں تک کہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18285]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18285]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6173)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6173»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18286
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: كُنْتُ فِي بَعْضِ حُجَرِ نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَهَا، فَجَاءَ رَجُلٌ يَشْتَكِي إِلَيْهِ الْحَاجَةَ، فَقَالَ:" اصْبِرْ، فَوَاللَّهِ، مَا فِي آلِ مُحَمَّدٍ شَيْءٌ مُنْذُ سَبْعٍ، وَلَا أُوقِدَ تَحْتَ بُرْمَةٍ لَهُمْ مُنْذُ ثَلَاثٍ، وَاللَّهِ، لَوْ سَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ جِبَالَ تِهَامَةَ كُلَّهَا ذَهَبًا لَفَعَلَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ فَرُّوخَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ عَلَى ضَعْفٍ كَثِيرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کے حجرے میں موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُس زوجہ محترمہ کے ہاں تھے، اسی دوران ایک شخص آیا اور اس نے حاجت مند ہونے کی شکایت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم صبر سے کام لو! اللہ کی قسم! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والوں کے پاس پچھلے سات دنوں سے (دینے کے لیے) کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی پچھلے تین دنوں سے اُن کی ہنڈیا کے نیچے آگ جلی ہے، اللہ کی قسم! اگر میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگوں کہ وہ تہامہ کے تمام پہاڑوں کو سونے کا بنا دے، تو وہ ایسا کر دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن فروخ ہے جس میں بہت زیادہ ضعف ہونے کے باوجود ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18286]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن فروخ ہے جس میں بہت زیادہ ضعف ہونے کے باوجود ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (121/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف