🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18267
وَعَنْهُ قَالَ: إِنَّمَا كَانَ طَعَامُنَا مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّمْرَ وَالْمَاءَ، وَاللَّهِ، مَا كُنَّا نَرَى سَمْرَاءَكُمْ هَذِهِ، وَلَا نَدْرِي مَا هِيَ؟ وَإِنَّمَا كَانَ لِبَاسُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّمَارَ، يَعْنِي: بُرُدَ الْأَعْرَابِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمارا کھانا کھجور اور پانی ہوتا تھا، اللہ کی قسم! ہم نے تمہاری یہ گندم دیکھی ہی نہیں تھی، ہمیں پتا ہی نہیں تھا یہ کیا ہوتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمارا لباس چادریں ہوتی تھیں، راوی کہتے ہیں: یعنی جو دیہاتیوں کا لباس ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18267]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3677) اخرجه احمد فى المسند (298/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8439»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18268
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ: قَالَ أَبِي: لَقَدْ عَمَّرْنَا مَعَ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا الْأَسْوَدَانِ، ثُمَّ قَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَا الْأَسْوَدَانِ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: الْأَسْوَدَانِ: التَّمْرُ وَالْمَاءُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بِسْطَامِ بْنِ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
معاویہ بن قرہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے فرمایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا وقت گزارا ہے کہ ہماری خوراک صرف دو سیاہ چیزیں ہوتی تھیں، پھر انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو، دو سیاہ چیزوں سے مراد کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! انہوں نے فرمایا: کھجور اور پانی۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بسطام بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18268]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3680) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (25/19) أخرجه احمد فى المسند (19/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15811»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18269
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا ; فَقَالَ لَهُ:" أَلَا تَسْتَاكُ؟". فَقَالَ: إِنِّي لَأَفْعَلُ وَلَكِنْ لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ، فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا، فَآوَاهُ وَقَضَى حَاجَتَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو افراد آئے، ان دونوں کی حاجت ایک ہی تھی، ان میں سے ایک شخص نے گفتگو شروع کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے منہ میں سے بدبو محسوس ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے دریافت کیا: کیا تم مسواک نہیں کرتے ہو؟ اس نے جواب دیا: کرتا ہوں، لیکن میں نے تین دن سے کھانا نہیں کھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ایک شخص کو ہدایت کی، وہ اسے اپنے ساتھ لے کر گیا اور اس نے اس کی حاجت پوری کی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18269]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3674) اخرجه احمد فى المسند (267/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2405، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 541»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18270
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ بُسْرًا أَخْضَرَ ; فَقَالَ:" كُلْ يَا ابْنَ عُمَرَ". قُلْتُ: مَا أَشْتَهِيهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" مَا تَشْتَهِيهِ، إِنَّهُ لَأَوَّلُ طَعَامٍ أَكَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنْذُ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ کے ایک باغ میں داخل ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تازہ کھجوریں کھانا شروع کیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن عمر! تم بھی کھاؤ! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ: مجھے ان کی طلب نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ان کی طلب نہیں ہے، حالانکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے گزشتہ چار دن میں یہ پہلا کھانا کھایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18270]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18271
وَفِي رِوَايَةٍ:" مُنْذُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”گزشتہ تین دن میں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18271]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18272
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَرْسَلَ إِلَيْنَا آلُ أَبِي بَكْرٍ بِقَائِمَةِ شَاةٍ لَيْلًا، فَأَمْسَكْتُ وَقَطَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - أَوْ قَالَتْ: فَأَمْسَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَطَعْتُ - قَالَ: فَتَقُولُ لِلَّذِي تُحَدِّثُهُ: هَذَا عَلَى غَيْرِ مِصْبَاحٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، عَلَى مِصْبَاحٍ؟! قَالَتْ: لَوْ كَانَ عِنْدَنَا دُهْنُ مِصْبَاحٍ لَأَكَلْنَاهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر والوں نے رات کے وقت ہمیں ایک بکری کا پایا بھیجا (یا ٹانگ بھیجی) تو میں نے اس کو پکڑ لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کاٹا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑ لیا اور میں نے اسے کاٹا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: یہ ان دنوں کی بات ہے جب (گھروں میں) چراغ نہیں ہوتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: میں نے کہا: اے ام المؤمنین! کیا چراغ نہیں تھا؟ انہوں نے فرمایا: اگر ہمارے پاس چراغ کے لیے تیل ہوتا تو ہم اس کو کھا لیتے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18272]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (94/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24110»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18273
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةُ طَوَائِرَ، فَأَطْعَمَ خَادِمَهُ طَائِرًا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَتْهُ بِهِ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَمْ أَنْهَكِ عَنْ أَنْ تَرْفَعِي شَيْئًا لِغَدٍ؟ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِرِزْقِ كُلِّ غَدٍ.". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالٍ: أَبِي الْمُعَلَّى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین پرندے تحفے کے طور پر پیش کئے گئے، آپ نے ایک پرندہ اپنی خادمہ کو کھانے کے لئے دے دیا، اگلے دن وہ خادمہ اس پرندے کا گوشت لے آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا میں نے تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا کہ کل کے لئے کوئی چیز بچا کے نہیں رکھنی ہے؟ اللہ تعالی روزانہ کا رزق عطا کرتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے جال ہیں، صرف ہلال ابومعلیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18273]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12631»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18274
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنْ كَانَ السَّبْعَةُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيَمُصُّونَ التَّمْرَةَ الْوَاحِدَةَ، وَأَكَلُوا الْخَبَطَ، حَتَّى وَرِمَتْ أَشْدَاقُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سات اصحاب ایک کھجور چوستے تھے، وہ لوگ پتے کھا لیتے تھے، یہاں تک کہ ان کی باچھیں ورم آلود ہو گئی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18274]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18275
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ وَنَحْنُ سِتُّمِائَةِ رَجُلٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ ; نَتَلَقَّى عِيرَ قُرَيْشٍ، فَمَا وَجَدَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ زَادٍ إِلَّا جِرَابًا مِنْ تَمْرٍ، فَكَانَ يُعْطِينَا تَمْرَةً تَمْرَةً، كُلَّ يَوْمٍ نَمُصُّهَا ثُمَّ نَشْرَبُ عَلَيْهَا الْمَاءَ، فَوَجَدْنَا فَقْدَهَا حِينَ فَنِيَتْ، ثُمَّ أَقْبَلْنَا عَلَى الْخَبَطِ نَخْبِطُهُ بِعِصِيِّنَا وَنَشْرَبُ عَلَيْهِ الْمَاءَ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ: فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟". - يَعْنِي لَحْمَ الْحُوتِ - فَقُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ:" فَأَطْعِمُونَا مِنْهُ". فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهِ وَشِيقَةً فَأَكَلَهَا.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: وَنَحْنُ ثَلَاثُمِائَةٍ، وَهُنَا قَالَ: سِتُّمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ایک جنگی مہم پر بھیجا، ہم چھ سو سے کچھ زائد افراد تھے، ہم نے قریش کے قافلے کا سامنا کرنا تھا، ہمیں زاد سفر کے طور پر دینے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف کھجوروں کا ایک بڑا تھیلا دستیاب ہوا، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ہمیں روز ایک ایک کھجور دیتے تھے جسے ہم چوس لیتے تھے اور اس کے بعد پانی پی لیتے تھے جب وہ ختم ہو گئیں، تو ہمیں ان کی غیر موجودگی شدت سے محسوس ہوئی، پھر ہم اپنی چھڑیوں کے ذریعے پتے اتار لیتے تھے اور ان کے بعد پانی پی لیتے تھے،۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس اس میں سے (یعنی بڑی مچھلی کے گوشت میں سے) کوئی چیز ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس میں سے ہمیں بھی کھلاؤ! (راوی کہتے ہیں:) تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اُس کا گوشت بھیجا تو وہ آپ نے کھا لیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: انہوں نے پوری طویل حدیث نقل کی ہے اور
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہم تین سو افراد تھے۔“ اور یہاں یہ الفاظ ہیں: ”چھ سو سے کچھ زائد افراد تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18275]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13928، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2012، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1935»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18276
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ إِذَا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَكُنْ لَهُ عَرِيفٌ بِالْمَدِينَةِ يَنْزِلُ عَلَيْهِ نَزَلَ بِأَصْحَابِ الصُّفَّةِ، وَكَانَ لِي بِهَا قُرَنَاءُ، فَكَانَ يَجْرِي عَلَيْنَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ يَوْمَيْنِ اثْنَيْنِ مُدَّانِ مِنْ تَمْرٍ، فَبَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ الصَّلَوَاتِ إِذْ نَادَاهُ مُنَادٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحْرَقَ التَّمْرُ بُطُونَنَا، وَتَخَرَّقَتْ عَنَّا الْخُنُفُ. فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ، قَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ ذَكَرَ مَا لَقِيَ مِنْ قَوْمِهِ مِنَ الشِّدَّةِ، قَالَ:" مَكَثْتُ أَنَا وَصَاحِبِي بِضْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا مَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا الْبَرِيرَ حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى إِخْوَانِنَا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَوَاسَوْنَا فِي طَعَامِهِمْ، وَعُظْمُ طَعَامِهِمُ التَّمْرُ وَاللَّبَنُ. وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، لَوْ أَجِدُ لَكُمُ الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ لَأَطْعَمْتُكُمُوهُ، وَإِنَّهُ لَعَلَّهُ أَنْ تُدْرِكُوا زَمَانًا - أَوْ مَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ - يَلْبَسُونَ مِثْلَ أَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، يُغْدَى عَلَيْكُمْ وَيُرَاحُ بِالْجِفَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: كَانَ أَحَدُنَا إِذَا قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَكَانَ لَهُ عَرِيفٌ نَزَلَ عَلَى عَرِيفِهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ عَرِيفٌ نَزَلَ الصُّفَّةَ، فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَنَزَلْتُ الصُّفَّةَ، فَوَافَقْتُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَكَانَ يُجْرِي عَلَيْنَا كُلَّ يَوْمٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُدَّيْنِ اثْنَيْنِ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا طلحہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا اور اس کا مدینہ منورہ میں کوئی واقف نہ ہوتا، جس کے پاس وہ ٹھہر سکے، تو وہ اصحاب صفہ کے ساتھ ٹھہر جاتا تھا، وہاں میرے بھی کچھ ساتھی ٹھہرے تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہمیں ہر دو دن بعد دو مد کھجوریں لا دیتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے اسی دوران آپ کے اصحاب میں سے کسی نے پکار کر آپ کو مخاطب کیا: یا رسول اللہ! کھجوروں نے ہمارے پیٹوں کو جلا دیا ہے اور موٹے کپڑے ہمارے جسموں پر پھٹ گئے ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو آپ کھڑے ہوئے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر آپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ آپ کو لوگوں کی طرف سے کس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں اور میرے ساتھی دس سے زیادہ دن ایسی حالت میں گزار دیتے تھے کہ ہمارے پاس کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں ہوتی تھی، صرف پیلو کے درخت کا پھل ہوتا تھا، یہاں تک کہ ہم اپنے انصاری بھائیوں کے پاس آ گئے تو انہوں نے کھانے کے حوالے سے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا، ان کی خوراک زیادہ تر کھجور اور دودھ ہوتی تھی، اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اگر مجھے تمہیں کھلانے کے لیے روٹی اور گوشت دستیاب ہو تو میں تمہیں وہ بھی کھلاؤں، ایسا ہو گا کہ تم ایسا زمانہ پاؤ گے (یہاں کچھ الفاظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) کہ اس زمانے میں لوگ ایسے (عمدہ قسم کے) کپڑے پہنیں گے، جیسے خانہ کعبہ کے پردے ہوتے ہیں اور صبح کے وقت اور شام کے وقت اُن کے پاس (مختلف قسم کے کھانوں کے) پیالے لائے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہم میں سے کوئی ایک جب مدینہ منورہ آتا تھا اور وہاں اس کا کوئی واقف کار ہوتا تھا تو وہ اس واقف شخص کے ہاں ٹھہر جاتا تھا اور اگر وہاں اس کا کوئی واقف نہیں ہوتا تھا تو وہ صفہ کے چبوترے پر ٹھہر جاتا تھا، میں مدینہ منورہ آیا اور صفہ کے چبوترے پر ٹھہر گیا میرے ساتھ دو اور آدمی بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہمیں روزانہ دو مد ملتے تھے۔“ باقی کی روایت حسب سابق ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عثمان عقیلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18276]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3673) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8160)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8160، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6684، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 159، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4075»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں