🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18475
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِي حَوْضًا وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ:" وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا ایک حوض ہے اور میں اس پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے: ”میں تمہارا پیشرو ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18475]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1027)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7773، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 987»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18476
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَتَزْدَحِمَنَّ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى الْحَوْضِ ازْدِحَامَ الْإِبِلِ وَرَدَتْ لِخَمْسٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ امت حوض پر یوں ہجوم کرے گی، جس طرح پانی پینے، جس طرح پانی پینے کے لیے آنے والے اونٹوں کا ہجوم ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18476]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (253/18)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7239»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18477
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَوْضِي كَمَا بَيْنَ عَدَنَ وَعَمَّانَ، أَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ، أَكْوَابُهُ مِثْلُ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا. أَوَّلُ النَّاسِ عَلَيْهِ وُرُودًا صَعَالِيكُ الْمُهَاجِرِينَ". قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمْ، الشَّحِبَةُ وُجُوهُهُمْ، الدَّنِسَةُ ثِيَابُهُمْ، لَا تُفْتَحُ لَهُمُ السُّدَدُ، وَلَا يَنْكِحُونَ الْمُنَعَّمَاتِ، الَّذِينَ يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَلَا يَأْخُذُونَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ".
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَهَذَا عَلَى الصَّوَابِ مُوَافِقًا لِرِوَايَةِ النَّاسِ، وَالَّذِي فِي الصَّحِيحِ:" كَمَا بَيْنَ جَرْبَى وَأَذْرَحَ". وَهُمَا قَرْيَتَانِ إِحْدَاهُمَا إِلَى جَنْبِ الْأُخْرَى. وَقَالَ بَعْضُ مَشَايِخِنَا - وَهُوَ الشَّيْخُ الْعَلَّامَةُ: صَلَاحُ الدِّينِ الْعَلَائِيُّ -: إِنَّهُ سَقَطَ مِنْهُ، وَهُوَ:" كَمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ جَرْبَى وَأَذْرَحَ". وَإِنَّهُ وَقَعَ بِهَا سَمِعْتُ هَذَا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ عُمَرَ الْأَحْمُوسِيِّ، عَنِ الْمُخَارِقِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَاسْمُ أَبِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَابِرٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَشَيْخُ أَحْمَدَ: أَبُو الْمُغِيرَةِ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرا حوض اتنا بڑا ہے جتنا عدن اور عمان کے درمیان فاصلہ ہے (اس کا مشروب) برف سے زیادہ ٹھنڈا، شہد سے زیادہ میٹھا اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا، اس حوض پر سب سے پہلے غریب مہاجرین آئیں گے، حاضرین میں سے کسی نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن کے بال بکھرے ہوئے ہوں گے، جن کے چہرے متغیر ہوں گے، ان کے کپڑے میلے ہوں گے ان کے لیے دروازے نہیں کھولے جاتے ہوں گے، وہ خوشحال عورتوں کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتے ہوں گے، جو ان کی ذمہ داری تھی وہ انہوں نے پوری کی ہو گی اور جو ان کا حق تھا وہ انہوں نے وصول نہیں کیا ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس سیاق کے بغیر ہے اور یہ درست ہے اور لوگوں کی روایت کے مطابق ہے جبکہ ”صحیح“ میں جو روایت ہے اس میں یہ مذکور ہے: ”جتنا جربی اور اذرح کے درمیان فاصلہ ہے۔“ حالانکہ یہ دونوں ایسی بستیاں ہیں، جو ایک دوسرے کے پہلو میں ہیں۔ ہمارے ایک استاد شیخ علامہ صلاح الدین العلائی نے فرمایا ہے: شاید اس میں سے ایک لفظ رہ گیا ہے (اور اصل جملہ یوں ہونا چاہیے:) جس طرح تم لوگوں کے اور جربی اور اذرح کے درمیان فاصلہ ہے۔ یہ بات میں نے ان سے سنی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے عمرو بن عمر احموسیٰ کی مخارق بن ابومخارق کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے باپ کا نام عبداللہ بن جابر ہے ابن حبان نے ان دونوں کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے امام أحمد کے استاد ابومغیرہ صحیح کے رجال میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18477]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6162)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6127»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18478
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَوْضِي كَمَا بَيْنَ عَدَنَ وَعَمَّانَ، فِيهِ أَكَاوِيبُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ أَبَدًا، وَإِنَّ مِمَّنْ يَرِدُهُ عَلَيَّ مِنْ أُمَّتِي الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمْ، الدَّنِسَةُ ثِيَابُهُمْ، لَا يُنْكَحُونَ الْمُنَعَّمَاتِ، وَلَا يَحْضُرُونَ السُّدَدَ - يَعْنِي أَبْوَابَ السُّلْطَانِ - الَّذِينَ يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَلَا يُعْطَوْنَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرا حوض اتنا ہے جتنا عدن اور عمان کے درمیان فاصلہ ہے، اس میں آسمان کے ستاروں کی تعداد میں برتن ہیں، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا، میری امت کے جو لوگ اس حوض پر میرے پاس آئیں گے ان میں کچھ لوگ بکھرے ہوئے بالوں والے میلے کپڑوں والے ہوں گے جو خوشحال عورتوں کے ساتھ شادی نہیں کر سکتے اور نہ ہی بند دروازوں پر آ سکتے ہیں، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ حکمران کے دروازے پر نہیں آ سکتے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) انہوں نے وہ چیز ادا کر دی ہو گی جو ان کے ذمہ ہو گی اور انہیں وہ چیز نہیں دی گئی ہو گی جو ان کا حق ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے بعض رجال میں موجود ضعف کے باوجود اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18478]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7546)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7546»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18479
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَوْضِي أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ لِأَهْلِ بَيْتِي، إِنِّي لَأَضْرِبُهُمْ بِعَصَايَ هَذِهِ حَتَّى تَرْفَضَّ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" لِأَهْلِ بَيْتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اپنے حوض سے کچھ لوگوں کو پرے کروں گا، اپنے اہل بیت کی خاطر، میں اپنے عصا کے ذریعے ان لوگوں کو ماروں گا یہاں تک کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اپنے اہل بیت کی خاطر۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18479]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3483)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2301، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21924»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18480
وَعَنْ بُرَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهُ ذَكَرَ الْحَوْضَ فَقَالَ:" تَرَى فِيهِ أَبَارِيقَ عَدَدَ نُجُومِ السَّمَاءِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: حَدِيثٌ غَرِيبٌ، قُلْتُ: وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حوض کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”تم اس میں آسمان کے ستاروں کی تعداد میں برتن دیکھو گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن بشیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18480]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3487)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابٌ تَجْرِي عَلَى الْأَرْضِ جَرْيًا، لَيْسَ بِمَشْقُوقٍ " . قُلْتُ: لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ فِي الْحَوْضِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18481
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ الْكَوْثَرَ، فَضَرَبْتُ بِيَدِي فَإِذَا هِيَ مِسْكَةٌ ذَفِرَةٌ، وَإِذَا حَصَاهُ اللُّؤْلُؤُ، وَإِذَا حَافَّتَاهُ - أَظُنُّهُ قَالَ: - قِبَابٌ تَجْرِي عَلَى الْأَرْضِ جَرْيًا، لَيْسَ بِمَشْقُوقٍ". قُلْتُ: لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ فِي الْحَوْضِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے کوثر عطا کیا گیا، میں نے اپنا ہاتھ لگایا تو وہ مشک اذفر تھا اور اس کی کنکریاں موتیوں کی تھیں (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) اس کے دونوں کناروں پر خیمے ہیں (اس کا پانی) زمین پر بہتا ہے اور اس بہاؤ میں کوئی رکاوٹ (یا وقفہ) نہیں ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کچھ احادیث ”صحیح“ میں مذکور ہیں، جو حوض کوثر کے بارے میں ہیں، لیکن اس سیاق کے بغیر ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18481]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (5488)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6210، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 400، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3360، وأخرجه سنن النسائي برقم: 904، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4747، 4748، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12577، 13166، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2882»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18482
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَوْضِي مَسِيرَةُ شَهْرٍ، زَوَايَاهُ سَوَاءٌ، أَكْوَابُهُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَاؤُهُ أَبْيَضُ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَارِثِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے حوض کی مسافت ایک ماہ کی ہے اور اس کے دونوں کنارے برابر ہیں، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں، اس کا پانی برف سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبدالوہاب حارثی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11249)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11249»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18483
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" حَوْضِي مَا بَيْنَ أَيْلَةَ وَصَنْعَاءَ، عَرْضُهُ كَطُولِهِ، يَغُتُّ فِيهِ مِيزَابَانِ [ يَنْثَعِبَانَ ] مِنَ الْجَنَّةِ، أَحَدُهُمَا مِنْ وَرِقٍ، وَالْآخَرُ مِنْ ذَهَبٍ، وَهُوَ أَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ، أَبَارِيقُهُ كَعَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ حَتَّى يَدْخُلَ الْجَنَّةَ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا فِي ذِكْرِ الْحَوْضِ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ فِي إِمَاطَةِ الْأَذَى، وَقَتْلِ ابْنِ خَطَلٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّشِيطِيُّ، وَفِي الْأُخْرَى صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرا حوض ایلہ اور صنعاء کے درمیان (فاصلے جتنا) ہے، اس کی چوڑائی اس کی لمبائی جتنی ہے، اس میں دو پرنالوں سے مسلسل پانی گرتا رہتا ہے، وہ دونوں پرنالے جنت سے آ رہے ہیں، ان دونوں میں سے ایک چاندی کا ہے اور دوسرا سونے کا ہے، وہ (یعنی اس کا مشروب) دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ ٹھنڈا ہے، اور اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ پیاسا نہیں ہو گا، یہاں تک کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس صحابی کے حوالے سے ایک حدیث مذکور ہے جو حوض کوثر کے بارے میں ہے لیکن اس کے علاوہ ہے، وہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک حدیث کے درمیان نقل کی ہے جو تکلیف دہ چیز ہٹانے کے بارے میں اور ابن خطل کو قتل کرنے کے بارے میں ہے، اس کے رجال سے صحیح میں استدلال کیا گیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں، انہوں نے اسے دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے ان دونوں میں سے ایک سند میں ایک راوی سعید بن سلیمان نشیطی ہے اور دوسری میں ایک راوی صالح مری ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18483]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18484
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَوْضِي مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى صَنْعَاءَ، لَهُ مِيزَابَانِ: أَحَدُهُمَا مِنَ الذَّهَبِ، وَالْآخَرُ مِنْ فِضَّةٍ، آنِيَتُهُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ، أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا حوض (اتنا بڑا ہے) جتنا ایلہ سے لے کر صنعاء تک کا فاصلہ ہے، اس کے دو پرنالے ہیں ان دونوں میں سے ایک سونے کا ہے اور دوسرا چاندی کا ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد جتنے ہیں، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے اور اس کی خوشبو مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18484]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3408»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں