🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18455
وَعَنْ يُحَنِّسَ: أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ تَزَوَّجَ خَوْلَةَ بِنْتَ قَيْسِ بْنِ فَهْدٍ الْأَنْصَارِيَّةَ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزُورُ حَمْزَةَ فِي بَيْتِهَا، وَكَانَتْ تُحَدِّثُ عَنْهُ [ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] أَحَادِيثَ، قَالَتْ: فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ تُحَدِّثُ أَنَّ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَوْضًا مَا بَيْنَ كَذَا إِلَى كَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَأَحَبُّ النَّاسِ عِنْدِي أَنْ يَرْوَى مِنْهُ قَوْمُكِ". قَالَ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ بُرْمَةً فِيهَا خُبْزَةٌ أَوْ حَرِيزَةٌ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فِي الْبُرْمَةِ لِيَأْكُلَ فَأَحْرَقَتْ أَصَابِعَهُ، فَقَالَ:" حَسِّ". ثُمَّ قَالَ:" ابْنُ آدَمَ إِنْ أَصَابَهُ الْبَرْدُ قَالَ: حَسِّ، وَإِنْ أَصَابَهُ الْحَرُّ قَالَ: حَسِّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ:" وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ - أَوْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ - إِلَيَّ أَنْ يَرِدَهُ". وَقَالَ فِيهِ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ عَصِيدَةً. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحنس بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزه بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو انہوں نے سیدہ خولہ بنت قیس بن فہد انصاریہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی، جو بنو نجار سے تعلق رکھتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے گھر ان سے ملنے کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے، تو اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث روایت کی ہیں، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بارے میں مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ آپ نے یہ بات بیان کی ہے: قیامت کے دن آپ کا ایک حوض ہو گا جو فلاں جگہ سے لے کر فلاں جگہ جتنا بڑا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اور میرے نزدیک اس میں سے سیراب ہونے کے حوالے سے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہنڈیا پیش کی، جس میں خبزہ یا خزیرہ نامی سالن تھا۔ یہ شک راوی کو ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک ہنڈیا پر رکھا تاکہ کھائیں، تو آپ کی انگلیاں جل گئیں، آپ نے فرمایا: اوہ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انسان کو جب کوئی چیز ٹھنڈی لگتی ہے تو وہ پھر بھی وہ کہتا ہے ”اوہ“ جب اسے گرم چیز لگتی ہے تو پھر بھی وہ ”اوہ“ کہتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اسے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: آپ نے فرمایا: ”میرے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اس پر وارد ہونے کے حوالے سے لوگوں میں میرے نزدیک محبوب ترین۔۔۔۔۔“۔ اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”عصیدہ“ پیش کیا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18455]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/24) اخرجه احمد فى المسند (410/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18456
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَكَ حَوْضًا؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَأَحَبُّ عَلَيَّ مَنْ يَرِدُهُ قَوْمُكِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ، وَقَالَ النَّاسُ: عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کا حوض ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اور وہاں آنے کے حوالے سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: ابوخالد احمر نے اسے اسی طرح سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کیا ہے، جبکہ دیگر لوگوں کا یہ کہنا ہے: یہ سیدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے حوالے سے منقول ہے، ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18456]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233/24) اخرجه احمد فى المسند (409/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26770، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7734»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18457
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ ابْنَا مُلَيْكَةَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: أُمُّنَا كَانَتْ تُكْرِمُ الزَّوْجَ، وَتَعْطِفُ عَلَى الْوَلَدِ، وَتُقْرِي الضَّيْفَ، غَيْرَ أَنَّهَا وَأَدَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ:" أُمُّكُمَا فِي النَّارِ". فَأَدْبَرَا وَالسُّوءُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا، فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُدَّا - أَوْ فَرَجَعَا - وَالسُّرُورُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا رَجَاءَ أَنْ يَكُونَ قَدْ حَدَثَ شَيْءٌ، فَقَالَ:" أُمِّي مَعَ أُمِّكُمَا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: وَمَا يُغْنِي هَذَا عَنْ أُمِّهِ [ شَيْئًا ] ، وَنَحْنُ نَطَأُ عَقِبَهُ! فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَكْثَرَ سُؤَالًا مِنْهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] : هَلْ وَعَدَكَ فِيهَا أَوْ فِيهِمَا؟ قَالَ: فَظَنَّ أَنَّهُ مِنْ شَيْءٍ قَدْ سَمِعَهُ، قَالَ:" مَا سَأَلْتُهُ رَبِّي، وَمَا أَطْمَعَنِي فِيهِ، وَإِنِّي لَأَقُومُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا ذَاكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ؟ قَالَ:" ذَاكَ إِذَا جِيءَ بِكُمْ حُفَاةً، عُرَاةً، غُرْلًا، فَيَكُونُ أَوَّلُ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اكْسُوا خَلِيلِي، فَيُؤْتَى بِرَبْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ فَيَلْبَسُهُمَا، ثُمَّ يَقْعُدُ مُسْتَقْبِلَ الْعَرْشِ، ثُمَّ أُوتَى بِكِسْوَتِي فَأَلْبَسُهَا، فَأَقُومُ عَنْ يَمِينِهِ مَقَامًا لَا يَقُومُهُ أَحَدٌ غَيْرِي يَغْبِطُنِي فِيهِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ".
قَالَ:" وَيُفْتَحُ نَهْرٌ مِنَ الْكَوْثَرِ إِلَى الْحَوْضِ". فَقَالَ الْمُنَافِقُ: إِنَّهُ مَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ إِلَّا عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ؟ قَالَ:" حَالُهُ الْمِسْكُ، وَرَضْرَاضُهُ التُّومُ". قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ، قَلَّمَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ إِلَّا كَانَ لَهُ نَبْتُهُ. قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لَهُ نَبْتٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، قَضْبَانَ الذَّهَبِ" قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعَ كَالْيَوْمِ، [ فَإِنَّهُ ] .قَلَّمَا نَبَتَ قَضِيبٌ إِلَّا أَنْ أَوْرَقَ إِلَّا كَانَ لَهُ ثَمَرٌ، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ مِنْ ثَمَرٍ؟ قَالَ" نَعَمْ أَلْوَانُ الْجَوْهَرِ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، [ إِنَّ ] مَنْ شَرِبَ مِنْهُ مَشْرَبًا لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ،وَ [ إِنَّ ] مَنْ حُرِمَهُ لَمْ يَرْوَ بَعْدَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ كُلِّهِمْ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ملیکہ کے دو صاحبزادے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں نے عرض کی: ہماری والدہ شوہر کا احترام کرتی تھی، بچوں پر مہربان تھی، مہمان نوازی کیا کرتی تھی، تاہم انہوں نے زمانہ جاہلیت میں زندہ درگور کیا تھا (یا شاید یہ مراد ہے کہ اس کا انتقال زمانہ جاہلیت میں ہو گیا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں کی ماں جہنم میں جائے گی، وہ دونوں واپس چلے گئے، ان کے چہرے سے پریشانی کا اظہار ہو رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا تو انہیں واپس بلایا گیا، وہ دونوں واپس آئے تو ان کے چہرے سے خوشی کے آثار محسوس ہو رہے تھے، انہیں امید تھی کہ شاید اس بارے میں کوئی نیا حکم آ گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری ماں بھی، تم دونوں کی ماں کے ساتھ ہو گی۔ منافقین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: یہ تو اپنی ماں کے کسی کام نہیں آ سکے اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں، اس پر انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا:، راوی کہتے ہیں: میں نے اس شخص سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والا اور کوئی شخص نہیں دیکھا، اُس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے پروردگار نے آپ کے ساتھ ان کے بارے میں۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:۔ ان دونوں (یعنی آپ کے والدین) کے بارے میں کوئی وعدہ کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: ان کا یہ گمان ہے کہ شاید اس نے اس بارے میں کچھ سن رکھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار سے اس بارے میں سوال نہیں کیا، اور میرے پروردگار نے مجھے اس بارے میں کوئی امید نہیں دلائی، البتہ قیامت کے دن میں مقام محمود پر فائز ہوؤں گا۔ اس انصاری نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ”مقام محمود“ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم لوگ برہنہ جسم، برہنہ پاؤں اور ختنے کے بغیر حالت میں لائے جاؤ گے، تو سب سے پہلے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے خلیل کو لباس پہناؤ، تو دو سفید چادریں لائی جائیں گی اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام انہیں پہن لیں گے، پھر وہ عرش کے سامنے بیٹھ جائیں گے، پھر میرا لباس لایا جائے گا اور میں اسے پہن لوں گا اور عرش کے دائیں طرف ایسی جگہ پر کھڑا ہوؤں گا جہاں میرے علاوہ اور کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا اور اس حوالے سے پہلے والے اور بعد والے لوگ مجھ پر رشک کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: کوثر سے حوض تک ایک نہر کھولی جائے گی، ایک منافق نے کہا: نہر کا پانی تو صرف کالی سیاہ مٹی یا چھوٹی کنکریوں پر ہی بہہ سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی مٹی مشک کی ہو گی اور اس کی کنکریاں موتیوں کی ہوں گی، منافق نے کہا: میں نے آج کی طرح کی بات کبھی نہیں سنی، جب بھی کوئی پانی مٹی پر یا کنکریوں پر بہتا ہوا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں نباتات بھی اُگتے ہیں، انصاری نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس نہر کے نباتات بھی ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! سونے کی چھڑیاں (یعنی پودے) ہوں گے، منافق نے کہا: میں نے آج کی طرح کی بات کبھی نہیں سنی، جب بھی نباتات ہوتے ہیں، تو ان کے پتے بھی ہوتے ہیں اور ان کے پھل بھی ہوتے ہیں، انصاری نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا اس کے پھل بھی ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! مختلف قسم کے جواہرات کی شکل میں ہوں گے، اُس حوض کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ اس کے بعد پیاسا نہیں ہو گا اور جو شخص اس سے محروم رہے گا وہ اس کے بعد کبھی سیراب نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18457]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3474) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10017) اخرجه احمد فى المسند (3787)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3777»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18458
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَقَالَ يَزِيدُ [ بْنُ ] الْأَخْنَسِ: وَاللَّهِ، مَا أُولَئِكَ فِي أُمَّتِكَ إِلَّا كَالذُّبَابِ الْأَصْهَبِ فِي الذِّبَّانِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَإِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ وَعَدَنِي سَبْعِينَ أَلْفًا، مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعِينَ أَلْفًا، وَزَادَنِي ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ". قَالَ: فَمَا سَعَةُ حَوْضِكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَا بَيْنَ عَدَنَ إِلَى عَمَّانَ، وَأَوْسَعُ، وَأَوْسَعُ". يُشِيرُ بِيَدِهِ، قَالَ:" فِيهِ مَثْعَبَانِ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ".
قَالَ: فَمَا حَوْضُكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى [ مَذَاقَةً ] مِنَ الْعَسَلِ، وَأَطْيَبُ رَائِحَةً مِنَ الْمِسْكِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا، وَلَمْ يَسْوَدَّ وَجْهُهُ أَبَدًا". قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيَّ وَابْنِ مَاجَهْ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَبَعْضُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الطَّبَرَانِيِّ: فَمَا شَرَابُهُ؟ قَالَ:" شَرَابُهُ أَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مَذَاقَةً مِنَ الْعَسَلِ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل کرے گا۔“ اس پر سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ کی قسم! آپ کی امت میں اتنے لوگ تو یوں ہوں گے، جس طرح مکھیوں کے درمیان سرخی مائل رنگت کی مکھی ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پروردگار نے میرے ساتھ ستر ہزار لوگوں کا وعدہ کیا ہے جن میں سے ہر ایک ہزار کے ساتھ مزید ستر ہزار لوگ ہوں گے، اور اس نے اس کے ہمراہ تین لپ (یعنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا دینا) مزید کا وعدہ کیا ہے، اس شخص نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! آپ کے حوض کی وسعت کتنی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جتنا عدن سے عمان تک کا درمیانی فاصلہ ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ وسیع ہے، اس سے بھی زیادہ وسیع ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، آپ نے فرمایا: اس میں سونے اور چاندی کے بنے ہوئے دو پرنالے ہیں۔ اس شخص نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! آپ کا حوض کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اُس کا مشروب) دودھ سے زیادہ سفید ہے اور وہ چکھنے میں شہد سے زیادہ میٹھا ہے اور مشک سے زیادہ خوشبو والا ہے، جو شخص اُس میں سے پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا اور اس کا چہرہ کبھی سیاہ نہیں ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی بعض اسانید کے رجال صحیح رجال ہیں، البتہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اس نے دریافت کیا: اس کا مشروب کیسا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا مشروب دودھ سے زیادہ سفید اور ذائقے میں شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18458]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7665) اخرجه احمد فى المسند (250/5)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2437، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4286، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21652، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7665، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7896/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18459
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمًا فَلَمْ يَجِدْهُ، فَسَأَلَ امْرَأَتَهُ عَنْهُ - وَكَانَتْ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ - فَقَالَتْ: خَرَجَ بِأَبِي أَنْتَ عَامِدًا نَحْوَكَ، فَكَأَنَّهُ أَخْطَأَكَ فِي بَعْضِ أَزِقَّةِ بَنِي النَّجَّارِ، أَفَلَا تَدْخُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَدَخَلَ فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ حَيْسًا، فَأَكَلَ مِنْهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَنِيئًا لَكَ وَمَرِيئًا، لَقَدْ جِئْتَ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ آتِيَكَ فَأُهَنِّئَكَ وَأُمَرِّئَكَ، أَخْبَرَنِي أَبُو عُمَارَةَ أَنَّكَ أُعْطِيتَ نَهْرًا فِي الْجَنَّةِ يُدْعَى الْكَوْثَرَ، قَالَ:" أَجَلْ. وَعَرْصَتُهُ يَاقُوتٌ وَمَرْجَانٌ، وَزَبَرْجَدٌ وَلُؤْلُؤٌ". قَالَتْ: أُحِبُّ أَنْ تَصِفَ لِي حَوْضَكَ بِصِفَةٍ أَسْمَعُهَا مِنْكَ، قَالَ:" هُوَ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ وَصَنْعَاءَ، فِيهِ أَبَارِيقُ مِثْلُ عَدَدِ النُّجُومِ، وَأَحَبُّ وَارِدِهَا عَلَيَّ قَوْمُكِ يَا بِنْتَ حَمْدٍ". - يَعْنِي الْأَنْصَارَ -. قُلْتُ: لَعَلَّهُ: يَا بِنْتَ قَهْدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے، آپ نے انہیں (گھر میں) نہیں پایا، آپ نے ان کی اہلیہ سے ان کے بارے میں دریافت کیا، اس خاتون کا تعلق بنو نجار سے تھا، اس خاتون نے بتایا: میرے والد آپ پر قربان ہوں، وہ آپ کی طرف جانے کے لئے ہی نکلے تھے، ہو سکتا ہے بنو نجار کی کسی گلی میں ان کا آپ سے سامنا نہ ہو پایا ہو، یا رسول اللہ! آپ اندر کیوں نہیں تشریف لاتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے، اس خاتون نے آپ کی خدمت میں ”حیس“ پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بہت، بہت مبارک ہو، آپ تشریف لے آئے ہیں، ورنہ میرا آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کا اور آپ کو مبارکباد پیش کرنے کا ارادہ تھا، سیدنا ابوعمارہ رضی اللہ عنہ (یعنی سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ) نے مجھے بتایا ہے کہ آپ کو جنت میں ایک نہر دی گئی ہے، جس کا نام کوثر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس کی زمین (یا اس کے کنارے کی زمین) یاقوت، مرجان، زبرجد اور موتیوں کی ہے، اس خاتون نے عرض کی: میری یہ خواہش ہے کہ آپ اپنے حوض کی صفت میرے سامنے یوں بیان کریں کہ میں وہ آپ سے سن لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ایلہ اور صنعاء کے درمیانی فاصلے جتنا بڑا ہے، اس کے برتن ستاروں کی تعداد جتنے ہیں اور وہاں آنے والوں میں، میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے، اے بنت حمد! (راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ اے انصار سے تعلق رکھنے والی خاتون!)۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شاید روایت کے درست الفاظ یہ ہیں: ”اے بنت قہد!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18459]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3486) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2959)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2960»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18460
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي فَرَطٌ لَكُمْ، وَإِنَّكُمْ وَارِدُونَ [ عَلَيَّ ] الْحَوْضَ، حَوْضِي عَرْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَبُصْرَى، وَفِيهِ عَدَدُ النُّجُومِ قِدْحَانٌ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ، وَإِنِّي سَائِلُكُمْ حِينَ تَرِدُونَ عَلَيَّ عَنِ الثَّقَلَيْنِ، فَانْظُرُوا كَيْفَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا: السَّبَبُ الْأَكْبَرُ كِتَابُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - سَبَبٌ طَرَفُهُ بِيَدِ اللَّهِ، وَطَرَفُهُ بِأَيْدِيكُمْ، فَاسْتَمْسِكُوا بِهِ، وَلَا تَضِلُّوا وَلَا تُبَدِّلُوا، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي ; فَإِنَّهُ قَدْ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ: أَنَّهُمَا لَنْ يَنْقَضِيَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِمَا زَيْدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَنْمَاطِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْآخَرِ كَذَلِكَ غَيْرَ نَصْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَشَّاءِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے لوگو! میں تمہارا پیشرو ہوؤں گا اور تم حوض پر میرے پاس آؤ گے، میرا حوض اتنا بڑا ہے جتنا صنعاء اور بصریٰ کے درمیان فاصلہ ہے، اس کے پاس ستاروں کی تعداد میں چاندی اور سونے کے بنے ہوئے پیالے ہیں، جب تم میرے پاس آؤ گے تو میں تم سے دو چیزوں کے بارے میں دریافت کروں گا، تو تم لوگ اس بات کا دھیان رکھنا کہ میرے بعد تم ان دونوں کے بارے میں کیا کرتے ہو؟ بڑا سبب اللہ کی کتاب ہے جس کا ایک کنارہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور ایک کنارہ تمہارے ہاتھ میں ہے، تو تم اس کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا، تم گمراہ نہ ہونا اور تم تبدیلی نہ کرنا (اور دوسری چیز) میری عترت، میرے اہل بیت ہیں، کیونکہ علم رکھنے والی اور خبر رکھنے والی ذات نے مجھے یہ بات بتائی ہے، یہ دونوں ختم نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ یہ دونوں حوض پر میرے پاس آ جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے ان دونوں میں ایک راوی زید بن حسن انماطی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں اور دوسری کے بھی اسی طرح ہیں، صرف نصر بن عبدالرحمن وشاء کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18460]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2683)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2683، 3052»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18461
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْأَنْبِيَاءَ يَتَبَاهَوْنَ: أَيُّهُمْ أَكْثَرُ أَصْحَابًا مِنْ أُمَّتِهِ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ يَوْمَئِذٍ أَكْثَرَهُمْ كُلِّهِمْ وَارِدَةً، وَإِنَّ كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ قَائِمٌ عَلَى حَوْضٍ مَلْآنَ، مَعَهُ عَصًا يَدْعُو مَنْ عَرَفَ مِنْ أُمَّتِهِ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ سِيمَا يَعْرِفُهُمْ بِهَا نَبِيُّهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السَّمُرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَقَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انبیاء کرام ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کریں گے کہ ان کی امت میں سے کس کے ساتھی زیادہ ہیں؟ تو مجھے یہ امید ہے کہ اس دن میرے ساتھی سب سے زیادہ ہوں گے، اور وہ سب (حوض پر میرے پاس) آئیں گے، اُس دن ان انبیاء کرام میں سے ہر ایک بھرے ہوئے حوض کے پاس کھڑا ہو گا، اس کے پاس عصا ہو گا، وہ اپنی امت کے جس فرد کو پہچانے گا اسے بلائے گا اور ہر امت کی مخصوص نشانی ہو گی، جس کے ذریعے ان کا نبی انہیں پہچان لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن جعفر سمری ہے جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے ازدی کہتے ہیں: لوگ اس کے بارے میں کلام کرتے ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18461]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7053)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2443»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18462
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، مَنْ وَرَدَ عَلَيَّ وَشَرِبَ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا [ أَلَا ] ، لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ أَقْوَامٌ أَعْرِفُهُمْ بِعِرْفَانٍ، ثُمَّ يُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ:" لَيَرِدَنَّ". إِلَى آخِرِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جو شخص میرے پاس آ جائے گا اور پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا، خبردار! میرے سامنے کچھ ایسے لوگ آئیں گے، جنہیں میں پہچانوں گا لیکن پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ آ جائے گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں ”لیردن“ (میرے پاس آئیں گے) سے لے کر آخر تک کے الفاظ نہیں ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18462]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5834)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6213، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2291، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5834»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18463
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِكُلٍّ فَارِطًا، وَإِنِّي فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ وَشَرِبَ لَمْ يَظْمَأْ، وَمَنْ لَمْ يَظْمَأْ دَخَلَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ الزَّمَعِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ان (یعنی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی پیشرو ہو گا اور میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جو شخص حوض پر میرے پاس آ جائے گا اور پی لے گا اسے پیاس نہیں لگے گی اور جسے پیاس نہیں لگے گی وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن یعقوب زمعی کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5760)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6643، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2291، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5760»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18464
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا بَالُ رِجَالٍ يَقُولُونَ: إِنَّ رَحِمَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَنْفَعُ قَوْمَهُ؟ بَلَى وَاللَّهِ، إِنَّ رَحِمِي مَوْصُولَةٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَإِنِّي يَا أَيُّهَا النَّاسُ، فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَإِذَا جِئْتُمْ، قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، وَقَالَ آخَرُ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، فَأَقُولُ: فَأَمَّا النِّسَبُ فَقَدْ عَرَفْتُهُ، وَلَكِنَّكُمْ أَحْدَثْتُمْ بَعْدِي وَارْتَدَدْتُمُ الْقَهْقَرَى". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ جو یہ کہتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ داری اُن کی قوم کو نفع نہیں دے گی، جی ہاں! اللہ کی قسم! میرے ساتھ رشتہ داری کا تعلق، دنیا اور آخرت میں جڑا رہے گا اور اے لوگو! بیشک میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جب تم لوگ آؤ گے تو کوئی شخص یہ کہے گا: یا رسول اللہ! میں فلاں بن فلاں ہوں، کوئی دوسرا یہ کہے گا: میں فلاں بن فلاں ہوں، تو میں یہ کہوں گا: جہاں تک نسب کا تعلق ہے تو اس کو میں نے جان لیا ہے لیکن تم لوگوں نے میرے بعد نئی چیز پیدا کی اور اُلٹے قدموں پھر گئے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن محمد بن عقیل کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18464]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1238) اخرجه احمد فى المسند (18/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10754، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7041»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں