الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18465
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ أَفْلَحَ، وَيُجَاءُ بِأَقْوَامٍ فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ، فَيُقَالُ: مَا زَالُوا بَعْدَكَ مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ، اتَّقُوا النَّارَ، اتَّقُوا الْحُدُودَ، فَإِذَا مِتُّ تَرَكْتُكُمْ وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ". وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِنْدَهُمْ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جو شخص اس پر وارد ہو گا، وہ کامیاب ہو جائے گا، کچھ لوگوں کو لایا جائے گا، پھر انہیں پکڑ کر بائیں طرف لے جایا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! تو یہ کہا: جائے گا: یہ لوگ تمہارے بعد ایڑیوں کے بل مرتد ہو گئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں ڈب سے (یعنی پہلو سے) پکڑتا ہوں، تم لوگ جہنم سے بچو! تم لوگ حدود (کی خلاف ورزی کرنے) سے بچو! جب میں مر جاؤں گا، تو تمہیں چھوڑ جاؤں گا اور میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا۔“۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے، ان سب کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ان کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18465]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1536) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10953) اخرجه احمد فى المسند (2327)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2323، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 3171، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2087، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10953، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2895»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18466
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا عَلَى الْحَوْضِ أَنْظُرُ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ". قَالَ:" فَيُؤْخَذُ أُنَاسٌ مِنْ ذَوِيَّ فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، أُمَّتِي! أُمَّتِي!". قَالَ:" فَيُقَالُ: وَمَا يُدْرِيكَ مَا عَمِلُوا بِعْدَكَ؟ مَا بَرِحُوا بَعْدَكَ يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ".
قَالَ جَابِرٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالْحَوْضُ مَسِيرَةُ شَهْرٍ، وَزَوَايَاهُ سَوَاءٌ، يَعْنِي: عَرْضُهُ مِثْلُ طُولِهِ، وَكِيزَانُهُ مِثْلُ نُجُومِ السَّمَاءِ، وَهُوَ أَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ، وَأَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حوض پر موجود ہوؤں گا اور اس بات کا جائزہ لوں گا کہ کون میرے پاس آتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ سے فاصلے پر کچھ لوگوں کو پکڑ لیا جائے گا (اور میرے پاس نہیں آنے دیا جائے گا) تو میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! میری امت میری امت! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یہ کہا: جائے گا: تم نہیں جانتے کہ تمہارے بعد انہوں نے کیا عمل کیا تھا؟ تمہارے بعد یہ مسلسل ایڑیوں کے بل پلٹتے رہے تھے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حوض (کی لمبائی) ایک ماہ کی مسافت جتنی ہے اور اس کے دونوں گوشے بھی اسی طرح ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: یعنی اس کی چوڑائی بھی اس کی لمبائی جتنی ہے۔ ”اور اس کے کوزے آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں اور وہ (یعنی اس کا مشروب) مشک سے زیادہ خوشبو والا، دودھ سے زیادہ سفید ہے، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18466]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18466]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3479) اخرجه احمد فى المسند (384/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14701»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18467
وَعَنْهُ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا فَرَطُكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ، فَإِذَا لَمْ تَرَوْنِي فَأَنَا عَلَى الْحَوْضِ قَدْرَ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ، وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ بِقِرَبٍ وَآنِيَةٍ فَلَا يَطْعَمُونَ شَيْئًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَفِي إِسْنَادِهِ الْمَرْفُوعِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَرَوَاهُ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" فَلَا يَطْعَمُونَ مِنْهُ شَيْئًا". بِرِجَالِ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ كَذَلِكَ.

ان (یعنی سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں تمہارے آگے تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جب تم مجھے نہیں دیکھو گے تو میں حوض پر ہوؤں گا، جس کی مقدار ”ایلہ“ سے لے کر ”مکہ“ تک کے درمیانی فاصلے جتنی ہے، عنقریب کچھ مرد اور عورتیں مشکیزے اور برتن لے کر آئیں گے، لیکن وہ اس (حوض) میں سے کچھ بھی نہیں پی سکیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، مرفوع روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور موقوف روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مرفوع روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند میں بھی ایک راوی ابن لہیعہ ہے انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ بھی نقل کیا ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ اس میں سے کچھ بھی نہیں پی سکیں گے۔“ یہ ”صحیح“ کے رجال سے منقول ہے، امام بزار نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18467]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (345/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2238، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2302، وأخرجه سنن النسائي برقم: 150، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4306، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9037، 14309، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 6»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18468
وَعَنْ سَمُرَةَ - يَعْنِي ابْنَ جُنْدُبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَرِدُ عَلَيَّ قَوْمٌ مِمَّنْ كَانُوا مَعِي، فَإِذَا رَفَعُوا إِلَيَّ رُءُوسَهُمُ اخْتُلِجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: أَصْحَابِي! أَصْحَابِي! فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچھ لوگ میرے سامنے آئیں گے جو میرے ساتھ تھے، جب ان کے سر میرے سامنے آئیں گے تو انہیں مجھ سے پہلے ہی روک لیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! میرے ساتھی، میرے ساتھی، تو کہا: جائے گا: تم نہیں جانتے، تمہارے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا؟“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18468]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18468]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6856)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18469
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنَ صَحِبَنِي [ وَرَآنِي حَتَّى إِذَا رُفِعُوا إِلَيَّ وَرَأَيْتُهُمْ اخْتَلَجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: رَبِّ أَصْحَابِي أَصْحَابِي ] فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهُ كَرِجَالِ أَحْمَدَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حوض پر میرے سامنے کچھ ایسے لوگ آئیں گے جو میرے ساتھ رہے اور انہوں نے مجھے دیکھا، یہاں تک کہ جب وہ میرے سامنے آئیں گے اور میں انہیں دیکھوں گا تو انہیں مجھ سے پہلے ہی روک لیا جائے گا، میں یہ ضرور کہوں گا: اے میرے پروردگار! میرے ساتھی، میرے ساتھی، تو یہ کہا: جائے گا: تم نہیں جانتے، تمہارے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اس میں موجود ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال امام أحمد کے رجال کی مانند ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18469]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (48/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19981، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18470
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُلْفَيَنَّ مَا نُوزِعْتُ أَحَدًا مِنْكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَأَقُولُ: أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِي. فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ لَا يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ:" لَسْتَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْعَرِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں یہ صورتحال نہ پاؤں کہ تم میں سے کسی ایک کو حوض پر میرے پاس نہ آنے دیا جائے اور میں یہ کہوں کہ یہ تو میرے ساتھیوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، تو یہ کہا: جائے: آپ نہیں جانتے، آپ کے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا۔“ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیجئے کہ وہ مجھے اُن میں نہ بنائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اُن میں سے نہیں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعبداللہ اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18470]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (399)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18471
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيُرْفَعَنَّ لِي رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِي، حَتَّى إِذَا رَأَيْتُهُمُ اخْتُلِجُوا دُونِي فَأَقُولُ: أَصْحَابِي! فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے ساتھیوں میں سے کچھ لوگ میرے سامنے آئیں گے، یہاں تک کہ جب میں انہیں دیکھوں گا تو انہیں مجھ سے پہلے ہی روک لیا جائے گا، میں کہوں گا: یہ میرے ساتھی ہیں، تو یہ کہا: جائے گا: آپ نہیں جانتے آپ کے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18471]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18472
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا فَرَطٌ لَكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، فَلَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَرْضُهُ؟ قَالَ:" مَا بَيْنَ أَيْلَةَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - إِلَى مَكَّةَ، فِيهِ مَكَاكِيُّ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُومِ، لَا يَتَنَاوَلُ مُؤْمِنٌ مِنْهَا فَيَضَعُهُ مِنْ يَدِهِ حَتَّى يَتَنَاوَلَهُ آخَرُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ، قَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ: يُعْتَبَرُ حَدِيثُهُ إِذَا بَيَّنَ السَّمَاعَ مِنْ ثِقَةٍ، وَدُونَهُ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا اور میں دوسری امتوں کے مقابلے میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا، تو تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارتے پھرو۔“ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس (حوض) کا حجم کتنا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جتنا ”ایلہ“ سے لے کر ”مکہ“ تک کا درمیانی فاصلہ ہے (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہوں گے، مؤمن ان میں سے کوئی برتن پکڑے گا اور پھر وہ اسے رکھے گا نہیں کہ اس سے پہلے کوئی دوسرا اسے پکڑ لے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیدہ بن اسود ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے کتاب الثقات میں یہ بات بیان کی ہے: اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا، جب یہ کسی ثقہ راوی سے سماع کی وضاحت کر دے، اور اس کے بعد والا راوی بھی ثقہ ہو، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18472]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3482)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18473
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ: يَا فَرَزْدَقُ، إِنِّي أَرَاكَ صَغِيرَ الْقَدَمَيْنِ، فَإِنْ أَمْكَنَكَ أَنْ يَكُونَ لَهُمَا عِنْدَ الْحَوْضِ مَكَانٌ فَافْعَلْ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" حَوْضِي مَا بَيْنَ عَمَّانَ وَأَيْلَةَ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، آنِيَتُهُ مِثْلُ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا".
فرزدق بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے فرزدق! میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے پاؤں چھوٹے ہیں، اگر تمہارے لیے یہ ممکن ہو کہ حوض کے پاس ان دونوں کے لیے کوئی جگہ بنا سکتے ہو، تو تم ایسا کر لینا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرا حوض، عمان اور ایلہ کے درمیان فاصلے جتنا ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد جتنے ہیں، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18473]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2735، 7756»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18474
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ لِي حَوْضًا يَرِدُهُ عَلَيَّ أُمَّتِي كَمَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَيَثْرِبَ". قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْفَرَزْدَقُ ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میرے حوض پر میری امت وارد ہو گی، جو اتنا بڑا ہے جتنا صنعاء اور یثرب کے درمیان فاصلہ ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور فرزدق نامی راوی کو ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18474]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور فرزدق نامی راوی کو ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18474]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف