الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَحَلْقَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، فَيَسْتَقْبِلُنِي النُّورُ الْأَكْبَرُ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا، فَأُلْقِي مِنَ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ مَا لَمْ يُلْقِ أَحَدٌ قَبْلِي، فَيُقَالُ لِي: ارْفَعْ رَأْسَكَ، سَلْ تُعْطَهْ، وَقُلْ تُسْمَعْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ: أُمَّتِي، فَيُقَالُ [ لِي ]: لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شُعَيْرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ " . قَالَ: " ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّانِيَةَ " . قَالَ: " ثُمَّ أُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ، وَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ، وَأَقُولُ: أُمَّتِي! فَيُقَالُ: لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّالِثَةَ، فَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ، ثُمَّ أَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ: أُمَّتِي، فَيُقَالُ [ لِي ]: لَكَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا " . قُلْتُ: لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
شفاعت کا مزید بیان
حدیث نمبر: 18535
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا تَزَالُ الشَّفَاعَةُ بِالنَّاسِ وَهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ حَتَّى إِنَّ إِبْلِيسَ الْأَبَالِسِ لَيَتَطَاوَلُ لَهَا رَجَاءَ أَنْ تُصِيبَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”لوگوں کو شفاعت نصیب ہوتی رہے گی اور وہ جہنم سے نکلتے رہیں گے، یہاں تک کہ ابلیس بھی اونچا ہو گا تاکہ اُسے بھی وہ (یعنی شفاعت) نصیب ہو جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن یحیی ہے جو بصری کا شاگرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18535]
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن یحیی ہے جو بصری کا شاگرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10513)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10513»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18536
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُوضَعُ لِلْأَنْبِيَاءِ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ يَجْلِسُونَ عَلَيْهَا، وَيَبْقَى مِنْبَرِي لَا أَجْلِسُ عَلَيْهِ، أَوْ لَا أَقْعُدُ عَلَيْهِ قَائِمًا بَيْنَ يَدَيْ رَبِّي [ مُنْتَصِبًا بِأُمَّتِي ] مَخَافَةَ أَنْ يَبْعَثَ بِي إِلَى الْجَنَّةِ وَتَبْقَى أُمَّتِي بَعْدِي، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، أُمَّتِي! أُمَّتِي! فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا مُحَمَّدُ، مَا تُرِيدُ أَنْ أَصْنَعَ بِأُمَّتِكَ؟ فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، تُعَجِّلُ حِسَابَهُمْ، فَيُدْعَى بِهِمْ فَيُحَاسَبُونَ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي، فَمَا أَزَالُ أَشْفَعُ حَتَّى أُعْطَى صِكَاكًا بِرِجَالٍ قَدْ بُعِثَ بِهِمْ إِلَى النَّارِ، حَتَّى إِنَّ مَالِكًا خَازِنَ النَّارَ لَيَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ، مَا تَرَكْتَ لِغَضَبِ رَبِّكَ فِي أُمَّتِكَ مِنْ نِقْمَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انبیاء کے لیے نور کے منبر رکھے جائیں گے، جن پر وہ بیٹھیں گے، صرف میرا منبر باقی رہے گا، میں اس پر نہیں بیٹھوں گا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) میں اپنی امت کی خاطر اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا رہوں گا، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں مجھے جنت میں نہ بھجوا دیا جائے اور میرے بعد میری امت باقی رہ جائے، میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! میری امت، میری امت، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد! تم کیا چاہتے ہو کہ میں تمہاری امت کے ساتھ کیا کروں؟ میں عرض کروں گا: اے میرے پروردگار! تو ان کا حساب جلدی فرما! پھر ان کو بلایا جائے گا اور ان کا حساب لیا جائے گا، ان میں سے کوئی اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گا، ان میں سے کوئی میری شفاعت کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گا، میں مسلسل شفاعت کرتا رہوں گا، مجھے ایسے لوگ دیے جاتے رہیں گے جنہیں جہنم کی طرف بھجوایا گیا تھا، یہاں تک کہ جہنم کا داروغہ ”مالک“ یہ کہے گا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ نے اپنی امت کے بارے میں اپنے پروردگار کے غضب کے لیے کوئی گنجائش نہیں رہنے دی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18536]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10771)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10771، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2958»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18537
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - يَرْفَعُهُ - إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُخْرِجُ اللَّهُ قَوْمًا مُنْتِنِينَ قَدْ مَحَشَتْهُمُ النَّارُ بِشَفَاعَةِ الشَّافِعِينَ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فَيُسَمَّوْنَ الْجَهَنَّمِيِّينَ أَوِ الْجَهَنَّمِيُّونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، قُلْتُ وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى مِنْ نَحْوِ هَذَا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شفاعت کرنے والوں کی شفاعت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو (یعنی جہنم سے) نکالے گا جو بدبودار ہو چکے ہوں گے اور آگ نے انہیں راکھ کر دیا ہو گا، وہ جنت میں داخل ہوں گے تو انہیں ”جہنمی“ کا نام دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اللہ تعالیٰ کی رحمت سے متعلق باب میں اس نوعیت کی کچھ احادیث آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18537]
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اللہ تعالیٰ کی رحمت سے متعلق باب میں اس نوعیت کی کچھ احادیث آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18537]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (391/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22914، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4561، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7773»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
27. بَابٌ فِي أَوَّلِ مَنْ يُشْفَعُ لَهُمْ .
سب سے پہلے کن کی شفاعت ہو گی؟
حدیث نمبر: 18538
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ أَشْفَعُ لَهُ مِنْ أُمَّتِي أَهْلُ بَيْتِي، ثُمَّ الْأَقْرَبُ فَالْأَقْرَبُ مِنْ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ، ثُمَّ مَنْ آمَنَ بِي، وَاتَّبَعَنِي مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، ثُمَّ مِنْ سَائِرِ الْعَرَبِ، ثُمَّ الْأَعَاجِمُ، وَأَوَّلُ مَنْ أَشْفَعُ لَهُ أُولُو الْفَضْلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی امت میں سے، میں سب سے پہلے جن کی شفاعت کروں گا وہ میرے اہل بیت ہیں اور پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیز ہیں، جن کا تعلق قریش اور انصار سے ہے، پھر وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر ایمان لائے اور جنہوں نے میری پیروی کی، جن کا تعلق اہل یمن سے ہے، پھر باقی تمام عربوں کی، پھر عجمیوں کی اور سب سے پہلے میں فضیلت والے لوگوں کی شفاعت کروں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18538]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13550)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13550»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18539
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَوَّلُ مَنْ أَشْفَعُ لَهُ مِنْ أُمَّتِي أَهْلُ الْمَدِينَةِ، وَأَهْلُ مَكَّةَ، وَأَهْلُ الطَّائِفِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبدالملک بن عباد بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اپنی امت میں سے، میں سب سے پہلے جس کی شفاعت کروں گا وہ اہل مدینہ اور اہل مکہ اور اہل طائف ہیں۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18539]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18539]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3470) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1848)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1848»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
28. بَابُ شَفَاعَةِ أَبِينَا آدَمَ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ السَّلَامِ - .
ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18540
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُشَفِّعُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ جَمِيعِ ذُرِّيَّتِهِ فِي مِائَةِ أَلْفِ أَلْفٍ وَعَشَرَةِ آلَافِ أَلْفِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سیدنا آدم علیہ السلام کی شفاعت کو قبول کرے گا جو اُن کی ساری اولاد میں سے ایک سو ہزار، ہزار اور دس ہزار، ہزار لوگوں کے بارے میں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18540]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18540]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6836»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18541
وَعَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا هُوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ؟ فَذَكَرَ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ فَيَقُولُ آدَمُ: يَا رَبِّ، حَرَقَتْ بَنِيَّ فَيُخْرَجُونَ مِنْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خرشہ بن حر بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا، میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن سلام رجی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی حدیث بیان نہ کروں؟ جس کا ذکر اللہ کی کتاب میں ہے، پھر انہوں نے وہ حدیث بیان کی جس میں ان لوگوں کا ذکر ہے جو جہنم سے نکلیں گے اور سیدنا آدم علیہ السلام کہیں گے: اے میرے پروردگار! میرے بچے جل رہے ہیں، تو انہیں وہاں سے نکال دیا جائے گا (یعنی سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد کو جہنم سے نکال دیا جائے گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18541]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18541]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
29. بَابٌ فِيمَنْ يَشْفَعُ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَغَيْرِهِمْ .
انبیاء کرام اور دیگر لوگوں میں سے کون شفاعت کرے گا؟
حدیث نمبر: 18542
عَنْ عُثْمَانَ - يَعْنِي ابْنَ عَفَّانَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَنْ يَشْفَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الشُّهَدَاءُ، ثُمَّ الْمُؤَذِّنُونَ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارِ الْمُؤَذِّنِينَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأُمَوِيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن سب سے پہلے انبیاء کی، پھر شہداء کی اور پھر مؤذنین کی شفاعت قبول ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے ”مؤذنین“ کے تذکرے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن اموی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18542]
یہ روایت امام ابن ماجہ نے ”مؤذنین“ کے تذکرے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن اموی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18542]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3471)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4313، وأخرجه مسند البزار برقم: 372»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
30. بَابُ شَفَاعَةِ الْأَعْمَالِ .
اعمال کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18543
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ فِي الْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَقُولُ الصِّيَامُ: أَيْ رَبِّ، مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهْوَةَ فَشَفِّعْنِي فِيهِ، وَيَقُولُ الْقُرْآنُ: مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ". قَالَ:" فَيَشْفَعَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي ابْنِ لَهِيعَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزہ اور قرآن، قیامت کے دن بندے کی شفاعت کریں گے، روزہ کہے گا: اے میرے پروردگار! میں نے اسے کھانے سے اور نفسانی خواہش پوری کرنے سے روکے رکھا، تو اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما لے! قرآن کہے گا: میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روکے رکھا، تو اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما لے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اُن دونوں کی شفاعت قبول ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، اگرچہ ابن لہیعہ نامی راوی میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18543]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، اگرچہ ابن لہیعہ نامی راوی میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18543]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (174/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6589»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
31. بَابُ شَفَاعَةِ الصَّالِحِينَ .
نیک لوگوں کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18544
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ لَيْسَ بِنَبِيٍّ مِثْلُ الْحَيَّيْنِ رَبِيعَةَ وَمُضَرَ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَمَا رَبِيعَةُ مِنْ مُضَرَ؟ قَالَ:" إِنَّمَا أَقُولُ مَا أَقُولُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک شخص جو نبی نہیں ہو گا، اُس کی شفاعت کی وجہ سے دو قبیلوں ربیعہ اور مضر کی تعداد میں لوگ جنت میں داخل ہوں گے، ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ربیعہ، مضر کا حصہ نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جیسا میں نے کہا: ہے، ویسا ہی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن میسرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18544]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن میسرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18544]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (257/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21712، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7638»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح