الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18555
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيَتَمَجَّدَنَّ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى أُنَاسٍ لَمْ يَعْمَلُوا خَيْرًا قَطُّ، فَيُخْرِجُهُمْ مِنَ النَّارِ بَعْدَ مَا احْتَرَقُوا، فَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ بَعْدَ شَفَاعَةِ مَنْ يَشْفَعُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں پر بھی مہربانی کرے گا، جنہوں نے کبھی کوئی بھلائی نہیں کی ہو گی اور انہیں جہنم سے نکال دے گا، اس کے بعد کہ وہ جل چکے ہوں گے، اور (اللہ تعالیٰ) اپنی رحمت کے وسیلے سے شفاعت کرنے والوں کی شفاعت کے بعد انہیں جنت میں داخل کر دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مولیٰ توامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18555]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مولیٰ توامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18555]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (400/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8948، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7774/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18556
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُخْرَجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، فَيُسَمَّوْنَ: الْجَهَنَّمِيُّونَ فِي الْجَنَّةِ، فَيَدْعُونَ اللَّهَ تَعَالَى أَنْ يُحَوِّلَ عَنْهُمْ ذَلِكَ الِاسْمَ، فَيَمْحُوهُ اللَّهُ عَنْهُمْ، فَإِذَا خَرَجُوا مِنَ النَّارِ". قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم سے کچھ لوگ نکلیں گے اور جنت میں داخل ہو جائیں گے، جنت میں انہیں ”جہنمی“ کا نام دیا جائے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں گے کہ ان کا یہ نام تبدیل کر دیا جائے، تو اللہ تعالیٰ ان کا یہ نام مٹا دے گا جب وہ جہنم سے نکل آئے ہوں گے۔“ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18556]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18556]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (425/20)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 52، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5503»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18557
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَعُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّهُمَا حَدَّثَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ وَفَرَغَ اللَّهُ تَعَالَى مِنْ قَضَاءِ الْخَلْقِ فَيَبْقَى رَجُلَانِ، فَيُؤْمَرُ بِهِمَا إِلَى النَّارِ، فَيَلْتَفِتُ أَحَدُهُمَا، فَيَقُولُ الْجَبَّارُ: رُدُّوهُ. فَيَرُدُّونَهُ فَيَقُولُ لَهُ: لِمَ الْتَفَتَّ؟ قَالَ: كُنْتُ أَرْجُو أَنْ تُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ". قَالَ:" فَيُؤْمَرُ بِهِ إِلَى الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: لَقَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى إِنِّي لَوْ أَطْعَمْتُ أَهْلَ الْجَنَّةِ مَا نَقَصَ ذَلِكَ مِمَّا عِنْدِي شَيْئًا". قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا ذَكَرَهُ يُرَى السُّرُورُ فِي وَجْهِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ، یہ دونوں حضرات بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا اور اللہ تعالیٰ مخلوق کا فیصلہ کر کے فارغ ہو جائے گا تو دو آدمی باقی رہ جائیں گے، انہیں جہنم کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا، اُن دونوں میں سے ایک مڑ کے دیکھے گا، تو پروردگار فرمائے گا: اسے واپس لاؤ! فرشتے اُسے واپس لائیں گے، پروردگار اس سے دریافت کرے گا: تم نے مڑ کے کیوں دیکھا تھا؟ وہ کہے گا: مجھے یہ امید تھی کہ تو مجھے جنت میں داخل کر دے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اس کو جنت میں لے جانے کا حکم ہو گا (اور جنت میں اسے اتنی زیادہ نعمتیں نصیب ہوں گی) وہ شخص کہے گا: اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنا کچھ عطا کیا ہے کہ اگر میں تمام اہل جنت کو کھانا کھلا دوں تو جو کچھ میرے پاس ہے اُس میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ حدیث ذکر کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے خوشی کا اظہار ہوتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: آگے چل کر کچھ احادیث آئیں گی، جو اس شخص کے بارے میں ہوں گی، جو اہل جنت میں سب سے کم قدر و منزلت کا مالک ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18557]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: آگے چل کر کچھ احادیث آئیں گی، جو اس شخص کے بارے میں ہوں گی، جو اہل جنت میں سب سے کم قدر و منزلت کا مالک ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18557]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (329/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22287»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18558
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آخِرُ مَنْ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ رَجُلَانِ، يَقُولُ اللَّهُ لِأَحَدِهِمَا: يَا ابْنَ آدَمَ، مَا أَعْدَدْتَ لِهَذَا الْيَوْمِ؟ هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ أَوْ رَجَوْتَنِي؟ فَيَقُولُ: لَا يَا رَبِّ، فَيُؤْمَرُ بِهِ إِلَى النَّارِ، وَهُوَ أَشَدُّ أَهْلِ النَّارِ حَسْرَةً، وَيَقُولُ لِلْآخَرِ: هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ أَوْ رَجَوْتَنِي؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ يَا رَبِّ، كُنْتُ أَرْجُو إِنْ أَخْرَجْتَنِي أَنْ لَا تُعِيدَنِي فِيهَا، وَهُوَ آخِرُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ:" هَلْ خِفْتَنِي؟". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم سے نکلنے والوں میں سب سے آخر میں دو افراد ہوں گے، اللہ تعالیٰ ان دونوں میں سے ایک سے فرمائے گا: اے ابن آدم! تم نے اس دن کے لئے کیا تیاری کی تھی؟ کیا تم نے کبھی کوئی بھلائی کی تھی؟ کیا تم نے مجھ سے امید رکھی تھی؟ وہ شخص جواب دے گا: جی نہیں! اے میرے پروردگار! اُسے جہنم کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا اور وہ اہل جہنم میں سب سے زیادہ شدید حسرت کا شکار ہو گا، وہ (پروردگار) دوسرے سے دریافت کرے گا: تم نے کبھی کوئی بھلائی کی تھی؟ یا تم نے مجھ سے امید رکھی تھی؟ تو وہ شخص کہے گا: جی ہاں! اے میرے پروردگار! مجھے یہ امید تھی کہ اگر تو نے مجھے (جہنم سے) نکال دیا ہے، تو مجھے دوبارہ اس میں نہیں ڈالے گا اور وہ جنت میں داخل ہونے والا آخری فرد ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”کیا تم مجھ سے ڈرے تھے؟“۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18558]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”کیا تم مجھ سے ڈرے تھے؟“۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18558]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11270»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18559
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ عَبْدًا لَيُنَادِي فِي النَّارِ أَلْفَ سَنَةٍ: يَا حَنَّانُ، يَا مَنَّانُ، قَالَ: فَيَقُولُ اللَّهُ لِجِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: اذْهَبْ فَائْتِنِي بِعَبْدِي هَذَا. فَيَنْطَلِقُ جِبْرِيلُ فَيَجِدُ أَهْلَ النَّارِ مُنْكَبِّينَ يَبْكُونَ، فَيَرْجِعُ إِلَى رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيُخْبِرُهُ، فَيَقُولُ: ائْتِنِي بِهِ ; فَإِنَّهُ فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَيَجِيءُ بِهِ فَيُوقِفُهُ عَلَى رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيَقُولُ: يَا عَبْدِي، كَيْفَ وَجَدْتَ مَكَانَكَ وَمَقِيلَكَ؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، شَرُّ مَكَانٍ وَشَرُّ مَقِيلٍ، فَيَقُولُ: رُدُّوا عَبْدِي، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَا كُنْتُ أَرْجُو إِذَا أَخْرَجْتَنِي مِنْهَا أَنْ تُعِيدَنِي فِيهَا. فَيَقُولُ: دَعُوا عَبْدِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي ظِلَالٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص جہنم میں ایک ہزار سال تک ”یا حنان یا منان“ پکارتا رہے گا، اللہ تعالیٰ سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے فرمائے گا: تم جاؤ اور میرے اس بندے کو میرے پاس لے کر آؤ! سیدنا جبرائیل علیہ السلام جائیں گے، وہ اہل جہنم کو پائیں گے، وہ سر جھکا کر (یا اوندھے ہو کر) رو رہے ہوں گے، وہ (یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام) اپنے پروردگار کے پاس واپس آئیں گے اور اس کو یہ بات بتائیں گے، تو پروردگار فرمائے گا: تم اُس (بندے) کو میرے پاس لے کر آؤ! وہ فلاں فلاں مقام پر ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام اسے ساتھ لائیں گے اور اس کے پروردگار کی بارگاہ میں کھڑا کر دیں گے، پروردگار دریافت کرے گا: اے میرے بندے! تو نے اپنی جگہ اور ٹھکانے کو کیسا پایا؟ وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! سب سے بری جگہ اور سب سے برا ٹھکانہ، پروردگار فرمائے گا: میرے بندے کو واپس لے جاؤ! وہ بندہ کہے گا: اے میرے پروردگار! مجھے یہ امید نہیں تھی کہ اگر تو مجھے اس میں سے نکال دے گا، تو مجھے واپس اس میں بھیج دے گا، تو پروردگار فرمائے گا: میرے بندے کو چھوڑ دو!“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوظلال کا معاملہ مختلف ہے جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18559]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوظلال کا معاملہ مختلف ہے جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18559]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4210) اخرجه احمد فى المسند (230/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12998، وأخرجه شرح السنة برقم: 4361»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18560
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ تَعْلَمُونَ قَدْرَ رَحْمَةِ اللَّهِ لَاتَّكَلْتُمْ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - عَلَيْهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی مقدار (یعنی اس کی عظمت اور وسعت کے بارے میں) جان لو تو تم اُسی (یعنی رحمت کی وسعت) پر تکیہ کر لو! (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18560]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18560]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3256)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18561
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، رَحْمَةٌ مِنْهَا قَسَمَهَا بَيْنَ الْخَلَائِقِ، وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي سَعَةِ رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک سو رحمتیں پیدا کی ہیں، اُن میں سے ایک رحمت، اس نے مخلوق کے درمیان تقسیم کی ہے اور ننانوے رحمتیں قیامت کے دن کے لیے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت کے بارے میں کچھ احادیث کتاب التوبہ میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18561]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت کے بارے میں کچھ احادیث کتاب التوبہ میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18561]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3475) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12047)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12047»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18562
وَعَنِ الْحَسَنِ - يَعْنِي الْبَصْرِيَّ - قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ مِائَةَ رَحْمَةٍ، وَإِنَّهُ قَسَّمَ رَحْمَةً وَاحِدَةً بَيْنَ أَهْلِ الْأَرْضِ فَوَسِعَتْهُمْ إِلَى آجَالِهِمْ، وَدَخَرَ عِنْدَهُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ لِأَوْلِيَائِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
حسن بصری بیان کرتے ہیں: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ کی ایک سو رحمتیں ہیں، اس نے ایک رحمت اہل زمین کے درمیان تقسیم کی ہے اور وہ اُن کی زندگی بھر کے لیے کافی ہے اور اس نے ننانوے رحمتیں، قیامت کے دن اپنے دوستوں کے لئے محفوظ کر لی ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18562]
یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ کی ایک سو رحمتیں ہیں، اس نے ایک رحمت اہل زمین کے درمیان تقسیم کی ہے اور وہ اُن کی زندگی بھر کے لیے کافی ہے اور اس نے ننانوے رحمتیں، قیامت کے دن اپنے دوستوں کے لئے محفوظ کر لی ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18562]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10292، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 18563
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ. رَوَاهُ وَالَّذِي قَبْلَهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت اور اس سے پہلی روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ان سب کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18563]
یہ روایت اور اس سے پہلی روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ان سب کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18563]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18564
وَرُوِيَ عَنْ جُلَاسٍ،
جلاس کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18564]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف