🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابٌ فِي ثِيَابِ الْجَنَّةِ .
جنت کے کپڑوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18736
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: وَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا عَنْ ثِيَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَخَلْقٌ يُخْلَقُ أَمْ نَسْجٌ يُنْسَجُ؟ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِمَّ تَضْحَكُونَ؟ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا أَيْنَ السَّائِلُ؟؟". قَالَ:" أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ". قَالَ:" تَنْشَقُّ عَنْهَا ثِمَارُ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! آپ ہمیں اہل جنت کے کپڑوں کے بارے میں بتائیے، کیا یہ بنائے جا چکے ہیں؟ یا یہ بنے جائیں گے؟ تو حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کس بات پر ہنسے ہو؟ ایک جاہل کے عالم سے سوال کرنے پر؟ سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس نے کہا: میں یہاں ہوں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت کے پھل ان میں سے نکلیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18736]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3521) اخرجه احمد فى المسند (203/2)، أخرجه مسند البزار برقم: 2434، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6108»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابٌ: مَوْضِعُ سَوْطٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا .
جنت میں کوڑا (یا چابک) رکھنے کی جگہ، دنیا سے بہتر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18737
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَوْضِعُ سَوْطٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں کوڑا (یا چابک) رکھنے کی جگہ، دنیا اور اس میں موجود (سب چیزوں) سے بہتر ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18737]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3511)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18738
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَوْضِعُ سَوْطٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں کوڑا (یا چابک) رکھنے کی جگہ، اُن سب چیزوں سے بہتر ہے جو آسمان اور زمین کے درمیان ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18738]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20885، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8038»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18739
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قِيدُ سَوْطِ أَحَدِكُمْ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمِثْلِهَا وَلَقَابُ قَوْسِ أَحَدِكُمْ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا مَعَهَا وَلَنَصِيفُ امْرَأَةٍ مِنَ الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا مَعَهَا". قُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، مَا التَّضْعِيفُ؟ قَالَ: الْخِمَارُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں تم میں سے کسی ایک شخص کے کوڑا (یا چابک) رکھنے کی جگہ، دنیا اور اس کی مانند (مزید دنیا) سے بہتر ہے اور جنت میں تم میں سے کسی ایک کی کمان کی جگہ، دنیا اور اس کی مانند (مزید دنیا) سے بہتر ہے، اور جنتی عورت کی اوڑھنی، دنیا اور اس کی مانند (مزید دنیا) سے بہتر ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے سیدنا ابوہریرہ! ”نصیف“ سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اوڑھنی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18739]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (483/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9900»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَا يَنَامُونَ .
اہل جنت نہیں سوئیں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18740
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَنَامُ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" النَّوْمُ أَخُو الْمَوْتِ، وَأَهْلُ الْجَنَّةِ لَا يَنَامُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا اہل جنت سوئیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نیند موت کی بہن ہے اور اہل جنت نہیں سوئیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ہزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18740]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3517) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (923)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 923»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُ زَرْعِ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
اہل جنت کا کھیتی باڑی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18741
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ قَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَبِّ، ائْذَنْ فِي الزَّرْعِ، فَيَأْذَنُ لَهُ فَيَبْذُرُ حَبَّةً، فَلَا يَلْتَفِتُ حَتَّى تَكُونَ كُلُّ سُنْبُلَةٍ اثْنَيْ عَشَرَ ذِرَاعًا، ثُمَّ لَا يَبْرَحُ مَكَانَهُ حَتَّى يَكُونَ مِنْهُ رُكَامٌ أَمْثَالُ الْجِبَالِ". فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا تَجِدُ هَذَا الرَّجُلَ إِلَّا قُرَشِيًّا أَوْ أَنْصَارِيًّا، فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو ایک شخص کھڑا ہو گا اور کہے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے کھیتی باڑی کرنے کی اجازت دے، پروردگار اسے اجازت دیدے گا، وہ شخص بیج بوئے گا اور اسی وقت پودا تیار ہو جائے گا، جس کی لمبائی بارہ ذراع ہو گی اور پھر اسی جگہ پر پہاڑوں جیسی بڑی فصل تیار ہو جائے گی۔ اس پر ایک دیہاتی نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس شخص کو پائیں گے کہ وہ یا تو کوئی قریشی ہو گا یا انصاری ہو گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18741]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7268»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَا يَتَبَايَعُونَ .
اہل جنت خرید و فروخت نہیں کریں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18742
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَا يَتَبَايَعُونَ، وَلَوْ تَبَايَعُوا مَا تَبَايَعُوا إِلَّا بِالْبَزِّ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُوحٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت خرید و فروخت نہیں کریں گے، اگر وہ خرید و فروخت کریں گے بھی، تو صرف کپڑے کی کریں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن نوح ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18742]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (111)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1352، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18743
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ أَذِنَ اللَّهُ فِي التِّجَارَةِ لِأَهْلِ الْجَنَّةِ لَاتَّجَرُوا فِي الْبَزِّ وَالْعِطْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَيُّوبَ السَّكُونِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ اہل جنت کو تجارت کرنے کی اجازت دے گا، تو وہ لوگ کپڑے اور عطر کی تجارت کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ایوب سکونی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (699)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 670»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِي أَكْلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَشُرْبِهِمْ، وَشَهَوَاتِهِمْ .
اہل جنت کا کھانا پینا اور ان کی شہوت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18744
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ، وَالشُّرْبِ، وَالشَّهْوَةِ، وَالْجِمَاعِ". فَقَالَ الْيَهُودِيُّ: إِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ، وَالْجَنَّةُ مُطَهَّرَةٌ، قَالَ: حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ يَفِيضُ مِنْ جِلْدِهِ كَرِيحِ الْمِسْكِ، فَإِذَا بَطْنُهُ قَدْ ضَمُرَ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہودیوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اے ابوالقاسم! آپ کا یہ کہنا ہے کہ اہل جنت اس میں کھائیں گے اور پیئں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے (جنت میں ہر) شخص کو کھانے پینے شہوت اور صحبت کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے ایک سو افراد کے جتنی قوت دی جائے گی۔ اس یہودی نے کہا: جو شخص کچھ کھاتا ہے یا پیتا ہے، اُسے قضائے حاجت کی ضرورت بھی پیش آتی ہے، اور جنت تو پاک صاف ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جنت میں) کسی شخص کی قضائے حاجت پسینے کی شکل میں ہو گی، جو اس کی جلد میں سے بہہ جائے گا اور مشک کی خوشبو کی مانند ہو گا اور پھر اس کا پیٹ ہلکا پھلکا ہو جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18744]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3522) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1743) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5004) اخرجه احمد فى المسند (367/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18783، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2825، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4301»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18745
وَفِي رِوَايَةٍ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ: ثَعْلَبَةُ بْنُ الْحَارِثِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ، فَقَالَ:" وَعَلَيْكُمْ". فَقَالَ الْيَهُودُ: تَزْعُمُ أَنَّ فِي الْجَنَّةِ طَعَامًا، وَشَرَابًا، وَأَزْوَاجًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ تُؤْمِنُ بِشَجَرَةِ الْمِسْكِ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" وَتَجِدُهَا فِي كِتَابِكُمْ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنَّ الْبَوْلَ وَالْجَنَابَةَ عَرَقٌ يَسِيلُ مِنْ تَحْتِ ذَوَائِبِهِمْ إِلَى أَقْدَامِهِمْ مِسْكًا". رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ؟ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: إِنْ أَقَرَّ لِي بِهَذِهِ خَصَمْتُهُ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: راوی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران یہودیوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا، جس کا نام ثعلبہ بن حارث تھا، اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ پر سلام ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر بھی ہو، یہودی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ کا یہ کہنا ہے، جنت میں کھانا پینا اور بیویاں ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تم مشک کے درخت پر ایمان رکھتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اپنی کتاب میں اس کا ذکر پایا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو پیشاب اور جنابت پسینے کی شکل میں ہوں گے، جو ان کے بالوں کے نیچے سے لے کر قدموں تک بہے گا اور مشک کی طرح (خوشبودار ہو گا)۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں اور انہوں نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے،
یہ روایت امام أحمد نے بھی نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس شخص نے کہا: اے ابوالقاسم! کیا آپ کا یہ کہنا نہیں ہے: اہل جنت اس میں کھائیں گے اور پیئں گے، اس نے اپنے ساتھیوں سے یہ کہا: تھا کہ اگر انہوں نے میرے سامنے اس بات کا اقرار کر لیا، تو پھر میں ان کے ساتھ بحث کروں گا۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے أحمد اور بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ثمامہ بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18745]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں