الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
حدیث نمبر: 18697
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ". فَقَامَ عُكَاشَةُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ". فَسَكَتَ الْقَوْمُ، ثُمَّ قَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: لَوْ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْهُمْ. قَالَ:" سَبَقَكُمْ بِهَا عُكَاشَةُ وَصَاحِبُهُ، أَمَا إِنَّكُمْ لَوْ قُلْتُمْ لَقُلْتُ، وَلَوْ قُلْتُ لَوَجَبَتْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَمَحْمُودُ بْنُ بَكْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہوں گے، یوں کہ ان سے کوئی حساب نہیں لیا جائے گا، سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: تو اس کو اُن میں شامل کر دے! حاضرین خاموش ہو گئے، وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے: اگر ہم بھی یہ کہتے: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں ان میں شامل کر دے تو یہ مناسب ہوتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس حوالے سے عکاشہ اور اس کا ساتھی تم پر سبقت لے گئے ہیں، لیکن اگر تم کہتے ہو تو میں کہہ دیتا، اور اگر میں کہہ دیتا تو واجب ہو جاتی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اور ایک راوی محمود بن بکر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18697]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اور ایک راوی محمود بن بکر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18697]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3550)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4622، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7899»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18698
وَعَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَجْلِسِ، فَشَخَصَ بَصَرُهُ إِلَى رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ يَمْشِي، فَقَالَ:" أَيَا فُلَانُ". قَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا يُنَازِعُهُ الْكَلَامَ إِلَّا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ لَهُ:" أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ". قَالَ: لَا. قَالَ:" أَتَقْرَأُ التَّوْرَاةَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" وَالْإِنْجِيلَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" وَالْقُرْآنَ؟". قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَشَاءُ لَقَرَأْتُهُ، ثُمَّ نَاشَدَهُ:" هَلْ تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ؟". قَالَ: نَجِدُ مَثَلَكَ، وَمَثَلَ مَخْرَجِكَ، وَمَثَلَ هَيْئَتِكَ، فَكُنَّا نَرْجُو أَنْ يَكُونَ فِينَا، فَلَمَّا خَرَجْتَ خِفْنَا أَنْ تَكُونَ أَنْتَ هُوَ، فَنَظَرْنَا فَإِذَا أَنْتَ لَسْتَ هُوَ. قَالَ:" وَلِمَ ذَاكَ؟". قَالَ: مَعَهُ مِنْ أُمَّتِهِ سَبْعُونَ أَلْفًا لَيْسَ عَلَيْهِمْ حِسَابٌ وَلَا عَذَابٌ، وَإِنَّمَا مَعَكَ نَفَرٌ يَسِيرٌ. فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَنَا هُوَ، وَإِنَّهُمْ لَأُمَّتِي، وَإِنَّهُمْ لَأَكْثَرُ مِنْ سَبْعِينَ أَلْفًا وَسَبْعِينَ أَلْفًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم محفل میں موجود تھے، آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو مسجد میں چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ نے فرمایا: اے فلاں! اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، اس نے اور کوئی بات نہیں کی، صرف یہ کہا: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم تورات پڑھے ہوئے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: انجیل؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: قرآن؟ اس نے کہا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر میں چاہوں تو اسے پڑھ سکتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کیا: کیا تم تورات اور انجیل میں میرا ذکر پاتے ہو؟ اس نے کہا: آپ کی مانند کا اور آپ کی مانند کے نکلنے کا، اور آپ کی مانند ہیئت کا ذکر پاتے ہیں، ہمیں یہ امید تھی کہ وہ آخری نبی ہم میں سے ہوں گے، لیکن جب آپ کا ظہور ہوا تو ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ وہ نہ ہوں، جب ہم نے اس بارے میں تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ آپ وہ نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اُس نے کہا: اُن (آخری نبی) کے ہمراہ ان کی امت کے ستر ہزار ایسے لوگ ہوں گے، جن سے کوئی حساب نہیں لیا جائے گا اور جنہیں کوئی عذاب نہیں ہو گا، اور آپ کے ساتھ تھوڑے سے لوگ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ میں ہی ہوں اور وہ لوگ میری امت ہوں گے، اور وہ لوگ ستر ہزار اور مزید ستر ہزار سے بھی زیادہ تعداد میں ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18698]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18698]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3544)، أخرجه مسند البزار برقم: 3700، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3855، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 122، 6342/1، 7895»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18699
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَكْوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكٌ أَبُو سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہوں گئے جو داغ نہیں لگواتے ہوں گے، داغ نہیں لگاتے ہوں گے، جھاڑ پھونک نہیں کرتے ہوں گے، فال نہیں نکالتے ہوں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوسحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18699]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوسحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18699]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3545)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7883/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 18700
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ قَالَ: صَدَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ أُنَاسٌ يَسْتَأْذِنُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يَأْذَنُ لَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ شِقِّ الشَّجَرَةِ الَّتِي تَلِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْغَضَ إِلَيْكُمْ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ؟". فَلَا تَرَى مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا بَاكِيًا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنَّ الَّذِي يَسْتَأْذِنُكَ فِي نَفْسِي بَعْدَ هَذَا لَسَفِيهٌ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ:" أَشْهَدُ عِنْدَ اللَّهِ" وَكَانَ إِذَا حَلَفَ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ، ثُمَّ يُسَدِّدُ إِلَّا سَلَكَ [ بِهِ فِي ] الْجَنَّةَ، وَلَقَدْ وَعَدَنِي رَبِّي أَنْ يُدْخِلَ مِنْ أُمَّتِي الْجَنَّةَ سَبْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلُوهَا حَتَّى تَبَوَّءُوا أَنْتُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَذَرَارِيكُمْ مَسَاكِنَ فِي الْجَنَّةِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْهُ يَسِيرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا رفاعہ بن عرابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ واپس آ رہے تھے، لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگنی شروع کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اجازت دینے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا وجہ ہے؟ کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف والا درخت کا حصہ تم لوگوں کے نزدیک دوسرے حصے سے زیادہ ناپسندیدہ ہے، راوی کہتے ہیں: تو سب لوگ رونے لگے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اب اس کے بعد جو شخص آپ سے اجازت مانگے گا، میرے خیال میں وہ بیوقوف ہی ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور ارشاد فرمایا: میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں گواہی دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب حلف اٹھاتے تھے، تو آپ یہ فرماتے تھے: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، تم میں سے جو شخص بھی اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہو اور پھر وہ ٹھیک رہے تو اس کی وجہ سے اسے جنت میں چلایا جائے گا، اور میرے پروردگار نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار لوگوں کو یوں جنت میں داخل کرے گا کہ ان سے کوئی حساب نہیں لیا جائے گا اور انہیں کوئی عذاب نہیں ہو گا اور مجھے یہ امید ہے کہ وہ اس میں داخل نہیں ہوں گے، جب تک تم اور تمہاری ازواج اور اولاد میں سے نیک لوگ جنت میں اپنا ٹھکانہ نہیں بنا لیتے۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا معمولی سا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، طبرانی اور بزار کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18700]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، طبرانی اور بزار کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18700]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3543) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4556) اخرجه احمد فى المسند (16/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15782، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 86/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18701
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَبْعَثَنَّ اللَّهُ مِنْ مَدِينَةٍ بِالشَّامِ يُقَالُ لَهَا: حِمْصُ تِسْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ، مَا بَيْنَ الزَّيْتُونِ وَالْحَائِطِ وَالْبَرْتِ الْأَحْمَرِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”شام میں ایک شہر ہے جس کا نام ”حمص“ ہے، اللہ تعالیٰ اس میں سے نوے ہزار ایسے لوگوں کو زندہ کرے گا جن سے حساب نہیں لیا جائے گا، اور وہ (لوگ) زیتون اور دیوار اور سرخ مٹی کے درمیان ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18701]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18701]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3537)، أخرجه مسند البزار برقم: 317، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7894»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18702
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي أَصْلَابِ أَصْلَابِ أَصْلَابِ رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِي رِجَالًا وَنِسَاءً يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". ثُمَّ قَرَأَ:" وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بیشک میرے اصحاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی اولاد کی اولاد کی اولاد میں ایسے مرد اور عورتیں ہوں گے جو جنت میں کسی حساب کے بغیر داخل ہوں گے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور ان میں سے بعد والے، جو ان (پہلے والوں) سے نہیں ملے، اور وہ (پروردگار) غلبے والا، حکمت والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18702]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18702]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6005)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6005»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 18703
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةً يُدْخِلُ اللَّهُ الْجَنَّةَ مِنْهُمْ سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں سے ایک گروہ کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرے گا، جن میں سے ستر ہزار لوگ کسی حساب کے بغیر (جنت میں داخل ہوں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18703]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18703]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3549) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7104)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
حدیث نمبر: 18704
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَامَتْ ثُلَّةٌ مِنَ النَّاسِ يَسُدُّونَ الْأُفُقَ، نُورُهُمْ كَالشَّمْسِ، فَيُقَالُ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، ثُمَّ تَقُومُ ثُلَّةٌ أُخْرَى تَسُدُّ مَا بَيْنَ الْأُفُقَيْنِ، نُورُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، ثُمَّ تَقُومُ ثُلَّةٌ أُخْرَى تَسُدُّ مَا بَيْنَ الْأُفُقِ، نُورُهُمْ مِثْلُ كُلِّ كَوْكَبِ الشَّمْسِ، فَيُقَالُ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ [ فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتَهُ ] ، ثُمَّ يَحْثِي حَثْيَتَيْنِ فَيُقَالُ: هَذَا لَكَ يَا مُحَمَّدُ، وَهَذَا مِنِّي لَكَ يَا مُحَمَّدُ، ثُمَّ يُوضَعُ الْمِيزَانُ وَيُؤْخَذُ فِي الْحِسَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو لوگوں کا ایک گروہ کھڑا ہو گا، وہ افق کو بھر دیں گے، ان کا نور سورج کی مانند ہو گا، تو کہا: جائے گا: اُمی نبی، ہر نبی اس گروہ کے لئے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت، پھر ایک اور گروہ کھڑا ہو گا، جو دو افقوں کے درمیان کی جگہ کو بھر دے گا، اُن کا نور چودہویں رات کے چاند کی مانند ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر نبی اس کے لئے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اور ان کی امت، پھر تیسرا گروہ کھڑا ہو گا، جو افق کے درمیان کی جگہ کو بھر دے گا، ان کا نور آسمان میں موجود ہر ستارے کی مانند ہو گا، تو کہا: جائے گا: اُمی نبی، ہر نبی اس کے لیے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی امت، پھر وہ (یعنی پروردگار) دو لپ بنائے گا (یعنی اُن کو بھرے گا) اور یہ کہا: جائے گا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! یہ تمہارے لیے، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ میری طرف سے تمہارے لئے ہے، پھر میزان رکھا جائے گا اور حساب شروع ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18704]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18704]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (778)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7780»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18705
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: تَخْرُجُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُلَّةٌ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ، فَتَسُدُّ الْأُفُقَ، نُورُهُمْ مِثْلُ نُورِ الشَّمْسِ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَشْحَشُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ لَيْسَ عَلَيْهِمْ حِسَابٌ وَلَا عَذَابٌ، ثُمَّ تَخْرُجُ ثُلَّةٌ أُخْرَى غُرًّا مُحَجَّلِينَ، نُورُهُمْ مِثْلُ نُورِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَتَسُدُّ الْأُفُقَ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، ثُمَّ تَخْرُجُ ثُلَّةٌ أُخْرَى [ غَرٌّ مُحَجَّلُونَ ] نُورُهُمْ مِثْلُ أَعْظَمِ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ، يَسُدُّ الْأُفُقَ نُورُهُمْ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، ثُمَّ يَجِيءُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ يُوضَعُ الْمِيزَانُ وَالْحِسَابُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِيهِمْ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قیامت کے دن چمکدار پیشانی والے لوگوں کا ایک گروہ آئے گا اور وہ افق کو بھر دیں گے، ان کا نور سورج کے نور کی مانند ہو گا، ایک منادی پکار کر کہے گا: اُمی نبی، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔ پھر ایک اور گروہ نکلے گا جو چمکدار پیشانیوں کا مالک ہو گا اور ان کا نور چودھویں رات کے چاند کے نور کی مانند ہو گا، وہ افق کو بھر دیں گے، ایک منادی پکار کر کہے گا: امی نبی، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔ پھر ایک اور گروہ نکلے گا، وہ چمکدار پیشانیوں کے مالک ہوں گے، ان کا نور آسمان میں موجود سب سے بڑے ستارے کی مانند ہو گا ان کا نور افق کو بھر دے گا ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: امی نبی، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔ پھر تمہارا پروردگار آئے گا اور میزان رکھا جائے گا اور حساب (شروع ہو گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض افراد میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18705]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض افراد میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18705]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7723)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18706
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأُمَمُ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. إِلَى أَنْ قَالَ: فَقَامَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ، فَقَالَ: أَنَا مِنْهُمْ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ" ثُمَّ قَامَ آخَرُ فَقَالَ: أَنَا مِنْهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ لِلثَّانِي:" نَعَمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْحَرَشِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے سامنے مختلف اُمتوں کو پیش کیا گیا۔۔۔۔۔۔“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”تو سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں ان میں سے ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: کیا میں ان میں سے ہوں؟ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں!۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت صحیح میں منقول ہے، البتہ اس میں دوسرے فرد کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ نہیں ہیں: جی ہاں!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن موسیٰ حرشی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18706]
یہ روایت صحیح میں منقول ہے، البتہ اس میں دوسرے فرد کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ نہیں ہیں: جی ہاں!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن موسیٰ حرشی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18706]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3551)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3229، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 220، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2444»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح