الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِي أَكْلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَشُرْبِهِمْ، وَشَهَوَاتِهِمْ .
اہل جنت کا کھانا پینا اور ان کی شہوت
حدیث نمبر: 18746
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنُفْضِي إِلَى نِسَائِنَا فِي الْجَنَّةِ كَمَا نُفْضِي إِلَيْهِنَّ فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيُفْضِي بِالْغَدَاةَ الْوَاحِدَةَ إِلَى مِائَةِ عَذْرَاءَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا ہم جنت میں اپنی بیویوں کے ساتھ اسی طرح وظیفہ زوجیت ادا کریں گے، جس طرح دنیا میں ان کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، کوئی شخص ایک ہی صبح میں 100 بیویوں کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کر لے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زید بن ابوحواری ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18746]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2436)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4606، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7869»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18747
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَتَنَاكَحُ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" نَعَمْ. بِذَكَرٍ لَا يَمَلُّ، وَشَهْوَةٍ لَا تَنْقَطِعُ، دَحْمًا دَحْمًا".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کیا اہل جنت (یعنی میاں، بیوی) وظیفہ زوجیت ادا کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! مرد کی شرمگاہ ایسی ہو گی، جس کا انتشار ختم نہیں ہو گا اور ایسی شہوت ہو گی، جو منقطع نہیں ہو گی، وہ بھرپور صحبت کرے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7674)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18748
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَكِنْ لَا مَنِيَّ وَلَا مَنِيَّةَ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لیکن نہ منی ہو گی اور نہ موت۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7479)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18749
وَفِي رِوَايَةٍ: هَلْ يَنْكِحُ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَيَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ". رَوَاهَا [ كُلَّهَا ] الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”کیا اہل جنت نکاح (یعنی وظیفہ زوجیت ادا) کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اور وہ کھائیں گے بھی اور پیئں گے بھی۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان میں سے بعض کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7541)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18750
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَلْ يَمَسُّ أَهْلُ الْجَنَّةِ أَزْوَاجَهُمْ؟ قَالَ:" نَعَمْ. بِذَكَرٍ لَا يَمَلُّ، وَفَرْجٍ لَا يَخْفَى، وَشَهْوَةٍ لَا تَنْقَطِعُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کیا اہل جنت اپنی بیویوں کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! یوں کہ مرد کی شرمگاہ کا انتشار ختم نہیں ہو گا اور عورت کی شرمگاہ حفی نہیں ہو گی۔ اور شہوت منقطع نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18750]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18750]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3524)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
حدیث نمبر: 18751
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ، وَعِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ: قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنُفْضِي إِلَى نِسَائِنَا فِي الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ:" إِي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيُفْضِي فِي الْيَوْمِ الْوَاحِدِ إِلَى مِائَةِ عَذْرَاءَ". وَرِجَالُ هَذِهِ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِغَيْرِ كَذِبٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ.
ان کی نقل کردہ اور امام طبرانی کی معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا ہم جنت میں اپنی بیویوں کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، آدمی ایک ہی دن میں 100 بیویوں کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کر لے گا۔“ اس دوسری روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن ثواب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، پہلی روایت میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے، جھوٹا نہیں ہے، اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18751]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (795) أخرجه البزار فى المسند (3525) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (722)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18752
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُزَوَّجُ الْعَبْدُ فِي الْجَنَّةِ سَبْعِينَ زَوْجَةً". فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُطِيقُهَا؟ قَالَ:" يُعْطَى قُوَّةَ مِائَةٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں آدمی کی شادی 70 بیویوں کے ساتھ کی جائے گی، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا آدمی اس کی طاقت رکھے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے 100 (عورتوں کے ساتھ صحبت کرنے) کی قوت عطا کی جائے گی۔“ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18752]
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18752]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3526)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2536، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7123»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18753
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَهْلُ الْجَنَّةِ إِذَا جَامَعُوا نِسَاءَهُمْ عَادُوا أَبْكَارًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت جب اپنی بیویوں کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کر لیں گے، تو وہ عورتیں پھر کنواری ہو جائیں گی۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18753]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18753]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3527)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
31. بَابُ مَا جَاءَ فِي نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ وَغَيْرِهِنَّ .
حورعین سے تعلق رکھنے والی اور دیگر جنتی عورتوں کا بیان
حدیث نمبر: 18754
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرِ بْنِ حِدْيَمٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَشْرَفَتْ [ إِلَى أَهْلِ الْأَرْضِ ] لَمَلَأَتِ الْأَرْضَ رِيحَ مِسْكٍ، وَلَأَذْهَبَتْ ضَوْءَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُطَوَّلًا أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِيهِمَا الْحَسَنُ بْنُ عَنْبَسَةَ الْوَرَّاقُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا سعید بن عامر بن حدیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر اہل جنت کی خواتین میں سے کوئی عورت، اہل زمین کی طرف جھانک لے تو تمام روئے زمین کو مشک کی خوشبو سے بھر دے گی، اور وہ سورج اور چاند کی روشنی کو ماند کر دے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو اس سے پہلے نفلی صدقہ کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے،
یہ روایت امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں، ایک راوی حسن بن عنبسہ وراق ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18754]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3528) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5512)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7871/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18755
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: حُورٌ عِينٌ قَالَ:" حُورٌ: بِيضٌ، عِينٌ: ضِخَامٌ، شَفْرُ الْحَوْرَاءِ بِمَنْزِلَةِ جَنَاحِ النَّسْرِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ قَالَ:" صَفَاؤُهُنَّ كَصَفَاءِ الدُّرِّ الَّذِي فِي الْأَصْدَافِ الَّذِي لَا تَمَسُّهُ الْأَيْدِي".
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ: فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ قَالَ:" خَيْرَاتُ الْأَخْلَاقِ، حِسَانُ الْوُجُوهِ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ قَالَ:" رِقَّتُهُنَّ كَرِقَّةِ الْجِلْدِ الَّذِي فِي دَاخِلِ الْبَيْضَةِ مِمَّا يَلِي الْقِشْرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِهِ: عُرُبًا أَتْرَابًا، قَالَ:" هُنَّ اللَّاتِي قُبِضْنَ فِي دَارِ الدُّنْيَا عَجَائِزَ، رُمْصًا، شُمْطًا، خَلَقَهُنَّ اللَّهُ بَعْدَ الْكِبَرِ فَجَعَلَهُنَّ عَذَارَى". قَالَ:" عُرُبًا: مُعَشَّقَاتٍ، مُحَبَّبَاتٍ، أَتْرَابًا: عَلَى مِيلَادٍ وَاحِدٍ".
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنِسَاءُ الدُّنْيَا أَفْضَلُ أَمِ الْحُورُ الْعِينُ؟ قَالَ:" نِسَاءُ الدُّنْيَا أَفْضَلُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ كَفَضْلِ الظِّهَارَةِ عَلَى الْبِطَانَةِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَبِمَ ذَاكَ؟ قَالَ:" بِصَلَاتِهِنَّ، وَصِيَامِهِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَلْبَسَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وُجُوهَهُنَّ النُّورَ، وَأَجْسَادَهُنَّ الْحَرِيرَ، بِيضُ الْأَلْوَانِ، خُضْرُ الثِّيَابِ، صُفْرُ الْحُلِيِّ، مَجَامِرُهُنَّ الدُّرُّ، وَأَمْشَاطُهُنَّ الذَّهَبُ، يَقُلْنَ: أَلَا نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَمُوتُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْأَسُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا نَظْعَنُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ أَبَدًا، طُوبَى لِمَنْ كُنَّا لَهُ وَكَانَ لَنَا".
قُلْتُ: الْمَرْأَةُ مِنَّا تَتَزَوَّجُ الزَّوْجَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ وَالْأَرْبَعَةَ فِي الدُّنْيَا، ثُمَّ تَمُوتُ فَتَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَيَدْخُلُونَ مَعَهَا، مَنْ يَكُونُ زَوْجَهَا مِنْهُمْ؟ قَالَ:" يَا أُمَّ سَلَمَةَ، [ إِنَّهَا ] تُخَيَّرُ فَتَخْتَارُ أَحْسَنَهُمْ خُلُقًا". قَالَ:" فَتَقُولُ: أَيْ رَبِّ، إِنَّ هَذَا كَانَ أَحْسَنَهُمْ مَعِي خُلُقًا فِي دَارِ الدُّنْيَا فَزَوِّجْنِيهِ، يَا أُمَّ سَلَمَةَ ذَهَبَ حُسْنُ الْخُلُقِ بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ طَرِيقُ الْكَبِيرِ فِي سُورَةِ الرَّحْمَنِ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”حورعین“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ گوری چٹی حوریں ہوں گی، بڑی بڑی آنکھوں والی ہونگی اور حور کی پلکیں باز کے پر جتنی ہونگی، میں نے عرض کی یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں مجھے بتائیے: ”یاقوت اور مرجان ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی نفاست، اس موتی کی مانند ہو گی جو صدف میں ہوتا ہے، جسے ہاتھ نہ لگا ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”ان میں خوب سیرت اور خوبصورت چہروں والی خواتین ہوں گی“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے اخلاق بہتر ہوں گے اور چہرے خوبصورت ہوں گے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”گویا کہ وہ چھپے ہوئے انڈے ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اتنی باریک ہوں گی، جس طرح وہ جلد باریک ہوتی ہے، جو انڈے کے اندر ہوتی ہے اور چھلکے کے ساتھ ہوتی ہے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”وہ محبت کرنے والی اور ایک ہی عمر کی ہونگی“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ خواتین ہیں، جن کا دنیا میں انتقال بڑھاپے کے عالم میں ہوا ہو گا، جبکہ وہ ایسی ہوں گی کہ ان کی آنکھوں میں میل ہو گا اور بال کھچڑی ہوں گے اور پھر ان کے بڑھاپے کے بعد، اللہ تعالیٰ انہیں یوں بنا دے گا کہ انہیں کنواری اور دلکش دلربا بنا دے گا، ان سب کی عمریں ایک جتنی ہونگی۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دنیا کی خواتین زیادہ فضیلت رکھتی ہیں؟ یا حورعین زیادہ فضیلت رکھتی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی خواتین، حورعین سے زیادہ فضیلت رکھتی ہیں، جس طرح کی فضیلت (لباس کے) بیرونی حصے کو اندرونی حصے پر حاصل ہوتی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے لیے ان خواتین کی نماز اور ان کے روزے کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ ان کے چہروں کو نور عطا کرے گا، ان کے جسموں کو ریشم پہنائے گا، ان کی رنگت سفید ہو گی، کپڑے سبز رنگ کے ہوں گے، زیور زرد رنگ کے ہوں گے، انگیٹھیاں موتیوں کی ہوں گی، کنگھیاں سونے کی ہوں گی، وہ کہیں گی: خبردار! ہم ہمیشہ رہیں گی، ہمیں کبھی موت نہیں آئے گی۔ ہم نعمتوں والی ہیں، ہم کبھی غمگین نہیں ہوں گی (یا پریشانی کا شکار نہیں ہوں گی) ہم مقیم رہنے والی ہیں، ہم کبھی کوچ نہیں کریں گی، ہم راضی رہنے والی ہیں، ہم کبھی ناراض نہیں ہوں گی، اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس کے لئے ہم ہوں گی، اور وہ ہمارے لئے ہو گا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دنیا میں کوئی عورت، دو یا تین، یا چار شادیاں کرتی ہے، پھر وہ انتقال کر کے جنت میں چلی جاتی ہے، اور وہ افراد بھی جنت میں چلے جاتے ہیں، جن کے ساتھ اُس عورت نے (دنیا میں) شادی کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام سلمہ! اس عورت کو اختیار دیا جائے گا، تو وہ اس شخص کو اختیار کرے گی، جس نے اس کے ساتھ (دنیا میں) سب سے اچھا سلوک کیا ہو گا، وہ یہ کہے گی: اے میرے پروردگار! دنیا کی زندگی میں، یہ شخص میرے ساتھ سب سے اچھے طریقے سے پیش آیا تھا، تو اس کے ساتھ میری شادی کر دے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”اے ام سلمہ! اچھے اخلاق، دنیا اور آخرت کی ساری بھلائی لے گئے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اس سے پہلے معجم کبیر کا طریق سورہ رحمان سے متعلق باب میں گزر چکا ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18755]