الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَنَّاتِ الْفِرْدَوْسِ .
جنات الفردوس کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18647
عَنْ أَبِي مُوسَى: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" جِنَانُ الْفِرْدَوْسِ أَرْبَعٌ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنات فردوس، چار ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18647]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18647]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (416/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19232»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18648
وَعَنْ سَمُرَةَ - يَعْنِي ابْنَ جُنْدُبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْفِرْدَوْسُ رَبْوَةُ الْجَنَّةِ، وَأَعْلَاهَا، وَأَوْسَطُهَا، وَمِنْهَا تُفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَزَادَ فِيهِ:" فَإِنْ سَأَلْتُمُ اللَّهَ تَعَالَى فَسَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ". وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فردوس جنت کا بلند سطح والا اور اس کا بالائی اور اس کا درمیانی حصہ ہے اور اسی میں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو تو اُس سے (جنت) الفردوس مانگو!“۔ طبرانی کی اسانید میں سے، ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18648]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو تو اُس سے (جنت) الفردوس مانگو!“۔ طبرانی کی اسانید میں سے، ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18648]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6886)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6886»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18649
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَسَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم نے اللہ تعالیٰ سے مانگنا ہو تو اُس سے فردوس مانگو!“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18649]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18649]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3512)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18650
وَعَنْ سَمُرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِنَّ الْفِرْدَوْسَ هِيَ رَبْوَةُ الْجَنَّةِ الْوُسْطَى الَّتِي هِيَ أَرْفَعُهَا وَأَحْسَنُهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: ”فردوس جنت کا بلند سطح والا درمیانی حصہ ہے، جو سب سے بلند اور سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18650]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18650]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3514)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18651
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَلُوا اللَّهَ الْفِرْدَوْسَ ; فَإِنَّهَا سُرَّةُ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ أَهْلَ الْفِرْدَوْسِ لَيَسْمَعُونَ أَطِيطَ الْعَرْشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ سے فردوس مانگو! کیونکہ وہ جنت کا درمیانی حصہ ہے اور اہل فردوس، عرش کی آواز سنیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18651]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7966)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7966»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
5. بَابُ لِكُلِّ عَمَلٍ مِنَ الْخَيْرِ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ .
بھلائی کے ہر عمل کے لیے، جنت کے دروازوں میں سے مخصوص دروازہ ہے
حدیث نمبر: 18652
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ أَهْلِ عَمَلٍ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُدْعَوْنَ مِنْهُ بِذَلِكَ الْعَمَلِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر عمل کرنے والوں کے لیے جنت کے دروازوں میں سے مخصوص دروازہ ہے، اور ان لوگوں کو اس دروازے سے اس عمل کے حوالے سے بلایا جائے گا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے اور ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18652]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے اور ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18652]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (449/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9508»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18653
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دُعِيَ الْإِنْسَانُ بِأَكْثَرِ عَمَلِهِ، فَإِنْ كَانَتِ الصَّلَاةُ أَفْضَلَ دُعِيَ بِهَا، وَإِنْ كَانَ صِيَامُهُ دُعِيَ بِهِ، وَإِنْ كَانَ الْجِهَادُ دُعِيَ بِهِ، ثُمَّ يَأْتِي بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ، يُدْعَى مِنْهُ الصَّائِمُونَ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَثَمَّ أَحَدٌ يُدْعَى بِعَمَلَيْنِ؟ قَالَ:" نَعَمْ. أَنْتَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو انسان کو اس کے سب سے زیادہ عمل کے حوالے سے بلایا جائے گا، اگر نماز زیادہ ہو گی، تو اس کے حوالے سے بلایا جائے گا، اگر روزہ زیادہ ہو گا، تو اس کے حوالے سے بلایا جائے گا، اگر جہاد زیادہ ہو گا، تو اس کے حوالے سے بلایا جائے گا، پھر آدمی جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر آئے گا، جس کا نام ”ریان“ ہو گا، اس میں سے روزہ داروں کو بلایا جائے گا۔“ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہاں کوئی ایسا فرد بھی ہو گا؟ جسے دو عملوں کے حوالے سے بلایا جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تم (ایسے فرد) ہو گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18653]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18653]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3474)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
6. بَابُ كَيْفَ الْإِذْنُ بِدُخُولِ الْجَنَّةِ .
جنت میں داخلے کا اذن کیسے ہو گا؟
حدیث نمبر: 18654
عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَحَدٌ إِلَّا بِجِوَازٍ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [ هَذَا ] ، كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ لِفُلَانِ بْنِ فُلَانٍ، ادْخُلُوا جَنَّةً عَالِيَةً قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں کوئی شخص اجازت نامے کے ساتھ ہی داخل ہو گا (جس میں یہ تحریر ہو گا:) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ فلاں بن فلاں کے لئے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحریر ہے، تم اسے جنت میں داخل کر دو، جو بلند ہے اور جس کے گچھے لٹکے ہوئے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18654]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18654]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6191)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6191، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3011»
الحكم على الحديث:
قال ابن عدي: حديث منكر بهذا الإسناد ۔ الكامل في الضعفاء: (1 / 560)
7. بَابُ كَيْفَ يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ؟
اہل جنت، جنت میں کیسے داخل ہوں گے؟
حدیث نمبر: 18655
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا، مُرْدًا، مُكَحَّلِينَ، بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةً"
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: یا شاید انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا، اُن کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18655]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (243/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21601»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 18656
وَفِي رِوَايَةِ" يُبْعَثُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جُرْدًا مُرْدًا مُكَحَّلِينَ بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةٍ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى حَسَنٌ مُتَّصِلٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”قیامت کے دن جب اہل ایمان کو زندہ کیا جائے گا تو اُن کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے ہوں گے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور پہلی روایت کی سند حسن اور متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18656]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (232/5)»
الحكم على الحديث:
إسناد الرواية الأولى حسن متصل