🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ فِي كَثْرَةِ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
اس امت سے تعلق رکھنے والے، جنت مین داخل ہونے والے افراد کی کثرت کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18687
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَمِائَةِ أَلْفٍ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَهَكَذَا" وَجَمَعَ كَفَّيْهِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے چار لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے مزید کروائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس طرح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر (اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی)۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18687]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (165/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12284، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20556، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18688
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا". قَالُوا: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لِكُلِّ رَجُلٍ سَبْعُونَ أَلْفًا". قَالُوا: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَانَ عَلَى كَثِيبٍ فَحَثَا بِيَدَيْهِ، قَالُوا: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" هَذِهِ" فَحَثَا بِيَدَيْهِ، قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَبْعَدَ اللَّهُ مَنْ دَخَلَ النَّارَ بَعْدَ هَذَا، رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لئے مزید کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ایک فرد کے ساتھ، ستر ہزار لوگ ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لئے مزید کریں، آپ اس وقت ریت کے ایک ٹیلے پر تھے، آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے لپ بھری، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لئے مزید کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہو گا، اور آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے لپ بھری، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ اُسے دور کرے جو اس کے بعد بھی جہنم میں داخل ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18688]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3783)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2028، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7903»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18689
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ [ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ] قَالَ: سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فَوَعَدَنِي أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَاسْتَزَدْتُهُ فَزَادَنِي مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعِينَ أَلْفًا، فَقُلْتُ: أَيْ رَبِّ، إِنْ لَمْ يَكُنْ هَؤُلَاءِ مُهَاجِرَ أُمَّتِي؟ قَالَ: إِذًا أُكْمِلُهُمْ لَكَ مِنَ الْأَعْرَابِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی تو اس نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا کہ وہ میری امت کے ستر ہزار لوگوں کو جنت میں داخل کرے گا، جو چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، میں نے اس سے مزید کی درخواست کی، تو اس نے مجھے مزید، ہر ایک ہزار کے ساتھ ستر ہزار لوگ عطا کیے، میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اگر میری امت کے مہاجرین اتنی تعداد میں نہ ہوئے؟ تو پروردگار نے فرمایا: میں دیہاتیوں کے ذریعے تمہارے لئے اس تعداد کو مکمل کر دوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں اختصار کے ساتھ ایک روایت منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18689]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7908/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18690
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: آيَةٌ وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ فِي فَارِعٍ، فَخَرَجْتُ مُتَلَفِّعَةً بِقَطِيفَةٍ لِلزُّبَيْرِ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي بِالنَّاسِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ" - لِلَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ -. قُلْتُ: قِصَّةُ الْكُسُوفِ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، میں نے لوگوں کی گونج سنی، وہ یہ کہہ رہے تھے: ایک نشانی ظاہر ہوئی ہے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم اس وقت (مدینہ منورہ کے ایک قلعے) ”فارع“ میں تھے، میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی چادر اوڑھ کر نکلی اور عائشہ کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث روایت نقل کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا، پچاس ہزار (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور وہ چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، اے اللہ! تو اسے ان میں شامل کر دے، اے لوگو! میرے (منبر سے) نیچے اترنے سے پہلے تم مجھ سے جس بھی چیز کے بارے میں دریافت کرو گے، میں تمہیں اُس کے بارے میں بتا دوں گا، ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے دریافت کیا: میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، یہ وہی شخص تھا، جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی تھی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورج گرہن کا واقعہ ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عباس بن عبداللہ بن زبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18690]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (345/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18691
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي ثَلَاثَمِائَةِ أَلْفٍ". فَقَالَ عُمَيْرٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، زِدْنَا، فَقَالَ:" هَكَذَا". فَقَالَ عُمَيْرٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، زِدْنَا، فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا عُمَيْرُ! فَقَالَ: مَا لَنَا وَلَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا اللَّهُ الْجَنَّةَ؟ فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ إِنْ شَاءَ أَدْخَلَ النَّاسَ الْجَنَّةَ بِحَفْنَةٍ - أَوْ حَثْيَةٍ - وَاحِدَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ عَمَرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوبکر بن عمیر، اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے تین لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا۔“ سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ ہمارے لئے مزید کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس طرح، سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہمارے لئے مزید کریں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عمیر! تمہارے لئے اتنا کافی ہے، سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابن خطاب! ہمارا اور آپ کا کیا واسطہ؟ اور اگر اللہ تعالیٰ ہمیں جنت میں داخل کر دے گا، تو آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اگر چاہے تو سب لوگوں کو ایک ہی لپ کے ذریعے جنت میں داخل کر سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر نے ٹھیک کہا: ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابوبکر بن عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (64/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18692
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَكْثَرْنَا الْحَدِيثَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ، ثُمَّ غَدَوْنَا إِلَيْهِ فَقَالَ:" عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأَنْبِيَاءُ اللَّيْلَةَ بِأُمَمِهَا، فَجَعَلَ النَّبِيُّ يَمُرُّ وَمَعَهُ الثَّلَاثَةُ، وَالنَّبِيُّ يَمُرُّ وَمَعَهُ الْعِصَابَةُ، وَالنَّبِيُّ يَمُرُّ وَمَعَهُ النَّفَرُ، وَالنَّبِيُّ لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ، حَتَّى مَرَّ عَلَيَّ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُ كَبْكَبَةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، فَأَعْجَبُونِي فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَقِيلَ: هَذَا أَخُوكَ مُوسَى مَعَهُ بَنُو إِسْرَائِيلَ".
قَالَ:" فَقُلْتُ: فَأَيْنَ أُمَّتِي؟ فَقِيلَ لِي: انْظُرْ عَنْ يَمِينِكَ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا الْأُفُقُ قَدْ سُدَّ بِوُجُوهِ الرِّجَالِ، فَقِيلَ لِي: أَرَضِيتَ؟ فَقُلْتُ: رَضِيتُ، رَبِّ". قَالَ:" فَقِيلَ لِي: إِنَّ مَعَ هَؤُلَاءِ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فِدًى لَكُمْ أَبِي وَأُمِّي، إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَكُونُوا مِنَ السَّبْعِينَ الْأَلْفِ فَافْعَلُوا، فَإِنْ قَصَّرْتُمْ فَكُونُوا مِنْ أَهْلِ الضِّرَابِ، فَإِنْ قَصَّرْتُمْ فَكُونُوا مِنْ أَهْلِ الْأُفُقِ، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ ثَمَّ نَاسًا يَتَهَاوَشُونَ". فَقَامَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنَ السَّبْعِينَ، فَدَعَا لَهُ، فَقَامَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ".
ثُمَّ تَحَدَّثْنَا فَقُلْنَا: مَنْ تَرَوْنَ هَؤُلَاءِ السَّبْعِينَ الْأَلْفَ؟ فَقَالَ: قَوْمٌ وُلِدُوا فِي الْإِسْلَامِ، ثُمَّ لَمْ يُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا حَتَّى مَاتُوا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالْبَزَّارُ أَتَمُّ مِنْهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک رات ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کافی دیر تک بات چیت کرتے رہے، اگلے دن جب ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: گزشتہ رات میرے سامنے انبیاء اور ان کی امتیں پیش کیے گئے کوئی نبی گزرا، اس کے ساتھ تین افراد تھے، کوئی گزرا اُس کے ساتھ ایک جماعت تھی، کسی کے ساتھ زیادہ تعداد تھی، کسی کے ساتھ کوئی بھی نہیں تھا، یہاں تک کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام میرے پاس سے گزرے تو ان کے ساتھ بنی اسرائیل کی ایک بڑی جماعت تھی، وہ مجھے اچھی لگی، میں نے کہا: یہ کون ہے؟ تو بتایا گیا: یہ آپ کے بھائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں اور ان کے ساتھ بنی اسرائیل ہیں، میں نے کہا: میری امت کہاں ہے؟ تو مجھ سے کہا: گیا: آپ اپنے دائیں طرف دیکھیے، جب میں نے دیکھا تو لوگوں کے چہروں سے افق بھر چکا تھا، مجھے کہا: گیا: کیا آپ راضی ہو گئے ہیں؟ میں نے کہا: اے میرے پروردگار! میں راضی ہو گیا ہوں، تو مجھ سے کہا: گیا: ان لوگوں کے ہمراہ ستر ہزار لوگ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے ماں باپ تم لوگوں پر قربان ہوں، اگر تم سے ہو سکے تو تم ان ستر ہزار افراد میں شامل ہونا اور اگر تم کوتاہی کے مرتکب ہو جاؤ تو اہل ظراب (ٹیلے والوں) میں شامل ہو جانا اور اگر تم مزید کوتاہی کے مرتکب ہو جاؤ تو تم افق والے لوگوں میں شامل ہو جانا، کیونکہ میں نے وہاں لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ بہت زیادہ تعداد میں تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لیے دعا کیجئے کہ وہ مجھے ستر ہزار افراد میں شامل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا کر دی، پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیجئے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس حوالے سے عکاشہ تم پر سبقت لے گیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم اس بارے میں بات چیت کرنے لگے کہ وہ ستر ہزار لوگ کون ہوں گے؟ کچھ کا کہنا تھا: اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو زمانہ اسلام میں پیدا ہوئے اور پھر انہوں نے مرتے دم تک کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے جو داغ نہیں لگاتے ہوں گے، جھاڑ پھونک نہیں کرتے ہوں گے، فال نہیں نکالتے ہوں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے اس کو اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے اسے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے امام أحمد اور امام بزار کی مختلف اسانید میں سے، ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18692]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3796»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18693
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى آخِرِ الْوَقْتِ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى، ثُمَّ قَالَ:" رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ أَنَّ الْأُمَمَ عُرِضَتْ عَلَيَّ، فَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجِيءُ فِي خَمْسَةٍ أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، فَرَأَيْتُ جَمَاعَةً كَثِيرَةً فَقُلْتُ: إِنَّهَا أُمَّتِي؟ فَقِيلَ: هَذِهِ أُمَّةُ مُوسَى. وَرَأَيْتُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ أَبْيَضَ جَعْدًا، يَضْرِبُ إِلَى الْحُمْرَةِ، وَرَأَيْتُ - وَذَكَرَ كَلَامًا كَأَنَّ مَعْنَاهُ عَدَدٌ كَثِيرٌ - فَقِيلَ: إِنَّهَا أُمَّتُكَ، وَقِيلَ: إِنَّ لَكَ مَعَهُمْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ".
فَقَالَ عُكَاشَةُ الْأَسَدِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْنِي فِي هَؤُلَاءِ السَّبْعِينَ، فَقَالَ:" أَنْتَ مِنْهُمْ". فَقَالَ آخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ". فَقَالَ الْقَوْمُ: مَنْ تَرَوْنَ هَؤُلَاءِ السَّبْعِينَ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَنْ رَقَّ قَلْبُهُ لِلْإِسْلَامِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: قَوْمٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَمْ يُشْرِكُوا، أَوْ لَمْ يَعْبُدُوا شَيْئًا إِلَّا اللَّهَ. وَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمْ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الْأَصْوَاتُ؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، السَّبْعِينَ الَّذِينَ ذَكَرْتَ مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: عُمَرَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَالِدٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز آخری وقت تک مؤخر کر دی، پھر آپ تشریف لائے، آپ نے نماز پڑھائی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے سامنے امتیں پیش کی گئیں، کوئی نبی پانچ افراد کے ساتھ آیا، کوئی اس سے زیادہ کے ساتھ تھا، پھر میں نے ایک بڑی جماعت کو دیکھا تو میں نے سوچا یہ میری امت ہو گی، تو بتایا گیا: یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی امت ہے، پھر میں نے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو دیکھا، وہ سفید رنگت کے گھنگریالے بالوں کے مالک شخص تھے، ان کا رنگ سرخی مائل تھا، اور میں نے دیکھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد ایسے الفاظ ہیں، جن کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ میں نے ایک بڑی تعداد کو دیکھا، تو بتایا گیا: یہ آپ کی امت ہے، اور یہ بھی بتایا گیا کہ ان کے ہمراہ ستر ہزار ایسے لوگ ہوں گے جو کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ تو سیدنا عکاشہ اسدی رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ مجھے ان ستر (ہزار) لوگوں میں شامل کروا دیں (یعنی میرے لیے اس بارے میں دعا کریں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان میں سے ایک ہو، ایک اور صاحب بولے: یا رسول اللہ! آپ مجھے ان میں شامل کروا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس حوالے سے عکاشہ تم پر سبقت لے گیا ہے۔ حاضرین نے (بعد میں ایک دوسرے سے) کہا: آپ لوگوں کی کیا رائے ہے کہ یہ ستر ہزار لوگ کون ہوں گے؟ کسی نے کہا: یہ وہ ہوں گے جن کا دل اسلام کے لیے نرم ہو گا، بعض نے کہا: یہ وہ لوگ ہوں گے جو مومنین ہوں گے اور انہوں نے کبھی شرک نہیں کیا ہو گا اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کی ہو گی، اُن لوگوں کی آوازیں بلند ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: یہ آوازیں کس وجہ سے تھیں؟ لوگوں نے بتایا: یا رسول اللہ! ہم ان ستر ہزار لوگوں کا ذکر کر رہے تھے کہ وہ کون ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے جو داغ نہیں لگائیں گے اور جھاڑ پھونک نہیں کریں گے اور فال نہیں نکالیں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عمر بن اسماعیل بن مجالد کے حوالے سے نقل کی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18693]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3541)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18694
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ لَهُمْ:" إِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - خَيَّرَنِي بَيْنَ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَبَيْنَ الْخَبِيئَةِ عِنْدَهُ لِأُمَّتِي". فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُخَبِّئُ ذَلِكَ رَبُّكَ؟ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ خَرَجَ، وَهُوَ يُكَبِّرُ، فَقَالَ:" إِنَّ رَبِّي زَادَنِي مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعِينَ أَلْفًا، وَالْخَبِيئَةُ عِنْدَهُ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي الشَّفَاعَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا ضَعْفٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، آپ نے ان سے فرمایا: میرے پروردگار نے مجھے اس بارے میں اختیار دیا ہے کہ ستر ہزار لوگ جنت میں کسی حساب کے بغیر داخل ہو جائیں، یا پھر میری اُمت کے لئے پروردگار کے پاس ایک چیز (یعنی شفاعت) سنبھال کے رکھی جائے، آپ کے اصحاب میں سے کسی نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کا پروردگار اسے سنبھال کے رکھے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر تشریف لے گئے، پھر آپ باہر تشریف لائے اور آپ تکبیر کہہ رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: میرے پروردگار نے، اُن میں سے ہر ایک ہزار کے ہمراہ، مزید 70 ہزار بھی عطا کئے ہیں، اور اپنے پاس سنبھال کے رکھی ہوئی چیز (یعنی شفاعت) بھی عطا کی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو شفاعت سے متعلق باب میں مذکور ہے،
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18694]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22994، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3882»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18695
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْطَأَ ذَاتَ لَيْلَةٍ عَنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ، حَتَّى ذَهَبَ هَوْيًا مِنَ اللَّيْلِ، حَتَّى نَامَ بَعْضُ مَنْ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ، فَخَرَجَ وَالنَّاسُ بَيْنَ نَائِمٍ، وَبَيْنَ مُصَلٍّ مُنْتَظِرٍ لِلصَّلَاةِ، فَقَالَ:" أَمَا إِنَّ النَّاسَ لَمْ يَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرُوهَا، لَوْلَا ضَعْفُ الْكَبِيرِ، وَبُكَاءُ الصَّغِيرِ، لَأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ إِلَى عَتَمَةٍ مِنَ اللَّيْلِ".
ثُمَّ قَالَ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ". قَالَ: وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَذَاكَرْنَا السَّبْعِينَ بَيْنَنَا، أَتُرَاهُمُ الشُّهَدَاءَ؟ فَقَالَ بَعْضُنَا: هُمُ الشُّهَدَاءُ، وَقَالَ بَعْضُنَا: هُمُ الْمُؤْمِنُونَ. فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا تَذَاكَرُونَ؟". فَأَخْبَرْنَاهُ فَقَالَ:" هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَسْتَرِقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز میں تاخیر کر دی، یہاں تک کہ رات کا ایک بڑا حصہ رخصت ہو گیا، یہاں تک کہ مسجد میں موجود بعض لوگ سو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو کچھ لوگ سو رہے تھے اور کچھ نماز ادا کر رہے تھے اور وہ سب نماز کے منتظر تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ جب تک نماز کے منتظر رہتے ہیں وہ مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوتے ہیں، اگر بڑی عمر کے لوگوں کی کمزوری اور بچوں کے رونے کا خیال نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز کو رات کا ایک حصہ گزرنے تک مؤخر کر دیتا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ستر ہزار ایسے لوگ داخل ہوں گے، جن سے حساب نہیں لیا جائے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے گئے، جب آپ گھر تشریف لے گئے، تو ہم آپس میں بیٹھ کر ان ستر ہزار لوگوں کے بارے میں بات کرنے لگے کہ کیا وہ لوگ شہداء ہوں گے؟ کچھ کا کہنا تھا: وہ شہداء ہوں گے، کچھ کا کہنا تھا: وہ لوگ مومنین ہوں گے، اسی دوران، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، آپ نے دریافت کیا: تم لوگ کیا گفتگو کر رہے ہو؟ ہم نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہوں گے، جو داغ نہیں لگاتے ہوں گے، جھاڑ پھونک نہیں کرتے ہوں گے، فال نہیں نکالتے ہوں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوں گے۔“ ”
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مجالد بن سعید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18695]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3542)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7886/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18696
وَعَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: مَرِضَ ثَوْبَانُ بِحِمْصَ، وَعَلَيْهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرْطٍ الْأَزْدِيُّ، فَلَمْ يَعُدْهُ، فَدَخَلَ عَلَى ثَوْبَانَ رَجُلٌ مِنَ الْكَلَاعِيِّينَ عَائِدًا، فَقَالَ لَهُ ثَوْبَانُ: أَتَكْتُبُ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ: اكْتُبْ، فَكَتَبَ لِلْأَمِيرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطٍ: مِنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَّا بَعْدُ: فَلَوْ كَانَ لِمُوسَى وَعِيسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - مَوْلًى بِحَضْرَتِكَ لَعُدْتُهُ. ثُمَّ طَوَى الْكِتَابَ وَقَالَ لَهُ: أَبْلِغْهُ إِيَّاهُ، قَالَ: نَعَمْ. فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ بِكِتَابِهِ فَدَفَعَهُ إِلَى ابْنِ قُرْطٍ، فَلَمَّا قَرَأَهُ قَامَ فَزِعًا، فَقَالَ النَّاسُ: مَا لَهُ؟ أَحَدَثَ أَمْرٌ؟ فَأَتَى ثَوْبَانَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِ فَعَادَهُ، وَجَلَسَ عِنْدَهُ سَاعَةً، ثُمَّ قَامَ، فَأَخَذَ ثَوْبَانُ بِرِدَائِهِ، وَقَالَ: اجْلِسْ حَتَّى أُحَدِّثَكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ، مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعُونَ أَلْفًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
شریح بن عبید بیان کرتے ہیں: ”حمص“ میں سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے اس شہر کا گورنر عبداللہ بن قرط ازدی تھا، وہ اُن کی عیادت کے لیے نہیں آیا، ایک مرتبہ کلاعیین میں سے ایک شخص سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے آئے تو سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: کیا تم لکھ سکتے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لکھو! پھر انہوں نے گورنر عبداللہ بن قرط کے لیے یہ تحریر لکھوائی: ”یہ اللہ کے رسول کے غلام، ثوبان کی طرف سے ہے، امابعد! اگر تمہارے علاقے میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام، یا سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا کوئی غلام ہوتا تو تم نے اس کی عیادت کر لینی تھی۔“ پھر انہوں نے تحریر کو لپیٹ دیا اور اس سے فرمایا: تم یہ گورنر تک پہنچا دینا، اس نے کہا: ٹھیک ہے، پھر وہ شخص اس مکتوب کو لے کر گیا اور اس نے گورنر کے حوالے وہ کیا، جب گورنر نے اسے پڑھا تو وہ گھبرا کر کھڑا ہو گیا، لوگوں نے دریافت کیا: اس کو کیا ہوا ہے؟ کیا کوئی نئی صورتحال سامنے آئی ہے؟ گورنر، سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان کی عیادت کی اور ان کے پاس گھڑی بھر بیٹھا رہا، جب وہ اُٹھنے لگا تو سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے اس کی چادر پکڑ لی اور یہ فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! تاکہ میں تمہیں وہ حدیث سناؤں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ جنت میں یوں داخل ہوں گے کہ اُن سے حساب لیا جائے گا، اور نہ انہیں کوئی عذاب ہو گا اور ان میں سے ہر ایک ہزار کے ہمراہ مزید ستر ہزار ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1413) اخرجه احمد فى المسند (208/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21912»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں