الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ كَيْفَ يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ؟
اہل جنت، جنت میں کیسے داخل ہوں گے؟
حدیث نمبر: 18657
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا، مُرْدًا، مُكَحَّلِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہوں گے تو اُن کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا اور ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18657]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18657]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1164)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1118، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2716»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 18658
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا، مُرْدًا، بِيضًا، جُعْدًا، مُكَحَّلِينَ، أَبْنَاءَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ، وَهُمْ عَلَى خَلْقِ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتُّونَ ذِرَاعًا فِي سَبْعَةِ أَذْرُعٍ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت، جب جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا، وہ سفید رنگ کے ہوں گے، ان کے بال گھنگریالے ہوں گے، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تینتیس سال کی عمر کے ہوں گے اور ان کی جسامت سیدنا آدم علیہ السلام کی جسامت کی طرح، لمبائی میں ساٹھ ذراع اور چوڑائی میں سات ذراع ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18658]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18658]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (808)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5418، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 776»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18659
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَكَّ أَبُو خَيْثَمَةَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ مَاتَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا يُرَدُّونَ إِلَى سِتِّينَ سَنَةً فِي الْجَنَّةِ، لَا يَزِيدُونَ عَلَيْهَا أَبَدًا، وَكَذَلِكَ أَهْلُ النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ مُخَالِفٌ لِلثِّقَاتِ فِيمَا رَوَوْهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل دنیا میں سے جو شخص کمسنی میں یا بڑی عمر میں مرے گا، جنت میں اُس کی عمر ساٹھ سال کر دی جائے گی، اُس کی عمر اس سے زیادہ کبھی نہیں ہو گی، اور اہل جہنم کا معاملہ بھی اسی طرح ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور یہ روایت ثقہ راویوں کی نقل کردہ روایت کے برخلاف ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18659]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1405)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4625، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7826، 7942»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
8. بَابٌ فِي شُكْرِ أَهْلِ الْجَنَّةِ لِلَّهِ تَعَالَى الَّذِي هَدَاهُمْ لِلْإِسْلَامِ .
اہل جنت کا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی ہدایت نصیب کی
حدیث نمبر: 18660
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ أَهْلِ النَّارِ يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي! فَتَكُونُ عَلَيْهِ حَسْرَةً". قَالَ:" وَكُلُّ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ فَيَقُولُ: لَوْلَا أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي! فَيَكُونُ لَهُ شُكْرًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جہنم میں سے ہر ایک جنت کا ٹھکانہ دیکھے گا اور یہ کہے گا: کاش اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی ہدایت نصیب کی ہوتی۔ تو یہ چیز اس کے لیے حسرت کا باعث ہو گی۔“ اور اہل جنت میں سے ہر ایک جہنم کا ٹھکانہ دیکھے گا اور یہ کہے گا: اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت نصیب نہ کی ہوتی (تو میں نے جنت میں نہیں آنا تھا) تو یہ چیز اس کی طرف سے شکر ادا کرنے کے طور پر ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18660]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (512/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3681»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18661
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا يَدْخُلُ أَحَدٌ النَّارَ إِلَّا رَأَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ لَوْ أَحْسَنَ لِيَكُونَ عَلَيْهِ حَسْرَةً، وَلَا يَدْخُلُ أَحَدٌ الْجَنَّةَ إِلَّا رَأَى مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ لَوْ أَسَاءَ لِيَزْدَادَ شُكْرًا". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: کوئی شخص جہنم میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گا جب تک وہ جنت کے ٹھکانے کو نہیں دیکھ لیتا کہ اگر اس نے بھلائی کی ہوتی (تو اسے جنت میں وہ ٹھکانہ مل جاتا) یہ اس لیے ہو گا تاکہ اس کو حسرت ہو اور کوئی شخص جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گا جب تک وہ جہنم کے ٹھکانے کو نہیں دیکھ لے گا کہ اگر اس نے برائی کی ہوتی (تو اسے وہ ٹھکانہ نصیب ہونا تھا) یہ اس لیے ہو گا تاکہ وہ زیادہ شکر کرے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18661]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (541/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
9. بَابٌ فِي تُرْبَةِ الْجَنَّةِ .
جنت کی مٹی کا بیان
حدیث نمبر: 18662
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْيَهُودِ:" إِنِّي سَائِلُهُمْ عَنْ تُرْبَةِ الْجَنَّةِ، وَهِيَ دَرْمَكَةٌ بَيْضَاءُ". فَسَأَلَهُمْ فَقَالُوا: خُبْزَةٌ يَا أَبَا الْقَاسِمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْخُبْزُ مِنَ الدَّرْمَكِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدٍ، وَوَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے بارے میں فرمایا: میں اُن سے جنت کی مٹی کے بارے میں سوال کروں گا، وہ سفید آٹے کی ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے سوال کیا: تو انہوں نے کہا: اے ابوالقاسم! وہ روٹی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روٹی، آٹے سے ہی بنتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18662]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18662]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (361/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3327، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14469»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
10. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ .
خواتین میں سے کون جنت میں داخل ہو گا؟
حدیث نمبر: 18663
عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الشِّعْبِ إِذْ قَالَ:" انْظُرُوا هَلْ تَرَوْنَ شَيْئًا؟". فَقُلْنَا: نَرَى غِرْبَانًا مِنْهَا غُرَابٌ أَعْصَمُ، أَحْمَرُ الْمِنْقَارِ وَالرِّجْلَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَنْ كَانَ مِنْهُنَّ مِثْلَ هَذَا الْغُرَابِ فِي الْغِرْبَانِ".
عمارہ بن خزیمہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ حج یا شاید عمرہ کے موقع پر ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، انہوں نے بتایا: ”ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس گھاٹی میں موجود تھے، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ دیکھو! کیا تم کچھ دیکھ رہے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم کوے (یعنی پرندے) دیکھ رہے ہیں، جن میں سے ایک پرندہ اعصم ہے، جس کی چونچ اور دونوں پاؤں سرخ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں خواتین میں سے صرف وہ خواتین داخل ہوں گی، جو دیگر عورتوں میں سے اس کی مانند ہوں گی، جیسے یہ کوا، دیگر کووں کے درمیان ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18663]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17316»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18664
وَفِي رِوَايَةٍ: كُنَّا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، إِذَا امْرَأَةٌ فِي هَوْدَجِهَا. فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک مرتبہ حج یا شاید عمرہ کے موقع پر ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، جب ہم ”مرالظہران“ کے مقام پر پہنچے تو وہاں ہودج میں ایک عورت موجود تھی۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18664]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18664]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (205/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
11. بَابٌ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً، وَآخِرِ مَنْ يَدْخُلُونَهَا .
قدر و منزلت کے اعتبار سے، سب سے کم مقام والے جنتی کا بیان اور (اہل جنت میں سے) کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہو گا؟
حدیث نمبر: 18665
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" آخِرُ رَجُلَيْنِ يَخْرُجَانِ مِنَ النَّارِ يَقُولُ اللَّهُ لِأَحَدِهِمَا: يَا ابْنَ آدَمَ، مَا أَعْدَدْتَ لِهَذَا الْيَوْمِ؟ هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ هَلْ رَجَوْتَنِي؟ فَيَقُولُ: لَا يَا رَبِّ، فَيُؤْمَرُ بِهِ إِلَى النَّارِ، وَهُوَ أَشَدُّ حَسْرَةً.
وَيَقُولُ لِلْآخَرِ: يَا ابْنَ آدَمَ، مَا أَعْدَدْتَ لِهَذَا الْيَوْمِ؟ هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ هَلْ رَجَوْتَنِي؟ فَيَقُولُ: لَا يَا رَبِّ، إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أَرْجُوكَ". قَالَ:" فَتُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَقِرَّنِي تَحْتَ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا، وَآكُلَ مِنْ ثِمَارِهَا، وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا، وَيُعَاهِدُهُ أَنْ لَا يَسْأَلَهُ غَيْرَهَا، فَيُقِرُّهُ تَحْتَهَا، ثُمَّ يَرْفَعُ لَهُ شَجَرَةً هِيَ أَحْسَنُ مِنَ الْأُولَى، وَأَغْدَقُ مَاءً، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَقِرَّنِي تَحْتَهَا لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا فَأَسْتَظِلُّ بِظِلِّهَا [ وَآكُلُ مِنْ ثَمَرِهَا ] ، وَأَشْرَبُ مِنْ مَائِهَا، فَيَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ، أَلَمْ تُعَاهِدْنِي أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا؟ [ فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ هَذِهِ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا ] فَيُقِرُّهُ تَحْتَهَا، [ وَيُعَاهِدُهُ أَنْ لَا يَسْأَلَهُ غَيْرَهَا ] ثُمَّ يَرْفَعُ لَهُ شَجَرَةً عِنْدَ بَابِ الْجَنَّةِ، هِيَ أَحْسَنُ مِنَ الْأُولَيَيْنِ، وَأَغْدَقُ مَاءً، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، هَذِهِ [ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا فَ ] أَقِرَّنِي تَحْتَهَا [ فَأَسْتَظِلُّ بِظِلِّهَا وَآكُلُّ مِنْ ثَمَرِهَا، وَأَشْرَبُ مِنْ مَائِهَا، فَيَقُولُ: ابْنَ آدَمَ، أَلَمْ تُعَاهِدُنِي أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ هَذِهِ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا ] ، فَيُدْنِيهِ تَحْتَهَا وَيُعَاهِدُهُ أَلَّا يَسْأَلَهُ غَيْرَهَا. فَيَسْمَعُ أَصْوَاتَ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلَا يَتَمَالَكُ فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: سَلْ وَتَمَنَّ، فَيَسْأَلُ وَيَتَمَنَّى مِقْدَارَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ أَيَّامِ الدُّنْيَا، وَيُلَقِّنُهُ اللَّهُ مَا لَا عِلْمَ لَهُ بِهِ، فَيَسْأَلُ وَيَتَمَنَّى، فَإِذَا فَرَغَ قَالَ: [ ابْنَ آدَمَ ] لَكَ مَا سَأَلْتَ".
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ:" وَمِثْلُهُ مَعَهُ". وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ:" وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ مَعَهُ". فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: حَدِّثْ بِمَا سَمِعْتَ، وَأُحَدِّثُ بِمَا سَمِعْتُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ:" وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ". وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَهُ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آخری دو آدمی جو جہنم سے نکلیں گے، اللہ تعالیٰ اُن دونوں میں سے ایک سے فرمائے گا: اے ابن آدم! تم نے اس دن کے لیے کیا تیاری کی؟ کیا تم نے کبھی کوئی بھلائی کی؟ کیا تم نے مجھ سے کوئی امید رکھی؟ وہ جواب دے گا: جی نہیں! اے میرے پروردگار! تو اسے جہنم کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا اور اہل جہنم میں وہ سب سے زیادہ شدید حسرت کا شکار ہو گا، اللہ تعالیٰ دوسرے شخص سے دریافت کرے گا: اے ابن آدم! تم نے اس دن کے لیے کیا تیاری کی؟ کیا تم نے کبھی کوئی بھلائی کا کام کیا؟ کیا تم نے مجھ سے کوئی امید رکھی؟ وہ جواب دے گا: جی نہیں اے میرے پروردگار! (میں نے کبھی کوئی بھلائی نہیں کی) تاہم میں تجھ سے امید رکھتا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس شخص کے سامنے ایک درخت آئے گا، وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے اس درخت کے نیچے ٹھہرا دے تاکہ میں اس کے سائے میں آ جاؤں اور اس کے پھل کو کھاؤں اور اس کے پانی کو پی لوں، وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ یہ عہد کرتا رہے گا کہ وہ اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگے گا، اللہ تعالیٰ اسے اس درخت کے نیچے ٹھہرا دے گا، پھر اس کے سامنے ایک اور درخت آئے گا، جو پہلے والے درخت سے زیادہ خوبصورت ہو گا اور اس کا پانی زیادہ میٹھا ہو گا، تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے اس (دوسرے والے) درخت کے نیچے ٹھہرا دے، میں تجھ سے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں مانگوں گا، میں اس کے سائے میں آ جاؤں گا اور اس کے پھل کو کھاؤں گا اور اس کے پانی کو پی لوں گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے ابن آدم! کیا تم نے میرے ساتھ یہ عہد نہیں کیا تھا کہ تم مجھ سے اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگو گے، وہ شخص کہے گا: اے میرے پروردگار! میں اب اس کے علاوہ تجھ سے اور کچھ نہیں مانگوں گا تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس کے نیچے ٹھہرا دے گا، اور اس سے یہ عہد لے گا کہ وہ اس کے علاوہ کچھ اور نہیں مانگے گا، پھر اس شخص کے سامنے جنت کے دروازے کے قریب ایک درخت آئے گا، جو پہلے والے دونوں درختوں سے زیادہ خوبصورت ہو گا اور اس کا پانی زیادہ میٹھا ہو گا، وہ شخص کہے گا: اے میرے پروردگار! میں تجھ سے اس کے علاوہ نہیں مانگوں گا، تو مجھے اس کے نیچے ٹھہرا دے، تاکہ میں اس کے سائے میں آ جاؤں اور اس کے پھل کو کھاؤں اور اس کے پانی کو پیوں، تو پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! کیا تم نے مجھ سے یہ عہد نہیں کیا تھا کہ تم مجھ سے اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگو گے، تو وہ شخص کہے گا: اے میرے پروردگار! اس کے علاوہ میں تجھ سے کچھ نہیں مانگوں گا، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس درخت کے نیچے کر دے گا اور اس سے یہ عہد لے گا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں مانگے گا، وہ شخص اہل جنت کی آوازیں سنے گا، تو اسے خود پر ق ابونہیں رہے گا اور وہ یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے جنت میں داخل کر دے! (جب وہ شخص جنت میں داخل ہو جائے گا تو پروردگار فرمائے گا تم مانگو! اور تمنا کرو! وہ شخص دنیا کے دنوں کے حساب سے تین دن تک مانگتا رہے گا اور تمنا کرتا رہے گا، اللہ تعالیٰ اسے ان چیزوں کے بارے میں بھی تلقین کرے گا، جن کے بارے میں اسے علم بھی نہیں تھا، وہ مانگے گا اور تمنا کرے گا، جب وہ فارغ ہو جائے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے ابن آدم! تم نے جو مانگا وہ تمہیں ملا! سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے یہاں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اور اس کے ہمراہ اس کی مانند مزید ملا۔“ جبکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اور اس کے ہمراہ اس کی مانند مزید دس گنا ملا۔“ ان دونوں میں سے ایک صاحب نے دوسرے سے کہا: آپ وہ بیان کریں جو آپ نے سنا ہے اور میں وہ بیان کروں گا، جو میں نے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس کی مانند دس گنا۔“ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی اس کی مانند الفاظ نقل کیے ہیں۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور اس میں موجود ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18665]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3555) اخرجه احمد فى المسند (70/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11311، 10832»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18666
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً إِنَّ لَهُ لَسَبْعَ دَرَجَاتٍ، وَهُوَ عَلَى السَّادِسَةِ فَوْقَهُ وَالسَّابِعَةِ، وَإِنَّ لَهُ لَثَلَاثَمِائَةِ خَادِمٍ، وَيُغْدَى عَلَيْهِ وَيُرَاحُ بِثَلَاثِمِائَةِ صَحْفَةٍ - وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: مِنْ ذَهَبٍ، فِي كُلِّ صَحْفَةٍ مَا لَيْسَ فِي الْأُخْرَى، وَإِنَّهُ لِيَلَذُّ أَوَّلَهُ كَمَا يَلَذُّ آخِرَهُ، وَإِنَّهُ لَيَقُولُ: يَا رَبِّ، لَوْ أَذِنْتَ لِي لَأَطْعَمْتُ أَهْلَ الْجَنَّةِ، وَسَقَيْتُهُمْ لَمْ يَنْقُصْ مِمَّا عِنْدِي شَيْءٌ، وَإِنَّ لَهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ لَاثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً، [ سِوَى أَزْوَاجِهِ ] وَإِنَّ الْوَاحِدَةَ مِنْهُنَّ لَتَأْخُذُ مَقْعَدَهَا قَدْرَ مِيلٍ مِنَ الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت میں قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے کم مقام کا مالک وہ شخص ہو گا، جس کے سات درجات ہوں گے اور وہ چھٹے درجے پر ہو گا، ساتواں درجہ اس کے اوپر ہو گا، اس کے تین سو خادم ہوں گے، اس کے پاس صبح و شام تین سو پیالے لائے جائیں گے (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں:) سونے کے بنے ہوئے پیالے لائے جائیں گے، اور ہر پیالے میں دوسرے پیالے سے مختلف کھانا ہو گا، اور وہ پہلے سے بھی اسی طرح لذت محسوس کرے گا، جس طرح آخری سے لذت محسوس کرے گا اور وہ یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! اگر تو مجھے اجازت دے تو میں تمام اہل جنت کو کھانا کھلاؤں اور انہیں مشروب پلاؤں، تو بھی میرے پاس جو کچھ موجود ہے، اس میں کمی نہیں آئے گی اور اس شخص کو حورعین میں سے بہتر بیویاں ملیں گی جو اس کی دنیاوی بیویوں کے علاوہ ہوں گی، اور ان میں سے ایک کے بیٹھنے کی جگہ زمین کے ایک میل جتنی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18666]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18666]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (537/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10549»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن