الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
221. باب فضل السحور وتأخيره مَا لَمْ يخش طلوع الفجر
باب: سحری کی فضیلت اور جب تک طلوعِ فجر کا اندیشہ نہ ہو اسے مؤخر کرنا
حدیث نمبر: 1231
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ لرسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - مُؤَذِّنَانِ: بِلاَلٌ وَابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنْ بِلالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ» . قَالَ: وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمَا إِلاَّ أَنْ يَنْزِلَ هَذَا وَيَرْقَى هَذَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مؤذن تھے: بلال اور ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہما)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بلال رات کو اذان دیتے ہیں، پس تم کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دیں۔“ (راوی نے) کہا: اور ان دونوں (کی اذانوں) کے درمیان صرف اتنا (وقفہ) ہوتا تھا کہ یہ اترتے اور وہ چڑھتے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1231]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1231]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 160 (617)، ومسلم 3/ 129 (1092) (38).
وضاحت: «إِلاَّ أَنْ يَنْزِلَ هَذَا وَيَرْقَى هَذَا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان کا قول: ”اور ان دونوں کے درمیان صرف اتنا ہوتا تھا کہ یہ اترتے اور وہ چڑھتے“، علماء نے کہا: اس کا معنی یہ ہے کہ بلال (رضی اللہ عنہ) فجر سے پہلے اذان دیتے تھے اور اذان کے بعد دعا وغیرہ کے لیے ٹھہرے رہتے، پھر فجر کا انتظار کرتے، جب اس کا طلوع قریب ہوتا تو اتر کر ابن ام مکتوم کو بتاتے، تو ابن ام مکتوم طہارت وغیرہ کی تیاری کرتے، پھر (اوپر) چڑھتے اور فجر کے طلوع ہوتے ہی اذان شروع کر دیتے۔ واللہ اعلم۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/196)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1232
وعن عمرو بن العاص - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «فَصْلُ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وصِيَامِ أهْلِ الكِتَابِ، أكْلَةُ السَّحَرِ» . رواه مسلم.
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے روزوں اور اہلِ کتاب کے روزوں کے درمیان فرق سحری کا کھانا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1232]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1232]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 130 - 131 (1096) (46).
وضاحت: «أَكْلَةُ السَّحَرِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا معنی یہ ہے کہ ہمارے روزوں اور ان کے روزوں کے درمیان فرق اور امتیاز کرنے والی چیز سحری ہے، کیونکہ وہ سحری نہیں کھاتے اور ہمارے لیے سحری کھانا مستحب ہے۔ اور «أكلة السحر» سے مراد سحری ہے، اور یہ ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ ہے، ہم نے اسے اسی طرح ضبط کیا ہے اور جمہور نے بھی اسی طرح ضبط کیا ہے، اور ہمارے علاقوں کی روایات میں یہی مشہور ہے۔ اس سے مراد ایک بار کا کھانا ہے، جیسے «غدوة» (صبح کا کھانا) اور «عشوة» (شام کا کھانا)، خواہ اس میں کھانا زیادہ ہو۔ رہا «الأُكلة» ضمہ کے ساتھ تو اس کا معنی لقمہ ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/198)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
222. باب فضل تعجيل الفطر وَمَا يفطر عَلَيْهِ، وَمَا يقوله بعد الإفطار
باب: افطار میں جلدی کرنے کی فضیلت، کس چیز سے افطار کیا جائے اور افطار کے بعد کیا کہا جائے
حدیث نمبر: 1233
عن سهل بن سعد - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الفِطْرَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ ہمیشہ بھلائی میں رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1233]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1233]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 47 (1957)، ومسلم 3/ 131 (1098) (48).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1234
وعن أَبي عطِيَّة، قَالَ: دَخَلْتُ أنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَى عائشة رضي الله عنها، فَقَالَ لَهَا مَسْرُوق: رَجُلاَنِ مِنْ أصْحَابِ محَمَّدٍ - صلى الله عليه وسلم - كِلاَهُمَا لا يَألُو عَنِ الخَيْرِ؛ أحَدُهُمَا يُعَجِّلُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ، وَالآخَرُ يُؤَخِّرُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ؟ فَقَالَتْ: مَنْ يُعَجِّلُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ؟ قَالَ: عَبْدُ اللهِ - يعني: ابن مسعود - فَقَالَتْ: هكَذَا كَانَ رسولُ اللهِ يَصْنَعُ. رواه مسلم.
قَوْله: «لا يَألُو» أيْ: لاَ يُقَصِّرُ في الخَيْرِ.
قَوْله: «لا يَألُو» أيْ: لاَ يُقَصِّرُ في الخَيْرِ.
ابو عطیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں اور مسروق، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو مسروق نے ان سے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمی ہیں، دونوں ہی بھلائی میں کوئی کمی نہیں کرتے؛ ان میں سے ایک مغرب (کی نماز) اور افطار میں جلدی کرتا ہے، اور دوسرا مغرب اور افطار میں تاخیر کرتا ہے؟ تو انہوں نے پوچھا: مغرب اور افطار میں جلدی کون کرتا ہے؟ انہوں نے کہا: عبداللہ، یعنی ابن مسعود (رضی اللہ عنہ)۔ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«لا يَألُو»: یعنی بھلائی میں کوتاہی نہیں کرتا۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1234]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«لا يَألُو»: یعنی بھلائی میں کوتاہی نہیں کرتا۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1234]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 131 - 132 (1099) (50).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1235
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قَالَ اللهُ - عز وجل: أحَبُّ عِبَادِي إلَيَّ أعْجَلُهُمْ فِطْرًا» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: مجھے اپنے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو ان میں سب سے جلدی افطار کرنے والے ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1235]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1235]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (700) قال الترمذي: «هذا حديث حسن غريب» على أنَّ سند الحديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: في هذا التحسين نظر لأن مدار إسناده على قرة بن عبد الرحمن وهو: ضعيف لسوء حفظه وقد بسطت أقوال العلماء في جرحه في الحديث الثاني من (إرواء الغليل في تخريج أحاديث منار السبيل)
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: في هذا التحسين نظر لأن مدار إسناده على قرة بن عبد الرحمن وهو: ضعيف لسوء حفظه وقد بسطت أقوال العلماء في جرحه في الحديث الثاني من (إرواء الغليل في تخريج أحاديث منار السبيل)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:(700، 701) إسناده ضعيف
الزھري عنعن (تقدم:440)
الزھري عنعن (تقدم:440)
حدیث نمبر: 1236
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أقْبَلَ اللَّيْلُ مِنْ هاهُنَا، وَأدْبَرَ النهارُ مِنْ هَاهُنَا، وَغَرَبَتِ الشَّمْسُ، فَقَدْ أفْطَر الصَّائِمُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رات ادھر (مشرق) سے آ جائے، اور دن ادھر (مغرب) سے چلا جائے، اور سورج غروب ہو جائے، تو روزے دار کا روزہ افطار ہو گیا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1236]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1236]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 46 (1954)، ومسلم 3/ 132 (1100) (51).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1237
وعن أَبي إبراهيم عبدِ الله بنِ أَبي أوفى رضي الله عنهم، قَالَ: سِرْنَا مَعَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ صَائِمٌ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، قَالَ لِبَعْضِ القَوْمِ: «يَا فُلاَنُ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا» ، فَقَالَ: يَا رسول الله، لَوْ أمْسَيْتَ؟ قَالَ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا» قَالَ: إنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا، قَالَ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا» قَالَ: فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُمْ فَشَرِبَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - ثُمَّ قَالَ: «إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أقْبَلَ مِنْ هاهُنَا، فَقَدْ أفْطَرَ الصَّائِمُ» وَأشَارَ بِيَدِهِ قِبَلَ المَشْرِقِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
قَوْله: «اجْدَحْ» بِجيم ثُمَّ دال ثُمَّ حاءٍ مهملتين، أيْ: اخْلِطِ السَّويقَ بِالمَاءِ.
قَوْله: «اجْدَحْ» بِجيم ثُمَّ دال ثُمَّ حاءٍ مهملتين، أيْ: اخْلِطِ السَّويقَ بِالمَاءِ.
سیدنا ابو ابراہیم عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (سفر میں) چلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے تھے، جب سورج غروب ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں سے ایک شخص سے فرمایا: ”اے فلاں! اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ شام ہونے دیتے (تو بہتر تھا)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ اس نے کہا: ابھی تو آپ پر دن (باقی) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ وہ اترا اور ان کے لیے ستو گھولے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا، پھر فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ رات ادھر سے آ گئی ہے تو روزے دار کا روزہ افطار ہو گیا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ فرمایا۔
(متفق علیہ)
«اجْدَحْ»: جیم، پھر دال، پھر حائے مہملہ کے ساتھ، یعنی ستو کو پانی میں ملاؤ (گھولو)۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1237]
(متفق علیہ)
«اجْدَحْ»: جیم، پھر دال، پھر حائے مہملہ کے ساتھ، یعنی ستو کو پانی میں ملاؤ (گھولو)۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1237]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 43 (1941)، ومسلم 3/ 132 (1101) (53).
وضاحت: «إنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا یہ کہنا کہ ”ابھی تو آپ پر دن (باقی) ہے“ اس گمان کی وجہ سے تھا کہ یہ روشنی اسی دن کا حصہ ہے جس کا روزہ رکھنا واجب ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/200)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1238
وعن سلمان بن عامر الضَّبِّيِّ الصحابي - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا أفْطَرَ أحَدُكُمْ، فَلْيُفْطِرْ عَلَى تَمْرٍ، فَإنْ لَمْ يَجِدْ، فَلْيُفْطِرْ عَلَى مَاءٍ؛ فإنَّهُ طَهُورٌ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا سلمان بن عامر ضبی صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو کھجور سے افطار کرے، اگر (کھجور) نہ پائے تو پانی سے افطار کرے، کیونکہ وہ پاک کرنے والا ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1238]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1238]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (332). أخرجه: أبو داود (2355)، وابن ماجه (1699) و(1844)، والترمذي (658)، والنسائي في «الكبرى» (3320).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 332 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف (أبو داود 2355)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1990)
أخرجه ابن ماجه (1699 وسنده حسن) وصححه ابن خزيمة (2067 وسنده حسن) الرباب بنت صليع ثقة وثقھا الترمذي وابن حبان والحاكم وأخطأ من جھلھا وضعّف الحديث
مشكوة المصابيح (1990)
أخرجه ابن ماجه (1699 وسنده حسن) وصححه ابن خزيمة (2067 وسنده حسن) الرباب بنت صليع ثقة وثقھا الترمذي وابن حبان والحاكم وأخطأ من جھلھا وضعّف الحديث
حدیث نمبر: 1239
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يُفْطِرُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّي عَلَى رُطَبَاتٍ، فَإنْ لَمْ تَكُنْ رُطَبَاتٌ فَتُمَيْرَاتٌ، فَإنْ لَمْ تَكُنْ تُمَيْرَاتٌ حَسَا حَسَوَاتٍ مِنْ مَاءٍ. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مغرب کی) نماز پڑھنے سے پہلے چند تر کھجوروں سے افطار کیا کرتے تھے، اگر تر کھجوریں نہ ہوتیں تو چند خشک کھجوروں سے، اور اگر خشک کھجوریں بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیتے۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1239]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2356)، والترمذي (696)، وقال الترمذي: «هذا حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح (أبو داود 2356)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (1991)
أخرجه الترمذي (696 وسنده حسن) وصححه الدارقطني (2/85) والحاكم (1/432) ووافقه الذهبي
مشكوة المصابيح (1991)
أخرجه الترمذي (696 وسنده حسن) وصححه الدارقطني (2/85) والحاكم (1/432) ووافقه الذهبي
223. باب أمر الصائم بحفظ لسانه وجوارحه عن المخالفات والمشاتمة ونحوها
باب: روزے دار کو اپنی زبان اور اعضاء کو خلافِ شرع کاموں، گالی گلوچ اور اس طرح کی باتوں سے محفوظ رکھنے کا حکم
حدیث نمبر: 1240
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ، فَلاَ يَرْفُثْ وَلاَ يَصْخَبْ، فَإنْ سَابَّهُ أحَدٌ أَوْ قَاتَلَهُ، فَلْيَقُلْ: إنِّي صَائِمٌ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو وہ نہ فحش بات کرے اور نہ شور و غل کرے، اگر کوئی اسے گالی دے یا اس سے لڑائی کرے تو وہ کہہ دے: میں روزے دار ہوں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1240]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1240]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1215). أخرجه: البخاري 3/ 31 (1894) و34 (1904)، ومسلم3/ 157 - 158 (1151) (163) و(164).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1215 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)