🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
250. باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم
باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1465
وعن النعمان بن بشيرٍ رضي الله عنهم، عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ:
«الدُّعَاءُ هُوَ العِبَادَةُ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دعا ہی عبادت ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1465]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1479)، وابن ماجه (3828)، والترمذي (2969) و(3247) و(3372).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1479)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2230)
أخرجه الترمذي (2969) وابن ماجه (3828) وله شاھد حسن لذاته عند البيھقي في شعب الإيمان (1/372 ح 6996) و ابن حبان: 2396 والحاکم 1/ 490۔491 ووافقہ الذہبی، ولفظ الترمذی: الدعاء ھو العبادۃ

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1466
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَسْتَحِبُّ الجَوَامِعَ مِنَ الدُّعَاءِ، وَيَدَعُ مَا سِوَى ذَلِكَ. رواه أَبُو داود بإسناد جيدٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جامع دعاؤں کو پسند فرماتے تھے اور ان کے علاوہ (دعاؤں) کو چھوڑ دیتے تھے۔
(اسے ابوداود نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1466]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1482).
وضاحت: «الجَوَامِعَ مِنَ الدُّعَاءِ» : جامع دعائیں وہ ہیں جو نیک مقاصد اور صحیح مطالب کو جمع کر لیں، یا اللہ تعالیٰ کی ثنا اور سوال کے آداب کو جمع کر لیں۔ (النہایہ 1/295)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1482)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2246)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1467
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ أكثرُ دعاءِ النبيّ - صلى الله عليه وسلم: «اللَّهُمَّ آتِنَا في الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ» . متفقٌ عَلَيْهِ. زاد مسلم في روايتهِ قَالَ: وَكَانَ أَنَسٌ إِذَا أرادَ أَنْ يَدْعُوَ بِدَعْوَةٍ دَعَا بِهَا، وَإِذَا أرادَ أَنْ يَدْعُوَ بِدُعَاءٍ دَعَا بِهَا فِيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر دعا یہ ہوتی تھی: ” «اللّٰهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ» (اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا)۔“
(متفق علیہ)
مسلم نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے: (راوی نے) کہا: اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب کوئی ایک دعا کرنا چاہتے تو یہی دعا کرتے، اور جب کوئی (لمبی) دعا کرنا چاہتے تو اس میں یہ دعا بھی شامل کرتے۔ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1467]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 102 (6389)، ومسلم 8/ 68 (2690) (26).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1468
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يقول: «اللَّهُمَّ إنِّي أسْألُكَ الهُدَى، والتُّقَى، والعَفَافَ، والغِنَى» . رواه مسلم.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ” «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى، وَالتُّقَى، وَالْعَفَافَ، وَالْغِنَى» (اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور بے نیازی کا سوال کرتا ہوں)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1468]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (71). أخرجه: مسلم 8/ 81 (2721).
وضاحت: «وَالْعَفَافَ، وَالْغِنَى» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عفاف اور عفت کا معنی ہے: ناجائز چیزوں سے بچنا اور ان سے رک جانا، اور یہاں غنیٰ سے مراد دل کی بے نیازی، اور لوگوں سے اور ان کے ہاتھوں میں موجود چیزوں سے بے نیاز ہونا ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/38)
یہ حدیث نمبر 71 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1469
وعن طارق بن أَشْيَمَ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ إِذَا أسْلَمَ عَلَّمَهُ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - الصَّلاَةَ ثُمَّ أمَرَهُ أَنْ يَدْعُوَ بِهؤلاَءِ الكَلِمَاتِ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِني، وَعَافِني، وَارْزُقْنِي» . رواه مسلم.
وفي روايةٍ له عن طارق: أنَّه سمع النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وأتاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رسول اللهِ، كَيْفَ أقُولُ حِيْنَ أسْأَلُ رَبِّي؟ قَالَ: «قُلْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَعَافِني، وارْزُقْنِي، فإنَّ هؤلاَءِ تَجْمَعُ لَكَ دُنْيَاكَ وَآخِرَتَكَ» .
سیدنا طارق بن اشیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب کوئی آدمی اسلام لاتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے نماز سکھاتے، پھر اسے حکم دیتے کہ ان کلمات کے ساتھ دعا کیا کرے: ” «اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي» (اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں سیدنا طارق رضی اللہ عنہ سے ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا جبکہ آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب میں اپنے رب سے مانگوں تو کیسے کہوں؟ آپ نے فرمایا: ”یہ کہو: «اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي» (اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما)، کیونکہ یہ (کلمات) تمہارے لیے تمہاری دنیا اور تمہاری آخرت (کی بھلائی) کو جمع کر دیتے ہیں۔“ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1469]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 71 (2697) (35) و(36).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1470
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «اللَّهُمَّ مُصَرِّفَ القُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوبنَا عَلَى طَاعَتِكَ» . رواه مسلم.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یوں دعا کرتے ہوئے) فرمایا: ” «اللّٰهُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوبَنَا عَلَى طَاعَتِكَ» (اے اللہ! دلوں کو پھیرنے والے! ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت کی طرف پھیر دے)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1470]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 51 (2654) (17).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1471
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ جَهْدِ البَلاَءِ، وَدَرَكِ الشَّقَاءِ، وَسُوءِ القَضَاءِ، وَشَمَاتَةِ الأَعْدَاءِ» . متفق عَلَيْهِ. وفي روايةٍ قَالَ سفيان: أَشُكُّ أنِّي زِدْتُ واحدةً مِنْهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ مانگو آزمائش کی مشقت سے، بدبختی کے آ پکڑنے سے، بری تقدیر سے، اور دشمنوں کے خوش ہونے سے۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: سفیان نے کہا: مجھے شک ہے کہ میں نے ان میں سے ایک (چیز) کا اضافہ کر دیا ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1471]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 157 (6616)، ومسلم 8/ 76 (2707) (53).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «دَرَكِ الشَّقَاءِ» میں مشہور راء کا فتحہ ہے، اور سکون کے ساتھ بھی ایک لغت ہے۔ اور «جَهْدِ الْبَلَاءِ» جیم کے فتحہ اور ضمہ (دونوں) کے ساتھ ہے، اور فتحہ زیادہ مشہور اور زیادہ فصیح ہے۔ رہی بری تقدیر سے پناہ مانگنا، تو اس میں دین اور دنیا، بدن، مال اور اہل و عیال (سب) میں بری تقدیر شامل ہے، اور کبھی یہ خاتمے میں بھی ہوتی ہے۔ اور «دَرَكِ الشَّقَاءِ» آخرت اور دنیا کے معاملات میں ہوتا ہے، اور اس کا معنی ہے: میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ مجھے کوئی بدبختی آ پکڑے۔ اور «شَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ» : دشمن کا اپنے دشمن پر آنے والی کسی مصیبت پر خوش ہونا ہے، اس سے «شَمِتَ» میم کے کسرہ کے ساتھ اور «شَمَتَ» اس کے فتحہ کے ساتھ کہا جاتا ہے، تو وہ «شامت» (خوش ہونے والا) ہے، اور کسی دوسرے نے اسے خوش کیا تو «أَشْمَتَهُ» کہا جاتا ہے۔ اور «جَهْدِ الْبَلَاءِ» کے بارے میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے اس کی تفسیر مال کی کمی اور عیال کی کثرت سے کی، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ (اس سے مراد) سخت مشقت والی حالت ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/28)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1472
وعنه، قَالَ: كَانَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «اللَّهُمَّ أصْلِحْ لِي دِيني الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أمْرِي، وأصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتي فِيهَا مَعَاشِي، وأصْلِحْ لِي آخِرتِي الَّتي فِيهَا مَعَادي، وَاجْعَلِ الحَيَاةَ زِيَادَةً لِي في كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلِ المَوتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ” «اللّٰهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِيَ الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِيَ الَّتِي فِيهَا مَعَادِي، وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ» (اے اللہ! میرے لیے میرا دین درست فرما دے جو میرے معاملے کا محافظ ہے، اور میرے لیے میری دنیا درست فرما دے جس میں میری گزران ہے، اور میرے لیے میری آخرت درست فرما دے جس میں میرا لوٹنا ہے، اور زندگی کو میرے لیے ہر بھلائی میں اضافے کا ذریعہ بنا دے، اور موت کو میرے لیے ہر برائی سے راحت کا ذریعہ بنا دے)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1472]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 81 (2720) (71).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1473
وعن علي - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قُلْ: اللَّهُمَّ اهْدِني، وسَدِّدْنِي» .
وفي رواية: «اللَّهمَّ إنِّي أسْألُكَ الهُدَى والسَّدَادَ» . رواه مسلم.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”یہ کہو: «اللّٰهُمَّ اهْدِنِي، وَسَدِّدْنِي» (اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور مجھے درستی پر قائم رکھ)۔“
اور ایک روایت میں ہے: ” «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالسَّدَادَ» (اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور درستی کا سوال کرتا ہوں)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1473]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 83 (2725) (78).
وضاحت: «وَسَدِّدْنِي» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے توفیق دے اور مجھے اپنے تمام معاملات میں سیدھا اور درست بنا دے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/38)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1474
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ العَجْزِ، وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ، والهَرَمِ، والبُخْلِ، وأعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وأعوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ» .
وفي رواية: «وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ» . رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ” «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ، وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ، وَالْهَرَمِ، وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ» (اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے، انتہائی بڑھاپے سے اور بخل سے، اور میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں)۔“
اور ایک روایت میں ہے: ” «وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ» (اور قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے غلبے سے)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1474]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 97 (6363) و98 (6367)، ومسلم 8/ 75 (2706) (50).
وضاحت: «فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الکسل» (سستی) یہ ہے کہ قدرت ہونے کے باوجود نفس بھلائی کی طرف نہ اٹھے اور اس کی رغبت کم ہو۔ اور «العجز» : اس (بھلائی) پر قدرت نہ ہونا ہے، اور کہا گیا ہے کہ: یہ ان کاموں کو چھوڑ دینا اور ٹالتے رہنا ہے جنہیں کرنا ضروری ہے، اور ان دونوں سے پناہ مانگنا مستحب ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا «الہرم» (انتہائی بڑھاپے) سے پناہ مانگنا، تو اس سے مراد ناکارہ عمر کی طرف لوٹائے جانے سے پناہ مانگنا ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں سٹھیا جانا اور عقل، حواس اور یادداشت کا بگڑ جانا ہوتا ہے ... اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بزدلی اور بخل سے پناہ مانگنا، تو اس لیے کہ ان دونوں میں واجبات کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حقوق کی بجا آوری اور برائی کو مٹانے میں کوتاہی پائی جاتی ہے ... اور بخل سے محفوظ رہنے سے انسان مال کے حقوق ادا کرتا ہے اور خرچ کرنے، سخاوت اور اچھے اخلاق کی طرف آمادہ ہوتا ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/26)
«وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الضلع» کا معنی ٹیڑھا پن ہے، اور یہاں اس سے مراد قرض کا بوجھ اور اس کی سختی ہے، اور «غلبۃ الرجال» یعنی لوگوں کا سخت تسلط، جیسے کم ظرف اور اوباش لوگوں کا فتنہ و فساد کے ساتھ غالب آ جانا۔ (فتح الباری 11/207)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں