🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
250. باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم
باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1485
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنَ الجُوعِ، فَإنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ، وأعوذُ بِكَ منَ الخِيَانَةِ، فَإنَّهَا بِئْسَتِ البِطَانَةُ» . رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُوعِ، فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ، فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ» (اے اللہ! میں بھوک سے تیری پناہ چاہتا ہوں، کیونکہ وہ بہت برا ساتھی (ہم بستر) ہے، اور میں خیانت سے تیری پناہ چاہتا ہوں، کیونکہ وہ بہت بری اندرونی خصلت ہے۔)
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1485]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1547)، وابن ماجه (3354)، والنسائي 8/ 263 وفي «الكبرى» ، له (7903).
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 1547)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (5470)
محمد بن عجلان مدلس وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 61

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1486
وعن عليّ - رضي الله عنه: أنَّ مُكَاتبًا جاءهُ فَقَالَ: إنِّي عَجِزْتُ عَنْ كِتَابَتِي فَأعِنِّي، قَالَ: ألا أُعَلِّمُكَ كَلِماتٍ عَلَّمَنِيهنَّ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - لَوْ كَانَ عَلَيْكَ مِثْلُ جَبَلٍ دَيْنًا أدَّاهُ اللهُ عَنْكَ؟ قُلْ: «اللَّهُمَّ اكْفِني بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِواكَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک مکاتب (غلام) آیا اور کہا: میں اپنی کتابت (کی رقم ادا کرنے) سے عاجز آ گیا ہوں، آپ میری مدد کیجیے۔ انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں چند کلمات نہ سکھا دوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائے تھے؟ اگر تم پر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو اللہ تعالیٰ اسے تمہاری طرف سے ادا کر دے گا۔ کہو: «اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ» (اے اللہ! اپنے حلال کے ذریعے مجھے اپنے حرام سے بچا کر کفایت کر دے، اور اپنے فضل سے مجھے اپنے سوا ہر ایک سے بے نیاز کر دے۔)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1486]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3563)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: حسن، التعليق الرغيب (2 / 40) ، الكلم الطيب (143 / 99) (الترمذي 3563)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1487
وعن عِمْرَانَ بن الحُصَينِ رضي الله عنهم: أنَّ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَّمَ أبَاهُ حُصَيْنًا كَلِمَتَيْنِ يَدْعُو بهما: «اللَّهُمَّ أَلْهِمْني رُشْدِي، وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسي» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے والد حصین کو دو کلمے سکھائے جن کے ساتھ وہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي، وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسِي» (اے اللہ! میرے دل میں میری بھلائی (اور ہدایت) ڈال دے اور مجھے میرے نفس کے شر سے پناہ دے۔)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1487]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3483)، وقال: «حديث غريب» ، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: كذا قال: ولعله في بعض نسخ الترمذي وإلا ففي نسخ بولاق (2 / 261): (حديث غريب) يعني: ضعيف وهو اللائق بحال إسناده فإن فيه انقطاعا وضعفا لا سيما وقد رواه ابن حبان (2431 - موارد) وأحمد (4 / 444) من طريق أخرى: " اللهم قني شر نفسي واعزم على رشدي أمري ". وسنده صحيح على شرط الشيخين وروى أحمد (4 / 217) عنه ﷺ أنه قال: " اللهم اغفر لي ذنبي خطئي وعمدي اللهم إني أستهديك لأرشد أمري وأعوذ بك من شر نفسي ". وسنده جيد
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:(3483) إسناده ضعيف
الحسن عنعن (تقدم:21)

الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1488
وعن أَبي الفضل العباس بن عبد المطلب - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسول الله عَلِّمْني شَيْئًا أسْألُهُ الله تَعَالَى، قَالَ: «سَلوا الله العَافِيَةَ» فَمَكَثْتُ أَيَّامًا، ثُمَّ جِئْتُ فَقُلتُ: يَا رسولَ الله عَلِّمْنِي شَيْئًا أسْألُهُ الله تَعَالَى، قَالَ لي: «يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّ رسول اللهِ، سَلُوا الله العَافِيَةَ في الدُّنيَا والآخِرَةِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوالفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میں اللہ تعالیٰ سے مانگا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے عافیت مانگو۔“ پھر میں کچھ دن ٹھہرا رہا، پھر (دوبارہ) آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میں اللہ تعالیٰ سے مانگا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے عباس! اے رسول اللہ کے چچا! اللہ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1488]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3514)، وقال: «حديث صحيح» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2490 / التحقيق الثاني) ، الصحيحة (1523) (الترمذي 3514)
قال الشيخ زبير على زئي:(3514) سنده ضعيف
فيه يزيد بن أبى زياد ضعيف و حديث الطبراني (330/11۔331 ح 11908) و الحاكم (529/1 ح 1939، وصححه الحاكم و وافقه الذهبي) سنده حسن وهو يغني عنه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1489
وعن شَهْرِ بن حَوشَبٍ، قَالَ: قُلْتُ لأُمِّ سَلَمة رضي الله عنها، يَا أمَّ المؤمِنينَ، مَا كَانَ أكثْرُ دعاءِ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا كَانَ عِنْدَكِ؟ قالت: كَانَ أكْثَرُ دُعائِهِ: «يَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
شہر بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: اے ام المؤمنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ (کی جانے والی) دعا کون سی ہوتی تھی؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ دعا یہ ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» (اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1489]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3522).
قال الشيخ الألباني: صحيح ظلال الجنة (223) (الترمذي 3522)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1490
وعن أَبي الدرداءِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «كَانَ مِنْ دُعاءِ دَاوُدَ: اللَّهُمَّ إنِّي أَسْألُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَالعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إلَيَّ مِنْ نَفْسِي، وَأَهْلِي، وَمِنَ المَاءِ البَارِدِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داود (علیہ السلام) کی دعاؤں میں سے (ایک دعا یہ) تھی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي، وَأَهْلِي، وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ» (اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتا ہوں، اور اس شخص کی محبت کا جو تجھ سے محبت کرتا ہے، اور اس عمل کا جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔ اے اللہ! اپنی محبت کو میرے نزدیک میری جان، میرے گھر والوں اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ محبوب بنا دے۔)“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1490]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3490)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: كذا قال وفيه نظر ظاهر فإن في سنده عبد الله بن ربيعة الدمشقي وهو: مجهول كما قال الحافظ
قال الشيخ الألباني: ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1491
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «ألِظُّوا بـ (يَاذا الجَلاَلِ والإكْرامِ) » . رواه الترمذي، ورواه النسائي من رواية ربيعة بن عامِرٍ الصحابي، قَالَ الحاكم: «حديث صحيح الإسناد» .
«ألِظُّوا» : بكسر اللام وتشديد الظاء المعجمة، معناه: الزَمُوا هذِهِ الدَّعْوَةَ وأَكْثِرُوا مِنْهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» (اے جلال اور اکرام والے!) کو لازم پکڑ لو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے، اور نسائی نے اسے صحابی سیدنا ربیعہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے، حاکم نے کہا ہے: یہ حدیث صحیح الاسناد ہے)
«أَلِظُّوا»: لام کے کسرہ اور ظائے معجمہ کی تشدید کے ساتھ ہے، اس کا معنی ہے: اس دعا کو لازم پکڑو اور اسے کثرت سے پڑھا کرو۔ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1491]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3525) عن أنس. وأخرجه: النسائي في «الكبرى» (7716)، والحاكم 1/ 498 - 499 عن ربيعة.
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1536) (الترمذي 3525)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1492
وعن أَبي أُمَامَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: دعا رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بدُعاءٍ كَثيرٍ، لَمْ نَحْفَظْ مِنْهُ شَيْئًا؛ قُلْنَا: يَا رسول الله، دَعَوْتَ بِدُعاءٍ كَثِيرٍ لَمْ نَحْفَظْ مِنْهُ شَيْئًا، فَقَالَ: «ألا أدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَجْمَعُ ذَلِكَ كُلَّهُ؟ تقول: اللَّهُمَّ إنِّي أسَألُكَ مِنْ خَيْر مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ محمَّدٌ - صلى الله عليه وسلم؛ وأَعوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا استَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ - صلى الله عليه وسلم - وأنتَ المُسْتَعانُ، وَعَليْكَ البَلاَغُ، وَلاَ حَولَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ باللهِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی دعائیں کیں، ہم ان میں سے کچھ بھی یاد نہ رکھ سکے۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے بہت سی دعائیں کیں، ہم ان میں سے کچھ بھی یاد نہ رکھ سکے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی (دعا) نہ بتاؤں جو ان سب کو جامع ہو؟ تم کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صلی اللہ علیہ وسلم ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صلی اللہ علیہ وسلم ، وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» (اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کا سوال تجھ سے تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا، اور اس برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس سے تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ مانگی۔ تو ہی وہ ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے، اور (مقصود تک) پہنچانا تیرے ہی ذمے ہے، اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ (گناہ سے) بچنے کی طاقت ہے اور نہ (نیکی کی) قوت۔)“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1492]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3521)، وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ الحديث ضعيف.
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (3356) // ضعيف الجامع الصغير (2165) // (الترمذي 3521)
قال الشيخ زبير على زئي:(3521) إسناده ضعيف
ليث ضعيف (تقدم:218) و عبدالرحمن بن سابط لم يسمع من أبى أمامة رضى الله عنه ، انظر حديث :3499

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1493
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ من دعاءِ رسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم: «اللَّهُمَّ إنِّي أَسْألُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، والسَّلامَةَ مِنْ كُلِّ إثْمٍ، والغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، والفَوْزَ بالجَنَّةِ، والنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ» . رواه الحاكم أَبُو عبد الله، وقال: «حديث صحيح عَلَى شرط مسلمٍ» .
سیدنا (عبداللہ) بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے (ایک دعا یہ) تھی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ، وَالنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ» (اے اللہ! میں تجھ سے ان (اعمال) کا سوال کرتا ہوں جو تیری رحمت کو واجب کرنے والے ہوں اور جو تیری مغفرت کو یقینی بنانے والے ہوں، اور ہر گناہ سے سلامتی، ہر نیکی میں سے حصہ، جنت کے ذریعے کامیابی اور جہنم سے نجات کا (سوال کرتا ہوں)۔)
(اسے حاکم ابوعبداللہ نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث مسلم کی شرط پر صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1493]
تخریج الحدیث: أخرجه: الحاكم 1/ 525، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: كذا قال وفيه من اختلط انظر (الضعيفة) رقم (2908)
قال الشيخ الألباني: ضعيف

الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
251. باب فضل الدعاء بظهر الغيب
باب: غائبانہ (کسی کی غیر موجودگی میں اس کے لیے) دعا کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1494
وعن أَبي الدرداء - رضي الله عنه: أنَّه سَمِعَ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلمٍ يدعُو لأَخِيهِ بِظَهْرِ الغَيْبِ إِلاَّ قَالَ المَلَكُ: وَلَكَ بِمِثْلٍ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو بھی مسلمان بندہ اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: اور تیرے لیے بھی اسی کی مثل ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1494]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 86 (2732) (86).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں