🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
253. باب كرامات الأولياء وفضلهم
باب: اولیاء کی کرامات اور ان کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1505
وعن جابر بنِ سُمْرَةَ رضي الله عنهم، قَالَ: شَكَا أهْلُ الكُوفَةِ سَعْدًا يعني: ابنَ أَبي وقاص - رضي الله عنه - إِلَى عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - فَعَزَلَهُ، واسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ عَمَّارًا، فَشَكَوا حَتَّى ذَكَرُوا أنَّهُ لا يُحْسِنُ يُصَلِّي، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا إسْحَاقَ، إنَّ هَؤُلاَءِ يَزْعَمُونَ أنَّكَ لا تُحْسِنُ تُصَلِّي، فَقَالَ: أَمَّا أنا واللهِ فَإنِّي كُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ صَلاَةَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - لا أُخْرِمُ عَنْها، أُصَلِّي صَلاَتَي العِشَاءِ فَأَرْكُدُ فِي الأُولَيَيْنِ، وَأُخِفُّ في الأُخْرَيَيْنِ. قَالَ: ذَلِكَ الظَّنُّ بِكَ يَا أَبَا إسْحَاقَ، وأَرْسَلَ مَعَهُ رَجُلًا - أَوْ رِجَالًا - إِلَى الكُوفَةِ يَسْأَلُ عَنْهُ أهْلَ الكُوفَةِ، فَلَمْ يَدَعْ مَسْجِدًا إِلاَّ سَأَلَ عَنْهُ، وَيُثْنُونَ مَعْرُوفًا، حَتَّى دَخَلَ مَسْجِدًا لِبَنِي عَبْسٍ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْهُمْ، يُقالُ لَهُ أُسَامَةُ بْنُ قَتَادَةَ، يُكَنَّى أَبَا سَعْدَةَ، فَقَالَ: أمَا إذْ نَشَدْتَنَا فَإنَّ سَعْدًا كَانَ لا يَسِيرُ بالسَّرِيَّةِ وَلاَ يَقْسِمُ بالسَّوِيَّةِ، وَلاَ يَعْدِلُ في القَضِيَّةِ. قَالَ سَعْدٌ: أمَا وَاللهِ لأَدْعُونَّ بِثَلاَثٍ: اللَّهُمَّ إنْ كَانَ عَبْدُكَ هَذَا كَاذِبًا، قَامَ رِيَاءً، وَسُمْعَةً، فَأَطِلْ عُمُرَهُ، وَأَطِلْ فَقْرَهُ، وَعَرِّضْهُ لِلْفِتَنِ. وَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ إِذَا سُئِلَ يَقُولُ: شَيْخٌ كَبيرٌ مَفْتُونٌ، أَصَابَتْنِي دَعْوَةُ سَعْدٍ. قَالَ عَبدُ الملكِ بن عُمَيْرٍ الراوي عن جابرِ بنِ سَمُرَةَ: فَأنا رَأَيْتُهُ بَعْدُ قَدْ سَقَطَ حَاجِبَاهُ عَلَى عَيْنَيْهِ مِنَ الكِبَرِ، وإنَّهُ لَيَتَعَرَّضُ لِلْجَوارِي فِي الطُّرُقِ فَيَغْمِزُهُنَّ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اہلِ کوفہ نے سیدنا سعد یعنی ابن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی شکایت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کی، تو انہوں نے انہیں معزول کر دیا اور ان پر سیدنا عمار (رضی اللہ عنہ) کو عامل مقرر کر دیا۔ انہوں نے (سعد رضی اللہ عنہ کی) شکایتیں کیں یہاں تک کہ یہ بھی کہا کہ وہ اچھی طرح نماز نہیں پڑھاتے۔ چنانچہ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے) انہیں بلا بھیجا اور فرمایا: اے ابواسحاق! یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ اچھی طرح نماز نہیں پڑھاتے۔ انہوں نے کہا: رہا میں، تو اللہ کی قسم! میں انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والی نماز ہی پڑھاتا تھا، اس میں کوئی کمی نہیں کرتا تھا۔ میں عشاء کی نماز پڑھاتا تو پہلی دو رکعتوں میں (قیام) لمبا کرتا اور آخری دو رکعتوں میں ہلکا کرتا۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: اے ابواسحاق! آپ کے بارے میں یہی گمان تھا۔ اور انہوں نے ان کے ساتھ ایک آدمی -یا کئی آدمی- کوفہ بھیجے جو اہلِ کوفہ سے ان کے بارے میں پوچھیں۔ چنانچہ اس نے کوئی مسجد نہ چھوڑی مگر ان کے بارے میں پوچھا، اور لوگ ان کی اچھی تعریف کرتے رہے، یہاں تک کہ وہ بنو عبس کی ایک مسجد میں داخل ہوا، تو ان میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا جسے اسامہ بن قتادہ کہا جاتا تھا اور اس کی کنیت ابوسعدہ تھی، اس نے کہا: جب تم نے ہمیں قسم دے کر پوچھا ہے تو (سنو!) سعد لشکر کے ساتھ (خود) نہیں جاتے تھے، برابر تقسیم نہیں کرتے تھے اور فیصلے میں انصاف نہیں کرتے تھے۔ سیدنا سعد (رضی اللہ عنہ) نے کہا: سنو! اللہ کی قسم! میں تین بددعائیں ضرور کروں گا: اے اللہ! اگر تیرا یہ بندہ جھوٹا ہے، دکھاوے اور شہرت کے لیے کھڑا ہوا ہے تو اس کی عمر لمبی کر دے، اس کی محتاجی لمبی کر دے اور اسے فتنوں کے سامنے پیش کر دے۔ چنانچہ اس کے بعد جب اس سے (حال) پوچھا جاتا تو کہتا: بہت بوڑھا ہوں، فتنے میں مبتلا ہوں، مجھے سعد کی بددعا لگ گئی ہے۔ عبدالملک بن عمیر -جو جابر بن سمرہ سے روایت کرنے والے ہیں- کہتے ہیں: میں نے بعد میں اسے دیکھا کہ بڑھاپے کی وجہ سے اس کی بھنویں اس کی آنکھوں پر گر پڑی تھیں، اور وہ راستوں میں لونڈیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتا اور انہیں چٹکیاں (اور اشارے) کرتا تھا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1505]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 192 (755)، ومسلم 2/ 38 (453) (158).
وضاحت: «لَا أُخْرِمُ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعنی میں (اس میں) کمی نہیں کرتا۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 2/349)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1506
وعن عروة بن الزبير: أنَّ سعيد بن زيد بن عمرو بن نُفَيلٍ - رضي الله عنه - خَاصَمَتْهُ أَرْوَى بِنْتُ أوْسٍ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الحَكَمِ، وادَّعَتْ أنَّهُ أخَذَ شَيْئًا مِنْ أرْضِهَا، فَقَالَ سعيدٌ: أنا كُنْتُ آخُذُ شَيئًا مِنْ أرْضِهَا بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رسول الله - صلى الله عليه وسلم!؟ قَالَ: مَاذَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ أخَذَ شِبْرًا مِنَ الأرْضِ ظُلْمًا، طُوِّقَهُ إِلَى سَبْعِ أرْضِينَ» فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: لا أسْألُكَ بَيِّنَةً بَعْدَ هَذَا، فَقَالَ سعيد: اللَّهُمَّ إنْ كَانَتْ كاذِبَةً، فَأعْمِ بَصَرَها، وَاقْتُلْهَا في أرْضِها، قَالَ: فَما ماتَتْ حَتَّى ذَهَبَ بَصَرُهَا، وَبَيْنَما هِيَ تَمْشِي في أرْضِهَا إذ وَقَعَتْ في حُفْرَةٍ فَماتَتْ. متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ لِمُسْلِمٍ عن محمد بن زيد بن عبد الله بن عُمَرَ بِمَعْنَاهُ، وأنه رآها عَمْيَاءَ تَلْتَمِسُ الجُدُرَ تقولُ: أصابَتْنِي دَعْوَةُ سَعيدٍ، وأنَّها مَرَّتْ عَلَى بِئرٍ في الدَّارِ الَّتي خَاصَمَتْهُ فِيهَا، فَوَقَعَتْ فِيهَا، وكانتْ قَبْرَها.
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے اروی بنت اوس نے مروان بن حکم کے پاس جھگڑا کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس کی زمین کا کچھ حصہ لے لیا ہے۔ تو سیدنا سعید (رضی اللہ عنہ) نے کہا: کیا میں اس کی زمین کا کچھ حصہ لے سکتا ہوں، اس (وعید) کے بعد جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے!؟ (مروان نے) کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے ظلم سے ایک بالشت زمین بھی لی، سات زمینوں تک (کا وہ حصہ) اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈالا جائے گا۔“ تو مروان نے ان سے کہا: اس کے بعد میں آپ سے کوئی دلیل (گواہی) نہیں مانگتا۔ پھر سیدنا سعید (رضی اللہ عنہ) نے کہا: اے اللہ! اگر یہ جھوٹی ہے تو اس کی بینائی ختم کر دے اور اسے اسی کی زمین میں موت دے۔ (راوی نے) کہا: چنانچہ وہ نہیں مری یہاں تک کہ اس کی بینائی جاتی رہی، اور ایک بار وہ اپنی زمین میں چل رہی تھی کہ اچانک ایک گڑھے میں گر پڑی اور مر گئی۔
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں محمد بن زید بن عبداللہ بن عمر سے اسی مفہوم کی (روایت) ہے، اور یہ کہ انہوں نے اسے اندھی حالت میں دیواریں ٹٹولتے ہوئے دیکھا، وہ کہتی تھی: مجھے سعید کی بددعا لگ گئی۔ اور یہ کہ وہ اس گھر میں ایک کنویں کے پاس سے گزری جس کے بارے میں اس نے ان سے جھگڑا کیا تھا، تو اس میں گر پڑی، اور وہی (کنواں) اس کی قبر بن گیا۔ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1506]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 130 (3198)، ومسلم 5/ 58 (1610) (138).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1507
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهم، قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ أُحُدٌ دعَانِي أَبي من اللَّيلِ فَقَالَ: مَا أُرَاني إِلاَّ مَقْتُولًا في أوْلِ مَنْ يُقْتَلُ من أصْحَابِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - وإنِّي لا أَتْرُكُ بَعْدِي أَعَزَّ عَلَيَّ مِنْكَ غَيْرَ نَفْسِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وإنَّ عَلَيَّ دَيْنًا فَاقْضِ، وَاسْتَوْصِ بِأَخَوَاتِكَ خَيْرًا، فَأصْبَحْنَا، فَكَانَ أَوَّلَ قَتِيلٍ، وَدَفَنْتُ مَعَهُ آخَرَ في قَبْرِهِ، ثُمَّ لَمْ تَطِبْ نَفْسِي أَنْ أتْرُكَهُ مَعَ آخَرَ، فَاسْتَخْرَجْتُهُ بَعْدَ سِتَّةِ أشْهُرٍ، فإذا هُوَ كَيَوْمِ وَضَعْتُهُ غَيْرَ أُذنِهِ، فَجَعَلْتُهُ في قَبْرٍ عَلَى حِدَةٍ. رواه البخاري.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب (غزوۂ) احد کا وقت آیا تو میرے والد نے مجھے رات کو بلایا اور کہا: میں اپنے آپ کو یہی دیکھتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے سب سے پہلے قتل ہونے والوں میں میں بھی قتل کیا جاؤں گا، اور میں اپنے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے سوا تم سے زیادہ کسی کو عزیز نہیں چھوڑ رہا، اور مجھ پر قرض ہے، اسے ادا کر دینا، اور اپنی بہنوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت قبول کرنا۔ پھر صبح ہوئی تو وہ سب سے پہلے شہید ہونے والے تھے، اور میں نے ان کے ساتھ ان کی قبر میں ایک اور (شہید) کو دفن کیا، پھر میرے دل کو یہ اچھا نہ لگا کہ میں انہیں کسی دوسرے کے ساتھ (ایک قبر میں) چھوڑ دوں، چنانچہ چھ ماہ بعد میں نے انہیں (قبر سے) نکالا تو وہ (بالکل) اسی دن کی طرح تھے جس دن میں نے انہیں (قبر میں) رکھا تھا، سوائے ان کے کان کے، پھر میں نے انہیں ایک الگ قبر میں دفن کر دیا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1507]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 116 (1351).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1508
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رجلين مِنْ أصحاب النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - خَرَجَا مِنْ عِنْدِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - في لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ وَمَعَهُمَا مِثْلُ المِصْبَاحَيْنِ بَيْنَ أَيْديهِمَا. فَلَمَّا افْتَرَقَا، صَارَ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَاحِدٌ حَتَّى أتَى أهْلَهُ. رواهُ البُخاري مِنْ طُرُقٍ؛
وفي بَعْضِهَا أنَّ الرَّجُلَيْنِ أُسَيْدُ بنُ حُضير، وَعَبّادُ بنُ بِشْرٍ رضي الله عنهم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمی ایک اندھیری رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلے، اور ان کے ساتھ ان کے آگے آگے دو چراغوں جیسی (روشنیاں) تھیں۔ جب وہ دونوں جدا ہوئے تو ان میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک (روشنی) ہو گئی یہاں تک کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ گیا۔
(اسے بخاری نے کئی سندوں سے روایت کیا ہے)
اور ان میں سے بعض (روایتوں) میں ہے کہ وہ دونوں آدمی سیدنا اسید بن حضیر اور سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہما تھے۔ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1508]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 125 (465) و5/ 44 (3805).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1509
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: بعث رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عَشْرَة رَهْطٍ عَيْنًا سَرِيَّة، وأمَّرَ عَلَيْهَا عاصِمَ بنَ ثَابِتٍ الأنْصَارِيَّ - رضي الله عنه - فانْطلقوا حَتَّى إِذَا كَانُوا بالهَدْأةِ؛ بَيْنَ عُسْفَانَ وَمَكَّةَ؛ ذُكِرُوا لِحَيٍّ مِنْ هُذَيْل يُقالُ لَهُمْ: بَنُو لحيانَ، فَنَفَرُوا لَهُمْ بِقَريبٍ مِنْ مِئَةِ رَجُلٍ رَامٍ، فَاقْتَصُّوا آثَارَهُمْ، فَلَمَّا أحَسَّ بِهِمْ عَاصِمٌ وأصْحَابُهُ، لَجَأُوا إِلَى مَوْضِعٍ، فَأَحاطَ بِهِمُ القَوْمُ، فَقَالُوا: انْزِلُوا فَأَعْطُوا بِأيْدِيكُمْ وَلَكُمُ العَهْدُ وَالمِيثَاقُ أَنْ لا نَقْتُلَ مِنْكُمْ أحَدًا. فَقَالَ عَاصِمُ بنُ ثَابِتٍ: أَيُّهَا القَوْمُ، أَمَّا أنا، فَلاَ أنْزِلُ عَلَى ذِمَّةِ كَافِرٍ: اللَّهُمَّ أَخْبِرْ عَنَّا نَبِيَّكَ - صلى الله عليه وسلم - فَرَمُوهُمْ بِالنّبْلِ فَقَتلُوا عَاصِمًا، وَنَزَلَ إلَيْهِمْ ثَلاَثَةُ نَفَرٍ عَلَى العَهْدِ والمِيثاقِ، مِنْهُمْ خُبَيْبٌ، وَزَيدُ بنُ الدَّثِنَةِ وَرَجُلٌ آخَرُ. فَلَمَّا اسْتَمْكَنُوا مِنْهُمْ أطْلَقُوا أوْتَارَ قِسِيِّهِمْ، فَرَبطُوهُمْ بِهَا. قَالَ الرَّجُلُ الثَّالِثُ: هَذَا أوَّلُ الغَدْرِ واللهِ لا أصْحَبُكُمْ إنَّ لِي بِهؤُلاءِ أُسْوَةً، يُريدُ القَتْلَى، فَجَرُّوهُ وعَالَجُوهُ، فأبى أَنْ يَصْحَبَهُمْ، فَقَتَلُوهُ، وانْطَلَقُوا بِخُبَيبٍ، وزَيْدِ بنِ الدَّثِنَةِ، حَتَّى بَاعُوهُما بِمَكَّةَ بَعْدَ وَقْعَةِ بَدْرٍ؛ فابْتَاعَ بَنُو الحارِثِ بن عامِرِ بنِ نَوْفَلِ بنِ عبدِ مَنَافٍ خُبيبًا، وكان خُبَيْبٌ هُوَ قَتَلَ الحَارِثَ يَوْمَ بَدْرٍ. فَلِبثَ خُبَيْبٌ عِنْدَهُمْ أسيرًا حَتَّى أجْمَعُوا عَلَى قَتْلِهِ، فاسْتَعَارَ مِنْ بَعْضِ بَنَاتِ الحَارثِ مُوسَى يَسْتَحِدُّ بِهَا فَأعَارَتْهُ، فَدَرَجَ بُنَيٌّ لَهَا وَهِيَ غَافِلَةٌ حَتَّى أَتَاهُ، فَوَجَدتهُ مُجْلِسَهُ عَلَى فَخْذِهِ وَالموسَى بِيَدِهِ، فَفَزِعَتْ فَزْعَةً عَرَفَهَا خُبَيْبٌ. فَقَالَ: أَتَخَشَيْنَ أن أقْتُلَهُ مَا كُنْتُ لأَفْعَلَ ذَلِكَ! قالت: واللهِ مَا رَأيْتُ أسيرًا خَيرًا مِنْ خُبَيْبٍ، فواللهِ لَقَدْ وَجَدْتُهُ يَومًا يَأكُلُ قِطْفًا مِنْ عِنَبٍ في يَدِهِ وإنَّهُ لَمُوثَقٌ بِالحَدِيدِ وَمَا بِمَكَّةَ مِنْ ثَمَرَةٍ، وَكَانَتْ تَقُولُ: إنَّهُ لَرِزْقٌ رَزَقَهُ اللهُ خُبَيْبًا. فَلَمَّا خَرَجُوا بِهِ مِنَ الحَرَمِ لِيَقْتُلُوهُ في الحِلِّ، قَالَ لَهُمْ خُبَيْبٌ: دَعُونِي أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَتَرَكُوهُ، فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ: واللهِ لَوْلاَ أَنْ تَحْسَبُوا أنَّ مَا بِي جَزَعٌ لَزِدْتُ: اللَّهُمَّ أحْصِهِمْ عَدَدًا، وَاقْتُلهُمْ بِدَدًا، وَلاَ تُبْقِ مِنْهُمْ أَحَدًا. وقال:
فَلَسْتُ أُبَالِي حِيْنَ أُقْتَلُ مُسْلِمًا... عَلَى أيِّ جَنْبٍ كَانَ للهِ مَصْرَعِي
وَذَلِكَ في ذَاتِ الإلَهِ وإنْ يَشَأْ... يُبَارِكْ عَلَى أوْصَالِ شِلْوٍ مُمَزَّعِ
وكان خُبَيبٌ هُوَ سَنَّ لِكُلِّ مُسْلِمٍ قُتِلَ صَبْرًا الصَّلاَةَ. وأخْبَرَ - يعني: النبيّ - صلى الله عليه وسلم - أصْحَابَهُ يَوْمَ أُصِيبُوا خَبَرَهُمْ، وَبَعَثَ نَاسٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَى عَاصِمِ بنِ ثَابتٍ حِيْنَ حُدِّثُوا أَنَّهُ قُتِلَ أن يُؤْتَوا بِشَيءٍ مِنْهُ يُعْرَفُ، وكَانَ قَتَلَ رَجُلًا مِنْ عُظَمائِهِمْ، فَبَعَثَ الله لِعَاصِمٍ مِثْلَ الظُّلَّةِ مِنَ الدَّبْرِ فَحَمَتْهُ مِنْ رُسُلِهِمْ، فَلَمْ يَقْدِروا أَنْ يَقْطَعُوا مِنْهُ شَيْئًا. رواه البخاري.
قولُهُ: «الهَدْأَةُ» : مَوْضِعٌ، «والظُّلَّةُ» : السَّحَابُ. «والدَّبْرُ» : النَّحْلُ. وَقَوْلُهُ: «اقْتُلْهُمْ بِدَدًا» بِكَسْرِ الباءِ وفتحِهَا، فَمَنْ كَسَرَ قَالَ هُوَ جمع بِدَّةٍ بكسر الباء وهي النصيب ومعناه: اقْتُلْهُمْ حِصَصًا مُنْقَسِمَةً لِكُلِّ واحدٍ مِنْهُمْ نَصيبٌ، وَمَنْ فَتَحَ قَالَ معناهُ: مُتَفَرِّقِينَ في القَتْلِ واحدًا بَعْدَ واحِدٍ مِنَ التَّبْدِيد.
وفي الباب أحاديث كثيرةٌ صَحيحةٌ سَبَقَتْ في مَوَاضِعِها مِنْ هَذَا الكِتَابِ، مِنْهَا حديثُ الغُلامِ الَّذِي كَانَ يأتِي الرَّاهِبَ والسَّاحِرَ، ومنْها حَدِيثُ جُرَيْج، وحديثُ أصْحابِ الغَارِ الذين أطْبِقَتْ عَلَيْهِم الصَّخْرَةُ، وَحديثُ الرَّجُلِ الَّذِي سَمِعَ صَوْتًا في السَّحَابِ يَقُولُ: اسْقِ حَدِيقَةَ فُلاَنٍ، وَغَيْرُ ذَلِكَ. وَالدلائِل في البابِ كثيرةٌ مشهُورةٌ، وباللهِ التَّوفيقِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس آدمیوں کا ایک دستہ جاسوسی کے لیے بھیجا اور ان پر سیدنا عاصم بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کیا۔ وہ روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب وہ ہدأہ میں پہنچے، جو عسفان اور مکہ کے درمیان ہے، تو قبیلۂ ہذیل کی ایک شاخ کو جسے بنو لحیان کہا جاتا تھا، ان کی خبر دی گئی۔ چنانچہ وہ تقریباً سو تیر انداز آدمیوں کے ساتھ ان (کے تعاقب) کے لیے نکل کھڑے ہوئے اور ان کے نقشِ قدم کا پیچھا کرنے لگے۔ جب سیدنا عاصم اور ان کے ساتھیوں نے انہیں محسوس کیا تو ایک جگہ پناہ لی، تو ان لوگوں نے انہیں گھیر لیا اور کہا: نیچے اتر آؤ اور اپنے آپ کو ہمارے حوالے کر دو، تمہارے لیے عہد و پیمان ہے کہ ہم تم میں سے کسی کو قتل نہیں کریں گے۔ سیدنا عاصم بن ثابت (رضی اللہ عنہ) نے کہا: اے لوگو! رہا میں، تو میں کسی کافر کی پناہ (اور عہد) پر نہیں اتروں گا۔ اے اللہ! ہماری خبر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا دے۔ چنانچہ انہوں نے ان پر تیر برسائے اور سیدنا عاصم (رضی اللہ عنہ) کو شہید کر دیا، اور تین آدمی عہد و پیمان پر ان کے پاس اتر آئے، جن میں سیدنا خبیب، سیدنا زید بن دثنہ اور ایک اور آدمی تھے۔ جب انہوں نے ان پر قابو پا لیا تو اپنی کمانوں کی تانتیں کھول کر انہیں ان سے باندھ دیا۔ تیسرے آدمی نے کہا: یہ پہلی غداری ہے، اللہ کی قسم! میں تمہارے ساتھ نہیں جاؤں گا، میرے لیے ان (شہیدوں) میں نمونہ ہے، اس کی مراد مقتول (ساتھی) تھے۔ انہوں نے اسے گھسیٹا اور (ساتھ لے جانے کی) کوشش کی، مگر اس نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا، تو انہوں نے اسے قتل کر دیا۔ اور وہ سیدنا خبیب اور سیدنا زید بن دثنہ کو لے گئے یہاں تک کہ (غزوۂ) بدر کے بعد انہیں مکہ میں بیچ دیا۔ سیدنا خبیب (رضی اللہ عنہ) کو حارث بن عامر بن نوفل بن عبدمناف کے بیٹوں نے خرید لیا، اور سیدنا خبیب ہی نے بدر کے دن حارث کو قتل کیا تھا۔ چنانچہ سیدنا خبیب ان کے پاس قیدی بن کر رہے یہاں تک کہ انہوں نے ان کے قتل کا پختہ ارادہ کر لیا۔ تو انہوں نے حارث کی کسی بیٹی سے استرا مانگا تاکہ (زیرِ ناف) بال صاف کریں، اس نے انہیں دے دیا۔ پھر اس کا ایک چھوٹا بچہ اس کی بے خبری میں چلتا ہوا ان کے پاس جا پہنچا، تو اس نے دیکھا کہ انہوں نے اسے اپنی ران پر بٹھا رکھا ہے اور استرا ان کے ہاتھ میں ہے۔ وہ اس قدر گھبرا گئی کہ سیدنا خبیب نے اس کی گھبراہٹ پہچان لی۔ انہوں نے کہا: کیا تم ڈرتی ہو کہ میں اسے قتل کر دوں گا؟ میں ایسا کرنے والا نہیں! وہ کہتی تھی: اللہ کی قسم! میں نے خبیب سے بہتر کوئی قیدی نہیں دیکھا۔ اللہ کی قسم! میں نے ایک دن انہیں دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ میں انگور کا ایک خوشہ لیے کھا رہے تھے، حالانکہ وہ لوہے (کی زنجیروں) میں جکڑے ہوئے تھے اور مکہ میں (اس وقت) کوئی پھل نہیں تھا۔ اور وہ کہا کرتی تھی: یقیناً یہ رزق تھا جو اللہ نے خبیب کو عطا فرمایا تھا۔ پھر جب وہ انہیں حرم سے باہر لے کر نکلے تاکہ حِل میں انہیں قتل کریں تو سیدنا خبیب نے ان سے کہا: مجھے چھوڑ دو کہ میں دو رکعتیں پڑھ لوں۔ انہوں نے انہیں چھوڑ دیا تو انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر کہا: اللہ کی قسم! اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ تم سمجھو گے کہ مجھے (موت کی) گھبراہٹ ہے تو میں (رکعتیں) اور زیادہ کرتا۔ (پھر کہا:) اے اللہ! ان کی تعداد گن لے، انہیں الگ الگ کر کے ہلاک کر اور ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑ۔ اور (یہ اشعار) کہے: ”جب میں مسلمان ہونے کی حالت میں قتل کیا جا رہا ہوں تو مجھے کوئی پروا نہیں کہ اللہ کی خاطر میں کس پہلو پر گرتا ہوں۔ اور یہ (سب) اللہ کی ذات کے لیے ہے، اور اگر وہ چاہے تو ٹکڑے ٹکڑے کیے ہوئے جسم کے جوڑوں میں برکت ڈال دے۔“ اور سیدنا خبیب ہی وہ ہیں جنہوں نے ہر اس مسلمان کے لیے جسے باندھ کر قتل کیا جائے، (قتل سے پہلے) نماز (پڑھنے) کا طریقہ جاری کیا۔ اور جس دن وہ (صحابہ) شہید کیے گئے، اسی دن آپ -یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم - نے اپنے صحابہ کو ان کی خبر دے دی۔ اور قریش کے کچھ لوگوں کو جب بتایا گیا کہ سیدنا عاصم بن ثابت قتل کر دیے گئے ہیں تو انہوں نے (کچھ آدمی) بھیجے کہ ان کے جسم کا کوئی ایسا حصہ لایا جائے جس سے انہیں پہچانا جا سکے، کیونکہ انہوں نے ان کے سرداروں میں سے ایک بڑے آدمی کو قتل کیا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا عاصم (رضی اللہ عنہ) کے لیے بادل کی طرح (شہد کی) مکھیوں کا ایک جھنڈ بھیج دیا، جس نے ان کے قاصدوں سے ان کی حفاظت کی، چنانچہ وہ ان کے جسم میں سے کچھ بھی نہ کاٹ سکے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«الْهَدْأَةُ»: ایک جگہ کا نام ہے۔
«الظُّلَّةُ»: بادل۔
«الدَّبْرُ»: (شہد کی) مکھیاں۔
«اقْتُلْهُمْ بِدَدًا»: باء کے کسرہ اور فتحہ دونوں کے ساتھ ہے۔ جس نے کسرہ پڑھا اس نے کہا: یہ «بِدَّة» (باء کے کسرہ کے ساتھ) کی جمع ہے جس کا معنی حصہ ہے، اور مطلب یہ ہے: انہیں تقسیم شدہ حصوں کی صورت میں قتل کر کہ ان میں سے ہر ایک کا (ہلاکت میں) حصہ ہو۔ اور جس نے فتحہ پڑھا اس نے کہا: اس کا معنی ہے: انہیں الگ الگ، ایک کے بعد ایک قتل کر، یہ «التَّبْدِيد» (بکھیرنے) سے ہے۔
اس باب میں بہت سی صحیح احادیث ہیں جو اس کتاب میں اپنے اپنے مقامات پر گزر چکی ہیں، ان میں سے اس لڑکے کی حدیث ہے جو راہب اور جادوگر کے پاس آتا جاتا تھا، اور جریج کی حدیث، اور ان غار والوں کی حدیث جن پر چٹان (آ کر غار کا منہ) بند ہو گیا تھا، اور اس آدمی کی حدیث جس نے بادل میں ایک آواز سنی جو کہہ رہی تھی: فلاں کے باغ کو سیراب کرو، اور ان کے علاوہ (دیگر احادیث)۔ اور اس باب میں دلائل بہت زیادہ اور مشہور ہیں، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1509]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 100 (3989).
وضاحت: «أَوْصَالِ شِلْوٍ مُمَزَّعِ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ” «الْأَوْصَالُ» «وَصْل» کی جمع ہے اور اس سے مراد عضو ہے، اور «الشِّلْوُ» (شین کے کسرہ کے ساتھ) جسم کو کہتے ہیں، اور کبھی عضو پر بھی بولا جاتا ہے لیکن یہاں اس سے مراد جسم ہے، اور «الْمُمَزَّعُ» کا معنی ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا ہے، اور کلام کا مطلب ہے: ٹکڑے ٹکڑے کیے ہوئے جسم کے اعضاء۔“ (فتح الباری 7/479)
«الدَّبْرِ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ” «الظُّلَّةُ» بادل کو اور «الدَّبْرُ» بھڑوں کو کہتے ہیں۔ اور اس حدیث میں (یہ مسئلہ) ہے کہ قیدی کو اختیار ہے کہ وہ امان قبول کرنے سے انکار کر دے اور اپنے آپ کو (دشمن کے) قابو میں نہ دے، اگرچہ قتل کر دیا جائے، اس بات سے غیرت کرتے ہوئے کہ اس پر کسی کافر کا حکم جاری ہو۔ یہ (اس صورت میں ہے) جب وہ عزیمت پر عمل کرنا چاہے، اور اگر رخصت پر عمل کرنا چاہے تو اس کے لیے امان طلب کرنا جائز ہے۔“ (فتح الباری 7/479)
یہ احادیث نمبر 12، 30، 259، 560 اور 967 پر گزر چکی ہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1510
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: مَا سَمِعْتُ عمر - رضي الله عنه - يقولُ لِشَيءٍ قَطُّ: إنِّي لأَظُنُّهُ كَذَا، إِلاَّ كَانَ كَمَا يَظُنُّ. رواه البخاري.
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کبھی کسی چیز کے بارے میں یہ کہتے نہیں سنا کہ میرا خیال ہے یہ اس طرح ہے، مگر وہ ویسے ہی ہوتی جیسا وہ گمان کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1510]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 61 (3866).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں