الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
372. باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة
باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے
حدیث نمبر: 1889
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ في الجَنَّةِ سُوقًا يَأتُونَهَا كُلَّ جُمُعَةٍ. فَتَهُبُّ رِيحُ الشَّمَالِ، فَتَحْثُو في وُجُوهِهِم وَثِيَابِهِمْ، فَيَزدَادُونَ حُسنًا وَجَمَالًا فَيَرْجِعُونَ إلَى أَهْلِيهِمْ، وَقَد ازْدَادُوا حُسْنًا وَجَمَالًا، فَيقُولُ لَهُمْ أَهْلُوهُمْ: وَاللهِ لقدِ ازْدَدْتُمْ حُسْنًا وَجَمَالًا! فَيقُولُونَ: وَأنْتُمْ وَاللهِ لَقَدِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمالًا!» . رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت میں ایک بازار ہے جس میں لوگ ہر جمعہ کو آیا کریں گے، پھر شمالی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اور کپڑوں پر (خوشبو) بکھیر دے گی، تو ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہو جائے گا، پھر وہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹیں گے اس حال میں کہ ان کا حسن و جمال بڑھ چکا ہوگا، تو ان کے گھر والے ان سے کہیں گے: اللہ کی قسم! تمہارا حسن و جمال تو بہت بڑھ گیا ہے! وہ کہیں گے: اور اللہ کی قسم! ہمارے (جانے کے) بعد تمہارا حسن و جمال بھی بہت بڑھ گیا ہے!“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1889]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1889]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 145 (2833) (13).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1890
وعن سهل بن سعد - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ أهْلَ الجَنَّةِ لَيَتَراءونَ الغُرَفَ فِي الجَنَّةِ كَمَا تَتَرَاءونَ الكَوكَبَ فِي السَّمَاءِ» متفق عليه.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اہلِ جنت، جنت میں بالا خانوں کو اس طرح دیکھیں گے جیسے تم آسمان میں ستارے کو دیکھتے ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1890]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1890]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 143 (6555)، ومسلم 8/ 144 (2830) (10).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1891
وعنه - رضي الله عنه - قال: شَهِدْتُ مِنَ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - مَجْلِسًا وَصَفَ فِيهِ الجَنَّةَ حَتَّى انْتَهَى، ثُمَّ قَالَ في آخِرِ حَدِيثِهِ: «فيهَا مَا لاَ عَينٌ رَأَتْ، وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلاَ خَطَرَ عَلى قَلْبِ بَشَرٍ» ثُمَّ قَرَأَ: ﴿تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ المَضَاجِعِ﴾ إلى قوله تعالى: ﴿فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ﴾ [السجدة: ١٦ - ١٧] . رواه البخاري.
انہی (سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک مجلس میں حاضر ہوا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا وصف بیان فرمایا یہاں تک کہ (بیان) ختم کیا، پھر اپنی بات کے آخر میں فرمایا: ”اس میں وہ (نعمتیں) ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ آیت) پڑھی: ”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں“ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک: ”پس کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے آنکھوں کی کیسی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔“ (سورۃ السجدہ: 16-17)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1891]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 143 (2825) (5).
وضاحت: «رواه البخاري» : بخاری کی روایت (4/143، حدیث 3244) تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1892
وعن أبي سعيد وأبي هريرة رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم -
قال: «إذَا دَخَلَ أهْلُ الجَنَّةِ الجَنَّةَ يُنَادِي مُنَادٍ: إنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا، فَلاَ تَمُوتُوا أَبَدًا، وإنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا، فلا تَسْقَمُوا أبدًا، وإنَّ لَكمْ أَنْ تَشِبُّوا فلا تَهْرَمُوا أبدًا، وإنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا، فَلاَ تَبْأسُوا أَبَدًا» . رواه مسلم.

سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو ایک منادی پکار کر کہے گا: (اب) تمہارے لیے یہ ہے کہ تم زندہ رہو اور کبھی نہ مرو، اور تمہارے لیے یہ ہے کہ تم تندرست رہو اور کبھی بیمار نہ ہو، اور تمہارے لیے یہ ہے کہ تم جوان رہو اور کبھی بوڑھے نہ ہو، اور تمہارے لیے یہ ہے کہ تم نعمتوں میں رہو اور کبھی تنگی (و تکلیف) نہ دیکھو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1892]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1892]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 148 (2837) (22).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1893
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ أدْنَى مَقْعَدِ أَحَدِكُمْ مِن الجَنَّةِ أَنْ يَقُولَ لَهُ: تَمَنَّ، فَيَتَمَنَّى وَيَتَمَنَّى فَيقُولُ لَهُ: هَلْ تَمَنَّيتَ؟ فيقولُ: نَعَمْ، فيقُولُ لَهُ: فَإنَّ لَكَ ما تَمَنَّيتَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت میں تم میں سے کسی کا سب سے کم درجہ یہ ہوگا کہ (اللہ تعالیٰ) اس سے فرمائے گا: آرزو کر، تو وہ آرزو کرے گا اور (مزید) آرزو کرے گا، پھر وہ اس سے فرمائے گا: کیا تو نے آرزو کر لی؟ وہ کہے گا: ہاں، تو (اللہ تعالیٰ) اس سے فرمائے گا: تیرے لیے وہ سب کچھ ہے جس کی تو نے آرزو کی اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1893]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1893]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 114 (182) (301).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1894
وعن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ الله - عز وجل - يَقُولُ لأَهْلِ الجَنَّةِ: يَا أَهْلَ الجَنَّةِ، فَيقولُونَ: لَبَّيكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ، وَالخَيْرُ في يَديْكَ، فَيقُولُ: هَلْ رَضِيتُم؟ فَيقُولُونَ: وَمَا لَنَا لاَ نَرْضَى يَا رَبَّنَا وَقَدْ أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أحدًا مِنْ خَلْقِكَ، فَيقُولُ: ألاَ أُعْطِيكُمْ أفْضَلَ مِنْ ذلِكَ؟ فَيقُولُونَ: وَأيُّ شَيءٍ أفْضَلُ مِنْ ذلِكَ؟ فَيقُولُ: أُحِلُّ عَلَيكُمْ رِضْوَانِي فَلاَ أسْخَطُ عَلَيْكُمْ بَعْدَهُ أبَدًا» . متفق عليه.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل اہلِ جنت سے فرمائے گا: اے جنت والو! وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم حاضر ہیں، تیری خدمت میں موجود ہیں، اور ساری بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے۔ وہ فرمائے گا: کیا تم راضی ہو گئے؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم کیوں راضی نہ ہوں جبکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرمایا ہے جو اپنی مخلوق میں سے کسی کو عطا نہیں فرمایا۔ وہ فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز نہ دوں؟ وہ عرض کریں گے: اس سے افضل اور کون سی چیز ہو سکتی ہے؟ وہ فرمائے گا: میں تم پر اپنی رضا نازل کرتا ہوں، اس کے بعد میں تم سے کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1894]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 142 (6549)، ومسلم 8/ 144 (2829) (9).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1895
وعن جرير بن عبد الله - رضي الله عنه - قال: كُنَّا عِندَ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَنَظَرَ إلَى القَمَرِ لَيْلَةَ البَدْرِ، وَقَالَ: «إنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ عَيَانًا كما تَرَوْنَ هَذَا القَمَرَ، لاَ تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ» متفق عليه.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”بے شک تم اپنے رب کو اسی طرح آنکھوں سے دیکھو گے جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت (اور بھیڑ کی تکلیف) نہیں ہوگی۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1895]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1895]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1051). أخرجه: البخاري 1/ 145 (554)، ومسلم 2/ 113 (633) (211).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1051 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1896
وعن صُهيب - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إذا دَخَلَ أهْلُ الجَنَّةِ الجَنَّةَ يَقُولُ اللهُ تبارك وتعالى: تُريدُونَ شَيئًا أَزيدُكُمْ؟ فَيقُولُونَ: ألَمْ تُبَيِّضْ وُجُوهَنَا؟ ألَمْ تُدْخِلْنَا الجَنَّةَ وَتُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ؟ فَيَكْشِفُ الحِجَابَ، فَمَا أُعْطُوا شَيْئًا أَحَبَّ إلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إلَى رَبِّهِمْ» .رواه مسلم.
قال الله تعالى: ﴿إنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِإِيمَانِهِمْ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الأَنْهَارُ في جَنَّاتِ النَّعِيمِ دَعْوَاهُمْ فيها سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلاَمٌ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الحَمْدُ للهِ رَبِّ العَالَمِينَ﴾ [يونس: ٩ - ١٠] .
الحَمْدُ للهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِي لَوْلاَ أَنْ هَدَانَا اللهُ. اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ النَّبيِّ الأُمِّيِّ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَأزوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كما صَلَّيْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وعلى آلِ إبْراهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبيِّ الأُمِّيِّ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَأزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كما بَاركْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وَعَلَى آل إبراهيم في العالَمِينَ إنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.
قال مؤلِّفُهُ: فَرَغْتُ مِنْهُ يَوْمَ الإثْنَيْنِ رَابِعَ شَهْرِ رَمَضَانَ سَنَةَ سَبْعِينَ وَسِتِّمِائَةٍ
بِدِمشق

سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم کوئی چیز چاہتے ہو کہ میں تمہیں (وہ) مزید دوں؟ وہ عرض کریں گے: کیا تو نے ہمارے چہرے روشن نہیں کیے؟ کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا اور ہمیں جہنم سے نجات نہیں دی؟ پھر (اللہ تعالیٰ) پردہ ہٹا دے گا، تو انہیں کوئی ایسی چیز نہیں دی گئی ہوگی جو انہیں اپنے رب کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے، ان کا رب ان کے ایمان کی وجہ سے ان کی رہنمائی کرے گا، نعمتوں والی جنتوں میں ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ ان میں ان کی پکار یہ ہوگی: اے اللہ! تو پاک ہے، اور ان میں ان کی دعا سلام ہوگی، اور ان کی آخری پکار یہ ہوگی کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔“ (سورۃ یونس: 9-10)
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں اس کی ہدایت دی، اور اگر اللہ ہمیں ہدایت نہ دیتا تو ہم کبھی ہدایت نہ پاتے۔ اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو تیرے بندے اور تیرے رسول، نبیِ امی ہیں، اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آل، آپ کی ازواج اور آپ کی اولاد پر، جیسے تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، اور برکت نازل فرما محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نبیِ امی پر، اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آل، آپ کی ازواج اور آپ کی اولاد پر، جیسے تو نے تمام جہانوں میں ابراہیم (علیہ السلام) پر اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف والا، بزرگی والا ہے۔
اس (کتاب) کے مؤلف (امام نووی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: میں اس سے پیر کے دن، 4 رمضان سن 670 ہجری کو دمشق میں فارغ ہوا۔ [رياض الصالحين/كتاب الاستغفار/حدیث: 1896]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 112 (181) (297).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)