🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
شرعی تعلیم دینے کا حکم اور اس کے تقاضے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1375 ترقیم فقہی: -- 367
-" علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعلیم دو، آسانیاں پیدا کرو، تنگیاں پیدا نہ کرو، خوشخبریاں دو اور نفرتیں نہ دلاؤ اور جب کسی کو غصہ آ جائے تو وہ خاموش ہو جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 367]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1375

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1151 ترقیم فقہی: -- 368
-" يسرا ولا تعسرا وبشرا ولا تنفرا وتطاوعا ولا تختلفا".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: ”آسانیاں پیدا کرنا اور تنگیوں میں نہ ڈالنا اور خوشخبریاں دینا اور نفرتیں نہ دلانا اور آپس میں موافقت اختیار کرنا اور اختلاف نہ کرنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 368]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1151

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
لکھ کر علم کو محفوظ کرنے کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2026 ترقیم فقہی: -- 369
-" قيدوا العلم بالكتاب".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھ کر علم کو مقید کرو۔“ یہ حدیث انس بن مالک، سیدنا عبداللہ بن عمرو اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 369]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2026

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اللہ تعالیٰ سے علم نافع کا سوال کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1511 ترقیم فقہی: -- 370
-" سلوا الله علما نافعا وتعوذوا بالله من علم لا ينفع".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی سے ایسے علم کا سوال کرو، جو فائدہ دینے والا ہو اور بے فائدہ علم سے اس کی پناہ طلب کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 370]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1511

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3151 ترقیم فقہی: -- 371
- (كان يقولُ: اللهمَّ! انفعْني بما علَّمْتني، وعلِّمْنِي ما ينفعُني، وارزقْني عِلْماً تنفعُني به) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اے اللہ! جو تو نے مجھے سکھایا، اس کے ذریعے مجھے نفع دے اور مجھے وہ چیز سکھا دے، جو میرے لیے فائدہ مند ہو اور مجھے ایسا علم عطا فرما کہ جس کے ذریعے تو مجھے نفع دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 371]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3151

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دوران خطبہ مقتدیوں کی کیفیت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2080 ترقیم فقہی: -- 372
-" كان إذا صعد المنبر أقبلنا بوجوهنا إليه".
مطیع غزال اپنے باپ سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھتے تو ہم اپنے چہروں کے ساتھ ان کی طرف متوجہ ہوتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 372]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2080

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خطیب کا منبر پر چڑھ کر سلام کہنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2076 ترقیم فقہی: -- 373
-" كان إذا صعد المنبر سلم".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھتے تو سلام کہتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 373]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2076

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دوران خطبہ جمعہ کلام کرنے کا نقصان
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2251 ترقیم فقہی: -- 374
-" صدق أبي".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کتاب اللہ کی ایک آیت کے بارے میں سوال کیا، اس حال میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور ان کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ جب نماز پوری کی تو ابی بن کعب نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: (آج) تم نے جمعہ ادا نہیں کیا۔ (یہ سن کر) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابی نے سچ کہا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 374]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2251

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کیا ریاکاری کی پہچان ممکن ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1709 ترقیم فقہی: -- 375
-" إنكم لن تنالوا هذا الأمر بالمغالبة".
سیدنا ابن ادرع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دے رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے لیے نکلے، جب مجھے دیکھا تو میرا ہاتھ بھی پکڑ لیا، پس ہم چل پڑے اور ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو نماز میں بآواز بلند تلاوت کر رہا تھا۔ اسے دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ یہ ریاکاری کرنے والا بن جائے۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ قرآن کی بلند آواز سے تلاوت کر رہا ہے ((بھلا اس میں کیا حرج ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا اور فرمایا: ”تم اس دین کو غلبے کے ساتھ نہیں پا سکتے۔“ وہ کہتے ہیں: پھر ایک رات کو ایسا ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ضرورت کے لیے نکلے، جب کہ میں ہی پہرہ دے رہا تھا، (اسی طرح) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا (اور ہم چل پڑے) اور ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو نماز میں بآوز بلند قرآن کی تلاوت کر رہا تھا۔ اب کی بار میں نے کہا: قریب ہے کہ یہ شخص ریاکاری کرنے والا بن جائے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (میرا رد کرتے ہوئے) فرمایا: ”ہرگز نہیں، یہ تو بہت توبہ کرنے والا ہے۔“ جب میں نے دیکھا تو وہ عبداللہ ذو النجادین تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 375]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1709

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غصے کے وقت خاموش رہنے کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1375 ترقیم فقہی: -- 376
-" علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعلیم دو، آسانیاں پیدا کرو، تنگیاں پیدا نہ کرو، خوشخبریاں دو اور نفرتیں نہ دلاؤ اور جب کسی کو غصہ آ جائے تو وہ خاموش ہو جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 376]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1375

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں