🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشعار پڑھنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2057 ترقیم فقہی: -- 377
-" كان إذا استراث الخبر تمثل فيه ببيت طرفة: ويأتيك بالأخبار من لم تزود".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ جب خبر آنے میں دیر ہوتی تو آپ طرفہ (بن عبد بکرمی) شاعر کا یہ مصرعہ پڑھتے: جس پر تو نے کچھ نہیں خرچا، وہ خبر لائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 377]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2057

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام واضح ہوتا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2097 ترقیم فقہی: -- 378
-" كان كلامه كلاما فصلا يفهمه كل من سمعه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام واضح ہوتا، ہر سننے والا اس کو سمجھ جاتا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 378]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2097

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھا خواب پسند تھا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2135 ترقیم فقہی: -- 379
-" كان يعجبه الرؤيا الحسنة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اچھا خواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند آتا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 379]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2135

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خواب میں دودھ کی تعبیر
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2207 ترقیم فقہی: -- 380
-" اللبن في المنام فطرة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: خواب میں دودھ دیکھنے (کی تعبیر) فطرت ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 380]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2207

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جھوٹا خواب بیان کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3063 ترقیم فقہی: -- 381
- (إنّ من أَفْرَى الفِرَى أنْ يُرِيَ عَينيهِ في المنامِ ما لم تَرَيَا) .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ آدمی خواب میں اپنی آنکھوں کو وہ کچھ دکھلائے جو (درحقیقت) انہوں نے دیکھا نہ ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 381]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3063

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2359 ترقیم فقہی: -- 382
-" من كذب في حلمه، كلف يوم القيامة عقد شعيرة".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے خواب میں جھوٹ بولا، اسے یہ تکلیف دی جائے گی کہ وہ جو کو گرہ لگائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 382]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2359

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ہر سنی سنائی بات بیان کرنا گناہ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2025 ترقیم فقہی: -- 383
-" كفى بالمرء إثما أن يحدث بكل ما سمع".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے گناہگار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ جو کچھ سنے، اسے آگے بیان کر دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 383]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2025

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
طلبہ حدیث اور غریبوں کی وجہ سے رزق ملتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2769 ترقیم فقہی: -- 384
-" كان أخوان على عهد النبي صلى الله عليه وسلم، فكان أحدهما يأتي النبي صلى الله عليه وسلم (وفي رواية: يحضر حديث النبي صلى الله عليه وسلم ومجلسه) والآخر يحترف، فشكا المحترف أخاه إلى النبي صلى الله عليه وسلم، [فقال: يا رسول الله! [إن هذا] أخي لا يعينني بشيء] ، فقال صلى الله عليه وسلم:" لعلك ترزق له"".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو بھائی تھے، ان میں سے ایک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا رہتا تھا، اور ایک روایت میں ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو سنتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوتا تھا، جب کہ دوسرا بھائی کمائی کرتا تھا۔ کمائی کرنے والا بھائی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور (شکایت کرتے ہوئے) کہا: اے اللہ کے رسول! یہ میرا بھائی میری کوئی مدد نہیں کرتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شائد تجھے اس کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 384]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2769

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
علم شرعی پر مبارکباد دینا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3410 ترقیم فقہی: -- 385
(ليهنك العلم أبا المنذر! والذي نفسي بيده؛ إن لها لسانا وشفتين تقدسان الملك عند ساق العرش. يعني: آية الكرسي) .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کتاب میں کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟“ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار سوال دہرایا۔ (بالآخر) سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: آیۃ الکرسی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوالمنذر! یہ علم تجھے مبارک ہو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس آیت کہ ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں، یہ عرش کے پائے کے پاس اس کی تقدیس بیان کرتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 385]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3410

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جنت کے قریب اور جہنم سے دور کرنے والے اسباب کی وضاحت کر دی گئی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1803 ترقیم فقہی: -- 386
-" ما بقي شيء يقرب من الجنة ويباعد من النار إلا وقد بين لكم".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑا، لیکن (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں) جب کوئی پرندہ فضا میں اپنے پر پھڑپھڑاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ہمارے لیے کوئی علم کی بات نکال لیتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی ایسا عمل باقی نہیں رہا، جو جنت کے قریب اور جہنم سے دور کرتا ہے، مگر تمہارے لیے اس کی وضاحت ہو چکی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 386]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1803

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں