الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حدود، معاملات، احکام
सीमाएं, मामले, नियम
886. نامناسب کام پر اٹھائی ہوئی قسم کو کیسے پورا کیا جائے؟
“ अनुचित काम पर ली गई क़सम को कैसे पूरा करें? ”
حدیث نمبر: 1283
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من حلف في قطيعة رحم، او فيما لا يصلح، فبره ان لا يتم على ذلك".-" من حلف في قطيعة رحم، أو فيما لا يصلح، فبره أن لا يتم على ذلك".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قطع رحمی پر یا نامناسب کام پر قسم اٹھائی، تو (شریعت میں) ایسی قسم کو پورا کرنا یہ ہے کہ اسے پورا نہ کیا جائے۔
887. جھوٹی قسم کا انجام جہنم ہے
“ झूठी क़सम का नतीजा जहन्नम है ”
حدیث نمبر: 1284
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من حلف على يمين مصبورة كاذبا (متعمدا) فليتبوا بوجهه مقعده من النار".-" من حلف على يمين مصبورة كاذبا (متعمدا) فليتبوأ بوجهه مقعده من النار".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے جان بوجھ کر بڑی تاکید کے ساتھ جھوٹی قسم اٹھائی، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔
888. دل کے ثابت قدم رہنے کی دعا اور وجہ
“ दिल को मज़बूती से जमाए रखने की दुआ और कारण ”
حدیث نمبر: 1285
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان اكثر دعائه: يا مقلب القلوب! ثبت قلبي على دينك. فقيل له في ذلك. فقال: إنه ليس آدمي إلا وقلبه بين إصبعين من اصابع الله، فمن شاء اقام ومن شاء ازاغ".-" كان أكثر دعائه: يا مقلب القلوب! ثبت قلبي على دينك. فقيل له في ذلك. فقال: إنه ليس آدمي إلا وقلبه بين إصبعين من أصابع الله، فمن شاء أقام ومن شاء أزاغ".
شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اے ام المؤمنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تو کون سی دعا بکثرت پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر یہ دعا پڑھتے تھے: اے دلوں کو الٹ پلٹ کرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس دعا کی وجہ دریافت کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر آدمی کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے۔ (اس کی مرضی ہے کہ) جس کو چاہے (راہ ہدایت پر) ثابت رکھے اور جس کو چاہے گمرہ کر دے۔
889. ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق اور پھر رجوع
“ हज़रत हफ़सह रज़ि अल्लाहु अन्हा को तलाक़ और फिर रुजू ”
حدیث نمبر: 1286
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان طلق حفصة، ثم راجعها".-" كان طلق حفصة، ثم راجعها".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ کو طلاق دی تھی، پھر ان سے رجوع کر لیا تھا۔
890. بیوہ ہونے والی حاملہ کی عدت
“ गर्भवती महिला की इददत ”
حدیث نمبر: 1287
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (كذب ابو السنابل؛ ليس كما قال، قد حللت، فانكحي؛ [إذا اتاك احد ترضينه فاتيني، او انبئيني]. قاله لسبيعة بنت الحارث؛ وقد وضعت بعد وفاة زوجها بايام)- (كذبَ أبو السنابل؛ ليس كما قالَ، قد حللتِ، فانكِحِي؛ [إذا أتاكِ أحدٌ ترضينه فأتِيني، أو أنبِئيني]. قاله لسُبيعَة بنتِ الحارثِ؛ وقد وضعت بعد وفاةِ زوجها بأيام)
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سبیعہ بنت حارث کا اپنے خاوند کی وفات کے (کچھ دن بعد بچہ پیدہ ہوا) چند دن کے بعد وہ نفاس کے خون سے بھی پاک ہو گئی۔ ابوسنابل ان کے پاس سے گزرے اور کہا: تو اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک چار ماہ دس دن نہ گزر جائیں۔ جب اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوسنابل غلط کہہ رہا ہے، وہ حقیقت نہیں جو اس نے کہا:، تو واقعی حلال ہو چکی ہے اور نکاح کر سکتی ہے، اگر کوئی پسندیدہ آدمی تجھے پیغام نکاح بھیجے تو میرے پاس آ جانا یا مجھے آگاہ کرنا۔
891. سانپ کو ایک ضرب ہی کافی ہے
“ सांप को एक चोट ही काफ़ी है ”
حدیث نمبر: 1288
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كفاك الحية ضربة بالسوط اصبتها ام اخطاتها".-" كفاك الحية ضربة بالسوط أصبتها أم أخطأتها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سانپ کو کوڑے وغیرہ کی ایک ضرب کافی ہے، وہ لگے یا نہ لگے۔
892. یہود و نصاری کو جزیرہ عرب سے نکالنا
“ यहूदियों और ईसाईयों को जज़ीरह अरब से निकलना ”
حدیث نمبر: 1289
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لاخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا ادع إلا مسلما".-" لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا أدع إلا مسلما".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مجھے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: میں یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے نکال دوں گا اور یہاں مسلمان کے علاوہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔
893. ممنوعہ نام
“ वे नाम जो रखना मना हैं ”
حدیث نمبر: 1290
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لئن عشت إن شاء الله لانهين ان يسمى: رباح ونجيح وافلح ونافع ويسار".-" لئن عشت إن شاء الله لأنهين أن يسمى: رباح ونجيح وأفلح ونافع ويسار".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور میں زندہ رہا تو ان ناموں سے منع کر دوں گا: رباح، نجیح، افلح، نافع، یسار۔
894. دماغی چوٹ میں قصاص کی مقدار
“ दिमाग़ी चोट पर कितना क़सास ”
حدیث نمبر: 1291
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ليس في المامومة قود".-" ليس في المأمومة قود".
سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دماغی چوٹ کا قصاص نہیں ہے۔
895. یہودی و نصاریٰ سے مشابہت اختیار کرنا اور محض اشارے کے ذریعے سلام کرنا
“ यहूदियों और ईसाईयों की एकरूपता अपनाना ، इशारे से सलाम करना ”
حدیث نمبر: 1292
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ليس منا من تشبه بغيرنا، لا تشبهوا باليهود ولا بالنصارى، فإن تسليم اليهود الإشارة بالاصابع، وتسليم النصارى الإشارة بالكف".-" ليس منا من تشبه بغيرنا، لا تشبهوا باليهود ولا بالنصارى، فإن تسليم اليهود الإشارة بالأصابع، وتسليم النصارى الإشارة بالكف".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو دوسروں سے مشابہت اختیار کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے، یہودیوں اور عیسائیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو، یہودیوں کا سلام انگلیوں سے اشارہ کرنا ہے اور عیسائیوں کا سلام ہتھیلیوں سے اشارہ کرنا ہے۔

Previous    7    8    9    10    11    12    13    14    15    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.