سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
خوش عیشی کا حکم
ترقیم الباني: 353 ترقیم فقہی: -- 1973
-" إياي والتنعم، فإن عباد الله ليسوا بالمتنعمين".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: ”خوش عیشی سے بچنا، کیونکہ اللہ کے بندے خوش عیش نہیں ہوتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1973]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 353
نیا لباس پہننے والے کے لیے دعا
ترقیم الباني: 352 ترقیم فقہی: -- 1974
-" البس جديدا وعش حميدا ومت شهيدا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر ایک سفید کپڑا دیکھا اور پوچھا: ”تمہارا کپڑا نیا ہے یا دھویا ہوا؟“ انہوں نے کہا: دھویا ہوا ہے، ایک روایت میں ہے: نیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نئے (کپڑے) پہنتے رہو، تعریف والی زندگی گزارو اور شہادت والی موت مرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1974]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 352
سفید بالوں کی فضیلت
ترقیم الباني: 1244 ترقیم فقہی: -- 1975
-" الشيب نور في وجه المسلم، فمن شاء فلينتف نوره".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سفید بال مسلمان کے چہرے کا نور ہیں، جو چاہتا ہے، وہ اپنا نور اکھاڑتا رہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1975]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1244
ترقیم الباني: 1243 ترقیم فقہی: -- 1976
-" الشيب نور المؤمن، لا يشيب رجل شيبة في الإسلام إلا كانت له بكل شيبة حسنة ورفع بها درجة".
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفید بال مومن کا نور ہیں، اسلام میں جس آدمی کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو ہر ایسے بال کی وجہ سے اس کو ایک نیکی ملتی ہے اور اس کا ایک درجہ بلند ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1976]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1243
سفید بالوں کو رنگنا
ترقیم الباني: 1509 ترقیم فقہی: -- 1977
-" إن أحسن ما غير به هذا الشيب الحناء والكتم".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین چیز جس سے بالوں کی سفیدی کو بدلا جا سکتا ہے، وہ مہندی کے پتے اور کتم ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1977]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1509
ترقیم الباني: 836 ترقیم فقہی: -- 1978
-" غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود والنصارى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بالوں کی سفیدی بدل دیا کرو اور یہودیوں اور عیسائیوں سے مشابہت اختیار نہ کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1978]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 836
ترقیم الباني: 2114 ترقیم فقہی: -- 1979
-" كان يأمر بتغيير الشيب مخالفة للأعاجم".
سیدنا عقبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالوں کی سفیدی کو بدل دینے کا حکم دیتے تھے، تاکہ عجمی لوگوں کی مخالفت ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1979]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2114
ترقیم الباني: 1245 ترقیم فقہی: -- 1980
-" وفروا عثانينكم وقصروا سبالكم (وخالفوا أهل الكتاب) ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید داڑھیوں والے انصاریوں کے پاس آئے اور فرمایا: ”اے انصاریوں کی جماعت! (اپنے سفید بالوں کو) سرخ یا زرد کر لو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کاٹو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بے شک اہل کتاب چمڑے کے موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جوتے بھی پہنو اور موزے بھی اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1980]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1245
جنت کی مہندی
ترقیم الباني: 1420 ترقیم فقہی: -- 1981
-" سيد ريحان أهل الجنة الحناء".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل جنت کے خوشبو دار پودوں کا سردار مہندی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1981]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1420
سرخ یا ریشمی زین پوش منع ہے
ترقیم الباني: 2396 ترقیم فقہی: -- 1982
-" نهى عن ميثرة الأرجوان".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ زین پوش سے منع کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1982]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2396