الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना
حدیث نمبر: 2114
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إذا مررتم على ارض قد اهلكت بها امة من الامم؛ فاغذوا السير).- (إذا مررتُم على أرضٍ قد أهلكت بها أمَّةٌ من الأمم؛ فأغِذُّوا السَّيْر).
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب تم ایسی زمین سے گزرو، جہاں کوئی امت ہلاک ہوئی ہو، تو تیز چلا کرو۔
1382. اہل دمشق دین کے معاون
“ दमिश्क़ के लोग दीन के समर्थक ”
حدیث نمبر: 2115
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا وقعت الملاحم بعث الله بعثا من الموالي [من دمشق] هم اكرم العرب فرسا واجوده سلاحا، يؤيد الله بهم الدين".-" إذا وقعت الملاحم بعث الله بعثا من الموالي [من دمشق] هم أكرم العرب فرسا وأجوده سلاحا، يؤيد الله بهم الدين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب گھمسان کی جنگیں ہوں گی تو اللہ تعالیٰ دمشق سے مخلص لوگوں کو بھیجے گا، وہ تمام عربوں میں عمدہ ترین شہسوار اور آلات حرب کی مہارت تامہ رکھنے والے ہوں گے۔ اللہ ان کے ذریعے اپنے دین کو محکم کرے گا۔
1383. تیراندازی کی تر غیب
“ तीरंदाज़ी की नसीहत ”
حدیث نمبر: 2116
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (من علم الرمي ثم تركه؛ فليس منا، او قد عصى).- (من علِم الرمي ثم تركه؛ فليسَ منّا، أو قد عصَى).
عبدالرحمٰن بن شماسہ سے روایت ہے کہ فقیم لخمی نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا: تم ان دو نشانوں کے درمیان آتے جاتے رہتے ہو، حالانکہ تم عمر رسیدہ ہو اور یہ عمل تمہارے لیے باعث مشقت ہو گا۔ سیدنا عقبہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث نہ سنی ہوتی تو اس مشقت میں نہ پڑتا۔ حارث نے کہا: میں نے ابن شماسہ سے کہا: وہ کون سی حدیث ہے؟ انہوں نے کہا: کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے تیر اندازی سیکھی اور پھر ترک کر دی، وہ ہم میں سے نہیں۔ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے نافرمانی کی۔
حدیث نمبر: 2116M
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ارموا (بني إسماعيل) فإن اباكم كان راميا".-" ارموا (بني إسماعيل) فإن أباكم كان راميا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کی ایک جماعت، جو تیر اندازی کر رہی تھی، کے پاس سے گزرے اور فرمایا: اے اولاد اسماعیل! تم تیراندازی کرو، اس لیے کہ تمہارے باپ بھی تیرانداز تھے۔
حدیث نمبر: 2117
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" عليكم بالرمي فإنه خير لعبكم".-" عليكم بالرمي فإنه خير لعبكم".
مصعب بن سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم تیراندازی کیا کرو، کیونکہ یہ بہترین کھیل و تفریح ہے۔
1384. بہترین گھوڑوں کی صفات
“ अच्छे घोड़ों की निशानियां ”
حدیث نمبر: 2118
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إذا اردت ان تغزو؛ اشتر فرسا ادهم، اغر، محجلا، مطلق اليمنى؛ فإنك تغنم وتسلم).- (إذا أردتَ أن تغزوَ؛ اشْترِ فَرِساً أدْهَمَ، أغَرُّ، محجلاً، مُطلَقَ اليمنى؛ فإنّك تغنمُ وتسلَمُ).
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر جہاد کرنے کا ارادہ ہے تو ایسا گھوڑا خرید کر رکھو جس کا رنگ کالا ہو، پیشانی اور ٹانگوں میں بیڑی کی جگہ سفید ہو اور اس کی ایک یا دونوں ٹانگوں میں سفید حلقہ نہ ہو۔ (اگر ایسا گھوڑا ہوا تو) تو مال غنیمت پاؤ گے اور سالم رہو گے۔
1385. جہاد کی خاطر گھوڑوں کی نگہداشت کرنا
“ जिहाद के लिए घोड़ों की देखभाल करना ”
حدیث نمبر: 2119
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إني عوتبت الليلة في الخيل).- (إني عُوتبتُ الليلة في الخيلِ).
یحییٰ بن سعید (مرسلاً) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا گیا کہ آپ اپنے گھوڑے کا چہرہ اپنی چادر سے پونچھ رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو فرمایا: گزشتہ رات مجھے گھوڑوں کے بارے میں ڈانٹا گیا۔
حدیث نمبر: 2120
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" عليك بالخيل فارتبطها، الخيل معقود في نواصيها الخير".-" عليك بالخيل فارتبطها، الخيل معقود في نواصيها الخير".
سیدنا سوادہ بن ربیع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے کچھ اونٹوں کا حکم دیا اور مجھے فرمایا: اپنے بیٹوں کو حکم دینا کہ اپنے ناخن کاٹ دیں تاکہ اونٹنیوں اور دوسرے مویشیوں کے تھنوں کو تکلیف نہ ہو، اور انہیں یہ بھی کہنا کہ وہ دودھ دوہیں اور ان کے بچوں کے لیے بھی چھوڑیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ قحط سالی کی وجہ سے وہ لاغر و کمز ور ہو جائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تیرے پاس کوئی مال ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، میرے پاس مال، گھوڑے اور غلام ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑوں کو پالنے کا اہتمام کئے رکھ، ان کو سرحدی حفاظت کے لیے تیار رکھ۔ گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر وابستہ ہے۔
1386. تضمیر
“ घुड़दौड़ के लिए कम खिलाना ”
حدیث نمبر: 2121
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان يضمر الخيل يسابق بها".-" كان يضمر الخيل يسابق بها".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ گھوڑوں کی دوڑ کرانے کے لیے ان کی تضمیر کرتے تھے۔
1387. جہادی سفر میں پہرہ داری اور اس کی فضیلت
“ जिहादी यात्रा में चौकीदारी और उसकी फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2122
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" استقبل هذا الشعب حتى تكون في اعلاه، ولا نغرن من قبلك الليلة".-" استقبل هذا الشعب حتى تكون في أعلاه، ولا نغرن من قبلك الليلة".
سیدنا سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حنین والے دن صحابہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے، دیر تک چلتے رہے، حتٰی کہ شام ہو گئی۔ نماز کا وقت آ گیا۔ ایک گھڑ سوار آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کے آگے آگے چلتا رہا اور فلاں فلاں پہاڑ کو عبور کرتا گیا، حتی کہ صبح سویرے ہوازن قبیلے تک پہنچ گیا، ان کے آباء اپنی بیویوں، اونٹوں اور بھیڑ بکریوں سمیت حنین میں جمع ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: یہ مال تو کل مسلمانوں کی غنیمت بننے والا ہے، انشاء اللہ تعالیٰ۔ پھر فرمایا: آج رات کون پہرہ دے گا؟ انس بن ابومرثد غنوی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار ہو جا۔ وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس گھاٹی کی طرف چلنا شروع کر دے اور اس کی بلند چوٹی تک پہنچ جا، ہمیں آج رات تیری سمت سے کوئی دھوکا نہیں دیا جانا چاہئے۔ جب صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جائے نماز کی طرف نکلے، دو رکعت سنتیں پڑھیں اور پوچھا: کیا تم نے اپنے گھوڑ سوار کو محسوس کیا؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمیں تو محسوس نہیں ہوا۔ پھر اقامت کہی گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنا شروع کی اور نماز میں ہی اس گھاٹی کی طرف متوجہ ہوتے رہے، یہاں تک کہ نماز مکمل کی اور سلام پھیرا۔ پھر فرمایا خوش ہو جاؤ، تمھارا گھوڑ سوار آ گیا۔ ہم نے گھاٹی کے درختوں کے بیچ سے دیکھنا شروع کر دیا۔ اچانک وہ پہنچ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا، سلام دیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق میں گیا اور وادی کی چوٹی تک پہنچ گیا، جب صبح ہوئی تو میں نے دو گھاٹیوں کو عبور کیا، لیکن کوئی آدمی مجھے نظر نہ آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: کیا تو رات کو اپنی سواری سے اترا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، مگر نماز پڑھنے یا قضائے حاجت کرنے کے لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: تو نے (اپنے حق میں جنت کو) واجب کر دیا ہے، آج کے بعد اگر عمل نہ بھی کرے تو کوئی حرج نہیں۔

Previous    6    7    8    9    10    11    12    13    14    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.