الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
यात्रा, जिहाद, जंग और जानवरों के साथ नरमी करना
حدیث نمبر: 2094
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اجلسي لا يتحدث الناس ان محمدا يغزو بامراة".-" اجلسي لا يتحدث الناس أن محمدا يغزو بامرأة".
سیدہ ام کبشہ رضی اللہ عنہا، جن کا تعلق قضاء قبیلے سے تھا، نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کرنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے اجازت) نہیں (دیتا)۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں زخمیوں کا علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال کروں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رہنے دو، کہیں لوگ یہ نہ کہیں کہ محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) عورتوں کو جہاد پر لیے جاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 2095
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لولا ان تكون سنة، يقال: خرجت فلانة! لاذنت لك ولكن اجلسي في بيتك".-" لولا أن تكون سنة، يقال: خرجت فلانة! لأذنت لك ولكن اجلسي في بيتك".
سیدہ ام کبثہ رضی اللہ عنہا، جو بنوعذرہ قبیلے کی خاتون ہیں، کہتی ہیں: اے اللہ کے رسول! مجھے (جہاد کے لیے) فلاں لشکر میں نکلنے کی اجازت دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں لڑنا نہیں چاہتی میرا ارادہ ہے کے میں زخمیوں کا دوادارو اور بیماروں کی دیکھ بھال کروں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اگر اس طرح کہا جانے کی روٹین بن جانے کا اندیشہ نہ ہوتا کہ فلاں نکل گئی ہے تو میں تجھے اجازت دے دیتا، بس تو اپنے گھر میں بیٹھی رہ۔
1372. مشرکوں کو جزیرہ عرب سے نکالنا
“ मुशरिकों को जज़ीरह अरब से निकालना ”
حدیث نمبر: 2096
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اخرجوا المشركين من جزيرة العرب، واجيزوا الوفد بنحو ما كنت اجيزهم".-" أخرجوا المشركين من جزيرة العرب، وأجيزوا الوفد بنحو ما كنت أجيزهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین وصیتیں فرمائیں: مشرکوں کو جزیرۂ عرب سے نکال دو اور وفود سے وہی سلوک کرو جو میں کرتا ہوں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری چیز سے خاموش رہے، یا فرمایا: مجھے بھلا دی گئی۔
حدیث نمبر: 2097
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اخرجوا يهود اهل الحجاز واهل نجران من جزيرة العرب، واعلموا ان شرار الناس الذين اتخذوا قبور انبيائهم مساجد".-" أخرجوا يهود أهل الحجاز وأهل نجران من جزيرة العرب، واعلموا أن شرار الناس الذين اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد".
سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آخری بات، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی، یہ تھی: حجازی اور نجرانی یہودیوں کو جزیرۂ عرب سے نکال دو اور جان لو کہ بدترین لوگ وہ ہیں جو اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 2098
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لئن عشت لاخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا اترك فيها إلا مسلما".-" لئن عشت لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا أترك فيها إلا مسلما".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں زندہ رہا تو یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے نکال دوں گا اور یہاں صرف مسلمانوں کو رہنے دوں گا۔
1373. وفود سے اچھا سلوک اختیار کیا جائے
“ प्रतिनिधिमंडल के साथ अच्छा व्यवहार किया जाना चाहिए ”
حدیث نمبر: 2099
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اخرجوا المشركين من جزيرة العرب، واجيزوا الوفد بنحو ما كنت اجيزهم".-" أخرجوا المشركين من جزيرة العرب، وأجيزوا الوفد بنحو ما كنت أجيزهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین وصیتیں فرمائیں: مشرکوں کو جزیرۂ عرب سے نکال دو، وفود سے وہی سلوک کرو جو میں کرتا ہوں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری چیز سے خاموش رہے، یا آپ نے فرمایا: مجھے بھلا دی گئی ہے۔
1374. رات کو سفر کرنے کی ترغیب
“ रात में यात्रा करने की नसीहत ”
حدیث نمبر: 2100
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا اخصبت الارض فانزلوا عن ظهركم واعطوا حقه من الكلا وإذا اجدبت الارض فامضوا عليها وعليكم بالدلجة، فإن الارض تطوى بالليل".-" إذا أخصبت الأرض فانزلوا عن ظهركم وأعطوا حقه من الكلأ وإذا أجدبت الأرض فامضوا عليها وعليكم بالدلجة، فإن الأرض تطوى بالليل".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب سرسبز و شاداب زمین آ جائے تو سواری سے نیچے اتر آیا کرو اور اسے چرنے دیا کرو اور جب قحط زدہ زمین آ جائے تو سوار ہو جایا کرو اور رات کو سفر کیا کرو کیونکہ رات کو زمین کی مسافت مختصر ہو جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 2101
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" عليكم بالدلجة، فإن الارض تطوى بالليل".-" عليكم بالدلجة، فإن الأرض تطوى بالليل".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رات کو سفر کیا کرو، کیونکہ رات کو زمین سکڑ جاتی ہے (یعنی اس کی مسافت مختصر ہو جاتی ہے)۔
1375. دوران سفر جلدی چلنے کی ترغیب
“ यात्रा में जल्दी चलने की नसीहत ”
حدیث نمبر: 2102
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" استعينوا بالنسل، فإنه يقطع عنكم الارض وتخفون له".-" استعينوا بالنسل، فإنه يقطع عنكم الأرض وتخفون له".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ والے سال نکلے، پا پیادہ صحابہ آپ کے پاس جمع ہوئے، صف بنا کر کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے درپے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا: سفر دشوار ہو گیا ہے اور مسافت لمبی ہے (کیا کریں؟) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیز چلنے کی صورت میں مدد طلب کرو، اس طرح سفر بھی جلدی ہو گا اور تم لوگ خفت بھی محسوس کرو گے۔ ہم نے ایسے ہی کیا ہمیں خفت محسوس ہوئی اور جس چیز کا ہمیں احساس ہو رہا تھا وہ ختم ہو گئی۔
1376. دوران سفر تنہائی سے منع کر دیا
“ अकेले यात्रा करने से मना कर दिया ”
حدیث نمبر: 2103
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" عليكم بالنسلان".-" عليكم بالنسلان".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیدل چلنے کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور فرمایا: تیز چلا کرو۔ ہم نے تیز چلنا شروع کر دیا، اس میں ہمیں خفت محسوس ہوئی۔

Previous    4    5    6    7    8    9    10    11    12    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.