🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
کرب و اذیت کے وقت کا ذکر
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2755 ترقیم فقہی: -- 3046M
-" إذا أصاب أحدكم غم أو كرب فليقل: الله، الله ربي لا أشرك به شيئا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل بیت کو جمع کرتے اور فرماتے: ”اگر کوئی غم اور پریشانی میں مبتلا ہو جائے تو وہ کہا کرے: «اللَّهُ، اللَّهُ رَبِّى؛ لاَ أُشْرِكُ بِهِ شَيْئاً» ‏‏‏‏ ‏‏‏‏اللہ، اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3046M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2755

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مبتلائے مصیبت یونس علیہ السلام کی دعا پڑھے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1744 ترقیم فقہی: -- 3047
-" ألا أخبركم بشيء، إذا نزل برجل منكم كرب أو بلاء من بلايا الدنيا دعا به يفرج عنه؟ فقيل له: بلى، فقال: دعاء ذي النون: لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين".
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ بتلا دوں کہ جب کسی رنج و الم اور ابتلا و آزمائش میں مبتلا آدمی اسے پڑھے تو اس کی تکلیف دور ہو جائے؟“ کہا گیا: کیوں نہیں (‏‏‏‏ضرور بتلائیے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مچھلی والے سیدنا یونس علیہ السلام کی دعا ہے، «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» ”‏‏‏‏نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، تو پاک ہے، بلاشبہ میں ظالموں میں سے تھا“ (‏‏‏‏سورہ انبیاء: ۸۷)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3047]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1744

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بستی میں داخل ہونے کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2759 ترقیم فقہی: -- 3048
-" كان إذا أراد دخول قرية لم يدخلها حتى يقول: اللهم رب السماوات السبع وما أظلت، ورب الأرضين السبع وما أقلت، ورب الرياح وما أذرت، ورب الشياطين وما أضلت، إني أسألك خيرها وخير ما فيها وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها".
سیدنا ابولبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی گاؤں میں داخل ہونا چاہتے تو اس میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھے تھے: ”اے اللہ! سات آسمان اور ان کے نیچے بسنے والی مخلوقات کے رب! سات زمینوں اور ان پر بسنے والی مخلوقات کے رب، ہواؤں اور اس میں اڑنے والی چیزوں کے رب، شیطانوں اور ان کی وجہ سے گمراہ ہونے والی مخلوقات کے رب! میں تجھ سے اس گاؤں کی خیر اور جو کچھ اس میں ہے، اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں، اس گاؤں کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے، اس کے شر سے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3048]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2759

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بازار میں داخل ہونے کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3139 ترقیم فقہی: -- 3049
- (مَنْ دَخَلَ سُوقاً من الأسواقِ فقال:"لا إله إلا الله وحده لا شريكَ لهُ، له الملكُ، وله الحمدُ، وهو على كلَّ شيءٍ قديرٌ" كَتَبَ الله له ألفَ ألفِ حسنةٍ، ومحا عنه ألفَ ألفِ سيئةٍ) .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس آدمی نے بازار میں داخل ہوتے وقت کہا: صرف اللہ ہی معبود برحق ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے، تعریف اسی كے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کی دس لاکھ برائیاں مٹا دیتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3049]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3139

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مبتلائے مصیبت کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 602 ترقیم فقہی: -- 3050
-" من رأى مبتلى فقال: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا. لم يصبه ذلك البلاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مصیبت زدہ آدمی کو دیکھ کر کہا: ساری تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس بیماری سے نجات دلائی جس میں تو مبتلا ہے اور اپنی کثیر مخلوق پر مجھے فضیلت دی۔ تو اسے یہ مصیبت لاحق نہیں ہو گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3050]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 602

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سفر میں سحری کے وقت کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2638 ترقیم فقہی: -- 3051
-" كان إذا كان في سفر، فأسحر يقول: سمع سامع بحمد الله وحسن بلائه علينا، ربنا صاحبنا، وأفضل علينا، عائذا بالله من النار".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر میں ہوتے اور سحری کا وقت ہوتا تو فرماتے: ”سننے والے نے اللہ تعالیٰ کی تعریف اور ہم پر اس کی حسن نعمت کی تشہیر کی، اے ہمارے رب! ہمارا ساتھی بن جا، ہم پر مہربانی فرما، اس حال میں کہ میں آگ سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ رہا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3051]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2638

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سخت ہوا چلتے وقت کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2058 ترقیم فقہی: -- 3052
-" كان إذا اشتدت الريح يقول: اللهم لقحا لا عقيما".
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سخت ہوا چلتی تو فرماتے: ”اے اللہ! یہ ہوائیں مفید (‏‏‏‏یعنی نر اور مادہ درختوں کو باردار کرنے والی اور بارش برسانے والی) ہوں نہ کہ عدم افادیت والی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3052]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2058

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2757 ترقیم فقہی: -- 3053
-" كان إذا هاجت ريح شديدة قال: اللهم إني أسألك من خير ما أرسلت به، وأعوذ بك من شر ما أرسلت به".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب تند و تیز ہوا چلتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس کی بھلائی کا اور اس چیز کی بھلائی کا جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3053]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2757

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خطرے والی ہوا کے وقت کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2756 ترقیم فقہی: -- 3054
-" لا تسبوا الريح، فإذا رأيتم ما تكرهون فقولوا: اللهم إنا نسألك من خير هذه الريح وخير ما فيها وخير ما أمرت به، ونعوذ بك من شر هذه الريح وشر ما أمرت به".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہوا کو برا بھلا مت کہو، پس جب تم ایسی (‏‏‏‏آندھی) دیکھو جو تمہیں ناپسند ہو، تو یہ دعا پڑھو: اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا کی بھلائی کا اور اس بھلائی کا جو اس میں ہے اور اس بھلائی کا جس کا اسے حکم دیا گیا ہے، تجھ سے سوال کرتے ہیں اور ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس ہوا کی برائی سے اور اس چیز کی برائی سے جو اس میں ہے اور اس برائی سے جس کا اسے حکم دیا گیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3054]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2756

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دعا بعد از وضو
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2651 ترقیم فقہی: -- 3055
-" من قرأ * (سورة الكهف) * [كما أنزلت] كانت له نورا يوم القيامة، من مقامه إلى مكة، ومن قرأ عشر آيات من آخرها ثم خرج الدجال لم يضره، ومن توضأ فقال: سبحانك اللهم وبحمدك [أشهد أن] لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك، كتب في رق، ثم جعل في طابع، فلم يكسر إلى يوم القيامة".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سورہ کہف کی تلاوت کی، جس طرح وہ نازل ہوئی، تو یہ سورت روز قیامت پڑھنے والے کے لیے اس کی اقامت گاہ سے مکہ تک نور کا سبب بنے گی اور جس نے اس سورت کی آخری دس آیات پڑھیں اور پھر دجال نکل آیا تو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور جس نے وضو کر کے یہ دعا پڑھی: اے اللہ! تو پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی معبود برحق ہے، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ تو یہ کلمات ورق میں لکھوا کر ایک مہر شدہ (‏‏‏‏حفاظت گاہ) میں رکھ دیے جاتے ہیں، جسے قیامت کے دن تک نہیں توڑا جا سکتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3055]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2651

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں