🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
دعا بعد از وضو
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2333 ترقیم فقہی: -- 3056
-" من توضأ ثم قال: سبحانك اللهم وبحمدك لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك، كتب في رق، ثم طبع بطابع، فلم يكسر إلى يوم القيامة".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور کہا: تو پاک ہے، اے اللہ! اپنی تعریفوں کے ساتھ، نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ تو ان کلمات کو ایک کاغذ میں لکھ کر اس پر مہر لگا دی جاتی ہے، اسے روز قیامت تک نہیں پھاڑا جا سکے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3056]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2333

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
لشکر کو الوداع کہنے کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1605 ترقیم فقہی: -- 3057
-" كان إذا ودع الجيش قال: أستودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم".
سیدنا عبداللہ بن زید خطمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی لشکر کو الوداع کرتے تو فرماتے: ”میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے خاتموں کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3057]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1605

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تجدید ایمان کی دعا اور وجہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1585 ترقیم فقہی: -- 3058
-" إن الإيمان ليخلق في جوف أحدكم كما يخلق الثوب، فاسألوا الله أن يجدد الإيمان في قلوبكم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کپڑے کی بوسیدگی کی طرح ایمان بھی تمہارے دل کے اندر بوسیدہ ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کرو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کرتا رہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3058]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1585

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سواری کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1653 ترقیم فقہی: -- 3059
-" إن الله ليعجب إلى العبد إذا قال: لا إله إلا أنت إني قد ظلمت نفسي، فاغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، قال: عبدي عرف أن له ربا يغفر ويعاقب".
علی بن ربیعہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ، کا ان کی سواری پر ردیف تھا، انہوں نے جب اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو کہا: «بسم الله» اور جب سواری کی پیٹھ پر اطمینان سے بیٹھ گئے تو کہا: تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، (‏‏‏‏تین دفعہ) اور اللہ سب سے بڑا ہے، (‏‏‏‏تین دفعہ) اللہ پاک ہے جس نے یہ (‏‏‏‏سواری) ہمارے لیے مسخر کر دی، وگرنہ ہم تو اس پر قابو پانے والے نہیں تھے۔ پھر کہا: نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، تو پاک ہے، میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا، تو میرے گناہ بخش دے، بیشک تو ہی گناہوں کو بخشنے والا ہے۔ پھر ایک جانب جھکے اور ہنس پڑے۔ میں نے پوچھا: اے امیر المؤمنین! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ردیف تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا جیسے میں نے کیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، جیسے تو نے مجھ سے کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب دیا، ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر تعجب کرتا ہے جب وہ کہتا ہے: نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، میں نے اپنی جان پہ ظلم کیا، تو میرے گناہ بخش دے، بیشک تو ہی گناہوں کو بخشنے والا ہے۔ (‏‏‏‏بندے کے یہ کلمات سن کر) اللہ تعالیٰ کہتا ہے: میرے بندے نے پہچان لیا ہے کہ ایک رب ہے جو اسے بخش بھی سکتا ہے اور معاف بھی کر سکتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3059]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1653

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
پسندیدہ یا ناپسندہدہ چیز دیکھتے وقت کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 265 ترقیم فقہی: -- 3060
-" كان إذا رأى ما يحب قال: الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات، وإذا رأى ما يكرهه قال: الحمد لله على كل حال".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے: ”ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، جس کی نعمتوں سے نیک کام پورے ہوتے ہیں۔“ اور جب کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے: ”ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، ہر حال میں (‏‏‏‏ یعنی ہر حال میں اللہ کا شکر ہے)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3060]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 265

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ہلال دیکھنے کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1816 ترقیم فقہی: -- 3061
-" كان إذا رأى الهلال قال: اللهم أهله علينا باليمن والإيمان والسلامة والإسلام، ربي وربك الله".
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو فرماتے: ”اے اللہ! تو اسے ہم پر طلوع کر امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ، (‏‏‏‏اے چاند!) میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3061]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1816

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
چاند سے پناہ مانگنا اور اس کی وجہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 372 ترقیم فقہی: -- 3062
-" استعيذي بالله من هذا (يعني القمر) ، فإنه الغاسق إذا وقب".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور اس کے ساتھ چاند کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کر، «غاسق اذا وقب» سے یہی مراد ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3062]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 372

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بارش کے لیے الٹے ہاتھوں دعا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2491 ترقیم فقہی: -- 3063
-" كان إذا دعا (يعني: في الاستسقاء) جعل ظاهر كفيه مما يلي وجهه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب (‏‏‏‏نماز استسقا میں) دعا کرتے تو ہاتھوں کی پشت چہرے کی طرف کرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3063]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2491

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کن لوگوں کی دعائیں مقبول ہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1797 ترقیم فقہی: -- 3064
-" ثلاث دعوت لا ترد: دعوة الوالد ودعوة الصائم ودعوة المسافر".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ تین دعائیں رد نہیں کی جا تیں: والد کی دعا، روزے دار کی دعا اور مسافر کی دعا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3064]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1797

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1211 ترقیم فقہی: -- 3065
-" ثلاثة لا يرد دعاؤهم: الذاكر الله كثيرا ودعوة المظلوم والإمام المقسط".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین افراد کی دعائیں رد نہیں ہوتیں: اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والے (‏‏‏‏کی دعا)، مظلوم کی دعا اور انصاف پرور امیر کی دعا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3065]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1211

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں